Linkage The preceding verses purported to quell the doubt of those who denied the possibility of Resurrection and who thought that raising the dead was inconceivable. As a result, the unbelievers drew a false analogy between their finite knowledge and power and the infinite knowledge and power of Allah. Therefore, the perplexity arose in their mind: &after we die, disintegrate, with our organs... torn apart, our bodies reduced to particles of dust and scattered or spread all over the world, how is it possible to gather them together and recompose them back into our original shape and bodies? The preceding verses responded that the Divine knowledge is all-encompassing and He knows every single particle of the universe, and therefore it is not difficult for Him to recollect these particles. The same subject has been further elaborated in the present verses by declaring that Allah not only has the complete knowledge of man&s scattered particles, but He also has the full knowledge of all thoughts that cross the mind of man. The verse explains the reason for that: Allah is nearer to him than his jugular vein, on which is dependent his very life. Therefore, He knows man&s conditions and circumstances more than man himself. Allah is Nearer to Man than his Jugular Vein: An Analysis The concluding part of verse [ 16] says: نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (We are closer to him than [ his ] jugular vein). The &closeness& in the verse, by consensus of scholars, refers to |"nearness in terms of all-encompassing knowledge|" not in terms of physical closeness. In this manner, the verse means that Allah&s power and knowledge has so encompassed man from within and without that His power and knowledge is nearer to him than his own jugular vein. The term warid [ pl. awridah ] in the Arabic language are animal veins which supply blood to the entire body. Medically, there are two types of veins: [ 1] the veins that emerge from the liver and supply pure blood to the entire human body. Medically, only these veins are referred to as warid [ awridah ]; and [ 2] the veins that emerge from animal heart and supply the subtle vapor of blood to the entire human body which in medical terminology is referred to as ruh [ soul ]. These veins are called in Arabic shiryan [ which actually refers to an artery ]. The first type of veins is thick-walled and the second type is thin-walled. The word warid in the above verse does not necessarily apply to the vein that comes from the liver in the medical sense. In fact it could well apply, in the literal sense, to the vein that comes from the heart because in that too a type of blood circulates. As the purport of this verse is to show that Allah possesses full knowledge of all thoughts that cross the mind of man, the literal sense of the term seems more appropriate. Nevertheless, whether the word warid is taken medically in the sense of a vein coming from the liver or in the sense of an artery coming from the heart is immaterial. In both cases the living creatures& life depends on it. If the veins or arteries are cut, they lose their soul and die. In short, Allah encompasses complete and full knowledge about everything of man, because He is closer to him than his neck-vein. According to the Honourable Sufis, here the term qurb (closeness) goes beyond the concept of nearness in terms of knowledge. It is a special type of ittisal [ contact or bond or relationship between Allah and His creation, including man who is placed at the centre of the wonderful universe ], the reality and nature of which is not known to anyone, but it does necessarily exist bila kaif |"without how|" or indescribably. Various Qur&anic verses and authentic Prophetic Traditions bear ample testimony to this fact. For example, the Qur&an commands: وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب ۩ ﴿١٩﴾ (and bow down in sajdah, and come closer....A1-Alaq: 18) This is just like what the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is reported to have said: |"The closest that a servant can be to his Lord is when he is in prostration. Therefore, make abundant supplications (i.e. while prostrating).|" Another Tradition reports that the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: |"When My servant performs supererogatory prayers, he attains proximity to Me.|" On the occasion of migration to Madinah, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said to Sayyidna Abu Bakr (رض) إِنَّ اللَّـهَ مَعَنَا |"Allah is with us. (9:40) |" Holy Prophet Musa (علیہ السلام) said to the children of Israel: |"إِنَّ مَعِيَ رَبِّي |"My Lord is with me.|" (26:62) This qurb [ nearness or proximity to Allah ], which man attains through nearness of obligatory and supererogatory works and through his efforts, is reserved exclusively for a believer. Such believers are called awliya&ullah [ the friends of Allah: they are those whom Allah has chosen as His friends ]. This special bond with Allah is different from the general relationship between Allah and man, whether believer or non-believer. In brief, the above verses and narrations bear testimony to the fact that man has a special type of proximity to his Creator and Master though its reality and nature cannot be perceived. Maulana Rumi (رح) has versified this concept thus: اتصالے بےمثال و بےقیاس ہست ربّ النَّاس را با جانِ ناس The Lord of the people has a special contact with the people which is beyond one&s perception and has no other example. This nearness and proximity cannot be perceived by the ordinary sensation of physical sight, but it is attained through farasah of &iman [ perspicacity through faith ]. Tafsir Mazhari interprets qurb and ittisal in this verse in the same sense. We have learnt earlier the interpretation of the majority of the commentators that it is not physical proximity, but rather the all-encompassing, full and complete knowledge of Allah. Apart from these two interpretations, Ibn-Kathir interprets it in a third way. He says that the pronoun |"We|" does not refer to the |"Being|" of Allah, but to His angels who are all the time with man. They know man&s soul so closely that man himself is not so well aware of it. Allah knows best! Show more
خلاصہ تفسیر (اوپر قیامت میں مردوں کے زندہ ہونے کا امکان ثابت ہوچکا ہے آگے اس کے وقوع کا بیان ہے اور وقوع موقوف ہے علم کامل اور قدرت کاملہ پر، اس لئے اول اس کو بتلاتے ہیں کہ) اور ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے ( جو اعلیٰ درجہ کی دلیل ہے قدرت پر) اور اس کی جی میں جو خیالات آتے ہیں ہم ان (تک) کو (بھی) جا... نتے ہیں ( تو جو افعال ان کے ہاتھ پاؤں اور زبان سے صادر ہوں ان کو جاننا تو بدرجہ اولیٰ ہے) اور (بلکہ ہم کو تو اس کے احوال کا ایسا علم ہے کہ اس کو خود بھی اپنے احوال کا ایسا علم نہیں پس باعتبار علم کے) ہم انسان کے اس قدر قریب ہیں کہ اس کی رگ گردن سے بھی زیادہ ( جس کے قطع ہونے سے انسان مر جاتا ہے، اور چونکہ لوگوں کی عام عادت میں جانور کی روح نکالنے کے لئے گردن کاٹنے ہی کا طریقہ رائج ہے، اس لئے یہ تعبیر اختیار کی گئی اور یہ گردن کی رگیں ورید اور شریان دونوں کو محتمل ہیں، مگر شریان مراد لینا زیادہ مناسب ہے کیونکہ ان میں روح غالب اور خون مغلوب رہتا ہے، اور ورید میں بالعکس اور یہاں جس کو روح میں زیادہ دخل ہو اس کا مراد لینا مناسب ہے اور سورة حاقہ میں لفظ و تین بمعنی رگ دل سے تعبیر کرنا اس کا موید ہے، کیونکہ جو رگیں دل سے نکتی ہیں وہ شرائین ہیں اور گو قرآن میں لفظ ورید ہے مگر معنی لغوی اس کے عام ہیں جس میں دل سے نکلنے والی رگیں شرائین بھی داخل ہیں اور جگر سے نکلنے والی رگیں ورید بھی، پس مطلب یہ ہوا کہ ہم باعتبار علم کے اس کی روح اور نفس سے بھی نزدیک تر ہیں، یعنی جیسا علم انسان کو اپنے احوال کا ہے ہم کو اس کا علم خود اس سے بھی زیادہ ہے، چناچہ انسان کو اپنی بہت سی حالتوں کا تو علم ہی نہیں ہوتا اور جن کا علم ہوتا ہے ان میں بھی بعض اوقات نسیان یا ان سے ذہول ہوجاتا ہے اور حق تعالیٰ میں ان احتمالات کی گنجائش ہی نہیں اور ظاہر ہے کہ جو علم ہر حالت میں ہو اس کا تعلق بہ نسبت اس کے کہ ایک حالت میں ہو زیادہ ہوگا، غرض علم الٰہی کا جمیع احوال انسانیہ کے ساتھ متعلق ہونا بھی ثابت ہوگیا، آگے اس کی مزید تاکید کے لئے یہ بیان فرمایا کہ انسان کے اعمال و احوال صرف یہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں محفوظ ہوں بلکہ ظاہری حجت تمام کرنے کے لئے وہ اعمال فرشتوں کے ذریعہ لکھوا کر بھی محفوظ کئے گئے، ارشاد ہے) جب دو اخذ کرنے والے فرشتے (انسان کے اعمال کو جب وہ اس سے صادر ہوتے ہیں) اخذ کرتے رہتے ہیں جو کہ داہنی اور بائیں طرف بیٹھے رہتے ہیں (اور برابر ہر عمل کو لکھتے رہتے ہیں، لقولہ تعالیٰ (آیت) ان رسلنا یکتبون ما تمکرون وقولہ تعالیٰ انا کنا نستنسخ ماکنتم تعملون۔ یہاں تک کہ سب اعمال میں خفیف انسان کی گفتگو اور کلام ہے، مگر اس کی یہ کیفیت ہے کہ) وہ کوئی لفظ منہ سے نہیں نکالنے پاتا مگر اس کے پاس ہی ایک تاک لگانے والا تیار (موجود ہوتا) ہے (اگر وہ نیکی کا کلام ہو تو داہنے والا اس کو ضبط اور تحریر میں لاتا ہے، اگر بدی کا کلام ہو تو بائیں والا اور جب زبان سے نکلنے والا ایک ایک کلمہ محفوظ و مکتوب ہے تو دوسرے اعمال کیوں نہ ہوں گے) اور (چونکہ آخرت کی زندگی اور اعمال کی جزا و سزا سب کا مقدمہ موت ہے، اس لئے انسان کو منتبہ کرنے کے لئے آگے اس کا ذکر ہے، کیونکہ قیامت سے انکار و حقیقت موت سے غفلت ہی کا نتیجہ ہوتا ہے، ارشاد ہے کہ تو ہوشیار ہوجاؤ) موت کی سختی حقیقتہ ( قریب) آپہنچی (یعنی ہر شخص کی موت قریب ہے چناچہ ظاہر ہے) یہ (موت) وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا (اور بھاگتا) تھا (موت سے بھاگناطبعی طور پر تو ہر نیک و بد میں یکساں ہے اور کافر فاجر کا موت سے بھاگنا بوجہ حب دنیا کے اور بھی زیادہ واضح ہے، کسی خاص بندہ پر اللہ سے ملنے کے شوق کا غلبہ ہو کر موت کا لذیذ اور مطلوب ہوجانا اس کے منافی نہیں کیونکہ وہ عالم عادت انسانی سے مافوق حالت ہے) اور (اس مقدمہ یعنی ذکر موت کے بعد اب وقوع قیامت کا بیان ہے، جو کہ مقصود تھا یعنی قیامت کے دن دوبارہ) صور پھونکا جائے گا (جس سے سب زیادہ ہوجائیں گے یہی دن ہوگا وعید کا (جس سے لوگوں کو ڈرایا جاتا تھا) اور (آگے قیامت کے ہولناک واقعات اور حالات کا بیان ہے) ہر شخص اس طرح (میدان قیامت میں) آوے گا کہ اس کے ساتھ (دو فرشتے ہوں گے جن میں) ایک (تو میدان قیامت کی طرف) اس کو اپنے ہمراہ لاوے گا اور ایک (اس کے اعمال کا) گواہ ہوگا (حدیث مرفوع میں ہے کہ یہ سائق اور شہید وہی دو فرشتے ہیں جو زندگی میں انسان کے دائیں اور بائیں اس کے اعمال کو لکھتے تھے (رواہ فی الدر) اور اگر یہ حدیث موافق شرائط محدثین کے قوی نہ ہو تو احتمال ہے کہ دو فرشتے اور ہوں جیسا کہ بعض قائل ہوئے ہیں گو اس صورت میں بھی بوجہ موافقت حدیث کے راجح احتمال اول ہی ہوگا اور جب وہ میدان قیامت میں حاضر ہوں گے تو ان میں جو کافر ہوں گے ان سے خطاب ہوگا کہ) تو اس دن سے بیخبر تھا (یعنی اس کا قائل نہ تھا) سو اب ہم نے تجھ پر سے تیرا پردہ (غفلت اور انکار کا) ہٹا دیا (اور قیامت کا معائنہ کرا دیا) سو آج (تو) تیری نگاہ بڑی تیز ہے (کہ کوئی امر مانع ادراک نہیں، کاش تو دنیا میں بھی اس مانع غفلت کو رفع کردیا تو تیرے دن بھلے ہوتے) اور ( اس کے بعد) فرشتہ (کاتب اعمال) جو اس کے ساتھ رہتا تھا (اور اب بھی ایک قول پر سالق یا شاہد بن کر آیا ہے نامہ اعمال حاضر کر کے) عرض کرے گا کہ یہ وہ (روزنامچہ) ہے جو میرے پاس تیار ہے (کذا فسر ہذا القرین بالملک ابن جریج والقرین الذی یلیہ یا لشیطان رواہ فی الدر) چناچہ اس روزنامچہ کے موافق کافروں کے بارے میں دو فرشتوں کو خواہ وہ سائق و شہید مذکور ہوں یا اور دو فرشتے ہوں، حکم ہوگا کہ) ہر ایسے شخص کو جہنم میں ڈال دو جو کفر کرنے والا ہو اور (حق سے) ضد رکھتا ہو اور نیک کام سے روکتا ہو اور حد (عبدیت) سے باہر ہوجانے والا ہو اور (دین میں) شبہ پیدا کرنے والا ہو، جس نے خدا کے ساتھ دوسرا معبود تجویز کیا ہو سو ایسے شخص کو سخت عذاب میں ڈال دو (جب کفار کو معلوم ہوگا کہ اب خسارہ ابدی میں پڑنے والے ہیں اس وقت اپنے بچاؤں کے واسطے گمراہ کرنے والوں کے ذمہ الزام رکھیں گے کہ ہمارا قصور نہیں ہمیں تو دوسروں نے گمراہ کیا ہے اور چونکہ ان گمراہ کرنے والوں میں شیاطین بھی داخل ہیں، اس لئے فرمایا کہ) وہ شیطان جو اس کے ساتھ رہتا تھا کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اس کو (جبراً ) گمراہ نہیں کیا تھا جیسا کہ اس کے الزام رکھنے سے مفہوم ہوتا ہے کہ اس کے اپنے اختیار کو بالکل دخل نہ ہو) لیکن ( بات یہ ہے کہ) یہ خود ہی دور دراز کی گمراہی میں (باختیار خود) تھا ( گو اغواء میں نے بھی کیا جس میں کوئی جبر نہ تھا، اس لئے اس کی گمراہی کا اثر مجھ پر نہ ہونا چاہئے) ارشاد ہوگا کہ میرے سامنے جھگڑے کی باتیں مت کرو (کہ بےسود ہیں) اور میں تو پہلے ہی تمہارے پاس وعید بھیج چکا تھا ( کہ جو کفر کرے گا از خود یا کسی کے اغواء سے اور جو کفر کا حکم کرے گا خواہ اپنی مرضی سے یا کسی کے جبر سے سب کو جہنم کی سزا علیٰ تفاوت المراتب دوں گا سو) میرے ہاں (وہ) بات (وعید مذکور کی) نہیں بدلی جاوے گی (بلکہ تم سب دوزخ میں جھونکے جاؤ گے) اور میں (اس تجویز میں) بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہوں (بلکہ بندوں نے خود ایسے ناشائستہ کام کئے جس کی سزا آج بھگت رہے ہیں) معارف و مسائل سابقہ آیات میں منکرین حشر و نشر اور مردوں کے زندہ ہونے کو بعید از عقل و قیاس کہنے والوں کے شبہات کا ازالہ اس طرح کیا تھا کہ تم نے حق تعالیٰ کے علم کو اپنے علم و بصیرت پر قیاس کر رکھا ہے اس لئے یہ اشکال ہے کہ مردے کے اجزا مٹی ہو کر دنیا میں بکھرنے کے بعد ان کو کس طرح جمع کیا جاسکتا ہے، مگر حق تعالیٰ نے بتلایا کہ کائنات کا ذرہ ذرہ ہمارے علم میں ہے، ہمارے لئے ان سب کو جب چاہیں جمع کردینا کیا مشکل ہے، آیات مذکورہ میں بھی علم الٰہی کی وسعت اور ہمہ گیری کا بیان ہے کہ انسان کے اجزائے منتشرہ کا علم ہونے سے بھی زیادہ بڑی بات تو یہ ہے کہ ہم ہر انسان کے دل میں آنے والے خیالات کو بھی ہر وقت ہر حال میں جانتے ہیں اور اس کی وجہ دوسری آیت میں یہ بیان فرمائی کہ ہم انسان سے اتنے قریب ہیں کہ اس کی رگ گردن جس پر اس کی زندگی کا مدار ہے وہ بھی اتنی قریب نہیں، اس لئے ہم اس کے حالات کو خود اس سے بھی زیادہ جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انسان سے اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں اس کی تحقیق : (آیت) وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيْدِ ، کا جمہور مفسرین نے یہی مطلب قرار دیا ہے کہ قرب سے مراد قرب علمی اور احاطہ علمی ہے قرب مسافت مراد نہیں۔ لفظ ورید عربی زبان میں ہر جاندار کی وہ رگیں ہیں جن سے خون کا سیلان تمام بدن میں ہوتا ہے، طبی اصطلاح میں یہ دو قسم کی رگیں ہیں، ایک وہ جو جگر سے نکلتی ہیں اور خالص خون سارے بدن انسانی میں پہنچاتی ہیں، طبی اصطلاح میں صرف انہی رگوں کو ورید اور جمع کو اور دہ کہا جاتا ہے، دوسری قسم وہ رگیں جو حیوان کے قلب سے نکلتی ہیں اور خون کی وہ لطیف بھاپ جس کو طبی اصطلاح میں روح کہا جاتا ہے وہ اسی طرح تمام بدن انسانی میں پھیلاتی اور پہنچاتی ہیں ان کو شریان اور شرائین کہا جاتا ہے، پہلی قسم کی رگیں موٹی اور دوسری باریک ہوتی ہیں آیت مذکورہ میں یہ ضروری نہیں کہ ورید کا لفظ طبی اصطلاح کے مطابق اس رگ کے لئے لیا جائے جو جگر سے نکلتی ہے، بلکہ قلب سے نکلنے والی رگ کو بھی لغت کے اعتبار سے ورید کہا جاسکتا ہے، کیونکہ اس میں بھی ایک قسم کا خون ہی دوران کرتا ہے اور اس جگہ چونکہ مقصود آیت کا انسان کے قلبی خیالات اور احوال سے مطلع ہونا ہے، اس لئے وہ زیادہ انسب ہے اور بہرحال خواہ ورید باصطلاح طب جگر سے نکلنے والی رگ کے معنی میں ہو یا قلب سے نکلنے والی شریان کے معنی میں، بہر دو صورت جاندار کی زندگی اس پر موقوف ہے، یہ رگیں کاٹ دی جائیں تو جاندار کی روح نکل جاتی ہے، تو خلاصہ یہ ہوا کہ جس چیز پر انسان کی زندگی موقوف ہے ہم اس چیز سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں یعنی اس کی ہر چیز کا علم رکھتے ہیں اور صوفیائے کرام کے نزدیک قرب سے مراد اس جگہ صرف قرب علمی اور احاطہ علمی ہی نہیں بلکہ ایک خاص قسم کا اتصال ہے، جس کی حقیقت اور کیفیت تو کسی کو معلوم نہیں ہو سکتی، مگر یہ قرب و اتصال بلا کیف موجود ضرور ہے، قرآن کریم کی متعدد آیات اور احادیث صحیحہ اس پر شاہد ہیں، حق تعالیٰ کا ارشاد ہے (آیت) واسجد واقترب، یعنی ” سجدہ کرو اور ہمارے قریب ہوجاؤ “ اور ہجرت کے واقعہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر صدیق سے فرمایا اللہ معنا ” یعنی اللہ ہمارے ساتھ ہے “ اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے بنی اسرائیل سے فرمایا ان معی ربی ” یعنی میرا رب میرے ساتھ ہے “ اور حدیث میں ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی طرف سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جب کہ وہ سجدہ میں ہو، اسی طرح حدیث میں ہے کہ حق تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ” میرا بندہ میرے ساتھ نفلی عبادات کے ساتھ تقرب حاصل کرتا رہتا ہے “۔ یہ قرب و تقرب جو عبادات کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے اور انسان کے لئے کسب و عمل کا نتیجہ ہوتا ہے وہ صرف مومن کے لئے مخصوص ہے اور ایسے مومنین اولیاء اللہ کہلاتے ہیں جن کو حق تعالیٰ کے ساتھ یہ تقرب حاصل ہو یہ اتصال و قرب اس قرب کے علاوہ ہے جو حق تعالیٰ کو ہر انسان مومن و کافر کی جان کے ساتھ یکساں ہے، غرض مذکورہ آیا و روایات اس پر شاہد ہیں کہ انسان کو اپنے خالق ومالک کے ساتھ ایک خاص قسم کا اتصال حاصل ہے گو ہم اس کی حقیقت اور کیفیت کا ادراک نہ کرسکیں، مولانا رومی نے اسی کو فرمایا ہے۔ اتصالے بےمثال و بےقیاس، ہست رب الناس رابا جان ناس یہ قرب و اتصال آنکھ سے نہیں دیکھا جاسکتا بلکہ فراست ایمانی سے معلوم کیا جاسکتا ہے تفسیر مظہری میں اسی قرب و اتصال کو اس آیت کا مفہوم قرار دیا ہے اور جمہور مفسرین کا قول پہلے معلوم ہوچکا ہے کہ اتصال سے مراد اتصال علمی اور احاطہ علمی ہے اور ابن کثیر نے ان دونوں معنی سے الگ ایک تیسری تفسیر یہ اختیار کی ہے کہ آیت میں لفظ سخن سے خود حق تعالیٰ کی ذات مراد نہیں بلکہ اس کے فرشتے مراد ہیں جو انسان کے ساتھ ہر وقت رہتے ہیں، وہ انسان کی جان سے اتنے باخبر ہوتے ہیں کہ خود انسان بھی اپنی جان سے اتنا باخبر نہیں ہوتا، واللہ اعلم۔ Show more