Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 92

سورة المائدة

وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ احۡذَرُوۡا ۚ فَاِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا عَلٰی رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۹۲﴾

And obey Allah and obey the Messenger and beware. And if you turn away - then know that upon Our Messenger is only [the responsibility for] clear notification.

تم اللہ تعالٰی کی اطاعت کرتے رہو اور رسول کی اطاعت کرتے رہو اور احتیاط رکھو ۔ اگر اعراض کرو گے تو یہ جان رکھو کہ ہمارے رسول کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
وَاحۡذَرُوۡا
اور ڈرو
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
منہ موڑ لیا تم نے
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو جان لو
اَنَّمَا
بےشک
عَلٰی رَسُوۡلِنَا
ہمارے رسول کے زمہ
الۡبَلٰغُ
پہنچا دیتا ہے
الۡمُبِیۡنُ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ اَطِیۡعُوا
اورتم اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَاَطِیۡعُوا
اور تم اطاعت کرو
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
وَاحۡذَرُوۡا
اور تم بچو
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
منہ موڑا تم نے
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو تم جان لو
اَنَّمَا
بلاشبہ
عَلٰی رَسُوۡلِنَا
ہمارے رسول کے ذمے
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینا ہے
الۡمُبِیۡنُ
کُھلا
Translated by

Juna Garhi

And obey Allah and obey the Messenger and beware. And if you turn away - then know that upon Our Messenger is only [the responsibility for] clear notification.

تم اللہ تعالٰی کی اطاعت کرتے رہو اور رسول کی اطاعت کرتے رہو اور احتیاط رکھو ۔ اگر اعراض کرو گے تو یہ جان رکھو کہ ہمارے رسول کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور (ان چیزوں سے) َبچو۔ ۔ پھر اگر تم نے حکم نہ مانا تو جان لو کہ ہمارے رسول پر تو صرف واضح طور پر پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ کی اطاعت کرو اوراس کے رسول کی اطاعت کرو اوران کی نافرمانی سے بچو، پھراگرتم نے منہ موڑاتوجان لوکہ بلاشبہ ہمارے رسول کے ذمہ صرف کھول کر پہنچا دینا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Obey Allah and obey the Messenger, and be careful. If you still turn back, be sure that the duty of Our Mes¬senger is only to convey the Message clearly.

اور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور بچتے رہو پھر اگر تم پھر جاؤ گے تو جان لو کہ ہمارے رسول کا ذمہ صرف پہنچا دینا ہے کھول کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اور (ان کی نافرمانی سے) بچتے رہو پھر اگر تم پیٹھ موڑ لو گے تو جان لو کہ ہمارے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تو ذمہ داری ہے ّ بس صاف صاف پہنچا دینے کی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Obey Allah and obey the Messenger, and beware. But if you turn away, then know well that Our Messenger had merely to deliver the message clearly.

اللہ اور اس کے رسول کی بات مانو اور باز آجاؤ ، لیکن اگر تم نے حکم عدولی کی تو جان لو کہ ہمارے رسول پر بس صاف صاف حکم پہنچا دینے کی ذمّہ داری تھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کی اطاعت کرو ، اور رسول کی اطاعت کرو ، اور ( نافرمانی سے ) بچتے رہو ۔ اور اگر تم ( اس حکم سے ) منہ موڑو گے تو جان رکھو کہ ہمارے رسول پر صرف یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صاف صاف طریقے سے ( اللہ کے حکم کی ) تبلیغ کردیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ کا کہا مانو اور (اس کے) رسول کا کہا مانو اور (ان دونوں کی نافرانی سے) بچے رہو 6 پھر اگر تم نہ مانو تو یہ جانے رہو (ہمارا کچھ نہیں بگڑے گا) ہمارے رسول کا کام یہی ہے اور کچھ نہیں کھول کر (اللہ کا حکم) پہنچا دینا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کی فرمانبرداری کرو اور پیغمبر کی فرمانبرداری کرو اور ڈرو پھر اگر تم منہ پھیرو گے تو جان لو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے صاف صاف پہنچا دینا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو اور (گندے شیطانی کاموں سے) پرہیز کرو۔ پھر اگر تم نے بات نہ مانی تو خوب سمجھ لو کہ ہمارے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اتنا ہی فرض ہے کہ احکام کو واضح کرکے (لوگوں تک) پہنچا دے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کی فرمانبرداری اور رسولِ (خدا) کی اطاعت کرتے رہو اور ڈرتے رہو اگر منہ پھیرو گے تو جان رکھو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کر پہنچا دینا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Obey Allah and obey the apostle, and beware; but if ye turn away, then know that upon Our apostle resteth only the plain preaching.

اور اطاعت کرتے رہو اللہ کی اور رسول کی اور احتیاط رکھو اور اگر اعراض کروگے تو جان رکھو کہ ہمارے رسول کے ذمہ تو صاف صاف پہنچا دینا ہے اور بس ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کی اطاعت کرو ، رسول کی اطاعت کرو اور بچتے رہو ۔ اور اگر تم اعراض کرو گے تو جان رکھو کہ ہمارے رسول کے ذمہ صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲتعالیٰ کی فرمانبرداری کرو اور رسول ( ﷺ ) کی فرمانبرداری کیرو اور احتیاط رکھو اور اگر روگردانی کروگے تو جان لو کہ ہمارے رسول ( ﷺ ) کے ذمہ تو صاف صاف پہنچا دینا ( ہی ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ اور رسول کی بات مانو اور باز آجاؤ، لیکن اگر تم نے حکم نہ مانا تو جان لو کہ ہمارے رسول پر بس صاف صاف حکم پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (دل کی خوشی سے) حکم مانو تم لوگ اللہ کا اور اس کے رسول کا، اور تم بچتے رہو، پھر اگر تم لوگ پھرگئے تو یقین جان لو کہ ہمارے رسول کے ذمے تو صرف پہنچا دینا ہے کھول کر

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرواور ( ان چیزوں سے ) بچو پھر اگر تم نے حکم نہ مانا توجان لوکہ ہمارے رسول پر توصرف واضح طور پہنچانے کی ذمہ داری ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور ہوشیار رہو ، پھر اگر تم پھر جاؤ ( ف۲۲۲ ) تو جان لو کہ ہمارے رسول کا ذمہ صرف واضح طور پر حکم پہنچادینا ہے ( ف۲۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو اور ( خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت سے ) بچتے رہو ، پھر اگر تم نے رُوگردانی کی تو جان لو کہ ہمارے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر صرف ( احکام کا ) واضح طور پر پہنچا دینا ہی ہے ( اور وہ یہ فریضہ ادا فرما چکے ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور ( نافرمانی سے ) بچتے رہو اور اگر تم نے روگردانی کی تو پھر تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے رسول کے ذمہ تو صرف واضح طور پر ( ہمارا پیغام ) پہنچا دینا ہے اور بس ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Obey Allah, and obey the Messenger, and beware (of evil): if ye do turn back, know ye that it is Our Messenger's duty to proclaim (the message) in the clearest manner.

Translated by

Muhammad Sarwar

Obey God and the Messenger and be cautious (of the harmful things). If you turn away (from Our laws), know that the duty of the Messenger is only to preach in clear words.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And obey Allah and obey the Messenger, and beware. Then if you turn away, you should know that it is Our Messenger's duty to convey in the clearest way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And obey Allah and obey the apostle and be cautious; but if you turn back, then know that only a clear deliverance of the message is (incumbent) on Our apostle.

Translated by

William Pickthall

Obey Allah and obey the messenger, and beware! But if ye turn away, then know that the duty of Our messenger is only plain conveyance (of the message).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इताअत करो अल्लाह की और इताअत करो रसूल की और बचो, फिर अगर तुम मुँह फेर लोगे तो जान लो कि हमारे रसूल के ज़िम्मे सिर्फ़ वज़ाहत के साथ पहुँचा देना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے رہو اور رسول کی اطاعت کرتے رہو اور احتیاط رکھو اور اگر اعراض کروگے تو یہ جان رکھو کہ ہمارے رسول کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچادینا تھا۔ (92)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اور ڈرو اگر تم پھر جاؤ تو جان لو کہ ہمارے رسول کے ذمہ واضح طور پر پہنچادینا ہے (٩٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ اور اس کے رسول کی بات مانو اور باز آجاؤ لیکن اگر تم نے حکم عدولی کی تو جان لو کہ ہمارے رسول پر بس صاف صاف حکم پہنچا دینے کی ذمہ داری تھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور فرماں برداری کرو اللہ کی اور فرمانبرداری کرو رسول کی، اور ڈرتے رہو۔ سو اگر تم نے رو گردانی کی تو جان لو کہ ہمارے رسول کے ذمہ واضح طور پر پہنچا دینا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور بچتے رہو پھر اگر تم پھر جاؤ گے تو جان لو کہ ہمارے رسول کا ذمہ صرف پہنچا دینا ہے کھول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم اللہ کا اور رسول کا حکم مانو اور حکم کی خلاف ورزی سے بچتے رہو پھر اگر تم نے روگردانی کی تو یقین جانو کہ ہمارے رسول کے ذمہتو صرف احکام کو واضح طور پر پہنچا دینا ہے