Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 4

سورة ق

قَدۡ عَلِمۡنَا مَا تَنۡقُصُ الۡاَرۡضُ مِنۡہُمۡ ۚ وَ عِنۡدَنَا کِتٰبٌ حَفِیۡظٌ ﴿۴﴾

We know what the earth diminishes of them, and with Us is a retaining record.

زمین جو کچھ ان میں سے گھٹاتی ہے وہ ہمیں معلوم ہے اور ہمارے پاس سب یاد رکھنے والی کتاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
عَلِمۡنَا
جان لیا ہم نے
مَا
جو
تَنۡقُصُ
کم کرتی ہے
الۡاَرۡضُ
زمین
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَعِنۡدَنَا
اور ہمارے پاس
کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
حَفِیۡظٌ
خوب حفاظت کرنے والی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
بلاشبہ
عَلِمۡنَا
ہمیں معلوم ہے
مَاتَنۡقُصُ
جو گھٹاتی ہے
الۡاَرۡضُ
زمین
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَعِنۡدَنَا
اور ہمارے پاس
کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
حَفِیۡظٌ
محفوظ کرنے والی
Translated by

Juna Garhi

We know what the earth diminishes of them, and with Us is a retaining record.

زمین جو کچھ ان میں سے گھٹاتی ہے وہ ہمیں معلوم ہے اور ہمارے پاس سب یاد رکھنے والی کتاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم جانتے ہیں کہ زمین ان (کے مردہ اجسام) میں سے کیا کچھ کم کرتی ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ ہمیں معلوم ہے جتنازمین اُن میں سے گھٹاتی ہے اورہمارے پاس ایک محفوظ کرنے والی کتاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We know very well how much of them is diminished by the earth, and We have a Book that records everything.

ہم کو معلوم ہے جتنا گھٹاتی ہے زمین ان میں سے اور ہمارے پاس کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم خوب جانتے ہیں کہ زمین ان میں سے کیا چیز کم کرتی ہے۔ اور ہمارے پاس تو ایک محفوظ رکھنے والی کتاب بھی موجود ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Thus do they imagine, although) We know well what the earth takes away from them. With Us is a Record that preserves everything.

۔ ( حالانکہ ) زمین ان کے جسم میں سے جو کچھ کھاتی ہے وہ سب ہمارے علم میں ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے 4 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

واقعہ تو یہ ہے کہ زمین ان کے جن حصوں کو ( کھا کر ) گھٹا دیتی ہے ہمیں ان کا پورا علم ہے ( ١ ) اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو سب کچھ محفوظ رکھتی ہے ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم تو جتنا ان کو زمین میں کھاتی جاتی ہے وہ جانتے ہیں 1 اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ موجود یہ (یعنی لوح محفوظ)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان (کے جسموں) کو جتنا زمین (کھا کر) کم کرتی جاتی ہے یقینا ہم جانتے ہیں اور ہمارے پاس محفوظ کتاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ تعالیٰ فرمائیں گے) حالانکہ ہم ان اجزا کو جنہیں زمین نے کم کردیا ہے ( یا کھالیا ہے) اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہمارے پاس کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے جسموں کو زمین جتنا (کھا کھا کر) کم کرتی جاتی ہے ہمیں معلوم ہے۔ اور ہمارے پاس تحریری یادداشت بھی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely We know that which the earth consumeth of them, and with Us is, Book preserved.

لیکن ہم تو ان کے اجزاء تک کو جانتے ہیں جنہیں زمین (کی مٹی) کم کرتی ہے اور ہمارے پاس تو (پورا) رجسٹر (ہی) محفوظ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے جان رکھا ہے جو کچھ زمین ان کے اندر سے کم کرتی ہے اور ہمارے پاس ایک محفوظ رکھنے والی کتاب بھی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تحقیق ان ( کے جسموں ) میں سے زمین جو ( کچھ ) کم کرتی ہے تحقیق ہمیں معلوم ہے اور ہمارے پاس محفوظ اور محفوظ رکھنے والی کتاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے جسموں کو زمین جتنا کھا کھا کر کم کرتی جاتی ہے ہم کو معلوم ہے اور ہمارے پاس تحریری یاد داشت بھی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ ہمیں پوری طرح معلوم ہے وہ سب کچھ جو کہ زمین کھاتی ہے ان کے جسموں میں سے اور ہمارے پاس ایک ایسی کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے

Translated by

Noor ul Amin

زمین ان کے جسموں میں سے ( قبرمیں ) جوکچھ گھٹاتی جاتی ہے ، ہمیں اس کاپوراعلم ہے اور یہ ہمارے پاس ایک کتاب میں محفوظ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم جانتے ہیں جو کچھ زمین ان میں سے گھٹاتی ہے ( ف۵ ) اور ہمارے پاس ایک یاد رکھنے والی کتاب ہے ( ف٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم جانتے ہیں کہ زمین اُن ( کے جسموں ) سے ( کھا کھا کر ) کتنا کم کرتی ہے ، اور ہمارے پاس ( ایسی ) کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے

Translated by

Hussain Najfi

ہم خوب جانتے ہیں ( ان اجزاء کو ) جو زمین ( کھا کر ) ان میں سے کم کرتی ہے اور ہمارے پاس تو ایک ایسی کتاب ہے جس میں ( سب کچھ ) محفوظ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We already know how much of them the earth takes away: With Us is a record guarding (the full account).

Translated by

Muhammad Sarwar

We already know how much of them (of their bodies) the earth will consume. With Us there is a Book that contains all records.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We know that which the earth takes of them, and with Us is a Book preserved.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We know indeed what the earth diminishes of them, and with Us is a writing that preserves.

Translated by

William Pickthall

We know that which the earth taketh of them, and with Us is a recording Book.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम जानते हैं कि धरती उन में जो कुछ कमी करती है और हमारे पास सुरक्षित रखने वाली एक किताब भी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم انکے ان اجزا کو جانتے ہیں جنکو مٹی (کھاتی اور) کم کرتی ہے اور ہمارے پاس (وہ) کتاب (یعنی لوح) محفوظ (موجود) ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو زمین ان کے جسم سے کھاتی ہے سب ہمارے علم میں ہے۔ ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(حالانکہ) زمین ان کے جسم میں سے جو کچھ کھاتی ہے وہ سب ہماری علم میں ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم ان کے ان اجزاء کو جانتے ہیں جن کو زمین کم کرتی ہے ہمارے پاس کتاب محفوظ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم کو معلوم ہے جتنا گھٹاتی ہے زمین ان میں سے اور ہمارے پاس کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک ہم ان کے ان اجزاء کو جانتے ہیں جن کو زمین ان سے کم کرتی ہے اور ہمارے پاس کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔