Surat un Najam

Surah: 53

Verse: 28

سورة النجم

وَ مَا لَہُمۡ بِہٖ مِنۡ عِلۡمٍ ؕ اِنۡ یَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ ۚ وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغۡنِیۡ مِنَ الۡحَقِّ شَیۡئًا ﴿ۚ۲۸﴾

And they have thereof no knowledge. They follow not except assumption, and indeed, assumption avails not against the truth at all.

حالانکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وہ صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم ( وگمان ) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
لَہُمۡ
انہیں
بِہٖ
اس کا
مِنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
اِنۡ
نہیں
یَّتَّبِعُوۡنَ
وہ پیروی کرتے
اِلَّا
مگر
الظَّنَّ
گمان کی
وَاِنَّ
اور بےشک
الظَّنَّ
گمان
لَایُغۡنِیۡ
نہیں وہ کام آتا
مِنَ الۡحَقِّ
حق کے(مقابلے پر)
شَیۡئًا
کچھ بھی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
حالانکہ نہیں
لَہُمۡ
انہیں
بِہٖ
اس کا
مِنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
اِنۡ
نہیں
یَّتَّبِعُوۡنَ
وہ پیچھے چلتے
اِلَّا
مگر
الظَّنَّ
گمان کے
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
الظَّنَّ
گمان
لَایُغۡنِیۡ
نہیں وہ کام دے سکتا
مِنَ الۡحَقِّ
حق سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
Translated by

Juna Garhi

And they have thereof no knowledge. They follow not except assumption, and indeed, assumption avails not against the truth at all.

حالانکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وہ صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم ( وگمان ) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کا انہیں کچھ بھی علم نہیں، وہ محض ظن کی پیروی کرتے ہیں اور ظن حق کے مقابلہ میں کچھ بھی کام نہیں آتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حالانکہ اُنہیں اُس کاکوئی علم نہیں،وہ محض اپنے ہی گمان کے پیچھے چلتے ہیں اوربلاشبہ گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they do not have knowledge about it. They follow nothing but conjecture, and conjecture is of no use in (the matter of) Truth.

اور اس کو اس کی کچھ خبر نہیں محض اٹکل پر چلتے ہیں اور اٹکل کچھ کام نہ آئے ٹھیک بات میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کے پاس اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ وہ نہیں پیروی کر رہے مگر صرف گمان کی۔ اور ظن تو حق سے کچھ بھی مستغنی نہیں کرسکتا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

although they have no knowledge regarding that. They only follow their conjecture and conjecture can never take the place of the Truth.

حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے ، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے 23 ہیں ، اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حالانکہ انہیں اس بات کا ذرا بھی علم نہیں ہے ، وہ محض وہم و گمان کے پیچھے چل رہے ہیں ، اور حقیقت یہ ہے کہ وہم و گمان حق کے معاملے میں بالکل کار آمد نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کو اس بات کی کوئی تحقیق نہیں ہے کہ فرشتے عورت ذات ہیں وہ اور کچھ نہیں صرف اٹلک گمان پر چلتے ہیں اور گمان وہاں کچھ کام نہیں آتا جہاں پر یقین چاہیے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

حالانکہ ان کے پاس اس کی کچھ خبر نہیں ۔ یہ صرف بےاصل خیالات پر چل رہے ہیں اور یقینا بےاصل خیالات امر حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ ان کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف اپنے بےبنیاد خیالات کے پیچھے چلتے ہیں اور یقینا بےبنیاد خیالات حق کے مقابلے میں ان کے ذرا بھی کام نہ آسکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they have no knowledge thereof; they follow but a vain opinion, and verily a vain opinion attaineth not aught of the truth.

حالانکہ ان کے پاس کوئی بھی دلیل نہیں یہ لوگ محض اٹکل پر چل رہے ہیں اور اٹکل حق کے مقابلہ میں ذرا بھی کام نہیں دیتی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

حالانکہ اس باب میں ان کو کوئی علم نہیں ۔ وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور یقینًا گمان کسی درجے میں بھی حق کا بدل نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کے پاس اس پر کوئی علم ( دلیل ) نہیں ہے ، وہ صرف گمان کی پیروی کررہے ہیں اور بے شک گمان حق کے مقابلے میں کچھ بھی کام نہیںآئے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں وہ صرف ظن پر چلتے ہیں اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ ان کو اس بارے میں کچھ بھی علم نہیں ایسے لوگ تو محض گمان کی پیروی کرتے ہیں اور گمان یقینی طور پر حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا

Translated by

Noor ul Amin

اس کا انہیں کچھ بھی علم نہیں ، وہ محض وہم و گمان کی پیروی کرتے ہیں اور وہم وگمان حق کے مقابلہ میں کچھ بھی کام نہیں آتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہیں اس کی کچھ خبر نہیں ، وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں ، اور بیشک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہیں اِس کا کچھ بھی علم نہیں ہے ، وہ صرف گمان کے پیچھے چلتے ہیں ، اور بیشک گمان یقین کے مقابلے میں کسی کام نہیں آتا

Translated by

Hussain Najfi

حالانکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں ہے وہ مخصوص ظن و گمان کی پیروی کرتے ہیں اور ظنِ حق کے مقابلہ میں ذرا بھی کام نہیں دے سکتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But they have no knowledge therein. They follow nothing but conjecture; and conjecture avails nothing against Truth.

Translated by

Muhammad Sarwar

They only follow mere conjecture which can never sufficiently replace the Truth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But they have no knowledge thereof. They follow but conjecture, and verily, conjecture is no substitute for the truth.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they have no knowledge of it; they do not follow anything but conjecture, and surely conjecture does not avail against the truth at all.

Translated by

William Pickthall

And they have no knowledge thereof. They follow but a guess, and lo! a guess can never take the place of the truth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हालाँकि इस विषय में उन्हें कोई ज्ञान नहीं। वे केवल अटकल के पीछे चलते हैं, हालाँकि सत्य से जो लाभ पहुँचता है वह अटकल से कदापि नहीं पहुँच सकता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

حالانکہ ان کے پاس اس پر کوئی دلیل نہیں صرف بےاصل خیالات پر چل رہے ہیں اور یقیناً بےاصل خیالات امر حق (کے اثبات) میں ذرا بھی مفید نہیں ہوئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حالانکہ اس کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے، محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں، اور گمان حقیقت کی جگہ نہیں لے سکتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے وہ محض گمان کی پیروی کررہے ہیں اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حالانکہ انہیں اس کا کچھ بھی علم نہیں صرف گمان کے پیچھے چلتے ہیں اور بلاشبہ گمان حق کے بارے میں ذرا بھی فائدہ نہیں دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان کو اس کی کچھ خبر نہیں محض اٹکل پر چلتے ہیں اور اٹکل کچھ کام نہ آئے ٹھیک بات میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حالانکہ ان کے پاس اس بات کی کوئی دلیل نہیں یہ لوگ محض بےبنیاد خیالات کی پیروی کرتے ہیں اور یقینی بات کے مقابلہ میں بےبنیاد خیالات ذرا بھی بھی کارآمد نہیں ہوسکتے۔