Surat un Najam
Surah: 53
Verse: 15
سورة النجم
عِنۡدَہَا جَنَّۃُ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۱۵﴾
Near it is the Garden of Refuge -
اسی کے پاس جنت الماویٰ ہے ۔
عِنۡدَہَا جَنَّۃُ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۱۵﴾
Near it is the Garden of Refuge -
اسی کے پاس جنت الماویٰ ہے ۔
And indeed he saw him at a second descent. Near Sidrat Al-Muntaha. The Messenger of Allah said, رَأَيْتُ جِبْرِيلَ وَلَهُ سِتُّمِايَةِ جَنَاحٍ يَنْتَثِرُ مِنْ رِيشِهِ التَّهَاوِيلُ مِنَ الدُّرِّ وَالْيَاقُوت I saw Jibril while he had six hundred wings and a colorful array of pearls and rubies falling from the feathers of his wings. This Hadith has a good, strong chain of narration. Ahmad also recorded that Abdullah Ibn Mas`ud said, "The Messenger of Allah saw Jibril in his original shape while Jibril had six hundred wings, each wing covering the side of the horizon. From his wings, precious stones were dropping of which only Allah has knowledge." This Hadith has a good chain of narration. Imam Ahmad recorded that Abdullah bin Mas`ud said, "The Messenger of Allah said, رَأَيْتُ جِبْرِيلَ عَلَى سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى وَلَهُ سِتُّمِايَةِ جَنَاح I saw Jibril over Sidrat Al-Muntaha while he had six hundred wings." One of the subnarrators of the Hadith asked `Asim about Jibril's wings and `Asim refused to elaborate. So some of his companions were asked and one of them said, "Each wing was covering what is between the east and the west." This Hadith has a good chain of narration. Imam Ahmad recorded that Ibn Mas`ud said that Allah's Messenger said: أَتَانِي جِبْرِيلُ فِي خُضْرٍ مُعَلَّقٍ بِهِ الدُّر Jibril came to me wearing green with pearls hanging down. This Hadith has a good chain of narration. Imam Ahmad recorded that `Amir said that Masruq asked A'ishah, "O Mother of the faithful, has Muhammad seen his Lord, the Exalted and Most Honored" She said, "Glorious is Allah! My hair is standing on end because of what you said. Three matters, if one tells you about any of them, will have lied. Whoever tells you that Muhammad has seen his Lord, will have lied." She then recited these two Ayat, لااَّ تُدْرِكُهُ الااٌّبْصَـرُ وَهُوَ يُدْرِكُ الااٌّبْصَـرَ No vision can grasp Him, but He grasps all vision. (6:103), and, وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُكَلِّمَهُ اللَّهُ إِلاَّ وَحْياً أَوْ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ It is not given to any human being that Allah should speak to him unless (it be) by revelation, or from behind a veil. (42:51) She went on, "And whoever tells you that Muhammad knew what the morrow will bring, will have uttered a lie." She then recited, إِنَّ اللَّهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِى الاٌّرْحَامِ Verily, Allah, with Him is the knowledge of the Hour, He sends down the rain, and knows that which is in the wombs. (31:34) A'ishah said, "And whoever tells you that Muhammad has hidden any part of the Message will have lied," and she then recited this Ayah, يَـأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَأ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ O Messenger proclaim which has been sent down to you from your Lord. (5:67) She went on, "However, he saw Jibril twice in his original shape." Imam Ahmad also recorded that Masruq said, "I asked `A'ishah, `Did not Allah say, وَلَقَدْ رَءَاهُ بِالاٍّفُقِ الْمُبِينِ (And indeed he saw him in the clear horizon. (81:23), and, وَلَقَدْ رَاهُ نَزْلَةً أُخْرَى (And indeed he saw him at a second descent),' She said, `I was the first among this Ummah to ask Allah's Messenger about it. He said, إِنَّمَا ذَاكَ جِبْرِيل That was Jibril. He only saw him twice in his actual and real figure. He saw Jibril descend from heaven to earth and was so huge that he covered the whole horizon between the sky and earth."' This Hadith is recorded in the Two Sahihs via Ash-Sha`bi. Angels, Light and colors covered Sidrat Al-Muntaha Allah said, إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى
15۔ 1 اسے جنت الماویٰ ، اس لئے کہتے ہیں کہ حضرت آدم (علیہ السلام) کا ماویٰ و مسکن یہی تھا، بعض کہتے ہیں کہ روحیں یہاں آکر جمع ہوتی ہیں (فتح القدیر)
[٩] سدرۃ المنتہیٰ کا محل وقوع اور اہمیت :۔ ( سِدْرَۃُ ) بمعنی بیری کا درخت جس پر بیر کا پھل لگتا ہے۔ اور منتہیٰ بمعنی انتہائی سرحد۔ یعنی انتہائی سرحد پر واقع بیری کا درخت جو ساتویں آسمان پر واقع ہے۔ جہاں عالم سفلی کے معلومات ختم ہوجاتے ہیں اور عالم علوی کے افاضات بھی وہیں سے نیچے نازل ہوتے ہیں۔ فرشتے بھی اس مقام سے آگے نہیں جاسکتے۔ اسی مقام پر معراج کی رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا جبریل کو اپنی اصلی شکل میں دیکھا تھا (م۔ ق) اور بمعنی عرش الٰہی کی داہنی جانب بیری کا درخت جو ملائکہ وغیرہ کی پہنچ کی آخری حد ہے (منجد) نیز وہ مقام جہاں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فیوضات الٰہیہ اور بھاری انعامات سے نوازا گیا تھا۔ (مفردات) اسی آیت سے بعض علماء نے استنباط کیا ہے کہ متقین کو آخرت میں جو جنت ملے گی وہ آسمانوں پر ہے۔
(عندھا جنۃ الماوی :’ الماوی “” اوی یاوی اویاً “ (ض) ” البیت والی البیت “ سے مصدر میمی ہے، گھر میں قیام کرنا، رہائش رکھنا۔ یعنی وہ جنت جو متقی لوگوں کے قیام اور ہمیشہ رہنے کی جگہ ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ جنت جس میں ایمان والوں کا دائمی قیام ہوگا آسمانوں کے اوپر سدرۃ المنتہی کے پاس ہے۔ ابو ذر غفاری (رض) سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سدرۃ المنتہی کے بعد جنت میں لے جایا گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :(حتی انتھی بن الی سدرۃ المنتھی وغشیھا الو ان لا ادری ماھی ثم ادخلت الجنۃ فاذا فیھا حبایل اللولو، و اذا ترابھا المسک) (بخاری، الصلوۃ باب کیف فرضت الصلاۃ فی الاسرائ ١:339)” پھر مجھے سدرۃ المنتہی تک پہنچایا گیا اور اسے ایسے رنگوں نے ڈھانپا ہوا تھا کہ میں نہیں جانتا وہ کیا تھے۔ پھر مجھے جنت میں داخل کیا گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں موتیوں کی لڑیاں ہیں اور اس کی مٹی کستوری ہے۔ “
عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ (near which there is Jannat-ul-ma&wa [ the Paradize of Abode ],... 53:15) The word ma&wa means &abode& and a place where one resides or reposes comfortably. The Jannah (Paradize) is called ma&wa because this is man&s original abode. This is where &Adam and Hawwa& (علیہما السلام) were created; from here they were sent down to the earth; and this is where the people of Paradise will be sent back to reside permanently. The Present Locale of Paradise and Hell This verse verifies that Paradise exists at the present moment, as is the belief of the overwhelming majority of the Ummah. They believe that Paradise and Hell have been created and are already in existence. This verse pointed out that the location of Paradise is on the seventh heaven under the Divine Throne. In other words, the seventh heaven is, as though, the floor of Paradise and its roof is the Divine Throne. The location of Hell is not explicitly stated anywhere in the Qur&an or Prophetic Traditions. Some scholars of the Qur&an deduce from the verse [ 6] of Surah At-Tur وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ (and by the sea, filled up with fire,) that Hell is situated beneath the sea in the deep recesses of the earth which are presently hidden under some heavy covering. On the Day of Resurrection, it will be split asunder, and the sea will be kindled, thus turning the entire ocean into a raging and blazing fire. Many European excavators and explorers of the current age made attempts to dig into the ground in order to build roads so as to travel around from place to place for many long years. For this task, they invented the largest and most sophisticated machinery. Various groups of scientists and experts exerted efforts in this direction. The most successful group was the one who by means of various types of machinery was able to dig six miles deep into the recesses of the earth, but beyond that they came across immovable rocks which frustrated them. They attempted to excavate in another place and dug for six miles and again came across unshakeable rocks beyond which they could not dig. In this way they experimented in many places and came to the conclusion that beyond the depth of six miles into the recesses of the earth there is a rocky covering on the entire earth at that level where no machinery can penetrate. The earth covers thousands of miles in diameter but despite advances and strides made in sciences they could have access only to the depth of six miles. Beyond that point they acknowledged the existence of impenetrable rocky covering and abandoned their attempts. This scientific experiment to excavate and explore supports the notion that the entire earth is covered with adamantine rocks, and access beyond them is not possible. If any authentic narration proves the location of Hell in this rocky covering, it should not come as a surprise. Allah knows best!
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰى، ماوی کے معنی ٹھکانا اور آرام کی جگہ، جنت کو ماوی اس لئے فرمایا کہ انسان کا اصل ٹھکانا اور مقام یہی ہے، یہیں آدم و حوا (علیہما السلام) کی تخلیق ہوئی ہے، یہیں سے ان کو زمین پر اتارا گیا اور پھر یہیں اہل جنت کا مقام ہوگا۔ جنت و دوزخ کا موجودہ مقام : اس آیت نے یہ بھی بتلا دیا کہ جنت اس وقت بھی موجود ہے جیسا کہ جمہور امت کا عقیدہ یہی ہے کہ جنت و دوزخ قیامت کے بعد پیدا نہیں کی جائی گی، یہ دونوں مقام اس وقت بھی موجود ہیں، اس آیت نے جنت کا محل وقوع بھی بتلا دیا کہ وہ ساتویں آسمان کے اوپر، عرش رحمن کے نیچے ہے، گویا ساتواں آسمان جنت کی زمین اور عرش رحمن اس کی چھت ہے، دوزخ کا محل وقوع کسی آیت قرآن یا روایت حدیث میں صراحۃً نہیں بتلایا، سورة طور کی آیت والْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِ سے بعض مفسرین نے یہ مفہوم نکالا ہے کہ دوزخ سمندر کے نیچے زمین کے قعر میں ہے جس پر اس وقت کوئی بھاری اور سخت غلاف چڑھا ہوا ہے، جو قیامت میں پھٹ جائے گا اور اس کی آگ پھیل کر پورے سمندر کو آگ میں تبدیل کر دے گی۔ زمانہ حال میں یورپ کے بہت سے ماہرین نے جو زمین کو برما کر ایک طرف سے دوسری طرف جانے کا راستہ بنانے کی کوشش سالہا سال جاری رکھی اور بڑی سے بڑی مشینیں اس کام کے لئے ایجاد کیں، مختلف جماعتوں نے اس پر محنت خرچ کی، سب سے زیادہ جو جماعت کامیاب ہوئی وہ مشینوں کے ذریعہ زمین کی گہرائی میں چھ میل تک پہنچ سکی، مگر چھ میل کے بعد سخت پتھر نے ان کو عاجز کردیا تو پھر دوسری جگہ سے کھدائی شروع کی، مگر وہی چھ میل کے بعد سخت پتھر سے سابقہ پڑا، متعدد جگہوں میں اس کا تجربہ کرنے کے بعد ان کی تحقیق یہ قرار پائی کہ چھ میل کی گہرائی کے بعد کوئی غلاف حجری پوری زمین پر چڑھا ہوا ہے، جس میں کوئی مشین کام نہیں کرسکتی، زمین کا قطر جو ہزاروں میل کا ہے اس میں سے سائنس کے اس عروج کے زمانہ میں سائنس کی رسائی صرف چھ میل تک ہوسکی، آگے غلاف حجری کا اقرار کر کے اپنی کوشش چھوڑنا پڑی، اس واقعہ سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے کہ زمین پوری کسی غلاف حجری سے بند کی ہوئی ہے، اگر کسی روایت صحیحہ سے جہنم کا محل وقوع اس غلاف کے اندر ہونا ثابت ہوجائے تو کچھ بعید نہیں، واللہ سبحانہ، و تعالیٰ اعلم۔
عِنْدَہَا جَنَّۃُ الْمَاْوٰى ١٥ ۭ عند عند : لفظ موضوع للقرب، فتارة يستعمل في المکان، وتارة في الاعتقاد، نحو أن يقال : عِنْدِي كذا، وتارة في الزّلفی والمنزلة، وعلی ذلک قوله : بَلْ أَحْياءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ [ آل عمران/ 169] ، ( عند ) ظرف عند یہ کسی چیز کا قرب ظاہر کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے کبھی تو مکان کا قرب ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے اور کبھی اعتقاد کے معنی ظاہر کرتا ہے جیسے عندی کذا اور کبھی کسی شخص کی قرب ومنزلت کے متعلق استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا : بَلْ أَحْياءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ [ آل عمران/ 169] بلکہ خدا کے نزدیک زندہ ہے ۔ جَنَّةُ : كلّ بستان ذي شجر يستر بأشجاره الأرض، قال عزّ وجل : لَقَدْ كانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتانِ عَنْ يَمِينٍ وَشِمالٍ [ سبأ/ 15] الجنۃ ہر وہ باغ جس کی زمین درختوں کیوجہ سے نظر نہ آئے جنت کہلاتا ہے ۔ قرآن میں ہے ؛ لَقَدْ كانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتانِ عَنْ يَمِينٍ وَشِمالٍ [ سبأ/ 15]( اہل ) سبا کے لئے ان کے مقام بود باش میں ایک نشانی تھی ( یعنی دو باغ ایک دائیں طرف اور ایک ) بائیں طرف ۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جنات جمع لانے کی وجہ یہ ہے کہ بہشت سات ہیں ۔ (1) جنۃ الفردوس (2) جنۃ عدن (3) جنۃ النعیم (4) دار الخلد (5) جنۃ المآوٰی (6) دار السلام (7) علیین ۔ أوى المَأْوَى مصدر أَوَى يَأْوِي أَوِيّاً ومَأْوًى، تقول : أوى إلى كذا : انضمّ إليه يأوي أويّا ومأوى، وآوَاهُ غيره يُؤْوِيهِ إِيوَاءً. قال عزّ وجلّ : إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ [ الكهف/ 10] ، وقال : سَآوِي إِلى جَبَلٍ [هود/ 43] ( ا و ی ) الماویٰ ۔ ( یہ اوی ٰ ( ض) اویا و ماوی کا مصدر ہے ( جس کے معنی کسی جگہ پر نزول کرنے یا پناہ حاصل کرنا کے ہیں اور اویٰ الیٰ کذا ۔ کے معنی ہیں کسی کے ساتھ مل جانا اور منضم ہوجانا اور آواہ ( افعال ) ایواء کے معنی ہیں کسی کو جگہ دینا قرآن میں ہے { إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ } ( سورة الكهف 10) جب وہ اس غار میں جار ہے { قَالَ سَآوِي إِلَى جَبَلٍ } ( سورة هود 43) اس نے کہا کہ میں ( ابھی ) پہاڑ سے جا لگوں گا ۔
(١٥۔ ١٨) یہ ایسا مقام ہے جہاں تک ہر مقرب فرشتہ اور نبی منتہی ہوجاتا ہے یا یہ کہ ہر ایک مقرب فرشتہ اور نبی مرسل اور عالم راسخ کا علم اس مقام پر پہنچ کر منتہی ہوجاتا ہے اس سدرۃ المنتہی کے قریب جنت الماوی ہے جہاں شہداء کی روحیں ٹھہرتی ہیں جب اس سدرۃ المنتہی کو لپٹ رہی تھیں جو چیزیں لپٹ رہی تھیں یعنی سونے کے پروانے یا یہ کہ نور اور کہا گیا ہے کہ وہ لپٹنے والے فرشتے تھے۔ اور رسول اکرم کی نگاہ ان چیزوں کے دیکھنے سے دائیں بائیں نہ ہٹی اور جبریل امین کو جو اس وقت ان کی اصلی صورت میں چھ سو پروں کے ساتھ دیکھا تو نہ اس سے آپ کی نگاہ آگے بڑھی۔ اور اس وقت رسول اکرم نے اپنے پروردگار کی قدرت کے بڑے بڑے عجائبات دیکھے۔
آیت ١٥{ عِنْدَہَا جَنَّۃُ الْمَاْوٰی ۔ } ” جنت الماویٰ بھی اس کے پاس ہی ہے۔ “ ” جنت الماویٰ “ سب سے اونچے درجے کی جنت ہے ‘ جو ساتویں آسمان پر سدرۃ المنتہیٰ کے قریب ہے۔ قیامت کے دن اہل جنت کو جہاں ” نزل “ پیش کیا جائے گا وہ جنت تو زمین پر واقع ہوگی۔ اس کے بعد ان میں سے ہر شخص کے اپنے اپنے ایمان و خلوص کی گہرائی اور انفاقِ جان و مال کے تناسب کے حساب سے درجہ بدرجہ ترقی ہوتی جائے گی۔ حتیٰ کہ کچھ خوش قسمت لوگ جنت الماویٰ میں پہنچ جائیں گے۔
11 This is about the Holy Prophet's second meeting with Gabriel (upon whom be peace) in which he appeared before him in his real shape and nature. The place where this meeting took place has been described as Sidrat-al-muntaha, along with which it has been said that nearby it is located Jannat al ma'va (Garden of Repose). Sidrah in Arabic means the lote-tree and muntaha the extreme edge or limit. Thus, literally, sidrat al-muntaha means "the lote-tree that is situated on the extreme edge or limit". 'Allama Alusi in his Ruh al-Ma'ani has explained it thus: "At this the knowledge of every learned man comes to an end; whatever is beyond it is known to none but Allah. " Almost the same explanation of it has been given by Ibn Jarir in his commentary, and by Ibn kathir in An-Nihayah fi Gharib alHadith wal-Athar. It is difficult for us to know what kind of a lote-tree it is that is situated at the farthest end of this physical world and what is its nature and state. These are the mysteries of the Divine Universe which are incomprehensible for us. In any case, it is some such thing for which there was no more appropriate word than "sidrah " in human language, in the sight of AIIah. " Jannat al-ma'va' literally means "the Jannat (Garden) that is to be an abode. " Hadrat Hasan Basri says that this is the same Jannat which the believers and righteous will be given in the Hereafter, and from this same verse he has argued that that Jannat is in the heavens. Qatadah says that this is the Jannat in which the souls of the martyrs are kept; it does not imply the Jannat that is to be given in the Hereafter. Ibn 'Abbas also says the same but adds that the Jannat to be granted to the believers in the Hereafter is not in the heavens but here on the earth.
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :11 یہ جبریل علیہ السلام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری ملاقات کا ذکر ہے جس میں وہ آپ کے سامنے اپنی اصلی صورت میں نمودار ہوئے ۔ اس ملاقات کا مقام سدرۃ المنتہیٰ بتایا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ فرمایا گیا ہے کہ اس کے قریب جنت الماویٰ واقع ہے ۔ سدرہ عربی زبان میں بیری کے درخت کو کہتے ہیں ، اور منتہیٰ کے معنی ہیں آخری سرا ۔ سدرۃ المنتہیٰ کے لغوی معنی ہیں وہ بیری کا درخت جو آخری یا انتہائی سرے پر واقع ہے ۔ علامہ آلوسی نے روح المعانی میں اس کی تشریح یہ کی ہے کہ: الیھا ینتہی علم کل عالم وما وراءھا لا یعلمہ الا اللہ ۔ اس پر ہر عالم کا علم ختم ہو جاتا ہے ، آ گے جو کچھ ہے اسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ قریب قریب یہی تشریح ابن جریر نے اپنی تفسیر میں ، اور ابن اَثیر نے النِّہایہ فی غریب الحدیث والاثر میں کی ہے ۔ ہمارے لیے یہ جاننا مشکل ہے کہ اس عالم مأویٰ کی آخری سرحد پر وہ بیری کا درخت کیسا ہے اور اس کی حقیقی نوعیت و کیفیت کیا ہے ۔ یہ کائنات خداوندی کے وہ اسرار ہیں جن تک ہمارے فہم کی رسائی نہیں ہے ۔ بہرحال وہ کوئی ایسی ہی چیز ہے جس کے لیے انسانی زبان کے الفاظ میں سدرہ سے زیادہ موزوں لفظ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اور کوئی نہ تھا ۔ جنتُ الماویٰ کے لغوی معنی ہیں وہ جنت جو قیام گاہ بنے ۔ حضرت حسن بصری کہتے ہیں کہ یہ وہی جنت ہے جو آخرت میں اہل ایمان و تقویٰ کو ملنے والی ہے ، اور اسی آیت سے انہوں نے یہ استدلال کیا ہے کہ وہ جنت آسمان میں ہے ۔ قَتادہ کہتے ہیں کہ یہ وہ جنت ہے جس میں شہداء کی ارواح رکھی جاتی ہیں ، اس سے مراد وہ جنت نہیں ہے جو آخرت میں ملنے والی ہے ۔ ابن عباس بھی یہی کہتے ہیں اور اس پر وہ یہ اضافہ بھی کرتے ہیں کہ آخرت میں جو جنت اہل ایمان کو دی جائے گی وہ آسمان میں نہیں ہے بلکہ اس کی جگہ یہی زمین ہے ۔
7: یہ حضرت جبرئیل (علیہ السلام) کو ان کی اصلی صورت میں دیکھنے کا دوسرا واقعہ ہے جو معراج کے سفر میں پیش آیا، اس موقع پر بھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انہیں ان کی اصلی صورت میں دیکھا، سدرۃ المنتہی عالم بالا میں ایک بیر کا بہت بڑا درخت ہے اور اسی کے پاس جنت واقع ہے جسے جنت المأوی اس لئے کہا گیا ہے کہ مأوی کے معنی ہیں ٹھکانا اور وہ مومنوں کا ٹھکانا ہے۔
(53:15) عندھا میں ضمیر واحد مؤنث غائب سدرۃ کے لئے ہے اس کے پاس ہی۔ جنت الماوی : جنت مضاف الماوی مضاف الیہ ماوی، اوی یاوی کا مصدر۔ بمعنی قیام کرنا۔ سکونت پذیر ہونا۔ اور اسم ظرف ۔ بمعنی مقام ، سکونت، ٹھکانا ہے باب افعال سے اوی یووی ایواء بمعنی کسی کو جگہ دینا۔ ٹھکانا دینا۔ یا رہنے کا مقام دینا۔ الماوی معرف باللام قرآن مجید میں صرف تین جگہ آیا ہے۔ اور ہر جگہ مصدری معنی ہے۔ جنت الماوی قیام کرنے کی جنت، اس جنت کو جنت الماوی کیوں کہتے ہیں علمائے کرام نے اس کی متعدد توجیہات کی ہیں :۔ (1) شہداء کی روحیں یہاں تشریف فرما ہیں۔ (2) جبرائیل اور دوسرے ملائکہ کی یہ رہائش گاہ ہے۔ (3) اہل ایمان کی روحیں یہاں ٹھہرتی ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
جنۃ الماویٰ کیا ہے ؟ آیت کریمہ میں فرمایا ہے کہ سدرۃ المنتہیٰ کے قریب جنتہ الماویٰ ہے، ماوی لغتہ ٹھکانہ پکڑنے کی جگہ کو کہا جاتا ہے۔ یہاں جَنَّةُ الْمَاْوٰى سے کیا مراد ہے ؟ علامہ قرطبی (رض) نے اس کے بارے میں متعدد اقوال لکھے ہیں۔ حضرت حسن (رح) سے نقل کیا ہے کہ اس سے وہ جنت مراد ہے جس میں متقی حضرات داخل ہوں گے ایک قول یہ ہے کہ اس جنت میں شہداء کی ارواح پہنچتی ہیں یہ حضرت بن عباس (رض) کا ارشاد ہے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ وہ جنت ہے جس میں حضرت آدم (علیہ السلام) قیام پذیر تھے، اور ایک قول یہ ہے کہ تمام مومنین کی روحیں جَنَّةُ الْمَاْوٰى میں ٹھہرتی ہیں، اور ایک قول یہ ہے کہ حضرت جبرائیل و میکائیل ( علیہ السلام) ان کی طرف ٹھکانہ پکڑتے ہیں۔ واللہ اعلم۔ فائدہ : اس میں اختلاف ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شب معراج میں دیدار خداوندی سے مشرف ہوئے یا نہیں اور اگر رویت ہوئی تو وہ رویت بصری تھی یا رویت قلبی تھی، یعنی سر کی آنکھوں سے دیکھا یا دل کی آنکھوں سے دیدار کیا۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ (رض) رویت کا انکار کرتی تھیں اور حضرت ابن عباس (رض) فرماتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لیلۃ المعراج میں باری تعالیٰ شانہٗ کا دیدار کیا۔ تیسرا قول یہ ہے کہ اس بارے میں توقف کیا جائے نفی یا اثبات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔ ام المومنین سیّدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے سامنے ان کے شاگرد حضرت مسروق (رح) نے آیت کریمہ ﴿ وَ لَقَدْ رَاٰهُ بالْاُفُقِ الْمُبِيْنِۚ٠٠٢٣﴾ اور ﴿وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ٠٠١٣ ﴾ تلاوت کی اور اس سے رویت باری تعالیٰ پر استدلال کیا۔ یعنی یہ ثابت کیا کہ شب معراج میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے رب کا دیدار کیا۔ سیّدہ عائشہ (رض) نے فرمایا کہ اس امت میں میری سب سے پہلی شخصیت ہے جس نے اس بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تھا، آپ نے فرمایا کہ میں نے جبرائیل کو ان کی اصلی صورت پر صرف دو مرتبہ دیکھا (صحیح مسلم صفحہ ٩٨: ج ١) نیز حضرت مسروق (رح) نے سیّدہ عائشہ (رض) کے سامنے آیت کریمہ ﴿ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰى ۙ٠٠٨ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ٠٠٩﴾ بھی پیش کی، انہوں نے اس کے بارے میں بھی یہی فرمایا کہ اس سے جبرائیل (علیہ السلام) کی رویت مراد ہے وہ آپ کے پاس انسانی صورت میں آیا کرتے تھے۔ اس مرتبہ اصلی صورت میں آئے اور اس وقت انہوں نے آسمان کے افق کو گھیر رکھا تھا۔ (صحیح مسلم صفحہ ٩٨: ج ١) امام نووی (رح) نے شرح مسلم میں کلام طویل کے بعد لکھا ہے : فالحاصل ان الراجح عند اکثر العلما ان رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رای ربہ بعینی راٰسہ لیلة الاسراء لحدیث ابن عباس وغیرہ مما تقدم و اثبات ھذا لایاخذونہ الابالسماع من رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ھذا ممالا ینبغی ان یتشکک فیہ (شرح مسلم صفحہ ٩٧: ج ١) اس سے معلوم ہوا کہ اکثر علماء نے حضرت ابن عباس (رض) کے قول کو ترجیح دی ہے۔ روایات میں غور کرنے سے اور سورة النجم کی آیات کے سیاق وضمائر کے مراجع پر نظر کرنے سے یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ یہاں حضرت جبرائیل (علیہ السلام) کی رویت مراد ہے، رویت اولیٰ جس کا ذکر ﴿ ذُوْ مِرَّةٍ ١ؕ فَاسْتَوٰى ۙ٠٠٦ وَ هُوَ بالْاُفُقِ الْاَعْلٰى ؕ٠٠٧ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰى ۙ٠٠٨ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ٠٠٩﴾ میں ہے اس سے بلا تاویل یہی بات واضح ہوتی ہے کہ اس سے رویت جبرائیل مراد ہیں۔ اور ماکذب الفواد مارای کے بارے میں حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا : رای جبرئیل لہ ستمائة جناح (صحیح مسلم صفحہ ٩٧: ج ١) ۔ اس کے بعد جو فرمایا ﴿ وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ٠٠١٣ ﴾ اس کی ضمیر منصوب اسی کی طرف راجع ہے جس کی رویت پہلے ہوچکی تھی، اس کے بعد جو ﴿ لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰيٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى ٠٠١٨﴾ فرمایا ہے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے اس کو پڑھ کر بھی رای جبرئیل فی صورتہ لہ ستمائة جناح فرمایا (صحیح مسلم صفحہ ٩٨: ج ١) ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نے بھی ﴿وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ٠٠١٣﴾ کی تلاوت فرمائی اور فرمایا : رای جبرئیل علیہ السلام۔ (صحیح مسلم ٩٨: ج ! ) ام المومنین عائشہ صدیقہ (رض) کے شاگرد حضرت مسروق (رح) نے جو ان سے سوال کیا تو انہوں نے سورة النجم میں ذکر فرمودہ دونوں روایتوں کو جبرائیل (علیہ السلام) کی رویت قرار دیا، امام نووی (رح) نے حضرت ابن عباس (رض) کے قول کو ترجیح دیتے ہوئے فرمایا کہ اثبات رویت کا جو انہوں نے دعویٰ کیا ہے بظاہر وہ سماع پر ہی مبنی ہے، یہ بات محل نظر ہے کیونکہ ام المومنین عائشہ (رض) نے فرمایا کہ میں نے خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا آپ نے فرمایا کہ اس سے جبرائیل (علیہ السلام) مراد ہیں۔ وہ تو فرما رہی ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا ہے آپ نے فرمایا کہ ﴿ وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ٠٠١٣ ﴾ میں جبرائیل کی رویت مذکور ہے اور حضرت ابن عباس (رض) کے بارے میں جو امام نووی (رض) کہ انہوں نے سنا ہی ہوگا یہ ایک محض حسن ظن پر مبنی ہے پھر حضرت ابن عباس (رض) نے بھی رویت بصری کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ فرمایا راہ بفوادہ مرتین۔ (صحیح مسلم صفحہ ٩٨: ج ١) پوری طرح غوروفکر کرنے اور روایات کو دیکھنے سے شب معراج میں رویت باری تعالیٰ شانہٗ کا مضبوط ثبوت نہیں ہوتا لہٰذا تیسرا قول یعنی توقف راجح معلوم ہوتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ حافظ ابن حجر (رض) فتح الباری صفحہ ٦٠٨ ج ٨ میں لکھتے ہیں : وقد اختلف السلف فی رویة النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ربہ فذھبت عائشة و ابن مسعود الی انکارھا، واختلف عن ابی ذر۔ وذھب جماعة الی اثباتھا، وحکی عبدالرزاق عن معمر عن الحسن انہ حلف ان محمدارای ربہ ـ واخرج ابن خزیمة عن عروة ابن الزبیر اثباتھا، وکان یشتد علیہ اذا ذکر لہ انکار عائشة، وبہ قال سائر اصحاب ابن عباس، وجزم بہ کعب الاحبار والزھری و صاحبہ معمر وآخرون، وھو قول الاشعری و غالب اتباعہ ـ ثم اختلفو اھل رآہ بیعنہ اوبقلبہ وعن احمد کالقولین قلت : جات عن ابن عباس اخبار مطلقة واخری مقیدة فیجب حمل مطلقھا علی مقیدھا، فمن ذلک ما اخرجہ النسائی باسناد صحیح و صححہ الحاکم ایضامن طریق عکرمة عن ابن عباس قال : اتعجبون ان تکون الخلة لابراھیم والکلام لموسیٰ والرویة لمحمد ؟ واخرجہ ابن خزیمہ بلفظ ان اللہ اصطفی ابراھیم بالخلة الحدیث واخرج ابن اسحاق من طریق عبداللہ ابی سلمة ان ابن عمر ارسل الی ابن عباس : ھل رایء محمد ربہ ؟ فارسل الیہ ان نعم ـ ومنھا ما اخرجہ مسلم من طریق ابی العالیة عن ابن عباس فی قولہ تعالیٰ (ماکذب الفواد مارای، ولقد راہ نزلة اخری) قال : رای ربہ بفوادہ مرتین : ولہ من طریق عطاء عن ابن عباس قال : راہ بقلبہ واصرح من ذالک ما اخرجہ ابن مردویہ من طریق عطاء ایضًا عن ابن عباس قال : لم یرہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بعینہ انما راہ بقلبہ : وعلی ھذا فیمکن الجمع بین اثبات ابن عباس ونفی عائشة بان یحمل نفیھا علی رویة البصرو اثباتہ علی رویة القلب ـ ثم المراد برویة الفواد رویة القلب لا مجرد حصول العلم، لانہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کان عالما باللہ علی الدوام ـ بل مراد من اثبت لہ انہ رابقلبہ ان الرویة التی حصلت لہ خلقت فی قلبہ کما یخلق الرویة بالعین لغیرہ، والرویة لا یشترط لھا شییء مخصوص عقلا ولو جرت العادة بخلقھا فی العین، وروی ابن خزیمة باسناد قوی عن انس قال رای محمد ربہ، وعند مسلم من حدیث ابی ذرانہ سال النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عن ذلک فقال نورانی اراہ، ولاحمد عنہ، قال ورایت نورا، ولابن خزیمة عنہ قال راہ بقلبہ ولم یرہ بیعنہ وبھذا یتبین مراد ابی ذربذکرہ النور ای النور حال بین رویتہ لہ ببصرہ، وقد رجع القرطبی فی (المفھم) قول الوقف فی ھذا المسالة وعزاہ الجماعة من المحققین، وقواہ بانہ لیس فی الباب دلیل قاطع، وغایة ما استدل بہ للطائفتین ظواھر متعارضة قابلة للتاویل، قال ولیست المسالة من العملیات فیکتفی فیھا بالادلة الظنیة، وانماھی من المعتقدات فلا یکتفی فیھا الا بالدلیل القطعی، وجنح ابن خزیمة فی (کتاب التوحید) الی ترجیح الاثبات واطنب فی الاستدلال لہ بما یطول ذکرہ، وحمل م اور دعن ابن عباس علی ان الرویاوقعت مرتین مرة بقلبہ ومرة بعینہ وفیما اور دتہ من ذلک مقنع وممن اثبت الرویة لنبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الامام احمد فروی الخلال فی (کتاب السنة) عن المروزی قلت لاحمد انھم یقولون ان عائشة قالت : من زعم ان محمدا رای ربہ فقداعظم علی اللہ الفریة، فبای شیء یدفع قولھا ؟ قال : بقول النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رایت ربی قول للنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکبر من قولھا ـ وقد انکر صاحب الہدی علی من زعم ان احمد قال رای ربہ بعینی راسہ قال : وانما قال مرة رای محمد ربہ وقال بفوادہٖ ـ وحکی عنہ بعض المتاخرین راٰہ بعینی راسہ وھذا من تصرف الحا کی، فان نصوصہ موجودة، انتھی ـ قلت : وھذا الذی روی عن الامام احمد (رح) تعالیٰ انہ یدفع قولھا بقولہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : رایت ربی فانہ اذاثبت بسند صحیح دل علی الرویة البصریة ومع ذلک لایثبت بسیاق سورة النجم فاثبات الرویة منہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) احتاج الیٰ روایة صحیحة صریحة دالة علی الرویة البصریة الحقیقة فی الیقظة سواء کان فی لیلة الاسراء وغیرھا، فاما ماحمل ابن خزیمة ماورد عن ابن عباس (رض) عنھما علی ان الرویہ وقعت مرتین مرة بعینہ ومرة بقلبہ فھو خلاف مانص علیہ ابن عباس نفسہ انہ راہ بفوادہ مرتین کمارواہ مسلمہ)