Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 37

سورة القمر

وَ لَقَدۡ رَاوَدُوۡہُ عَنۡ ضَیۡفِہٖ فَطَمَسۡنَاۤ اَعۡیُنَہُمۡ فَذُوۡقُوۡا عَذَابِیۡ وَ نُذُرِ ﴿۳۷﴾

And they had demanded from him his guests, but We obliterated their eyes, [saying], "Taste My punishment and warning."

اور ان ( لوط علیہ السلام ) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کر دیں ( اور کہہ دیا ) میرا عذاب اورمیرا ڈرانا چکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
رَاوَدُوۡہُ
انہوں نے پھسلانا چاہا اسے
عَنۡ ضَیۡفِہٖ
اس کے مہمانوں کے بارے میں
فَطَمَسۡنَاۤ
تو مٹا دیں ہم نے
اَعۡیُنَہُمۡ
آنکھیں ان کی
فَذُوۡقُوۡا
تو چکھو
عَذَابِیۡ
عذاب میرا
وَنُذُرِ
اور ڈرانا میرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
رَاوَدُوۡہُ
انہوں نے بہکانے کی کوشش کی اس کو
عَنۡ ضَیۡفِہٖ
اس کے مہمانوں سے
فَطَمَسۡنَاۤ
تو ہم نے مٹادیں
اَعۡیُنَہُمۡ
آنکھیں ان کی
فَذُوۡقُوۡا
سوچکھو
عَذَابِیۡ
عذاب میرا
وَنُذُرِ
اورمیرا ڈرانا
Translated by

Juna Garhi

And they had demanded from him his guests, but We obliterated their eyes, [saying], "Taste My punishment and warning."

اور ان ( لوط علیہ السلام ) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کر دیں ( اور کہہ دیا ) میرا عذاب اورمیرا ڈرانا چکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان سے ان کے مہمانوں کا مطالبہ کرنے لگے تو ہم نے ان کی آنکھوں کو بےنور بنادیا (اور کہا) اب میرے عذاب اور میری تنبیہ کا مزا چکھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقینا انہوں نے لوط کو اور اس کے مہمانوں سے بہکانے کی کوشش کی تو ہم نے انکی آنکھیں مٹا دیں سو چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they had even tried to tempt him against his guests (so that they may snatch them away for bad purpose,) but We blinded their eyes: |"Now taste My torment and My warnings!|"

اور اس سے لینے لگے اس کے مہمانوں کو پس ہم نے مٹا دیں ان کی آنکھیں اب چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے اس سے اس کے مہمانوں کو لے جانا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھوں کو مٹا دیا تو مزا چکھو اب میرے عذاب کا اور میرے خبردار کرنے کا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then they even solicited his guests from him, whereupon We blotted out their eyes, (telling them): “Now have a taste of My chastisement and My warnings.”

پھر انہوں نے اسے اپنے مہمانوں کی حفاظت سے باز رکھنے کی کوشش کی ۔ آخرکار ہم نے ان کی آنکھیں موند دیں کہ چکھو اب میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزا 22 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے لوط کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلانے کی کوشش کی ۔ ( ٩ ) جس پر ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا کہ : چکھو میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزہ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور الٹا یہ کیا کہ لوط کے مہمانوں کو اس سے مانگا ان سے برا کام کرنے کو 2 ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا اور ہم نے کہا اب میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک انہوں نے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے اس کی آنکھیں مٹا دیں سو میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ (بری نیت سے) اس کے مہمانوں کو طلب کرنے لگے۔ پھر ہم نے ان (ظالموں) کی آنکھیں بےنور کردیں اور کہا گیا کہ میرے ڈرانے کا مزہ چکھو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly they solicited him for his guests: then We wiped out their eyes: taste then My torment and My warnings.

اور انہوں نے لوط سے ان کے مہمان کو بارادۂ بدلے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں پٹ کردیں کہ لو میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اس کو اس کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا تو ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کردیں ، تو چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق انہوں نے اس کو اس کے مہمانوں کے بارے میں پھسلانا چاہا ، پس ہم نے ان کی آنکھوں کو مٹاڈالا کہ ( اب ) ہمارے عذاب اور ڈراوے ( کا مزہ ) چکھو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان سے ان کے مہمانوں کو لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہوں نے لوط سے ان کے مہمانوں کے بارے میں مطالبہ شروع کردیا آخرکار ہم نے موندھ کر رکھ دیا ان کی آنکھوں کو (اور ان سے کہا گیا کہ لو اب) چکھو تم لوگ مزہ میرے عذاب کا اور میرے ڈرانے کا

Translated by

Noor ul Amin

اور انہوں نے لوط سے ان کے مہمانوں کو ( بدفعلی کے لئے ) مانگا ، توہم نے ان کی آنکھوں کو بے نوربنادیا اور کہاکے تم لوگ اب میرے عذاب اور میری دھمکیوں کامزہ چکھو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہوں نے اسے اس کے مہمانوں سے پھسلانا چاہا ( ف۵۹ ) تو ہم نے ان کی آنکھیں میٹ دی ( چوپٹ کردیں ) ( ف٦۰ ) فرمایا چکھو میرا عذاب اور ڈر کے فرمان ( ف٦۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک اُن لوگوں نے لُوط ( علیہ السلام ) سے اُن کے مہمانوں کو چھین لینے کا ارادہ کیا سو ہم نے اُن کی آنکھوں کی ساخت مٹا کر انہیں بے نور کر دیا ۔ پھر ( اُن سے کہا: ) میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو

Translated by

Hussain Najfi

اور ان لوگوں نے ان کے مہمانوں کے بارے میں برے ارادہ سے ان پر ڈول ڈالے تو ہم نے ان کی آنکھیں موند دیں تو میرے عذاب اور ڈراوے کا مزہ چکھو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they even sought to snatch away his guests from him, but We blinded their eyes. (They heard:) "Now taste ye My Wrath and My Warning."

Translated by

Muhammad Sarwar

They demanded that he turn over his guests to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they indeed sought to shame his guests. So, We blinded their eyes (saying), "Then taste you My torment and My warnings."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly they endeavored to turn him from his guests, but We blinded their eyes; so taste My chastisement and My warning.

Translated by

William Pickthall

They even asked of him his guests for an ill purpose. Then We blinded their eyes (and said): Taste now My punishment after My warnings!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने उसे फुसलाकर उस के पास से उस के अतिथियों को बुलाना चाहा। अन्ततः हम ने उस की आँखें मेट दीं, "लो, अब चखो मज़ा मेरी यातना और चेतावनियों का!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں نے لوط (علیہ السلام) سے ان کے مہمانوں کو بارادہ بد لینا چاہا سو ہم نے انکی آنکھیں چوپٹ کردیں کہ لو میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر انہوں نے اس سے اس کے مہمانوں کا مطالبہ کیا، ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کردیں اب میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزاچکھو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر انہوں نے اسے اپنے مہمانوں کی حفاظت سے باز رکھنے کی کوشش کی۔ آخر کار ہم نے ان کی آنکھیں موند دیں کہ چکھو اب میرے عذاب اور میری تنبیہات کا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بیشک بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے لوط کے مہمانوں کو برے ارادہ سے لینا چاہا۔ سو ہم نے ان کی آنکھیں چوپٹ کردیں، سو چکھ لو میرا عذاب اور میرے ڈرانے کا نتیجہ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے لینے لگے اس کے مہمانوں کو پس ہم نے مٹا دیں ان کی آنکھیں اب چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بری نیت سے لوط کے مہمانوں کو لوط (علیہ السلام) سے طلب کرنے لگے پھر ہم نے ان کی آنکھیں بےنور کردیں اور کہا گیا کہ لو اب میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو۔