Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 27

سورة القمر

اِنَّا مُرۡسِلُوا النَّاقَۃِ فِتۡنَۃً لَّہُمۡ فَارۡتَقِبۡہُمۡ وَ اصۡطَبِرۡ ﴿۫۲۷﴾

Indeed, We are sending the she-camel as trial for them, so watch them and be patient.

بیشک ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجیں گے پس ( اے صالح ) تو ان کا منتظر رہ اور صبر کر ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّا
بےشک ہم
مُرۡسِلُوا
بھیجنے والے ہیں
النَّاقَۃِ
اونٹنی کو
فِتۡنَۃً
بطور آزمائش
لَّہُمۡ
ان کے لیے
فَارۡتَقِبۡہُمۡ
پس انتظار کرو ان کا
وَاصۡطَبِرۡ
اور صبر کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّا
یقیناً ہم
مُرۡسِلُوا
بھیجنے والے ہیں
النَّاقَۃِ
ایک اونٹنی
فِتۡنَۃً
آزمائش
لَّہُمۡ
ان کے لیے
فَارۡتَقِبۡہُمۡ
چنانچہ آپ انتظار کریں
وَاصۡطَبِرۡ
اور اچھی طرح صبرکریں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We are sending the she-camel as trial for them, so watch them and be patient.

بیشک ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجیں گے پس ( اے صالح ) تو ان کا منتظر رہ اور صبر کر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے صالح ! ) ہم اونٹنی کو ان کے لئے آزمائش بنا کر بھیج رہے ہیں۔ تم صبر کے ساتھ ان (کے انجام) کا انتطار کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینا ہم ایک اونٹنی ان کی آزمائش کے لیے بھیجنے والے ہیں،چنانچہ آپ انتظار کریں اور اچھی طرح صبر کریں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We are going to send the She-camel as a trial for them; so watch them (0 Salih,) and keep patience,

ہم بھیجتے ہیں اونٹنی ان کے جانچنے کے واسطے سو انتظار کر ان کا اور سہتارہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم بھیجے دیتے ہیں اونٹنی کو ان کی آزمائش کے لیے تو آپ (علیہ السلام) انتظار کیجیے ان کے بارے میں اور صبر کیجیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall send the she-camel as a trial for them; so watch their end with patience.

ہم اونٹنی کو ان کے لیے فتنہ بنا کر بھیج رہے ہیں ۔ اب ذرا صبر کے ساتھ دیکھ کہ ان کا کیا انجام ہوتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم ان کے پاس ان کی آزمائش کے طور پر اونٹنی بھیج رہے ہیں ، اس لیے تم انہیں دیکھتے رہو ، اور صبر سے کام لو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی طرح ہم اونٹنی کو بھیجتے ہیں ان کے آزمانے کو 5 تو بھی ان کو تکتا رہ اور ان کے ستانے پر صبر کئے رہ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے صالح (علیہ السلام) ! ) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو آپ ان کو دیکھتے رہیں اور صبر کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرمایا کہ اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے ایک اونٹنی (معجزہ کے طور پر) بھیجنے والے ہیں تم اسے سمجھ داری سے دیکھو اور صبر سے کام لو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verify We are sending the she-camel as a test for them, so watch them thou and have patience.

ہم اونٹنی کو ظاہر کرنے والے ہیں ان کی آزمائش کے لئے سو انہیں دیکھتے بھالتے رہنا اور صبر سے بیٹھے رہنا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ہم ناقہ کو بھیجنے والے ہیں ان کی آزمائش کیلئےبنا کر ، تو ان پر نگاہ رکھ اور صبر کر ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ہم ان کی آزمائش کے لیے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں ، پس ( اے صالح علیہ السلام ) آپ ان کی نگرانی کیجیے اور صبر/ انتظار کیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے صالح ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم اس اونٹنی کو ان کے لئے آزمائش بنا کر بھیج رہے ہیں پس آپ انتظار کریں اور صبر ہی سے کام لیتے رہیں

Translated by

Noor ul Amin

بے شک ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجیں گے پس ( اے صالح ) تم صبرکے ساتھ ان ( کے انجام ) کا انتظار کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم ناقہ بھیجنے والے ہیں انکی جانچ کو ( ف٤۰ ) تو اے صالح! تو راہ دیکھ ( ف٤۱ ) اور صبر کر ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم اُن کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں ، پس ( اے صالح! ) اُن ( کے انجام ) کا انتظار کریں اور صبر جاری رکھیں

Translated by

Hussain Najfi

ہم ایک ( خاص ) اونٹنی ان کی آزمائش کے لئے بھیج رہے ہیں پس تم ( اے صالح ( ع ) انجامِ کار ) انتظار کرو اور صبر کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For We will send the she-camel by way of trial for them. So watch them, (O Salih), and possess thyself in patience!

Translated by

Muhammad Sarwar

We are sending the she-camel to them to test them. So watch them and be patient.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We are sending the she-camel as a test for them. So watch them, and be patient!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We are going to send the she-camel as a trial for them; therefore watch them and have patience.

Translated by

William Pickthall

Lo! We are sending the she-camel as a test for them; so watch them and have patience;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ऊँटनी को उन के लिए परीक्षा के रूप में भेज रहे हैं। अतः तुम उन्हें देखते जाओ और धैर्य से काम लो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم اونٹنی کو نکالنے والے ہیں ان کی آزمائش کے لئے سو ان کو دیکھتے بھالتے رہنا اور صبر سے بیٹھے رہنا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ان کے لیے اونٹنی کو بطور آزمائش بھیج رہے ہیں بس آپ ذرا صبر کے ساتھ دیکھیں کہ ان کا انجام کیا ہوتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم اونٹنی کو ان کے لئے فتنہ بنا کر بھیج رہے ہیں۔ اب ذرا صبر کے ساتھ دیکھ کر ان کا کیا انجام ہوتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ہم اونٹنی کو بھیجنے والے ہیں ان کی آزمائش کیلئے، سو آپ ان کو دیکھتے رہے اور صبر کیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم بھیجتے ہیں اونٹنی ان کے جانچنے کے واسطے سو انتظار کر ان کا اور سہتارہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے صالح ہم ان کی آزمائش کے لئے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو ان کو ہوشیاری سے دیکھتا رہ اور صبر سے کام لے۔