Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 36

سورة القمر

وَ لَقَدۡ اَنۡذَرَہُمۡ بَطۡشَتَنَا فَتَمَارَوۡا بِالنُّذُرِ ﴿۳۶﴾

And he had already warned them of Our assault, but they disputed the warning.

یقیناً ( لوط علیہ السلام ) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا لیکن انہوں نے ڈرانے والوں کے بارے میں ( شک و شبہ اور ) جھگڑا کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ لَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَنۡذَرَہُمۡ
اس نے ڈرایاانہیں
بَطۡشَتَنَا
ہماری پکڑ سے
فَتَمَارَوۡا
تو انہوں نے شک کیا
بِالنُّذُرِ
ڈراووں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ لَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَنۡذَرَہُمۡ
اس نے ڈرایا ان کو
بَطۡشَتَنَا
ہماری پکڑ سے
فَتَمَارَوۡا
توانہوں نے شک کیا
بِالنُّذُرِ
ڈراوے میں
Translated by

Juna Garhi

And he had already warned them of Our assault, but they disputed the warning.

یقیناً ( لوط علیہ السلام ) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا لیکن انہوں نے ڈرانے والوں کے بارے میں ( شک و شبہ اور ) جھگڑا کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(لوط نے) انہیں ہماری گرفت سے یقینا ڈرایا تھا مگر وہ اس تنبیہ کو مشکوک سمجھ کر باتیں بناتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقینالُوط نے اُنہیں ہماری پکڑسے ڈرایاتو اُنہوں نے ڈراوے میں شک کیا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he (Lut) had certainly warned them of Our grasp, but they disputed the warnings.

اور وہ ڈرا چکا تھا ان کو ہماری پکڑ سے پھر لگے مکرانے ڈرانے کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوط (علیہ السلام) نے ان کو خبردار کردیا تھا ہماری پکڑ سے لیکن انہوں نے شک کیا ان چیزوں پر جن کے بارے میں انہیں خبردار کیا گیا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Lot warned his people that We shall seize them (with Our chastisement), but they doubted the warnings.

لوط نے اپنی قوم کے لوگوں کو ہماری پکڑ سے خبردار کیا مگر وہ ساری تنبیہات کو مشکوک سمجھ کر باتوں میں اڑاتے رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوط نے لوگوں کو ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا ، لیکن وہ ساری تنبیہات میں میں میکھ نکالتے رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوط نے عذاب آنے سے پہلے ہی ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا مگر وہ ڈرانے میں لگے شک کرنے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا انہوں (لوط علیہ السلام) نے ان کو ہماری پکڑ سے (پہلے) ڈرایا بھی تھا پھر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا (لوط نے) ان کو ہماری پکڑ اور گرفت سے آگاہ کردیا تھا مگر وہ آگاہ کرنے والے سے لڑنے جھگڑنے لگے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوطؑ نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly he had warned them of Our grasp, but: they doubted the warnings.

اور لوط نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا تھا سو انہوں نے (اس) ڈرانے میں جھگڑے نکالے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے ان کو ہماری پکڑ سے آگاہ کیا ، لیکن وہ تنبیہات میں مین میکھ نکالتے ہی رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق اس ( لوط علیہ السلام ) نے انہیں ہماری پکڑ سے خبردار کیا تھا ، پس انہوں نے ڈراؤں میں شک کیا/ ڈر سنانے والوں سے جھگڑا کیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوط نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرا بھی دیا تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ لوط نے ان لوگوں کو خبردار کردیا تھا ہماری پکڑ سے مگر وہ لوگ جھگڑے ہی کرتے رہے ہماری تنبیہات کے بارے میں

Translated by

Noor ul Amin

اور لوط نے انہیں ہماری گرفت سے یقینا ڈرایا تھا مگر انہوں نے ان ڈرنے والی باتوں میں شبہ کیا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک اس نے ( ف۵٦ ) انہیں ہماری گرفت سے ( ف۵۷ ) ڈرایا تو انہوں نے ڈر کے فرمانوں میں شک کیا ( ف۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک لُوط ( علیہ السلام ) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا پھر اُن لوگوں نے اُن کے ڈرانے میں شک کرتے ہوئے جھٹلایا

Translated by

Hussain Najfi

بلاشبہ انہوں ( لوط ( ع ) ) نے انہیں سخت گرفت سے ڈرایا تھا مگر وہ ڈرانے کے بارے میں شک میں مبتلا رہے ( اورجھگڑتے رہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (Lut) did warn them of Our Punishment, but they disputed about the Warning.

Translated by

Muhammad Sarwar

Lot warned them against Our torment, but they persistently disputed it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he indeed had warned them of Our punishment, but they doubted the warnings!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly he warned them of Our violent seizure, but they obstinately disputed the warning.

Translated by

William Pickthall

And he indeed had warned them of Our blow, but they did doubt the warnings.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने जो उन्हें हमारी पकड़ से सावधान कर दिया था। किन्तु वे चेतावनियों के विषय में संदेह करते रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (قبل عذاب آنے کے) لوط (علیہ السلام) نے ان کو ہمارے داروگیر سے ڈرایا تھا انہوں نے اس ڈرانے میں جھگڑے پیدا کئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حالانکہ لوط نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا۔ مگر وہ تنبیہات کو مشکوک سمجھتے رہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوط نے اپنی قوم کے لوگوں کو ہماری پکڑ سے خبردار کیا مگر وہ ساری تنبیہات کو مشکوک سمجھ کر باتوں میں اڑاتے رہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور لوط نے ان کو ہماری گرفت سے ڈرایا تھا سو انہوں نے ڈرانے کی چیزوں میں جھگڑے بازی کی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ ڈرا چکا تھا ان کو ہماری پکڑ سے پھر لگے مکرانے ڈرانے کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ لوط نے ہماری گرفت سے ان کو ڈرایا تھا مگر انہوں نے اس ڈرانے میں جھگڑے نکال کھڑے کئے۔