Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 2

سورة القمر

وَ اِنۡ یَّرَوۡا اٰیَۃً یُّعۡرِضُوۡا وَ یَقُوۡلُوۡا سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ ﴿۲﴾

And if they see a miracle, they turn away and say, "Passing magic."

یہ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھ لیں
اٰیَۃً
کوئی بھی نشانی
یُّعۡرِضُوۡا
وہ منہ موڑ جاتے ہیں
وَیَقُوۡلُوۡا
اور وہ کہتے ہیں
سِحۡرٌ
ایک جادو ہے
مُّسۡتَمِرٌّ
جاری
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھتے ہیں
اٰیَۃً
کوئی نشانی
یُّعۡرِضُوۡا
تو منہ موڑجاتے ہیں
وَیَقُوۡلُوۡا
اور کہتے ہیں
سِحۡرٌ
ایک جادو ہے
مُّسۡتَمِرٌّ
گزرجانے والا
Translated by

Juna Garhi

And if they see a miracle, they turn away and say, "Passing magic."

یہ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ کافر خواہ کوئی معجزہ دیکھ لیں تو اس سے منہ موڑ لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو جادو ہے جو ہمیشہ سے چلا آرہا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ کوئی نشانی دیکھتے ہیں تومنہ موڑ جاتے ہیں اورکہتے ہیں: ’’یہ ایک جادوہے جوگزرجانے والاہے‘‘۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when these people see a sign, they turn away and say, |" (This is) a transient magic.|"

اور اگر وہ دیکھیں کوئی نشانی تو ٹلا جائیں اور کہیں یہ جادو ہے پہلے سے چلا آتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر وہ دیکھیں گے کوئی نشانی تب بھی وہ اعراض ہی کریں گے اور کہیں گے یہ تو جادو ہے جو پہلے سے چلا آ رہا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Regardless of any Signs these people see), they turn away and say: “This is an ongoing sorcery.”

مگر ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے 2 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر وہ کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ موڑ لیتے ہیں ، اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک چلتا ہوا جادو ہے ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ قریش کے کافر اگر کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹال دیتے ہیں اس کا کچھ خیال نہیں کرتے اور کہتے ہی جادو تو ہمیشہ سے چلا آیا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ کوئی نشان (معجزہ) دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ (کفار) کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر کر یہ کہتے ہیں کہ یہ جادو ہے جو ختم ہوجانے والا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they behold a sign, they turn away and say: "magic continous"

اور یہ اگر کوئی نشان دیکھ لیتے ہیں تو (اسے) ٹال جاتے ہیں اور کہنے لگتے ہیں (یہ) جادو ہے جو ابھی ختم ہوجائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کوئی سی بھی نشانی دیکھیں گے تو اس سے اعراض ہی کریں گے اور کہیں گے کہ یہ تو جادو ہے جو پہلے سے چلا آرہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر یہ ( کفار ) کوئی معجزہ دیکھ لیں تو منہ پھیرلیتے ہیں اور کہتے ہیں: ( یہ ) زبردست جادو ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافر اگر کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کی طرح کا جادو ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر یہ کوئی بڑی نشانی بھی دیکھ لیں تو اس سے (غفلت و لاپرواہی کے ساتھ) منہ موڑ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک جادو ہے چلتا ہوا

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ ( کفار ) کوئی معجزہ ( یعنی چاندکے دوٹکڑے ہونے کا ) دیکھ لیں توبھی منہ پھیرلیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ’’یہ ایک جادو ( جومحمد نے کیا ) ہےجو پہلے سے چلاآ رہا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر دیکھیں ( ف٤ ) کوئی نشانی تو منہ پھیرتے ( ف۵ ) اور کہتے ہیں یہ تو جادو ہے چلا آتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ ( کفّار ) کوئی نشانی ( یعنی معجزہ ) دیکھتے ہیں تو مُنہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ( یہ تو ) ہمیشہ سے چلا آنے والا طاقتور جادو ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ کوئی نشانی ( معجزہ ) دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو مستقل جادو ہے ( جو پہلے سے چلا آرہا ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if they see a Sign, they turn away, and say, "This is (but) transient magic."

Translated by

Muhammad Sarwar

Whenever they see a miracle, they turn away from it and say, "This is just a powerful magic".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they see an Ayah, they turn away and say: "This is magic, Mustamir."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they see a miracle they turn aside and say: Transient magic.

Translated by

William Pickthall

And if they behold a portent they turn away and say: Prolonged illusion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु हाल यह है कि यदि वे कोई निशानी देख भी लें तो टाल जाएँगे और कहेंगे, "यह तो जादू है, पहले से चला आ रहा है!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو ٹال دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جادو ہے جو ابھی ختم ہوا جاتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو نشانی وہ دیکھتے ہیں اس سے منہ موڑ لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو اثر انداز ہونے والا جادو ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ لوگ اگر کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اعراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جادو ہے جو ابھی ختم ہو جانیوالا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ دیکھیں کوئی نشانی تو ٹلا جائیں اور کہیں یہ جادو ہے پہلے سے چلا آتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ کفار کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو اس سے روگردانی کرتے ہیں اور یوں کہتے ہیں کہ یہ ایک چلتا ہوا جادو ہے۔