Surat uz Zaariyaat

Surah: 51

Verse: 28

سورة الذاريات

فَاَوۡجَسَ مِنۡہُمۡ خِیۡفَۃً ؕ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ ؕ وَ بَشَّرُوۡہُ بِغُلٰمٍ عَلِیۡمٍ ﴿۲۸﴾

And he felt from them apprehension. They said, "Fear not," and gave him good tidings of a learned boy.

پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوف زدہ ہوگئے انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے اور انہوں نے اس ( حضرت ابراہیم ) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَوۡجَسَ
تو اس نے محسوس کیا
مِنۡہُمۡ
ان سے
خِیۡفَۃً
خوف
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَاتَخَفۡ
نہ تم ڈرو
وَبَشَّرُوۡہُ
اور انہوں نے خوش خبری دی اسے
بِغُلٰمٍ
ایک لڑکے
عَلِیۡمٍ
بہت علم والے کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَوۡجَسَ
تو اس نے دل میں محسوس کیا
مِنۡہُمۡ
ان سے
خِیۡفَۃً
خوف
قَالُوۡا
کہا انہوں نے
لَاتَخَفۡ
ڈریےنہیں
وَبَشَّرُوۡہُ
اور انہوں نے خوش خبری دی اس کو
بِغُلٰمٍ
ایک لڑکے کی
عَلِیۡمٍ
صاحبِ علم
Translated by

Juna Garhi

And he felt from them apprehension. They said, "Fear not," and gave him good tidings of a learned boy.

پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوف زدہ ہوگئے انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے اور انہوں نے اس ( حضرت ابراہیم ) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اپنے دل میں ان سے خوف محسوس کیا۔ وہ کہنے لگے : ڈرو نہیں پھر انہوں نے ابراہیم کو ایک صاحب علم لڑکے کی بشارت دی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواُس نے اُن سے دل میں خوف محسوس کیا،اُنہوں نے کہا: ’’ڈریے نہیں!‘‘ اور اُنہوں نے اُسے ایک صاحبِ علم لڑکے کی خوشخبری دی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So he felt some fear in his heart. They said, |"Be not scared.|" And they gave him the good news of (the birth of) a knowledgeable boy.

پھر جی میں گھبرایا ان کے ڈر سے بولے تو مت ڈر اور خوشخبری دی اس کو ایک لڑکے ہوشیار کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اس نے ان کی طرف سے دل میں اندیشہ محسوس کیا۔ انہوں نے کہا : آپ ڈریں نہیں۔ اور انہوں نے اسے بشارت دی ایک صاحب علم بیٹے کی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then he became afraid of them. They said: “Fear not,” and announced to him the good news of (the birth of) a boy endowed with knowledge.

پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا26 ۔ انہوں نے کہا ڈریے نہیں ، اور اسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا27 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس سے ابراہیم نے ان کی طرف سے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا ۔ ( ١٢ ) انہوں نے کہا : ڈرییے نہیں ، اور انہیں ایک لڑکے کی خوشخبری دی جو بڑا عالم ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تب تو ابراہیم کا دل ان سے دہل گیا ڈر گیا 13 انہوں نے یہ حال دیکھ کر ابراہیم سے کہا ڈر نہیں اور انہوں نے ایک علم والے لڑ کے (کے پیدا ہونے) کی اس کو خوشخبری سنائی 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ان سے دل میں خوفزدہ ہوئے ۔ انہوں نے عرض کیا مت ڈرئیے اور ان کو ایک بڑے علم والے فرزند کی بشارت دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ابراہیم نے اپنے دل میں خوف محسوس کیا اور وہ (اجنبی مہمان یعنی فرشتے) کہنے لگے کہ آپ نہ ڈریئے اور انہوں نے ان کو ایک بیٹے کی خوش خبری سنائی جو بڑا عالم ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then he conceived a fear of them. They said: fear not. And they gave him the tidings of a youth knowing.

پھر آپ ان سے دل میں خائف ہوئے وہ بولے آپ ڈرئیے نہیں اور ان کو ایک بڑے عالم لڑکے کی بشارت دی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس نے ان سے ایک قسم کا اندیشہ محسوس کیا ۔ انہوں نے اس سے کہا: تم اندیشہ ناک ہو! اور اس کو ایک ذی علم فرزند کی خوشخبری دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ان سے ( دل میں ) خوف محسوس کرنے لگے ، انہوں نے کہا: ڈریے نہیں اور انہوں نے ان کو ایک عقلمند لڑکے کی خوشخبری دی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور دل میں ان سے خوف کھانے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ” خوف نہ کیجئے “ اور ان کو ایک دانش مند بیٹے کی بشارت دی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر (بھی ان کے نہ کھانے پر) آپ نے اپنے دل میں ایک خوف سا محسوس کیا انہوں نے کہا ڈرو نہیں اور (مذید یہ کہ) انہوں نے آپ کو خوشخبری بھی دی ایک بڑے (ہونہار اور) عالم فرزند کی

Translated by

Noor ul Amin

پھران سے خوف محسوس کیا وہ ( مہمان ) کہنے لگے’’ڈرو نہیں ‘‘پھرانہوں نے ابراہیم کو ایک صاحب علم لڑکے کی خوشخبری دی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اپنے جی میں ان سے ڈرنے لگا ( ف۲۹ ) وہ بولے ڈریے نہیں ( ف۳۰ ) اور اسے ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اُن ( کے نہ کھانے ) سے دل میں ہلکی سے گھبراہٹ محسوس کی ۔ وہ ( فرشتے ) کہنے لگے: آپ گھبرائیے نہیں ، اور اُن کو علم و دانش والے بیٹے ( اسحاق علیہ السلام ) کی خوشخبری سنا دی

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( مگر جب انہوں نے پھر بھی کچھ نہ کھایا ) تو آپ ( ع ) نے ان لوگوں سے اپنے اندر کچھ خوف محسوس کیا ان ( مہمانوں نے ) کہا ڈرئیے نہیں! اور پھر انہیں ایک صاحبِ علم بیٹے کی ولادت کی خوشخبری دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(When they did not eat), He conceived a fear of them. They said, "Fear not," and they gave him glad tidings of a son endowed with knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

He began to feel afraid. They said, "Do not be afraid," and then gave him the glad news of the birth of a knowledgeable son.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then he conceived fear of them (when they ate not). They said: "Fear not." And they gave him glad tidings of a son having knowledge.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So he conceived in his mind a fear on account of them. They said: Fear not. And they gave him the good news of a boy possessing knowledge.

Translated by

William Pickthall

Then he conceived a fear of them. They said: Fear not! and gave him tidings of (the birth of) a wise son.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उस ने दिल में उन से डर महसूस किया। उन्होंने कहा, "डरिए नहीं।" और उन्होंने उसे एक ज्ञानवान लड़के की मंगल-सूचना दी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو ان سے دل میں خوف زدہ ہوئے انہوں نے کہا کہ تم ڈرو مت اور ان کو ایک فرزند کی بشارت دی جو بڑا عالم ہوگا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو ابراہیم نے ان سے خوف محسوس کیا انہوں (فرشتوں) نے کہا۔ ڈریے نہیں اور انہوں نے اسے ایک صاحب علم بیٹے کی خوشخبری سنائی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر وہ اپنے دل میں ان سے ارا۔ انہوں نے کہا ڈریئے نہیں اور اسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ان کی طرف سے دل میں ڈر محسوس کیا انہوں نے کہا ڈرو نہیں اور انہوں نے ایک صاحب علم لڑکے کی بشارت دی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جی میں گھبرایا ان کے ڈر سے بولے تو مت ڈر اور خوشخبری دی اس کو ایک لڑکے ہشیار کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ابراہیم (علیہ السلام) ان سے اپنے دل ہی دل میں خوف کرنے لگا ان مہمانوں نے کہا آپ ڈرئیے نہیں اور انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کو ایک ایسے لڑکے کی بشارت دی جو بڑا عالم ہوگا۔