Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 89

سورة المائدة

لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغۡوِ فِیۡۤ اَیۡمَانِکُمۡ وَ لٰکِنۡ یُّؤَاخِذُکُمۡ بِمَا عَقَّدۡتُّمُ الۡاَیۡمَانَ ۚ فَکَفَّارَتُہٗۤ اِطۡعَامُ عَشَرَۃِ مَسٰکِیۡنَ مِنۡ اَوۡسَطِ مَا تُطۡعِمُوۡنَ اَہۡلِیۡکُمۡ اَوۡ کِسۡوَتُہُمۡ اَوۡ تَحۡرِیۡرُ رَقَبَۃٍ ؕ فَمَنۡ لَّمۡ یَجِدۡ فَصِیَامُ ثَلٰثَۃِ اَیَّامٍ ؕ ذٰلِکَ کَفَّارَۃُ اَیۡمَانِکُمۡ اِذَا حَلَفۡتُمۡ ؕ وَ احۡفَظُوۡۤا اَیۡمَانَکُمۡ ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمۡ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۸۹﴾

Allah will not impose blame upon you for what is meaningless in your oaths, but He will impose blame upon you for [breaking] what you intended of oaths. So its expiation is the feeding of ten needy people from the average of that which you feed your [own] families or clothing them or the freeing of a slave. But whoever cannot find [or afford it] - then a fast of three days [is required]. That is the expiation for oaths when you have sworn. But guard your oaths. Thus does Allah make clear to you His verses that you may be grateful.

اللہ تعالٰی تمہاری قسموں میں لغو قسم پر تم سے مواخذہ نہیں فرماتا لیکن مواخذہ اس پر فرماتا ہے کہ تم جن قسموں کو مضبوط کر دو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو کھانا دینا ہے اوسط درجے کا جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑا دینا یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کر نا ہے اور جس کو مقدور نہ ہو تو تین دن کے روزے ہیں یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب کہ تم قسم کھا لو اور اپنی قسموں کا خیال رکھو! اسی طرح اللہ تعالٰی تمہارے واسطے اپنے احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایُؤَاخِذُکُمُ
نہیں مواخذہ کرتا تمہارا
اللّٰہُ
اللہ
بِاللَّغۡوِ
لغو پر
فِیۡۤ اَیۡمَانِکُمۡ
تمہاری قسموں میں
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
یُّؤَاخِذُکُمۡ
وہ مواخذہ کرتا تمہارا
بِمَا
ان پر جو
عَقَّدۡتُّمُ
مضبوط باندھیں تم نے
الۡاَیۡمَانَ
قسمیں
فَکَفَّارَتُہٗۤ
تو کفارہ ہے اس کا
اِطۡعَامُ
کھانا کھلانا
عَشَرَۃِ
دس
مَسٰکِیۡنَ
مسکینوں کا
مِنۡ اَوۡسَطِ
اوسط درجے کا
مَا
جو
تُطۡعِمُوۡنَ
تم کھلاتے ہو
اَہۡلِیۡکُمۡ
اپنے گھروالوں کو
اَوۡ
یا
کِسۡوَتُہُمۡ
یا کپڑ پہنانا انہیں
اَوۡ
یا
تَحۡرِیۡرُ
آزاد کرنا
رَقَبَۃٍ
ایک گردن کا
فَمَنۡ
پس جو کوئی
لَّمۡ
نہ
یَجِدۡ
پائے
فَصِیَامُ
تو روزے رکھنا ہیں
ثَلٰثَۃِ
تین
اَیَّامٍ
دنوں کے
ذٰلِکَ
یہ
کَفَّارَۃُ
کفارہ ہے
اَیۡمَانِکُمۡ
تمہاری قسموں کا
اِذَا
جب
حَلَفۡتُمۡ
قسم کھاؤ ۭ تم
وَاحۡفَظُوۡۤا
اور حفاظت کیا کرو
اَیۡمَانَکُمۡ
اپنی قسموں کا
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
واضح کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اٰیٰتِہٖ
اپنی آیات کو
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَا
نہیں
یُؤَاخِذُکُمُ
گرفت کرے گا تمہاری
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِاللَّغۡوِ
لغو پر
فِیۡۤ اَیۡمَانِکُمۡ
تمھاری قسموں میں
وَلٰکِنۡ
لیکن
یُّؤَاخِذُکُمۡ
وہ گرفت کرے گا تمھاری
بِمَا
جنہیں
عَقَّدۡتُّمُ
پختہ کیا تم نے
الۡاَیۡمَانَ
قسموں کو
فَکَفَّارَتُہٗۤ
چنانچہ کفارہ اس کا
اِطۡعَامُ
کھانا ہے
عَشَرَۃِ
دس
مَسٰکِیۡنَ
مسکینوں کا
مِنۡ اَوۡسَطِ
اوسط درجے سے
مَا
جو
تُطۡعِمُوۡنَ
تم کھلاتے ہو
اَہۡلِیۡکُمۡ
اپنے اہل و عیال کو
اَوۡ
یا
کِسۡوَتُہُمۡ
کپڑے پہنانا ہےاُنہیں
اَوۡ
یا
تَحۡرِیۡرُ
آزادکرنا ہے
رَقَبَۃٍ
ایک غلام کا
فَمَنۡ
چنانچہ جو
لَّمۡ یَجِدۡ
نہ پا ئے
فَصِیَامُ
تو روزے رکھنا ہے
ثَلٰثَۃِ اَیَّامٍ
تین دن کے
ذٰلِکَ
یہ
کَفَّارَۃُ
کفا رہ ہے
اَیۡمَانِکُمۡ
تمہاری قسمو ں کا
اِذَا
جب
حَلَفۡتُمۡ
قسم کھاؤتم
وَاحۡفَظُوۡۤا
اور تم حفا ظت کرو
اَیۡمَانَکُمۡ
اپنی قسمو ں کی
کَذٰلِکَ
اس طرح
یُبَیِّنُ
بیا ن کر تا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اٰیٰتِہٖ
احکا ما ت اپنے
لَعَلَّکُمۡ
تا کہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Translated by

Juna Garhi

Allah will not impose blame upon you for what is meaningless in your oaths, but He will impose blame upon you for [breaking] what you intended of oaths. So its expiation is the feeding of ten needy people from the average of that which you feed your [own] families or clothing them or the freeing of a slave. But whoever cannot find [or afford it] - then a fast of three days [is required]. That is the expiation for oaths when you have sworn. But guard your oaths. Thus does Allah make clear to you His verses that you may be grateful.

اللہ تعالٰی تمہاری قسموں میں لغو قسم پر تم سے مواخذہ نہیں فرماتا لیکن مواخذہ اس پر فرماتا ہے کہ تم جن قسموں کو مضبوط کر دو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو کھانا دینا ہے اوسط درجے کا جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑا دینا یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کر نا ہے اور جس کو مقدور نہ ہو تو تین دن کے روزے ہیں یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب کہ تم قسم کھا لو اور اپنی قسموں کا خیال رکھو! اسی طرح اللہ تعالٰی تمہارے واسطے اپنے احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تمہاری مہمل قسموں پر تو گرفت نہیں کرے گا لیکن جو قسمیں تم سچے دل سے کھاتے ہو ان پر ضرور مواخذہ کرے گا ( اگر تم ایسی قسم توڑ دو تو) اس کا کفارہ دس مسکینوں کا اوسط درجے کا کھانا ہے جو تم اپنے اہل و عیال کو کھلاتے ہو یا ان کی پوشاک ہے یا ایک غلام کو آزاد کرنا ہے اور جسے میسر نہ ہوں وہ تین دن کے روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم اٹھا کر توڑ دو ۔ اور (بہتر یہی ہے کہ) اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لیے اپنے احکام کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم اس کا شکر ادا کرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ تمہاری لغوقسموں پر تمہاری گرفت نہیں کرے گالیکن وہ ان قسموں پر تمہاری گرفت کرے گاجنہیں تم نے پختہ کیاہوگاچنانچہ اس کاکفارہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کوکھلاتے ہویا اُنہیں کپڑے پہناناہے یا ایک غلام آزاد کرنا ہے، چنانچہ جویہ نہ پائے تو تین دن کے روزے رکھناہے۔یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھابیٹھو۔اوراپنی قسموں کی حفاظت کرو، اس طرح اللہ تعالیٰ اپنے احکامات تمہارے لیے بیان کرتا ہے تاکہ تم شکراداکرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah does not hold you accountable for what is not countable from among your oaths, but He does hold you accountable for the oath you have bound yourself with. Its expiation is to feed ten poor persons at an av¬erage of what you feed your family with, or to clothe them, or to free a slave. And whoever finds none shall fast for three days. That is expiation for your oaths when you have sworn. And take care of your oaths. That is how Allah makes His signs clear to you, so that you may be grateful.

نہیں پکڑتا تم کو اللہ تمہاری بیہودہ قسموں پر لیکن پکڑتا ہے اس پر جس قسم کو تم نے مضبوط باندھا سو اس کا کفارہ کھانا دینا ہے دس محتاجوں کو اوسط درجہ کا کھانا جو دیتے ہو اپنے گھر والوں کو یا کپڑا پہنا دینا دس محتاجوں کو یا ایک گردن آزاد کرنی پھر جس کو میسر نہ ہو تو روزے رکھنے ہیں تین دن کے یہ کفارہ ہے تمہاری قسموں کا جب قسم کھا بیٹھو، اور حفاظت رکھو اپنی قسموں کی اسی طرح بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لئے اپنے حکم تاکہ تم احسان مانو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ تعالیٰ مؤاخذہ نہیں کرے گا تم سے تمہاری ان قسموں میں جو لغو ہوتی ہیں لیکن وہ (ضرور) مؤاخذہ کرے گا تم سے ان قسموں پر جن کو تم نے پختہ کیا ہے سو اس کا کفارہّ ہے کھانا کھلانا دس مساکین کو اوسط درجے کا کھانا جیسا تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے پہنانا یا کسی غلام کو آزاد کرنا پھر جو کوئی اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ تین دن کے روزے رکھے یہ کفارہّ ہے تمہاری قسموں کا جب تم قسم کھا (کر توڑ) بیٹھو اور اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات کو واضح فرما رہا ہے تاکہ تم شکر کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah does not take you to task for the oaths you utter vainly, but He will certainly take you to task for the oaths you have sworn in earnest. The expiation (for breaking such oaths) is either to feed ten needy persons with more or less the same food as you are wont to give to your families, or to clothe them, or to set free from bondage the neck of one man; and he who does not find the means shall fast for three days. This shall be the expiation for your oaths whenever you have sworn (and broken them.) But do keep your oaths. Thus does Allah make clear to you His commandments; maybe you will be grateful.

تم لوگ جو مہمل قسمیں کھا لیتے ہو ان پر اللہ گرفت نہیں کرتا ، مگر جو قسمیں تم جان بوجھ کر کھاتے ہو ان پر وہ ضرور تم سے مواخذہ کرے گا ۔ ﴿ایسی قسم توڑنے کا﴾ کفّارہ یہ ہے کہ دس ﴿١۰﴾ مسکینوں کو وہ اَوسط درجہ کا کھانا کھلاؤ جو تم اپنے بال بچّوں کو کھلاتے ہو ، یا انہیں کپڑے پہناؤ ، یا ایک غلام آزاد کرو ، اور جو اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ تین دن کے روزے رکھے ۔ یہ تمہاری قسموں کا کفّارہ ہے جبکہ تم قسم کھا کر توڑ دو ۔ 106 اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو ۔ 107 اس طرح اللہ اپنے احکام تمہارے لیے واضح کرتا ہے شاید کہ تم شکر ادا کرو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ تمہاری لغو قسموں پر تمہاری پکڑ نہیں کرے گا ( ٥٩ ) لیکن جو قسمیں تم نے پختگی کے ساتھ کھائی ہوں ، ( ٦٠ ) ان پر تمہاری پکڑ کرے گا ۔ چنانچہ اس کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو وہ اوسط درجے کا کھانا کھلاؤ جو تم اپنے گھر والوں کو کھلایا کرتے ہو ، یا ان کو کپڑے دو ، یا ایک غلام آزاد کرو ۔ ہاں اگر کسی کے پاس ( ان چیزوں میں سے ) کچھ نہ ہو تو وہ تین دن روزے رکھے ۔ یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم نے کوئی قسم کھالی ہو ( اور اسے توڑ دیا ہو ) اور اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو ۔ ( ٦١ ) اسی طرح اللہ اپنی آیتیں کھول کھول کر تمہارے سامنے واضح کرتا ہے ، تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

۔ اللہ تعالیٰ تم کو لغو قسموں پر نہیں پکڑے گا البتہ ان قسموں پر پکڑے گا جو قصداً تم نے کھائی ہوں 6 تو اس کا کفارہ (اتار) یہ ہے کہ دس مسکینوں کو بیچ کا (معمولی) کھانا کھلا دو جو اپنے بال بچوں کو تم کھلاتے ہو 7 یا دس مسکینوں کو کپڑا پناؤ یا ایک بردہ آزاد کرو پھر جس کو مقدور نہ ہو تو وہ تین دن روزہ رکھے 1 یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم (قصداً ) قسم کھاؤ (پھر اس کو توڑو اور اپنی قسموں کو تھامے رہو 2 اللہ اسی طرح اپنے حکم تم سے بیان کرتا ہے اس لیے کہ تم (شریعت کے احکام بتلانے پر) اس کا شکر کرو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ تم کو تمہاری فضول قسم کی (بےارادہ) قسم (توڑنے) پر نہیں پکڑیں گے و لیکن مضبوط قسم (توڑنے) پر مواخذہ فرمائیں گے سو اس کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے اوسط درجے کا جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک گردن (غلام یا لونڈی) کا آزاد کرنا پس جو یہ نہ کرسکے تو وہ تین دن کے روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھالو (اور توڑ دو ) اور اپنی قسموں کی حفاظت کرو اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیتیں کھول کر بیان فرماتے ہیں تاکہ تم شکر کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تمہیں تمہاری لغو قسموں پر نہیں پلڑتا لیکن ان قسموں پر جن کو تم نے جانتے بوجھتے دل سے مضبوط باندھا ہے ان پر گرفت کرتا ہے ۔ ایسی قسم توڑنے کا کفارہ یہ ہے کہ دس محتاجوں کو وہ اوسط درجے کا کھانا کھلاؤ جیسے تم اپنی بیوی کو کھلاتے ہو یا دس محتاجوں کو کپڑا پہناؤ یا ایک غلام آزاد کرو۔ پھر اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو مسلسل تین تین دن تک روزے رکھو۔ تمہاری قسموں کا یہ کفارہ ہے جب تم قسم کھا ہی بیٹھو۔ ویسے اپنے قسموں کی حفاظت کرو۔ اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنا حکم واضح کرتا ہے تاکہ تم اس کا شکر ادا کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا تمہاری بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا لیکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا اور جس کو میسر نہ ہو وہ تین روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو) اور (تم کو) چاہئے کہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو اس طرح خدا تمہارے (سمجھانے کے) لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah shall not take you to task for the vain in your oaths; but he shall take you to task for that which your oaths make binding. The expiation thereof is the feeding of ten of the needy with the middle sort of that wherewith ye feed your households, or the clothing of them or the freeing of a neck; but whosoever cannot find, far him is a fasting of three days. That is the expiation of your oaths when ye have sworn and bear in mind your oaths. Thus doth Allah expound unto you His commandments, that haply ye may return thanks.

اللہ تم سے تمہاری بےمعنی قسموں پر مؤاخذہ نہیں کرتا ۔ لیکن جن قسموں کو تم مضبوط کرچکے ہو ان پر تم سے مؤاخذہ کرتا ہے ۔ سو اس کا کفارہ دس مسکینوں کو اوسط درجہ کا کھانا ہے جو تم اپنے گھر والوں کو دیا کرتے ہو یا انہیں کپڑا دینا یا غلام آزاد کرنا ۔ لیکن جس کو (اتنا مقدور نہ ہو تو اس کے لیے تین دن کے روزہ ہیں ۔ یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب کہ تم حلف اٹھا چکے ہو اور اپنی قسموں کو یاد رکھا کرو ۔ اور اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنے احکام کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر گزار ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہاری قسموں میں جو غیر ارادی ہیں ، ان پر تو اللہ تم سے مواخذہ نہیں کرے گا ، لیکن جن قسموں کو تم نے پختہ کیا ہے ، ان پر مواخذہ کرے گا ۔ سو اس کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے اس معیار کا ، جو تم عام طور پر اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے پہنانا یا ایک غلام کو آزاد کرنا اور جو اس کی مقدرت نہ رکھتا ہو ، وہ تین دن کے روزے رکھ دے ۔ یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے ، جبکہ تم قسم کھا بیٹھو اور اپنی قسموں کی حفاظت کرو ۔ اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنے احکام کی وضاحت کرتا ہے ، تاکہ تم اس کے شکر گذار رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲتعالیٰ تمہاری قسموں میں لغو قسموں پر مواخذہ نہیں فرماتے لیکن تمہاری پختہ قسموں پر مواخذہ فرماتے ہیں پس قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو درمیانہ درجے کا کھانا کھلانا جیسا تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہویا انہیں کپڑے پہنانا ہے یا غلام آزاد کرنا ہے پس جو نہ پائے ( ان میں کوئی چیز ) تو تین دن کے روزے ہیں یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم اٹھائو اور اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو ۔ اسی طرح اﷲتعالیٰ اپنی آیتیں تمہارے لیے کھول کر بیان فرماتے ہیںتاکہ تم شکر کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم لوگ جو مہمل قسمیں کھالیتے ہو ان پر اللہ گرفت نہیں کرے گا، مگر جو قسمیں تم جان بوجھ کر کھاتے ہو ان پر اللہ ضرور پکڑے گا۔ (ایسی قسم توڑنے کا) کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو درمیانے درجے کا کھانا کھلائو جیسا کہ تم اپنے بال بچوں کو کھلاتے ہو، یا انہیں کپڑے پہنائو، یا ایک غلام آزاد کرو، اور جو یہ نہ کرسکے وہ تین روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب کہ تم قسم کھا کر توڑ دو ۔ اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو۔ اس طرح اللہ اپنے احکام تمہارے لئے واضح کرتا ہے تاکہ تم شکر کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ تمہاری گرفت نہیں فرمائے گا تمہاری لغو (اور بےمقصد) قسموں پر مگر وہ تمہاری ان قسموں پر تمہاری گرفت ضرور فرمائے گا جو تم نے اپنے قصد (و ارادہ) سے کھائی ہوں، پس ایسی قسم (کے توڑنے) کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے، وہ درمیانہ درجے کا کھانا جو تم لوگ خود اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو، یا انہیں کپڑے پہنا دو ، یا ایک گردن (غلام یا لونڈی) آزاد کردو، اور جس کو یہ میسر نہ ہو تو وہ تین دن کے روزے رکھے، یہ کفارہ ہے تمہاری قسموں کا، جب کہ تم قسم کھا (کر اسے توڑ) لو، اور حفاظت کیا کرو تم لوگ اپنی قسموں کی، اسی طرح اللہ کھول کر بیان فرماتا ہے، تمہارے لئے اپنی آیتیں (اور احکام) تاکہ تم لوگ شکر ادا کرو،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تمہاری بے مقصد قسموں ( تکیہ کلام کے طورپرقسم کھانے ) پرتومواخذہ نہیں کرے گالیکن جو قسمیں تم سچے دل سے کھاتے ہوان پر ضرور مواخذہ کرے گا ، ( اگرتم ایسی قسم توڑدوتو ) اس کاکفارہ دس مسکینوں کو کھاناکھلانا ہے ویسا ہی مناسب کھانا جیساتم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہویاان کو پہننے کے لئے کپڑے دینا ہے یا ایک ( غلام یا لونڈی ) کو آزادکرنا ہے اور جسے یہ میسرنہ ہوں وہ تین دن کے روزے رکھے ، یہ تمہاری قسموں کاکفارہ ہے جب تم قسم اٹھاکرتوڑ دو اور ( بہتریہی ہے کہ ) اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو ، اللہ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لئے اپنے احکام کھول کربیان کرتا ہے تاکہ تم ا س کاشکرادا کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ تمہیں نہیں پکڑتا تمہاری غلط فہمی کی قسموں پر ( ف۲۱۳ ) ہاں ان قسموں پر گرفت فرماتے ہے جنہیں تم نے مضبوط کیا ( ف۲۱٤ ) تو ایسی قسم کا بدلہ دس مسکینوں کو کھانا دینا ( ف۲۱۵ ) اپنے گھر والوں کو جو کھلاتے ہو اس کے اوسط میں سے ( ف۲۱٦ ) یا انہیں کپڑے دینا ( ف۲۱۷ ) یا ایک بردہ آزاد کرنا تو جو ان میں سے کچھ نہ پائے تو تین دن کے روزے ( ف۲۱۸ ) یہ بدلہ ہے تمہاری قسموں کا ، جب قسم کھاؤ ( ف۲۱۹ ) اور اپنی قسموں کی حفاظت کرو ( ف۲۲۰ ) اسی طرح اللہ تم سے اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں تم احسان مانو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ تمہاری بے مقصد ( اور غیر سنجیدہ ) قَسموں میں تمہاری گرفت نہیں فرماتا لیکن تمہاری ان ( سنجیدہ ) قَسموں پر گرفت فرماتا ہے جنہیں تم ( ارادی طور پر ) مضبوط کرلو ، ( اگر تم ایسی قَسم کو توڑ ڈالو ) تو اس کا کفّارہ دس مسکینوں کو اوسط ( درجہ کا ) کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ( اسی طرح ) ان ( مسکینوں ) کو کپڑے دینا ہے یا ایک گردن ( یعنی غلام یا باندی کو ) آزاد کرنا ہے ، پھر جسے ( یہ سب کچھ ) میسر نہ ہو تو تین دن روزہ رکھنا ہے ۔ یہ تمہاری قَسموں کا کفّارہ ہے جب تم کھالو ( اور پھر توڑ بیٹھو ) ، اور اپنی قَسموں کی حفاظت کیا کرو ، اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیتیں خوب واضح فرماتا ہے تاکہ تم ( اس کے احکام کی اطاعت کر کے ) شکر گزار بن جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اللہ تم سے تمہاری لایعنی قَسموں پر مواخذہ ( بازپرس ) نہیں کرے گا ۔ مگر جو قسمیں تم نے قصداً کھائی ہیں ( اور اس طرح مضبوط کی ہیں ) تو ان پر ضرور تم سے مواخذہ کرے گا ۔ اور ( ایسی قسم توڑنے کا ) کفارہ یہ ہے: ( ۱ ) دس مسکینوں کو کھانا کھلانا اوسط درجے کا جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو ۔ ( ۲ ) یا انہیں کپڑے پہناؤ ۔ ( ۳ ) یا پھر ایک غلام آزاد کرو ۔ اور جس کو اس کا مقدور نہ ہو تو وہ تین روزہ رکھے ۔ یہ تمہاری قَسموں کا کفارہ ہے جب تم قَسم کھاؤ اور اپنی قَسموں کی حفاظت کرو ( خیال رکھو ) اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنے آیات و احکام کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah will not call you to account for what is futile in your oaths, but He will call you to account for your deliberate oaths: for expiation, feed ten indigent persons, on a scale of the average for the food of your families; or clothe them; or give a slave his freedom. If that is beyond your means, fast for three days. That is the expiation for the oaths ye have sworn. But keep to your oaths. Thus doth Allah make clear to you His signs, that ye may be grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will not hold you responsible for your thoughtless oaths. However, He will question you about your deliberate oaths. The expiation for breaking an oath is to feed ten needy people with food, typical of that which you feed to your own people, to clothe them or to set a slave free. One who cannot pay this, he must fast for three days to expiate his oaths. Keep your oaths. Thus, does God explain His Laws so that you will give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah will not punish you for what is unintentional in your oaths, but He will punish you for your deliberate oaths; for its expiation feed ten poor, on a scale of the Awsat of that with which you feed your own families; or clothe them; or free a slave. But whosoever cannot afford, then he should fast for three days. That is the expiation for the oaths when you have sworn. And protect your oaths. Thus Allah makes clear to you His Ayat that you may be grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah does not call you to account for what is vain in your oaths, but He calls you to account for the making of deliberate oaths; so its expiation is the feeding of ten poor men out of the middling (food) you feed your families with, or their clothing, or the freeing of a neck; but whosoever cannot find (means) then fasting for three days; this is the expiation of your oaths when you swear; and guard your oaths. Thus does Allah make clear to you His communications, that you may be Fateful.

Translated by

William Pickthall

Allah will not take you to task for that which is unintentional in your oaths, but He will take you to task for the oaths which ye swear in earnest. The expiation thereof is the feeding of ten of the needy with the average of that wherewith ye feed your own folk, or the clothing of them, or the liberation of a slave, and for him who findeth not (the wherewithal to do so) then a three days' fast. This is the expiation of your oaths when ye have sworn; and keep your oaths. Thus Allah expoundeth unto you His revelations in order that ye may give thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह तुम्हारी बेमान क़समों पर तुम्हारी पकड़ नहीं करता मगर उन क़समों पर वह ज़रूर तुम्हारी पकड़ करेगा जिनको तुम ने मज़बूत बाँधे, ऐसी क़सम का कफ़्फ़ारा है दस मिस्कीनों को दरमियानी दर्जे का खाना खिलाना जो तुम अपने घर वालों को खिलाते हो या उनको कपड़ा पहना देना या एक ग़ुलाम आज़ाद करना, और जिसको मयस्सर न हो वह तीन दिन के रोज़े रखे, यह कफ़्फ़ारा है तुम्हारी क़समों का जबकि तुम क़सम खा बैठो, और अपनी क़समों की हिफ़ाज़त करो, इस तरह अल्लाह तुम्हारे लिए अपने अहकाम बयान करता है ताकि तुम शुक्र अदा करो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ تم سے مواخذہ نہیں فرماتے تمہاری قسموں میں لغو قسم پر (2) لیکن مواخذہ اس پر فرماتے ہیں کہ تم قسموں کو مستحکم کردو۔ سو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو کھانا دینا اوسط درجہ کا جو اپنے گھر والوں کو کھانے کو دیا کرتے ہو یا ان کو کپڑا دینا یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کرنا (3) اور جس کو مقدور نہ ہو تو تین دن کے روزے ہیں یہ کفارہ ہے تمہاری قسموں کا جب کہ تم قسم کھالو اور اپنی قسموں کا خیال رکھا کرو اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے واسطے اپنے احکام بیان فرماتے ہیں تاکہ تم شکر کرو۔ (4) (89)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ تمہاری لغو قسموں پر مؤاخذہ نہیں کرتا۔ لیکن تمہارا اس پر مؤاخذہ کرتا ہے جو تم نے پختہ ارادے سے قسمیں کھائیں۔ تو اس کا کفارہ درمیانے درجے کا دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے گھروالوں کو کھلاتے ہو یا انہیں کپڑے پہنانا، یا ایک گردن آزاد کرنا، جو یہ نہ پائے تو تین دن روزے رکھنا ہے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھالو اور اپنی قسموں کی حفاظت کرواسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکرادا کرو۔ “ (٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم لوگ جو مہمل قسمیں کھالیتے ہو ‘ ان پر اللہ گرفت نہیں کرتا ‘ مگر جو قسمیں تم جان بوجھ کر کھاتے ہو اس پر وہ ضرور تم سے مواخذہ کرے گا ۔ (ایسی قسم توڑنے کا) کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو وہ اوسط درجے کا کھانا کھلاؤ جو تم اپنے بال بچوں کو کھلاتے ہو ‘ یا انہیں کپڑے پہناؤ یا ایک غلام آزاد کرو ‘ اور جو اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو ‘ وہ تین دن کے روزے رکھے ۔ یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب کہ تم قسم کھا کر توڑ دو ۔ اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو ، اس طرح اللہ اپنے احکام تمہارے لئے واضح کرتا ہے شاید کہ تم شکر ادا کرو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ ایسی قسموں پر تمہارا مواخذہ نہیں فرماتا جو لغو ہوں، لیکن وہ ایسی قسموں پر مواخذہ فرماتا ہے جن کو تم باندھ دو ، سو اس کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا دینا ہے جو اس کھانے کا درمیانہ ہو جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو، یا ان کو کپڑا پہنا دینا ہے یا ایک غلام آزاد کرنا ہے۔ سو جو شخص نہ پائے تو تین دن کے روزے ہیں، یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسمیں کھاؤ، اور تم اپنی قسموں کی حفاظت کرو۔ اسی طرح اللہ اپنے احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہیں پکڑتا تم کو اللہ تمہاری بیہودہ قسموں پر لیکن پکڑتا ہے اس پر جس قسم کو تم نے مضبوط باندھا سو اس کا کفارہ کھانا دینا ہے دس محتاجوں کو اوسط درجہ کا کھانا جو دیتے ہو اپنے گھر والوں کو یا کپڑا پہنا دیں دینا دس محتاجوں کو یا ایک گردن آزاد کرنی پھر جس کو میسر نہ ہو تو روزے رکھنے ہیں تین دن کے یہ کفارہ ہے تمہاری قسموں کا جب قسم کھا بیٹھو اور حفاظت رکھو اپنی قسموں کی اسی طرح بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لئے اپنے حکم تاکہ تم احسان مانو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ تمہاری ان قسموں پر جو لغو ولا یعنی ہوں تم سے مواخذہ نہیں کرتا لیکن ہاں ان قسموں پر مواخذہ کرتا ہے جن کو تم نے مستحکم کرلیا ہو سو کسی پختہ قسم کے توڑ دینے کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا وہ کھانا دینا جو تم اپنے گھر والوں کو دیا کرتے ہو یا دس مسکینوں کو کپڑا پہنا دینا یا ایک بردہ کو آزاد کرنا پھر جو ان تینوں باتوں میں سے کسی کا بھی مقدور نہ رکھتا ہو تو تین دن کے روزے رکھے یہ حکم مذکور تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جبکہ تم قسم کھا بیٹھو اور اپنی قسموں کی نگہداشت کیا کرو اسی طرح اللہ تمہارے واسطے اپنے احکام صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ تم اس کا شکر بجا لائو ۔