Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 28

سورة القمر

وَ نَبِّئۡہُمۡ اَنَّ الۡمَآءَ قِسۡمَۃٌۢ بَیۡنَہُمۡ ۚ کُلُّ شِرۡبٍ مُّحۡتَضَرٌ ﴿۲۸﴾

And inform them that the water is shared between them, each [day of] drink attended [by turn].

ہاں انہیں خبردار کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شدہ ہے ۔ ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَبِّئۡہُمۡ
اور آگاہ کرو ان کو
اَنَّ
بےشک
الۡمَآءَ
پانی
قِسۡمَۃٌۢ
تقسیم کردہ ہے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
کُلُّ
ہر ایک کے
شِرۡبٍ
پانی کی باری
مُّحۡتَضَرٌ
حاضر کی گئی ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَبِّئۡہُمۡ
اور بتادیں انہیں
اَنَّ
یقیناً
الۡمَآءَ
پانی
قِسۡمَۃٌۢ
تقسیم ہوگا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
کُلُّ
ہرایک کی
شِرۡبٍ
پینے کی باری
مُّحۡتَضَرٌ
حاضر کی گئی ہے
Translated by

Juna Garhi

And inform them that the water is shared between them, each [day of] drink attended [by turn].

ہاں انہیں خبردار کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شدہ ہے ۔ ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور انہیں آگاہ کردو کہ پانی ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا۔ ہر ایک اپنی باری پر (پانی پر) آئے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہیں بتا دیں کہ پانی اُن کے(اوراونٹنی کے)درمیان تقسیم ہوگا،ہرایک کے پینے کی باری حاضرکی گئی ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and tell them that water (of the well) is to be shared between them (and the She-camel), so as the right of having water shall be attended by each (alternatively).

اور سنا دے ان کو کہ پانی کا بانٹا ہے ان میں ہر باری پر پہنچنا چاہئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہیں بتا دیجیے کہ اب پانی ان کے مابین تقسیم ہوگا ہر پینے کی باری پر حاضری ہوگی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Let them know that the water should be divided between them and the she-camel, each availing their turn.”

ان کو جتا دے کہ پانی ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا 19 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کو بتا دو کہ ( کنویں کا ) پانی ان کے درمیان تقسیم کردیا گیا ہے ۔ ہر پانی کا حق دار اپنی باری میں حاضر ہوگا ۔ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کو جتلا دے کہ پانی ان میں اور اونٹنی میں بٹ گیا ہے ہر کوئی اپنے وقت پر پانی لینے آئے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو بتادیں کہ ان میں پانی بانٹ دیا گیا ہے ہر ایک باری پر (باری والا) حاضر ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اپنی قوم کے لوگوں کو) آگاہ کر دو کہ پانی کو ان میں تقسیم کردیا گیا ہے (ایک دن اونٹنی پئے گی اور ایک دن بستی والے) ہر شخص کو اپنی باری میں اس گھاٹ پر جمع ہونا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And declare thou Unto them that water hath been divided between them; every drinking shall be by turns.

اور خبر دے دینا کہ پانی ان کے درمیان بانٹ دیا گیا ہے ہر ایک باری پر باری والا حاضر ہوا کرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو آگاہ کردے کہ اب پانی ان کے درمیان تقسیم ہے – باری باری پر حاضر ہونا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان لوگوں کو خبر دی: بلاشبہ پانی تمہارے ( اور اونٹنی ) کے درمیان تقسیم ہوگا ، ہر فریق اپنی باری پر حاضر ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو آگاہ کر دو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کردی گئی ہے، ہر باری والے کو اپنی باری پر آنا چاہیے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہیں بتادیں کہ پانی ان کے (اور اس اونٹنی کے) درمیان تقسیم کردیا گیا ہے ہر ایک اپنی باری پر آیا کرے

Translated by

Noor ul Amin

اور آپ انہیں آگاہ کردوکہ پانی کو ان کی ( قوم ) اور اونٹنی کے درمیان تقسیم کردیا گیا ہے ہر ایک اپنی باری پر آئیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہیں خبر دے دے کہ پانی ان میں حصوں سے ہے ( ف٤۳ ) ہر حصہ پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے ( ف٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہیں اس بات سے آگاہ کر دیں کہ اُن کے ( اور اونٹنی کے ) درمیان پانی تقسیم کر دیا گیا ہے ، ہر ایک ( کو ) پانی کا حصّہ اس کی باری پر حاضر کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور انہیں آگاہ کر دو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگیا ہے اور ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And tell them that the water is to be divided between them: Each one's right to drink being brought forward (by suitable turns).

Translated by

Muhammad Sarwar

Tell them that each one of them has the right to have a certain share of water".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And inform them that the water is to be shared between (her and) them, each one's right to drink being established (by turns).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And inform them that the water is shared between them; every share of the water shall be regulated.

Translated by

William Pickthall

And inform them that the water is to be shared between (her and) them. Every drinking will be witnessed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और उन्हें सूचित कर दो कि पानी उन के बीच बाँट दिया गया है। हर एक पीने की बारी पर बारीवाला उपस्थित होगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں کو یہ بتلادینا کہ پانی (کنویں کا) ان میں بانٹ دیا گیا ہے ہر ایک باری پر باری والا حاضر ہوا کرے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کو بتادیں کہ بیشک ان کے اور اونٹنی کے درمیان پانی تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کو جتادے کہ پانی ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ انہیں بتادیں کہ بیشک پانی تقسیم ہے ان کے درمیان ہر ایک اپنے پلانے کی باری پر حاضر ہوا کرے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سنا دے ان کو کہ پانی کا بانٹا ہے ان میں ہر باری پر پہنچنا چاہیے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان لوگوں کو آگاہ کردے کہ پانی کو ان میں تقسیم کردیا گیا ہے ہر باری والے کو اپنی باری پر حاضر ہونا ہے۔