33 The allusion is to the secret plots that the disbelievers of Makkah used to devise in their meetings in order to defeat the mission of the Holy Prophet (on whom be Allah's peace) and to kill him.
34 This is one of the clear prophecies of the Qur'an. In the initial stage at Makkah when the Holy Prophet (on wham be Allah's peace) had no apparent power and support with him except a handful of the ill-equipped Muslims and the whole nation was opposing and resisting him relentlessly, the confrontation between Islam and disbelief appeared to be utterly unequal. No one at that time could imagine that after a few years the tables would be turned on disbelief. Rather, the superficial observer could safely predict that the strong opposition of the Quraish and entire. Arabia would at last put an end to the message of Islam. But even under those conditions, a challenge was thrown to the disbelievers and they were told in clear terms: "You may devise whatever plots you wish in order to frustrate this message, they will all recoil upon you, and you will never succeed in defeating and putting an end to it. "
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :33
اشارہ ہے ان تدبیروں کی طرف جو کفار مکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زک دینے اور آپ کو ہلاک کرنے کے لیے آپس میں بیٹھ بیٹھ کر سوچا کرتے تھے ۔
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :34
یہ قرآن کی صریح پیشن گوئیوں میں سے ایک ہے ۔ مکی دور کے ابتدائی زمانے میں ، جب مٹھی بھر بے سر و سامان مسلمانوں کے سوا بظاہر کوئی طاقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہ تھی ، اور پوری قوم آپ کے خلاف برسر پیکار تھی ، اسلام اور کفر کا مقابلہ ہر دیکھنے والے کو انتہائی نامساوی مقابلہ نظر آ رہا تھا ۔ کوئی شخص بھی اس وقت یہ اندازہ نہ کر سکتا تھا کہ چند سال کے بعد یہاں کفر کی بساط بالکل الٹ جانے والی ہے ۔ بلکہ ظاہر میں نگاہ تو یہ دیکھ رہی تھی کہ قریش اور سارے عرب کی مخالفت آخر کار اس دعوت کا خاتمہ کر کے چھوڑے گی ۔ مگر اس حالت میں پوری تحدی کے ساتھ کفار سے یہ صاف صاف کہہ دیا گیا کہ اس دعوت کو نیچا دکھانے کے لیے جو تدبیریں بھی تم کرنا چاہو کر کے سیکھ لو ۔ وہ سب الٹی تمہارے ہی خلاف پڑیں گی اور تم اسے شکست دینے میں ہرگز کامیاب نہ ہو سکو گے ۔