Surat uz Zaariyaat

Surah: 51

Verse: 50

سورة الذاريات

فَفِرُّوۡۤا اِلَی اللّٰہِ ؕ اِنِّیۡ لَکُمۡ مِّنۡہُ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۚ۵۰﴾

So flee to Allah . Indeed, I am to you from Him a clear warner.

پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ ( یعنی رجوع ) کرو یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَفِرُّوۡۤا
پس دوڑو
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
اِنِّیۡ
بےشک میں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا ہوں
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَفِرُّوۡۤا
تو تم دوڑو
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف
اِنِّیۡ
بلاشبہ میں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا ہوں
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

So flee to Allah . Indeed, I am to you from Him a clear warner.

پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ ( یعنی رجوع ) کرو یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس اللہ کی طرف دوڑ کر آؤ۔ میں تمہارے لئے اس کی طرف سے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو اللہ تعالیٰ کی طرف دوڑو،بلاشبہ میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So flee to Allah. Indeed I am a plain warner sent by Him for you.

سو بھاگو اللہ کی طرف میں تم کو اس کی طرف سے ڈر سناتا ہوں کھول کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

۔ } تو دوڑو اللہ کی طرف یقینا میں تم لوگوں کے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Flee, therefore, to Allah. Surely I am a clear warner to you from Him;

پس دوڑو اللہ کی طرف ، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا دوڑو اللہ کی طرف ( ١٨ ) یقین جانو ، میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صاف صاف خبردار کرنے والا ( بن کر آیا ) ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے لوگو اللہ تعالیٰ کی طرف بھاگو (اسی کی پناہ لو 3) میں اس کی طرف سے تم کو کھول کر ڈراتا ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو تم اللہ ہی کی طرف دوڑو۔ بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لئے (انجام بد سے) صاف ڈرانے والا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر تم اللہ ہی کی طرف دوڑو اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو دیجیے کہ) بیشک میں تمہیں (تمہارے برے اعمال کے بدترین نتائج سے) صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو تم لوگ خدا کی طرف بھاگ چلو میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Flee therefore Unto Allah; verily I am Unto you from Him a warner manifest.

بس تم اللہ ہی کی طرف دوڑو میں تمہارے لئے اللہ کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اللہ کی طرف بھاگو! میں اس کی طرف سے تمہارے لئے ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اللہ ( تعالیٰ ) کی ( رضا کی ) طرف دوڑو ، بے شک میں تمہیں اس ( کے عذاب ) سے صاف صاف ڈرانے والا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو تم لوگ اللہ کی طرف بھاگ چلو میں تمہیں صاف رستہ بتانے والا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم سب دوڑو اللہ کی طرف (اے لوگو ! ) بیشک میں تم سب کے لئے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں

Translated by

Noor ul Amin

پس اللہ کی طرف دوڑکے ( رجوع کرنے ) آئو ، میں تمہارے لئے اس کی طرف سے واضح طورپرڈرانے والاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اللہ کی طرف بھاگو ( ف۵۵ ) بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس تم اﷲ کی طرف دوڑ چلو ، بیشک میں اُس کی طرف سے تمہیں کھلا ڈر سنانے والا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

بس تم اللہ کی طرف دوڑو ۔ میں تمہیں اس سے کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Hasten ye then (at once) to Allah: I am from Him a Warner to you, clear and open!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them,"Seek refuge in God. I have been sent from Him to plainly warn you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, flee to Allah. Verily, I am a plain warner to you from Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore fly to Allah, surely I am a plain warner to you from Him.

Translated by

William Pickthall

Therefor flee unto Allah; lo! I am a plain warner unto you from him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः अल्लाह की ओर दौड़ो। मैं उस की ओर से तुम्हारे लिए एक प्रत्यक्ष सावधान करने वाला हूँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو تم اللہ ہی کی (توحید کی) طرف دوڑو میں تمہارے (سمجھانے کے) واسطے اللہ کی طرف سے کھلا ڈرانیوالا (ہوکر آیا) ہوں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس دوڑو ” اللہ “ کی طرف۔ میں اس کی طرف سے تمہیں کھلے انداز میں ڈرانے والا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس دوڑو اللہ کی طرف میں تمہارے لئے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم اللہ کی طرف دوڑو، بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو بھاگو اللہ کی طرف میں تم کو اس کی طرف سے ڈر سناتا ہوں کھول کر،

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو تم اللہ ہی کی طرف دوڑو بیشک میں تم سب کے لئے اللہ کی طرف سے صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔