Surat uz Zaariyaat

Surah: 51

Verse: 59

سورة الذاريات

فَاِنَّ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ذَنُوۡبًا مِّثۡلَ ذَنُوۡبِ اَصۡحٰبِہِمۡ فَلَا یَسۡتَعۡجِلُوۡنِ ﴿۵۹﴾

And indeed, for those who have wronged is a portion [of punishment] like the portion of their predecessors, so let them not impatiently urge Me.

پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا لہذا وہ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنَّ
تو بےشک
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
ذَنُوۡبًا
حصہ ہے
مِّثۡلَ
مانند
ذَنُوۡبِ
حصے کے
اَصۡحٰبِہِمۡ
ان کے ساتھیوں کے
فَلَا
پس نہ
یَسۡتَعۡجِلُوۡنِ
وہ جلدی طلب کریں مجھ سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنَّ
چنانچہ یقیناً
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
ظَلَمُوۡا
جنہوں نےظلم کیا
ذَنُوۡبًا
حصہ ہے
مِّثۡلَ
جیسا
ذَنُوۡبِ
حصہ ہے
اَصۡحٰبِہِمۡ
اُن کے دوستوں کا
فَلَا
چنانچہ نہ
یَسۡتَعۡجِلُوۡنِ
وہ جلدی طلب کریں مجھ سے
Translated by

Juna Garhi

And indeed, for those who have wronged is a portion [of punishment] like the portion of their predecessors, so let them not impatiently urge Me.

پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا لہذا وہ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سو ان ظالموں (کے گناہوں) کا ڈول بھی ایسے ہی بھر چکا ہے جسے ان جیسے دوسرے لوگوں کا بھر گیا تھا۔ لہذا یہ مجھ سے جلدی کا مطالبہ نہ کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ یقینااُن لوگوں کے لیے جنہوں نے ظلم کیا،بلاشبہ اُن کے لئے بھی اُن کے دوستوں کے حصے جیساحصہ ہے ،چنانچہ وہ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, those who did wrong deserve a share (in the punishment) like the share of their companions. So, they should not ask Me to hasten on.

سو ان گنہگاروں کا بھی ڈول بھر چکا ہے جیسے ڈول بھرا ان کے ساتھیوں کا اب مجھ سے جلدی نہ کریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس ان ظالموں کا پیمانہ بھی لبریز ہوچکا ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کا پیمانہ لبریز ہوا تھا سو یہ مجھ سے جلدی نہ مچائیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The wrong-doers shall receive a portion of the chastisements as their fellows (of yore). So let them not rush Me.

پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے 56 ان کے حصہ کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے ۔ جیسا انہی جیسے لوگوں کو ان کے حصے کا مل چکا ہے ، اس کے لیے یہ لوگ جلدی نہ مچائیں57 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب تو جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کی بھی ایسی ہی باری آئے گی جیسے ان کے ( پچھلے ) ساتھیوں کی باری آئی تھی ، اس لیے وہ مجھ سے جلدی ( عذاب لانے ) کا مطالبہ نہ کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو مکہ کے کافروں کا بھی ڈول ان کے ساتھیوں اگلے کافروں کے ڈول کی طرح بھرنے والا ہے 12 وہ عذاب کی جلدی نہ مچائیں 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو بلا شبہ ان ظالموں کے لئے بھی سزا مقرر ہے جیسے ان کے ساتھیوں کے لئے سزا تھی سو مجھ سے جلدی طلب نہ کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان ظالموں کے لئے بھی سزا مقرر ہے جس طرح ان سے پہلے گناہگاروں کے لئے مقرر تھی تو آپ (ان پر عذاب آنے کی) جلدی نہ کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So verily Unto those who do wrong there is a portion like Unto the portion of their fellows; wherefore let them not ask Me to hasten on.

سو جو یہ ظالم لوگ ہیں ان کی بھی باری ہے جیسے ان کے ہم مشربوں کی باری تھی سو یہ لوگ مجھ سے جلدی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ان ظالموں کیلئے بھی ویسا ہی مقرر پیمانہ ہے ، جیسا ان کے اگلے ہم مشربوں کیلئے تھا تو جلدی نہ مچائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس کافروں کے لیے ان کے اسی دن سے ہلاکت ( مقدر ) ہے جس کا ( ان سے ) وعدہ کیا جاتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لیے بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا انہی جیسے لوگوں کو ان کے حصہ کا مل چکا ہے اس کے لیے جلدی نہ کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس ان لوگوں کے لئے جو اڑے ہوئے ہیں اپنے ظلم (و باطل) پر یقینا ایک حصہ ہے جیسا کہ انہی جیسے دوسرے لوگوں کو اپنا حصہ مل چکا ہے لہذا یہ لوگ مجھ سے جلدی نہ مچائیں

Translated by

Noor ul Amin

سوان ظالموں ( کے لئے گناہوں ) کابھی عذاب ہے جیسے ان کے ساتھیوں کو ملا لہٰذایہ جلدی نہ مچائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو بیشک ان ظالموں کے لیے ( ف٦۳ ) عذاب کی ایک باری ہے ( ف٦٤ ) جیسے ان کے ساتھ والوں کے لیے ایک باری تھی ( ف٦۵ ) تو مجھ سے جلدی نہ کریں ( ف٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ان ظالموں کے لئے ( بھی ) حصۂ عذاب مقرّر ہے ان کے ( پہلے گزرے ہوئے ) ساتھیوں کے حصۂ عذاب کی طرح ، سو وہ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ظالم ہیں ان کیلئے ( عذاب کا ) وہی حصہ ہے جیسا ان جیسوں کا تھا ۔ پس وہ جلدی نہ کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For the Wrong-doers, their portion is like unto the portion of their fellows (of earlier generations): then let them not ask Me to hasten (that portion)!

Translated by

Muhammad Sarwar

The unjust will bear a burden like that of their unjust predecessors. Let them not make Me bring immediate punishment upon them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, for those who do wrong, there is a portion of torment like to the evil portion of torment (which came for) their likes (of old); so let them not ask Me to hasten on!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So surely those who are unjust shall have a portion like the portion of their companions, therefore let them not ask Me to hasten on.

Translated by

William Pickthall

And lo! for those who (now) do wrong there is an evil day like unto the evil day (which came for) their likes (of old); so let them not ask Me to hasten on (that day).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः जिन लोगों ने ज़ुल्म किया है उन के लिए एक नियत पैमाना है; जैसा उन के साथियों का नियत पैमाना था। अतः वे मुझसे जल्दी न मचाएँ!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو ان ظالموں کی (سزا کی) بھی باری (علم الہٰی) میں مقرر ہے جیسے ان کے (گذشتہ) ہم مشربوں کی باری (مقرر) تھی۔ سو مجھ سے (عذاب) جلدی طلب نہ کریں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی گناہ ہے جیسا ان کے ساتھیوں کا ہے اس لیے یہ لوگ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا انہی جیسے لوگوں کو ان کے حصے کا مل چکا ہے ، اس کے لئے یہ لوگ مجھ سے جلدی نہ مچائیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو بیشک ان لوگوں کے لیے جنہوں نے ظلم کیا ان کے لیے عذاب کا بڑا حصہ ہے جیسا کہ انکے ہم مشربوں کا تھا سو وہ مجھ سے جلدی نہ کریں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو ان گناہ گاروں کا بھی ڈول بھر چکا ہے جیسے ڈول بھرا ان کے ساتھیوں کا اب مجھ سے جلدی نہ کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان ظالموں کے لئے بھی اسی طرح ایک باری مقرر ہے جس طرح ان کے ہم مشربوں کی باری مقرر تھی لہٰذا یہ مجھ سے عذاب مانگنے میں جلدی نہ کریں۔