Surat ut Toor

Surah: 52

Verse: 18

سورة الطور

فٰکِہِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰہُمۡ رَبُّہُمۡ ۚ وَ وَقٰہُمۡ رَبُّہُمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۸﴾

Enjoying what their Lord has given them, and their Lord protected them from the punishment of Hellfire.

جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں اور ان کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فٰکِہِیۡنَ
مزے کرنے والے ہوں گے
بِمَاۤ
ساتھ اس کے جو
اٰتٰہُمۡ
عطا کیا انہیں
رَبُّہُمۡ
ان کے رب نے
وَوَقٰہُمۡ
اور بچا لے گا انہیں
رَبُّہُمۡ
رب ان کا
عَذَابَ
عذاب سے
الۡجَحِیۡمِ
جہنم کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فٰکِہِیۡنَ
لطف اندوز ہونے والے
بِمَاۤ
اس سے جو
اٰتٰہُمۡ
انہیں دیا
رَبُّہُمۡ
ان کے رب نے
وَوَقٰہُمۡ
اور بچالیا انہیں
رَبُّہُمۡ
ان کے رب نے
عَذَابَ
عذاب سے
الۡجَحِیۡمِ
بھڑکتی ہوئی
Translated by

Juna Garhi

Enjoying what their Lord has given them, and their Lord protected them from the punishment of Hellfire.

جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں اور ان کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ انہیں انکا پروردگار عطا کرے گا اس سے لطف اندوز ہوں گے اور ان کا پروردگار انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اُن نعمتوں سے لطف اندوز ہونے والے ہوں گے اس سے جواُن کے رب نے انہیں دیا،اوراُن کے رب نے اُنہیں بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب سے بچالیا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

enjoying what their Lord will give to them, and their Lord will save them from the punishment of Hell.

میوے کھاتے ہوئے جو ان کو دیئے ان کے رب نے اور بچایا ان کو ان کے رب نے دوزخ کے عذاب سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ مزے کر رہے ہوں گے ان نعمتوں کے ساتھ جو ان کے رب نے انہیں عطا کی ہوں گی۔ اور بچا لے گا انہیں ان کا ربّ جہنم کے عذاب سے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

enjoying what Allah will have endowed them with; and their Lord will have saved them from the torment of the Blazing Fire.

لطف لے رہے ان چیزوں سے جو ان کا رب انہیں دے گا ، اور ان کا رب انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا 12 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے پروردگار نے انہیں جس طرح نوازا اور ان کے پروردگار ہی نے انہیں دوزخ کے عذاب سے جس طرح بچایا ، اس کا لطف اٹھا رہے ہوں گے ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو میوے ان کے مالک نے کھانے کو ان کو دیئے ہوں 8 ان کے مزے اڑا رہے ہوں گے اور ان کا مالک ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو کچھ ان کو ان کے پروردگار نے بخشا اس سے خوش دل ہوں گے اور ان کا پروردگار ان کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کچھ ان کے رب نے ان کو دیا ہوگا اس میں خوش ہوں گے۔ انہیں ان کا رب عذاب جہنم سے بچا لے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Rejoicing in that which their Lord hath vouchsafed Unto them; and their Lord will protect them from the torment of the Flame.

اس سے جو کچھ کہ ان کے پروردگار نے انہیں دیا ہوگا اور ان کا پروردگار انہیں عذاب دوزخ سے محفوظ رکھے گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ محظوظ ہورہے ہوں گے ان نعمتوں سے ، جو ان کے رب نے ان کو دے رکھی ہوگی اور اس بات سے کہ ان کے رب نے ان کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو کچھ ( نعمتیں ) ان کو ان کے رب نے عطا کر رکھی ہیں ان سے لطف اندوز ہورہے ہوں گے اور انہیں ان کا رب دوزخ کے عذاب سے بچالے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کچھ ان کے رب نے انکو بخشا وہ اس کی وجہ سے خوشحال ہوں گے اور ان کے رب نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچالیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

لطف اندوز ہو رہے ہوں گے وہ ان طرح طرح کی چیزوں سے جو ان کو وہاں عطا فرمائی ہوں گی ان کے رب نے اور بچا لیا ہوگا ان کو ان کے رب نے دوزخ کے عذاب سے

Translated by

Noor ul Amin

جونعمتیں ا نہیں ان کارب عطاکرے گا اس سے لطف اندوز ہوں گے اور ان کارب انہیں عذاب جہنم سے بچا لے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنے رب کے دین پر شاد شاد ( ف۱۷ ) اور انہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچالیا ( ف۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

خوش اور لطف اندوز ہوں گے اُن ( عطاؤں ) سے جن سے اُن کے رب نے انہیں نوازا ہوگا ، اور اُن کا رب انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا

Translated by

Hussain Najfi

وہ خوش و خرم ہوں گے ان نعمتوں سے جو ان کا پروردگار انہیں عطا فر مائے گا اور ان کا پروردگار انہیں دوزخ کے عذاب سے بچائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Enjoying the (Bliss) which their Lord hath bestowed on them, and their Lord shall deliver them from the Penalty of the Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

talking of what they have received from their Lord and of how their Lord has saved them from the torment of hell.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Enjoying in that which their Lord has bestowed on them, and (the fact that) their Lord saved them from the torment of the blazing Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Rejoicing because of what their Lord gave them, and their Lord saved them from the punishment of the burning fire.

Translated by

William Pickthall

Happy because of what their Lord hath given them, and (because) their Lord hath warded off from them the torment of hell-fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कुछ उन के रब ने उन्हें दिया होगा, उस का आनन्द ले रहे होंगे और इस बात से कि उन के रब ने उन्हें भड़कती हुई आग से बचा लिया -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) ان کو جو چیزیں ان کے پروردگار نے دی ہوں گی اس سے خوش دل ہونگے اور انکا پروردگار انکو عذاب دوزخ سے محفوظ رکھے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان نعمتوں سے جو انہیں ان کا رب دے گا اور ان کا رب انہیں 3 کے عذاب سے بچا لے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لطف لے رہے ہوں گے ان چیزوں سے جو ان کا رب انہیں دے گا اور ان کا رب انہیں دوزخ کا عذاب سے بچا لے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو کچھ ان کے رب نے انہیں دیا ہوگا خوشی کے ساتھ اس میں مشغول ہونگے، اور انکارب انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

میوے کھاتے ہوئے جو ان کو دیے ان کے رب نے اور بچایا ان کے رب نے دوزخ کے عذاب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو کچھ ان کے رب نے ان کو دیا ہوگا وہ اس سے شادماں ہوں گے اور ان کا پروردگار ان کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا۔