Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 19

سورة ق

وَ جَآءَتۡ سَکۡرَۃُ الۡمَوۡتِ بِالۡحَقِّ ؕ ذٰلِکَ مَا کُنۡتَ مِنۡہُ تَحِیۡدُ ﴿۱۹﴾

And the intoxication of death will bring the truth; that is what you were trying to avoid.

اور موت کی بے ہوشی حق لے کرآ پہنچی ، یہی ہے جس سے تو بدکتا پھرتا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَآءَتۡ
اور آگئی
سَکۡرَۃُ
بےہوشی
الۡمَوۡتِ
موت کی
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
ذٰلِکَ
یہی ہے
مَا
وہ جو
کُنۡتَ
تھا تو
مِنۡہُ
اس سے
تَحِیۡدُ
تو بھاگتا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَآءَتۡ
اور آ پہنچی
سَکۡرَۃُ الۡمَوۡتِ
موت کی بےہوشی
بِالۡحَقِّ
حق لے کر
ذٰلِکَ
یہ ہے
مَا
وہ چیز جو
کُنۡتَ
تھا تو
مِنۡہُ
اس سے
تَحِیۡدُ
بھاگتا
Translated by

Juna Garhi

And the intoxication of death will bring the truth; that is what you were trying to avoid.

اور موت کی بے ہوشی حق لے کرآ پہنچی ، یہی ہے جس سے تو بدکتا پھرتا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ حقیقت کھولنے کے لئے موت کی بےہوشی آپہنچی، یہی وہ بات ہے جس سے تو (اے انسان ) گریز کرتا رہا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورموت کی بے ہوشی حق لے کر آ پہنچی، یہ وہی چیزہے جس سے تو بھاگتا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the daze of death has (to) come with truth. That is what you tried to escape.

اور وہ آئی بیہوشی موت کی تحقیق یہ وہ ہے جس سے تو ٹلتا رہتا تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور بالآخر موت کی بےہوشی کا وقت آن پہنچا ہے حق کے ساتھ ۔ یہی ہے نا وہ چیز جس سے تو بھاگا کرتا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Lo, the agony of death has indeed come with the Truth. That is what you had sought to avoid.

پھر دیکھو ، وہ موت کی جاں کنی حق لے کر آپہنچی22 ، یہ وہی چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا23 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور موت کی سختی سچ مچ آنے ہی والی ہے ۔ ( اے انسان ) یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور موت کی بےہوشی سبحقیقت کھول دے گی 4 اس وقت اس سے کہا جائیگا یہی تو وہ ہے یعنی موت جس سے توڑ کر بھاگتا پھرتا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور موت کی بےہوشی حق کے ساتھ آپہنچی ، یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور موت کی وہ سختی آپہنچی جو برحق ہے۔ (جس سے وہ زندگی بھر) بچتا بھرتا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور موت کی بےہوشی حقیقت کھولنے کو طاری ہوگئی۔ (اے انسان) یہی (وہ حالت) ہے جس سے تو بھاگتا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the stupor of death will come in truth: this is that which thou hast been shunning.

اور آپہنچی موت کی بےہوشی سچائی کے ساتھ ۔ یہی وہ (حقیقت) ہے جس سے تو بدکتا رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور موت کی غشی شدنی کے ساتھ آپہنچی! یہ ہے وہ چیز جس سے تو کتراتا رہا تھا!

Translated by

Mufti Naeem

اور حق کے ساتھموت کی سختی آگئی ، یہی ہے جس سے تو دور بھاگتا تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور موت کی بےہوشی حقیقت کھولنے کو طاری ہوگئی (اے انسان) یہی وہ حالت ہے جس سے تو بھاگتا تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (یہ لو) آپہنچی سختی موت کی حق کے ساتھ (تب کہا جائے گا اس غافل انسان سے کہ) یہ ہے وہ چیز جس سے تو بھاگتا تھا

Translated by

Noor ul Amin

اور موت کی بے ہوشی حق لے کر آ پہنچی ، یہی وہ بات ہے جس سے تو ( انسان ) گریز کرتا رہا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور آئی موت کی سختی ( ف۳۳ ) حق کے ساتھ ( ف۳٤ ) یہ ہے جس سے تو بھاگتا تھا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور موت کی بے ہوشی حق کے ساتھ آپہنچی ۔ ( اے انسان! ) یہی وہ چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور موت کی بےہوشی حق کے ساتھ آپہنچی ۔ یہی وہ چیز ہے جس سے تو گریز کرتا رہتا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the stupor of death will bring Truth (before his eyes): "This was the thing which thou wast trying to escape!"

Translated by

Muhammad Sarwar

and (the human being will be told), "This is what you had been trying to run away from".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the stupor of death will come in truth: "This is what you have been avoiding!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the stupor of death will come in truth; that is what you were trying to escape.

Translated by

William Pickthall

And the agony of death cometh in truth. (And it is said unto him): This is that which thou wast wont to shun.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मौत की बेहोशी ले आई विश्वसनीय चीज़! यही वह चीज़ है जिस से तू कतराता था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور موت کی سختی (قریب) آپہنچی (3) یہ (موت) وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور موت کی سختی حق کے ساتھ آپہنچی، یہ وہی چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر دیکھو ، وہ موت کی جان کنی حق لے کر آپہنچی ، یہ وہی چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور موت کی سختی حق کے ساتھ آگئی یہ وہ ہے جس سے تو ہٹتا تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ آئی بیہوشی موت کی تحقیق  یہ وہ ہے جس سے تو ٹلتا رہتا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور واقعی موت کی سختی آپہنچی یہی تو وہ چیز ہے جس سے تو بچتا پھرتا تھا۔