Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 98

سورة المائدة

اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ وَ اَنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿ؕ۹۸﴾

Know that Allah is severe in penalty and that Allah is Forgiving and Merciful.

تم یقین جانو کہ اللہ تعالٰی سزا بھی سخت دینے والا ہے اور اللہ تعالٰی بڑی مغفرت اور بڑی رحمت والا بھی ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِعۡلَمُوۡۤا
جان لو
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
شَدِیۡدُ
سخت
الۡعِقَابِ
سزا والا ہے
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِعۡلَمُوۡۤا
جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ
سخت سزا دینے والا ہے
وَاَنَّ
اور بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والاہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Know that Allah is severe in penalty and that Allah is Forgiving and Merciful.

تم یقین جانو کہ اللہ تعالٰی سزا بھی سخت دینے والا ہے اور اللہ تعالٰی بڑی مغفرت اور بڑی رحمت والا بھی ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور خوب جان لو کہ اللہ سزا دینے میں بھی سخت ہے اور وہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا بھی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جان لوکہ اﷲ تعالیٰ یقیناًسخت سزادینے والا ہے اور بلاشبہ اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Be sure that Allah is severe in punishment and that Allah is Very Forgiving, Very Merciful.

جان لو کہ بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے اور بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جان لو کہ اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے اور یہ کہ اللہ غفور اور رحیم بھی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Know well that Allah is severe in retribution, and that Allah is also All-Forgiving, All-Compassionate.

خبردار ہو جاؤ ! اللہ سزا دینے میں بھی سخت ہے اور اس کے ساتھ بہت در گزر اور رحم بھی کرنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ بات بھی جان رکھو کہ اللہ عذاب دینے میں سخت ہے ، اور یہ بھی کہ اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جانو تم کہ اللہ کا عذاب سخت ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان (بھی) ہے 16 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

خوب جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں اور یہ کہ اللہ بخشنے والے مہربان (بھی) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

خوب جان لو کہ بیشک اللہ ایک طرف سخت سزا دینے والا ہے اور دوسری طرف بلاشبہ وہ مغفرت والا اور رحمت والا بھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جان رکھو کہ خدا سخت غداب دینے والا ہے اور یہ کہ خدا بخشنے والا مہربان بھی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Know that Allah is severe in chastising and that Allah is Forgiving, Merciful.

جانے رہو کہ اللہ بہت سخت سزا دینے والا بھی ہے ۔ اور اللہ بڑا مغفرت والا بڑا رحمت والا بھی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جان رکھو کہ اللہ سخت پاداش والا بھی ہے اور بڑا بخشنے والا اور مہربان بھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

جان لو کہ بیشک اﷲتعالیٰ سخت سزا دینے والے اور بیشک اﷲتعالیٰ مغفرت فرمانے والے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

خوب جان لو ! اللہ سزا دینے میں بھی سخت ہے اور ( اسکے ساتھ ہی) درگزر اور بہت رحم (بھی) کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یقین جانو کہ اللہ عذاب دینے میں بھی بڑا سخت ہے، اور یہ کہ وہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت ہی مہربان بھی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور خوب جان لوکہ اللہ سزادینے میں سخت ہے اور وہ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جان رکھو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے ( ف۲۳۹ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جان لو کہ اللہ سخت گرفت والا ہے اور یہ کہ اللہ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ( بھی ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

جان لو کہ اللہ ( مقامِ عقاب میں ) سخت سزا دینے والا بھی ہے اور مقامِ عفو و صفح میں بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا بھی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Know ye that Allah is strict in punishment and that Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Know that God is stern in His retribution and He is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Know that Allah is severe in punishment and that Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Know that Allah is severe in requiting (evil) and that Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Know that Allah is severe in punishment, but that Allah (also) is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जान लो कि अल्लाह का अज़ाब सख़्त है और बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم یقین جان لو کہ اللہ تعالیٰ سزا بھی سخت دینے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت اور رحمت والے بھی ہیں۔ (98)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جان لو کہ بیشک اللہ بہت سخت عذاب والا ہے اور یقیناً اللہ بےحد بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔ “ (٩٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خبردار ہوجاؤ ۔ ! اللہ سزادینے میں بھی سخت ہے اور اسکے ساتھ بہت درگزر اور رحم بھی کرنے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم جان لو ! کہ بلا شبہ اللہ سخت عذاب والا ہے اور اللہ بلا شبہ بخشنے ولا مہربان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جان لو کہ بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے اور بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم یقین جانو ! کہ اللہ تعالیٰ سخت عذاب کرنے والا بھی ہے اور بیشک اللہ بڑا بخشنے والا اور نہایت مہربان بھی ہے۔