Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 25

سورة القمر

ءَاُلۡقِیَ الذِّکۡرُ عَلَیۡہِ مِنۡۢ بَیۡنِنَا بَلۡ ہُوَ کَذَّابٌ اَشِرٌ ﴿۲۵﴾

Has the message been sent down upon him from among us? Rather, he is an insolent liar."

کیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وہ جھوٹا شیخی خور ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ءَاُلۡقِیَ
کیا ڈالا گیا
الذِّکۡرُ
ذکر/نصیحت
عَلَیۡہِ
اس پر
مِنۡۢ بَیۡنِنَا
ہمارے درمیان سے
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ ہے
کَذَّابٌ
سخت جھوٹا
اَشِرٌ
بہت اترانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ءَاُلۡقِیَ
کیا نازل کیا گیا
الذِّکۡرُ
ذکر
عَلَیۡہِ
اسی پر
مِنۡۢ بَیۡنِنَا
ہمارے درمیان میں سے
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
کَذَّابٌ
بڑا جھوٹا ہے
اَشِرٌ
خودپسند
Translated by

Juna Garhi

Has the message been sent down upon him from among us? Rather, he is an insolent liar."

کیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وہ جھوٹا شیخی خور ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ہم میں سے یہی شخص رہ گیا تھا جس پر ذکر نازل کیا گیا ؟ نہیں بلکہ وہ کذاب اور ڈھینگیں مارنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا ہمارے درمیان میں سے اسی پرذکراسی پر نازل کیا گیا؟بلکہ وہ بڑا جھوٹا،خود پسند ہے'

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it that the advice has been cast upon him alone out of all of us? No, but he is a bragging liar.|"

کیا اتری اسی پر نصیحت ہم سب میں سے کوئی نہیں یہ جھوٹا ہے بڑائی مارتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ ذکر ہمارے مابین اسی پر القا کیا گیا ہے ؟ بلکہ یہ انتہائی جھوٹا اور شیخی خورا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Was there none but he to whom the Reminder could be vouchsafed excluding all others? Nay; he is an insolent liar.”

کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص تھا جس پر خدا کا ذکر نازل کیا گیا ؟ نہیں ، بلکہ یہ پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے 18 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ہم سارے لوگوں کے درمیان یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر نصیحت نازل کی گئی؟ نہیں ، بلکہ دراصل یہ پرلے درجے کا جھوٹا شیخی باز ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تعجب کی بات ہے ہم سب کے ہوتے ساتے ایک اسی پر وحی اتری 3 نہیں بات یہ ہے کہ وہ جھوٹا ہے لپاٹیا ڈین گیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ہم سب میں سے اس پر ہی وحی نازل ہوئی ہے بلکہ یہ جھوٹا ، خود پسند ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ہم میں سے یہی ایک شخص (رہ گیا) تھا جس پر وحی اتاری گئی ہے۔ بلکہ ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت جھوٹا اور خودپسند شخص ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hath the Admonition been laid upon him from amongst us! Aye! he is a liar insolent.

کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے ؟ بلکہ یہ بڑا جھوٹا ہے شیخی باز ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ہمارے اندر سے اسی پر یاد دہانی نازل کی گئی؟ بلکہ وہ ایک لپاٹیا اور شیخی باز ہے!

Translated by

Mufti Naeem

کیا ہمارے درمیان میں سے ( صرف ) اسی پر نصیحت ( وحی ) کی گئی ( نہیں ) بلکہ یہ جھوٹا شیخی باز ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے ؟ نہیں ! بلکہ یہ جھوٹا، خود پسند ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ہم سب میں سے بس اسی پر خدا کا ذکر اتارا جانا تھا ؟ نہیں بلکہ یہ تو پرلے درجے کا ایک جھوٹا اور شیخی باز شخص ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا ہمارے درمیان یہی تھا جس پر وحی نازل ہوئی؟بلکہ وہ جھوٹا اور خودپسندآدمی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا ہم سب میں سے اس پر ( ف۳٦ ) بلکہ یہ سخت جھوٹا اترونا ( شیخی باز ) ہے ( ف۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت ( یعنی وحی ) اتاری گئی ہے؟ بلکہ وہ بڑا جھوٹا ، خود پسند ( اور متکبّر ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا ہم سب میں سے صرف اسی پر وحی نازل کی گئی ہے؟ بلکہ وہ بڑا جھوٹا ( اور ) شیخی باز ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Is it that the Message is sent to him, of all people amongst us? Nay, he is a liar, an insolent one!"

Translated by

Muhammad Sarwar

How is it that he has received guidance? In fact, he is the most untruthfull and arrogant person".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Is it that the Reminder is sent to him alone from among us Nay, he is an insolent liar!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Has the reminder been made to light upon him from among us? Nay! he is an insolent liar!

Translated by

William Pickthall

Hath the remembrance been given unto him alone among us? Nay, but he is a rash liar.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"क्या हमारे बीच उसी पर अनुस्मृति उतारी है? नहीं, बल्कि वह तो परले दरजे का झूठा, बड़ा आत्मश्लाघी है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے (ہرگز ایسا نہیں) بلکہ یہ بڑا جھوٹا اور بڑا شیخی باز ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک آدمی ہے جس پر اللہ کا ذکر نازل کیا گیا ہے ؟ یہ تو پرلے درجے کا جھوٹا اور برا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہماری عقل ماری گئی ہے۔ کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص تھا جس پر خدا کا ذکر نازل کیا گیا ؟ نہیں بلکہ یہ پرلے درجے کا جھوٹا اور لالچی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ہم سب کے درمیان سے اسی پر وحی نازل کی گئی ؟ بلکہ بات یہ ہے کہ یہ بڑا جھوٹا شیخی باز ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا اتری اسی پر نصیحت ہم سب میں سے کوئی نہیں یہ جھوٹا ہے بڑائی مارتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی اتاری گئی یہ بات نہیں ہے بلکہ وہ شخص بڑا جھوٹ اور خود پسند ہے۔