Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 34

سورة القمر

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوۡطٍ ؕ نَجَّیۡنٰہُمۡ بِسَحَرٍ ﴿ۙ۳۴﴾

Indeed, We sent upon them a storm of stones, except the family of Lot - We saved them before dawn

بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی سوائے لوط ( علیہ السلام ) کے گھر والوں کے ، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّاۤ
بےشک ہم
اَرۡسَلۡنَا
بھیجی ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
حَاصِبًا
پتھروں کی آندھی
اِلَّاۤ
سوائے
اٰلَ لُوۡطٍ
آل لوط کے
نَجَّیۡنٰہُمۡ
نجات دی ہم نے انہیں
بِسَحَرٍ
سحر کے وقت
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّاۤ
یقیناً ہم نے
اَرۡسَلۡنَا
بھیجی
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
حَاصِبًا
پتھراؤ کرنے والی ہوا
اِلَّاۤ
سوائے
اٰلَ لُوۡطٍ
آل لوط کے
نَجَّیۡنٰہُمۡ
بچالیا ہم نے ان کو
بِسَحَرٍ
سحری کے وقت
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We sent upon them a storm of stones, except the family of Lot - We saved them before dawn

بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی سوائے لوط ( علیہ السلام ) کے گھر والوں کے ، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو ہم نے ان پر پتھر برسائے مگر لوط کے گھر والوں کو ہم نے سحری کے وقت بچا کر نکال دیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناہم نے اُن پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیجی، آل لُوط کے سوا،ہم نے اُن کوسحری کے وقت بچالیا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We sent upon them a rain of stones, except the family of Lut whom We saved in the last hours of night, as a grace from Us.

ہم نے بھیجی ان پر آندھی پتھر برسانیوں سوائے لوط کے گھر کے ان کو ہم نے بچا دیا پچھلی رات سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے ان پر بھیج دی ایک ایسی تیز آندھی جس میں پتھر تھے سوائے لوط کے گھر والوں کے ۔ ان کو ہم نے نجات دے دی صبح کے وقت۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and behold, We let loose upon them a tempest which rained stones upon them, except upon Lot's household whom We rescued in the last hours of the night

اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی ۔ صرف لوط کے گھر والے اس سے محفوظ رہے ۔ ان کو ہم نے اپنے فضل سے رات کے پچھلے پہر بچا کر نکال دیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے ان پر پتھروں کا مینہ برسایا ، سوائے لوط کے گھر والوں کے جنہیں ہم نے سحری کے وقت بچا لیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے ان پر پتھرائو کیا مگر لوط کے لوگوں پر جو ایماندار تھے احسان کر کے ہم نے صبح سویرے ہی انکو وہاں سے نکال کر بچا دیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(تو) ہم نے ان پر کنکروں بھری ہوا چلا دی سوائے لوط (علیہ السلام) کے ماننے والوں کے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی بچا لیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ہم نے صبح کے وقت ان پتر پتھر برسانے والی ہوا کو بھیجا سوائے لوط کے گھر والوں کے (جن کو نجات دی گئی)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We! We sent upon them a gravel-storm save the household of Lut; them We delivered at early dawn.

ہم نے ان پر پتھر برسائے بجز خاندان لوط کے کہ انہیں صبح تڑکے بچا لیا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے ان پر سنگ ریزے برسانے والی ہوا مسلط کردی صرف آلِ لوط ( اس سے بچے ) ۔ ہم نے ان کو نجات دی سحر کے وقت ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ ہم نے ان پر پتھراؤ ( کا عذاب ) بھیجا ، سوائے لوط ( علیہ السلام ) کے گھرانے کے ، ہم نے انہیں صبح کے وقت میں نجات دی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی، مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات سے ہی بچا لیا تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ایک ایسی ہولناک ہوا بھیجی جس نے ان کو تہس نہس کر کے رکھ دیا بجز آل لوط کے کہ ان کو ہم نے بچا لیا رات کے پچھلے حصے میں

Translated by

Noor ul Amin

توہم نے ان پر پتھر برسائے سوائے لوط کے گھروالوں کے ، انہیں ہم نے سحری کے وقت بچاکر نکال دیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم نے ان پر ( ف۵۱ ) پتھراؤ بھیجا ( ف۵۲ ) سوائے لوط کے گھر والوں کے ( ف۵۳ ) ہم نے انہیں پچھلے پہر ( ف۵٤ ) بچالیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے اُن پر کنکریاں برسانے والی آندھی بھیجی سوائے اولادِ لُوط ( علیہ السلام ) کے ، ہم نے انہیں پچھلی رات ( عذاب سے ) بچا لیا

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی صرف آلِ لوط ( ع ) اس سے محفوظ رہے ہم نے سحر کے وقت ان کو نجات دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We sent against them a violent Tornado with showers of stones, (which destroyed them), except Lut's household: them We delivered by early Dawn,-

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent down upon them a violent sandstorm (which destroyed them all) except for the family of Lot, whom We saved in the early morning by Our favor.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We sent against them Hasib (a violent storm of stones), except the family of Lut, them We saved in the last hour of the night,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We sent upon them a stonestorm, except Lut's followers; We saved them a little before daybreak,

Translated by

William Pickthall

Lo! We sent a storm of stones upon them (all) save the family of Lot, whom We rescued in the last watch of the night,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने लूत के घर वालों के सिवा उन पर पथराव करने वाली तेज़ वायु भेजी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے ان پر پتھروں کا مینہ برسایا بجز متعلقین لوط (علیہ السلام) کے (یعنی بجز مومنین کے) کہ ان کو اخیر شب میں بچالیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ان پر پتھر برسانے والی آندھی بھیج دی، صرف لوط کے گھر والے اس سے محفوظ رہے، ہم نے ان کو اپنے فضل سے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی۔ صرف لوط کے گھر والے اس سے محفوظ رہے۔ ان کو ہم نے اپنے فضل سے رات کے پچھلے پہر بچا کر نکال دیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ہم نے ان پر پتھر لانے والی تیز ہوا بھیج دی، سوائے لوط کے گھر والوں کے، ہم نے انہیں آخری رات میں اپنے فضل سے نجات دے دی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے بھیجی ان پر آندھی پتھر برسانے والی سوائے لوط کے گھر کے، ان کو ہم نے بچا دیا پچھلی رات سے،

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا کو بھیجا مگر ہاں لوط کے متعلقین کہ ان متعلقین کو ہم نے اخیر شب میں۔