Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 4

سورة القمر

وَ لَقَدۡ جَآءَہُمۡ مِّنَ الۡاَنۡۢبَآءِ مَا فِیۡہِ مُزۡدَجَرٌ ۙ﴿۴﴾

And there has already come to them of information that in which there is deterrence -

یقیناً ان کے پاس وہ خبریں آچکی ہیں جن میں ڈانٹ ڈپٹ ( کی نصیحت ) ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
جَآءَہُمۡ
آئیں ان کے پاس
مِّنَ الۡاَنۡۢبَآءِ
کئی خبریں
مَافِیۡہِ
جن میں
مُزۡدَجَرٌ
کافی تنبیہ ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلاشبہ یقیناً
جَآءَہُمۡ
آتی ہیں ان کے پاس
مِّنَ الۡاَنۡۢبَآءِ
کئی خبریں
مَافِیۡہِ
جن میں
مُزۡدَجَرٌ
نصیحت ہے
Translated by

Juna Garhi

And there has already come to them of information that in which there is deterrence -

یقیناً ان کے پاس وہ خبریں آچکی ہیں جن میں ڈانٹ ڈپٹ ( کی نصیحت ) ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں کو (پہلی قوموں کی) خبریں مل چکی ہیں جن میں کافی تنبیہ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقینا ان کے پاس کئی خبریں آئی ہیں جن میں نصیحت ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there has come to them as much news (of the earlier communities) as contains enough to warn,

اور پہنچ چکے ہیں ان کے پاس احوال جن میں ڈانٹ ہو سکتی ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کے پاس وہ خبریں آچکی ہیں جن میں تنبیہہ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely there came to them narratives (of the ancient nations) that should suffice to deter (them from transgression),

ان لوگوں کے سامنے ( پچھلی قوموں کے ) وہ حالات آ چکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے کافی سامان عبرت ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں کو ( پچھلی قوموں کے ) واقعات کی اتنی خبریں پہنچ چکی ہیں جن میں تنبیہ کا بڑا سامان تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کافروں کو ذرہ خبریں (اگلی امتوں کی پہنچ چکی ہیں جن سے ان کو تنبیہ ہونا تھی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ان کو (سابقین کے) ایسے حالات پہنچ چکے ہیں کہ ان میں عبرت ہے (اور) اعلیٰ درجہ کی دانشمندی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان لوگوں کے پاس بہت سے واقعات آگئے ہیں جن میں عبرت کا سامان ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly there hath come Unto them tidings wherein is a deterrent.

اور ان لوگوں کے پاس خبریں اتنی پہنچ چکی ہیں کہ جن میں کافی عبرت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو ماضی کی سرگزشتیں پہنچ چکی ہیں ، جن میں کافی سامانِ عبرت موجود ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ان کے پاس ایسی ( وحی کی ) خبریں جن میں ڈانٹ ڈپٹ ( بھی ) ہے آچکی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو ایسے حالات۔ (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ان لوگوں کے پاس (پچھلی قوموں کی) اتنی سرگذشتیں پہنچ چکی ہیں جن میں بڑا سامان عبرت ہے

Translated by

Noor ul Amin

ان کو ( اقوام گزشتہ کی ) خبریں مل چکی ہیں جن میں ان کے لئے کافی تنبیہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں آئیں ( ف۹ ) جن میں کافی روک تھی ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک اُن کے پاس ( پہلی قوموں کی ) ایسی خبریں آچکی ہیں جن میں ( کفر و نافرمانی پر بڑی ) عبرت و سرزنش ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے پاس ایسی ( سابقہ قوموں کی ) ایسی خبریں آچکی ہیں جن میں ( سرکشی کرنے والوں کیلئے ) کافی سامانِ عبرت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There have already come to them Recitals wherein there is (enough) to check (them),

Translated by

Muhammad Sarwar

They have certainly received the kind of news in which there is a lesson and strong words of wisdom,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed there has come to them news wherein there is Muzdajar.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly some narratives have come to them wherein is prevention--

Translated by

William Pickthall

And surely there hath come unto them news whereof the purport should deter,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के पास अतीत की ऐसी खबरें आ चुकी हैं, जिनमें ताड़ना अर्थात पूर्णतः तत्वदर्शीता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں کے پاس (تو امم ماضیہ کی بھی) خبریں اتنی پہنچ چکی ہیں کہ ان میں (کافی) عبرت ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے سامنے وہ حالات آچکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رہنے کے لیے ایک تنبیہ موجود ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں کے سامنے (پچھلی قوموں کے) وہ حالات آچکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لئے کافی سامان عبرت ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ان کے پاس ایسی خبریں آئی ہیں جن میں باز آنے کیلئے عبرت ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پہنچ چکے ہیں ان کے پاس احوال جن میں ڈانٹ ہوسکتی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور گزشتہ واقعات میں سے ان لوگوں کے پاس اس قدر واقعات پہنچ چکے ہیں کہ ان میں کافی تنبیہ۔