Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 94

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَیَبۡلُوَنَّکُمُ اللّٰہُ بِشَیۡءٍ مِّنَ الصَّیۡدِ تَنَالُہٗۤ اَیۡدِیۡکُمۡ وَ رِمَاحُکُمۡ لِیَعۡلَمَ اللّٰہُ مَنۡ یَّخَافُہٗ بِالۡغَیۡبِ ۚ فَمَنِ اعۡتَدٰی بَعۡدَ ذٰلِکَ فَلَہٗ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۹۴﴾

O you who have believed, Allah will surely test you through something of the game that your hands and spears [can] reach, that Allah may make evident those who fear Him unseen. And whoever transgresses after that - for him is a painful punishment.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی قدرے شکار سے تمہارا امتحان کرے گا جن تک تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچ سکیں گے تاکہ اللہ تعالٰی معلوم کرلے کہ کون شخص اس سے بن دیکھے ڈرتا ہے سو جو شخص اس کے بعد حد سے نکلے گا اس کے واسطے دردناک سزا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَیَبۡلُوَنَّکُمُ
البتہ ضرور آزمائے گا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ
بِشَیۡءٍ
ساتھ ایک چیز کے
مِّنَ الصَّیۡدِ
شکار میں سے
تَنَالُہٗۤ
پا لیں گے اسے
اَیۡدِیۡکُمۡ
ہاتھ تمہارے
وَ رِمَاحُکُمۡ
اورنیزے تمہارے
لِیَعۡلَمَ
تاکہ جان لے
اللّٰہُ
اللہ
مَنۡ یَّخَافُہٗ
ڈرتا ہے اس سے
بِالۡغَیۡبِ
غائبانہ طور پر
فَمَنِ
تو جو کوئی
اعۡتَدٰی
زیادتی کرتے
بَعۡدَ ذٰلِکَ
بعد اس کے
فَلَہٗ
تو اس کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَیَبۡلُوَنَّکُمُ
ضرورآزمائے گا تمھیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِشَیۡءٍ
کسی چیز سے
مِّنَ الصَّیۡدِ
شکار میں سے
تَنَالُہٗۤ
پہنچتے ہوں گے اس تک
اَیۡدِیۡکُمۡ
ہاتھ تمھارے
وَ رِمَاحُکُمۡ
اور نیزے تمھارے
لِیَعۡلَمَ
تا کہ جان لے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَنۡ
کون
یَّخَافُہٗ
ڈرتا ہے اُس سے
بِالۡغَیۡبِ
بن دیکھے
فَمَنِ
پھر جس نے
اعۡتَدٰی
زیادتی کی
بَعۡدَ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
فَلَہٗ
تواس کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, Allah will surely test you through something of the game that your hands and spears [can] reach, that Allah may make evident those who fear Him unseen. And whoever transgresses after that - for him is a painful punishment.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی قدرے شکار سے تمہارا امتحان کرے گا جن تک تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچ سکیں گے تاکہ اللہ تعالٰی معلوم کرلے کہ کون شخص اس سے بن دیکھے ڈرتا ہے سو جو شخص اس کے بعد حد سے نکلے گا اس کے واسطے دردناک سزا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ ایسے شکار کے ذریعہ تمہاری آزمائش کرے گا جو تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی زد میں ہو۔ یہ دیکھنے کے لئے کہ کون غائبانہ طور پر اللہ سے ڈرتا ہے۔ پھر اس کے بعد بھی جس نے (اللہ کی حدود سے) تجاوز کیا، اس کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو! اﷲ تعالیٰ تمہیں شکارمیں سے کسی چیز سے ضرورآزمائے گا کہ تمہارے ہاتھ اورتمہارے نیزے اس تک پہنچتے ہوں گے، تاکہ اﷲ تعالیٰ جا ن لے کہ اس سے بن دیکھے کون ڈرتاہے؟ پھراس کے بعدجس نے زیادتی کی تو اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, Allah shall certainly test you with some of the game coming in the range of your hands and spears, so that Allah may know those who fear Him while unseen. So whoever crosses the limit after all this, for him there is a painful punishment.

اے ایمان والو ! البتہ تم کو آزماوے گا اللہ ایک بات سے اس شکار میں کہ جس پر پہنچے ہیں ہاتھ تمہارے اور نیزے تمہارے تاکہ معلوم کرے اللہ کون اس سے ڈرتا ہے بن دیکھے پھر جس نے زیادتی کی اس کے بعد تو اس کے لئے عذاب درد ناک ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! اللہ تعالیٰ تمہیں لازماً آزمائے گا کسی ایسے شکار کے ذریعے جس کو پہنچتے ہوں گے (آسانی سے) تمہارے ہاتھ اور نیزے تاکہ اللہ دیکھ لے ان لوگوں کو جو غیب میں ہوتے ہوئے بھی اس سے ڈرتے رہتے ہیں اب اس کے بعد جس نے زیادتی کی تو اس کے لیے درد ناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Allah will surely try you with a game which will be within the range of your hands and lances so that He might mark out those who fear Him, even though He is beyond the reach of human perception. A painful chastisement awaits whosoever transgresses after that the bounds set by Allah.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ تمہیں اس شکار کے ذریعہ سے سخت آزمائش میں ڈالے گا جو بالکل تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی زد میں ہوگا ، یہ دیکھنے کے لیے کہ تم میں سے کون اس سے غائبانہ ڈرتا ہے ، پھر جس نے اس تنبیہ کے بعد اللہ کی مقرر کی ہوئی حد سے تجاوز کیا اس کے لیے درد ناک سزا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اللہ تمہیں شکار کے کچھ جانوروں کے ذریعے ضرور آزمائے گا جو تمہارے ہاتھوں اور تمہارے نیزوں کی زد میں آجائیں گے ، ( ٦٥ ) تاکہ وہ یہ جان لے کہ کون ہے جو اسے دیکھے بغیر بھی اس سے ڈرتا ہے ۔ پھر جو شخص اس کے بعد بھی حد سے تجاوز کرے گا وہ دردناک سزا کا مستحق ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو البتہ خدا تم کو کچھ شکار سے آزمائے گا جس کو تم اپنے ہاتھوں اور برچھوں سے پکڑ سکتے ہو 10 ہو تاکہ اللہ یہ کھول دے (یعنی سب کو معلوم ہوجائے کہ کون بن دیکھے اس سے ڈرتا ہے پھر جو کوئی اس کے بعد زیادتی کرے (شکار مارے 1 تو اس کو تکلیف کا عذاب ہوگا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اللہ تمہیں ضرور کسی قدر شکار سے آزمائیں گے (حالت احرام میں) کہ اسے تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچتے ہوں تاکہ اللہ جان لے کہ کون اس سے بےدیکھے ڈرتا ہے پس جو کوئی اس کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لئے درد دینے والا عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! البتہ اللہ تمہیں ایک بات میں آزمائے گا۔ وہ شکار جو بالکل تمہارے ہاتھ اور نیزہ کی زد میں ہوگا۔ تاکہ اللہ جان لے کون اس سے غائبانہ ڈرتا ہے۔ اس فرمان کے بعد جس نے زیادتی کی اسے درد ناک عذاب دیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! کسی قدر شکار سے جن کو تم ہاتھوں اور نیزوں سے پکڑ سکو خدا تمہاری آزمائش کرے گا (یعنی حالت احرام میں شکار کی ممانعت سے) تا کہ معلوم کرے کہ اس سے غائبانہ کون ڈرتا ہے تو جو اس کے بعد زیادتی کرے اس کے لیے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! Allah shall surely prove you with aught of the chases which your hands and your lances may reach, in order that Allah may know whosoever feareth Him unseen; so whosoever shall trespass thereafter, for him is a torment afflictive.

اے ایمان والو اللہ تمہیں آزمائے گا قدرے شکار سے جس تک تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچ سکیں ۔ تاکہ اللہ معلوم کرلے کہ کون شخص اس سے بےدیکھے ڈرتا ہے ۔ سو جو کوئی اس کے بعد حد سے نکلے گا تو اس کے لئے عذاب دردناک ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اللہ تمہاری کسی ایسے شکار سے آزمائش کرے گا ، جو تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی زد میں آجائے گا ، تاکہ اللہ دیکھے کہ کون اس سے غیب میں ڈرتا ہے اور جس نے اس کے بعد حدود سے تجاوز کیا تو اس کیلئے ایک دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اﷲتعالیٰ تمہیں ضرور بالضرور آزمائیں گے قدرے اس شکار سے جس تک تمہارے ہاتھ اور نیزے پہنچ سکیں تاکہ اﷲتعالیٰ جان لیں کہ کون شخص اس سے بغیر دیکھے ڈرتا ہے پس جو ( اس تنبیہ ) کے بعد ( بھی ) حد سے نکل جائے گا سو اس کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اللہ تمہیں اس شکار کے ذریعے سخت آزمائش میں ڈالے گا جو بالکل تمہارے نیزوں اور ہاتھوں کی زد میں ہوگا، یہ دیکھنے کے لیے کہ تم میں سے کون اس سے ڈرتا ہے غائبانہ طور پر، پھر جس نے اس کی ہدایت کے بعد اس کی مقرر کی ہوئی حد کو پار کیا اس کے لئے دردناک سزا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو اللہ ضرور تمہاری آزمائش کرے گا کچھ ایسے شکاروں کے ذریعے، جو تمہارے ہاتھوں کی پہنچ، اور تمہارے نیزوں کی زد میں ہوں گے، تاکہ اللہ یہ دیکھے کہ کون ڈرتا ہے اس سے بن دیکھے، پس جس نے اس (تنبیہ) کے بعد بھی حد سے تجاوز کیا، تو اس کے لئیے ایک بڑا اور دردناک عذاب ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! اللہ ایسے شکارکے ذریعہ تمہاری آزمائش کرے گا جو تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی زد میں ہوں یہ دیکھنے کے لئے کہ کون غائبانہ طورپراللہ سے ڈرتا ہے پھراس کے بعد جس نے تجاوز کیا ، اس کے لئے دردناک عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والوں ضرور اللہ تمہیں آزمائے گا ایسے بعض شکار سے جس تک تمہارا ہاتھ اور نیزے پہنچیں ( ف۲۲٦ ) کہ اللہ پہچان کرادے ان کی جو اس سے بن دیکھے ڈرتے ہیں ، پھر اس کے بعد جو حد سے بڑھے ( ف۲۲۷ ) اس کے لئے دردناک عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اللہ کسی قدر ( ایسے ) شکار سے تمہیں ضرور آزمائے گا جس تک تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچ سکتے ہیں تاکہ اللہ اس شخص کی پہچان کروا دے جو اس سے غائبانہ ڈرتا ہے پھر جو شخص اس کے بعد ( بھی ) حد سے تجاوز کر جائے تو اس کے لئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! خدا تمہیں ضرور اس شکار کے ذریعہ سے آزمائے گا جسے تمہارے یہ ہاتھ اور نیزے پا جائیں ( تمہاری زد میں ہو ) تاکہ وہ ( حسب ظاہر ) یہ دیکھے کہ غائبانہ طور پر کون اس سے ڈرتا ہے؟ اور جس نے تنبیہ کے بعد بھی حد سے تجاوز کیا تو اس کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Allah doth but make a trial of you in a little matter of game well within reach of game well within reach of your hands and your lances, that He may test who feareth him unseen: any who transgress thereafter, will have a grievous penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, God will test you (to see the strength of your obedience) concerning what you hunt by hand or spear, so that He would know who has fear of Him in private. Whoever transgresses will suffer a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Allah will certainly make a trial for you with something in the game that is well within reach of your hands and your lances, that Allah may test who fears Him in the unseen. Then whoever transgresses thereafter, for him there is a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! Allah will certainly try you in respect of some game which your hands and your lances can reach, that Allah might know who fears Him in secret; but whoever exceeds the limit after this, he shall have a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Allah will surely try you somewhat (in the matter) of the game which ye take with your hands and your spears, that Allah may know him who feareth Him in secret. Whoso transgresseth after this, for him there is a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! अल्लाह तुम्हें शिकार के कुछ जानवरों के ज़रिए आज़माएगा जो बिल्कुल तुम्हारे हाथों और नेज़ों की ज़द में होंगे; ताकि अल्लाह देख ले कि कौन शख़्स उससे बिन देखे डरता है, फिर जिसने इसके बाद ज़्यादती की तो उसके लिए दर्दनाक अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اللہ تعالیٰ قدرے شکار سے تمہارا امتحان کرے گا جن تک تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچ سکیں گے تاکہ اللہ تعالیٰ معلوم کرلے کہ کون شخص اس سے بن دیکھے ڈرتا ہے (6) سو جو شخص اس کے بعد حد سے نکلے گا اس کے واسطے دردناک سزا ہے۔ (94)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ تمہیں شکار میں سے کسی چیز کے ساتھ ضرور آزمائے گا جس پر تمہارے ہاتھ اور نیزے پہنچتے ہوں گے تاکہ اللہ جان لے کہ غیب میں اس سے کون ڈرتا ہے، تو جو اس کے بعد حد سے بڑھے اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔ (٩٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ اللہ تمہیں اس شکار کے ذریعے سے سخت آزمائش میں ڈالے گا جو بالکل تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی زد میں ہوگا ۔ یہ دیکھنے کے لئے کہ تم میں سے کون اس سے غائبانہ ڈرتا ہے ‘ پھر جس نے اس تنبیہ کے بعد اللہ کی مقرر کی ہوئی حد سے تجاوز کیا اس کے لئے درد ناک سزا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اللہ تم کو قدرے شکار سے ضرور آزمائے گا تمہارے نیزے شکار کو پہنچیں گے اور ہاتھ۔ تاکہ اللہ جان لے کہ بن دیکھے اس سے کون ڈرتا ہے سو جس نے اس کے بعد زیادتی کی اس کے لیے درد ناک عذاب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو البتہ تم کو آزماوے گا اللہ ایک بات سے اس شکار میں کہ جس پر پہنچتے ہیں ہاتھ تمہارے اور نیزے تمہارے تاکہ معلوم کرے اللہ کون اس سے ڈرتا ہے بن دیکھے پھر جس نے زیادتی کی اس کے بعد تو اس کے لئے عذاب دردناک ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! یقینا اللہ تعالیٰ تم کو ایک معمولی سی شکار کی بات میں آزمائے گا جس کو تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے حاصل کرسکیں گے تاکہ اللہ تعالیٰ یہ بات معلوم کرلے کہ کون شخص ا سے بن دیکھے ڈرتا ہے پھر جو شخص اس حکم ممانعت مقررہ حد سے بڑھے گا تو اس کو درد ناک عذاب ہوگا۔