Surat ut Toor

Surah: 52

Verse: 29

سورة الطور

فَذَکِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّکَ بِکَاہِنٍ وَّ لَا مَجۡنُوۡنٍ ﴿ؕ۲۹﴾

So remind [O Muhammad], for you are not, by the favor of your Lord, a soothsayer or a madman.

تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَذَکِّرۡ
پس نصیحت کیجیے
فَمَاۤ
پس نہیں
اَنۡتَ
آپ
بِنِعۡمَتِ
فضل سے
رَبِّکَ
اپنے رب کے
بِکَاہِنٍ
کوئی کاہن
وَّلَا
اور نہ
مَجۡنُوۡنٍ
مجنون
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَذَکِّرۡ
پس آپ نصیحت کریں
فَمَاۤ
پھر ہرگز نہیں
اَنۡتَ
آپ
بِنِعۡمَتِ
فضل سے
رَبِّکَ
اپنے رب کے
بِکَاہِنٍ
کاہن
وَّلَا
اور نہ
مَجۡنُوۡنٍ
دیوانہ
Translated by

Juna Garhi

So remind [O Muhammad], for you are not, by the favor of your Lord, a soothsayer or a madman.

تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس آپ نصیحت کرتے رہئے۔ اپنے رب کے فضل سے آپ کاہن یا مجنون نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس آپ نصیحت کریں کہ اپنے رب کے فضل سے آپ ہر گز نہ کاہن ہیں اورنہ ہی دیوانے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So keep reminding (them), because by the grace of your Lord, you are neither a soothsayer, nor a madman.

اب تو سمجھا دے کہ تو اپنے رب کے فضل سے نہ جنوں سے خبر لینے والا ہے اور نہ دیوانہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ تذکیر کرتے رہیے پس آپ اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So exhort (them, O Prophet), for by your Lord's Grace, you are neither a soothsayer nor a madman.

پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم نصیحت کیے جاؤ ، اپنے رب کے فضل سے نہ تم کاہن ہو اور نہ مجنون22 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) تم نصیحت کرتے رہو ، کیونکہ تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ کاہن ہو ، نہ مجنون ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے پیغمبر) تو (لوگوں کو) نصیحت کئے جا اللہ کے فضل سے نہ تو تو کاہن ہے نہ بائولا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو آپ سمجھاتے رہیے کہ آپ اپنے پروردگار کے کرم سے نہ تو کاہن ہیں اور نہ دیوانے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو نصیحت کرتے رہیے کیونکہ آپ پروردگار کے فضل و کرم سے نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore admonish thou! thou art not, by the grace of thy Lord, a soothsayer or a madman.

تو آپ سمجھاتے رہئے کیونکہ آپ اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں اور نہ مجنون ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس تم یاد دہانی کرتے رہو ۔ اپنے رب کے فضل سے نہ تم کوئی کاہن ہو اور نہ کوئی دیوانے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) آپ نصیحت فرماتے رہیے ، پس ( درحقیقت ہے کہ ) آپ اپنے رب کی رحمت کے طفیل نہ تو کاہن ہیں اور نہ ہی مجنون ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اے پیغمبر تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ ہی دیوانے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس آپ نصیحت کرتے رہیے کہ آپ اپنے رب کی مہربانی سے نہ تو کاہن ہیں نہ مجنون

Translated by

Noor ul Amin

پس ( اے نبیؐ ) آپ نصیحت کرتے رہیے اللہ کے فضل سے نہ توآپ کاہن ہیں اور نہ مجنون

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اے محبوب! تم نصیحت فرماؤ ( ف۳۲ ) کہ تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو نہ مجنون ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو ( اے حبیبِ مکرّم! ) آپ نصیحت فرماتے رہیں پس آپ اپنے رب کے فضل و کرم سے نہ تو کاہن ( یعنی جنّات کے ذریعے خبریں دینے والے ) ہیں اور نہ دیوانے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) یاددہانی کرتے رہیے! کہ آپ اپنے پروردگار کے فضل و کرم سے نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Therefore proclaim thou the praises (of thy Lord): for by the Grace of thy Lord, thou art no (vulgar) soothsayer, nor art thou one possessed.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), remind them, by the Grace of your Lord, that you are neither a soothsayer or an insane person.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Therefore, remind. By the grace of Allah, you are neither a Kahin nor a madman.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore continue to remind, for by the grace of your Lord, you are not a soothsayer, or a madman.

Translated by

William Pickthall

Therefor warn (men, O Muhammad). By the grace of Allah thou art neither soothsayer nor madman.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः तुम याद दिलाते रहो। अपने रब की अनुकम्पा से न तुम काहिन (ढोंगी भविष्यवक्ता) हो और न दीवाना

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو آپ سمجھاتے رہئیے کیونکہ آپ بفضلہ تعالیٰ نہ تو کاہن ہیں اور نہ مجنون ہیں (جیسا یہ مشرکین کہتے ہیں) ۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے نبی آپ نصیحت کرتے رہیں اپنے رب کے فضل سے نہ آپ کاہن ہیں اور نہ دیوانے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی تم نصیحت کئے جاؤ، اپنے رب کے فضل سے نہ تم کاہن ہو اور نہ مجنون۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ بفضلہ تعالیٰ نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب تو سمجھا دے کہ تو اپنے رب کے فضل سے نہ جنوں سے خبر لینے والا ہے اور نہ دیوانہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو آپ نصیحت کیے جائیے کیونکہ آپ اپنے پروردگار کے فضل سے نہ کاہن ہیں نہ مجنون۔