Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 42

سورة القمر

کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا کُلِّہَا فَاَخَذۡنٰہُمۡ اَخۡذَ عَزِیۡزٍ مُّقۡتَدِرٍ ﴿۴۲﴾

They denied Our signs, all of them, so We seized them with a seizure of one Exalted in Might and Perfect in Ability.

انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں پس ہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
کُلِّہَا
سب کی سب
فَاَخَذۡنٰہُمۡ
تو پکڑ لیا ہم نے انہیں
اَخۡذَ
پکڑنا
عَزِیۡزٍ
بہت زبردست
مُّقۡتَدِرٍ
اقتدار والے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَذَّبُوۡا
جھٹلایا انہوں نے
بِاٰیٰتِنَا
ہماری نشانیوں کو
کُلِّہَا
سب کو
فَاَخَذۡنٰہُمۡ
تو پکڑ لیا ہم نے انہیں
اَخۡذَ
پکڑنا
عَزِیۡزٍ
سب پرغالب
مُّقۡتَدِرٍ
بے حد قدرت والے کا
Translated by

Juna Garhi

They denied Our signs, all of them, so We seized them with a seizure of one Exalted in Might and Perfect in Ability.

انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں پس ہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

انہوں نے ہماری سب نشانیوں کو جھٹلا دیا تو ہم نے انہیں کسی زبردست اور صاحب قدرت کی گرفت کی طرح پکڑ لیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے ہماری سب نشانیوں کو جھٹلایاتو ہم نے اُنہیں پکڑلیا،سب پرغالب، بے حد قدرت والے کی طرح پکڑنا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(But) they rejected all Our signs; so We seized them - a seizure by a Mighty, a Powerful Being.

جھٹلایا انہوں نے ہماری نشانیوں کو سب کو پھر پکڑا ہم نے ان کو پکڑنا زبردست کا قابو میں لے کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے انہیں پکڑا ایک زبردست صاحب قدرت کا پکڑنا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

but they gave the lie to Our Signs, to all of them. Thereupon We seized them with the seizing of the Most Mighty, the Most Powerful.

مگر انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلا دیا ۔ آخر کو ہم نے انہیں پکڑا جس طرح کوئی زبردست قدرت والا پکڑتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلا دیا تھا ، اس لیے ہم نے ان کو ایسی پکڑ میں لیا جیسی ایک زبردست قدرت والے کی پکڑ ہوتی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں 3 نے ہماری قدرت کی سب نشانیوں معجزوں کو جھٹلایا آخر ہم نے ان کو اس طرح سے دھر پکڑا جیسے کوئی زبردست طاقت والا ایک کمر درد دشمن کو) پکڑتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ایسا پکڑا جیسا ایک غالب قدرت والا پکڑتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر انہوں نے ہماری نشانیوں (معجزات) کا انکار کیا۔ پھر ہم نے ان کو ایسا زبردست پکڑا جیسے ایک زبردست صاحب اقتدار پکڑتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They belied Our signs everyone thereof; whereof We laid hold of them with the grip of our Mighty, Powerful.

انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے (انہیں) زبردست صاحب قدرت کی پکڑ پکڑی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے ہماری ساری ہی نشانیوں کو جھٹلادیا ، تو ہم نے ان کو ایک غالب اور قوت والے کے پکڑنے کی طرح پکڑا ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے ہماری تمام نشانیوںکو جھٹلایا پس ہم نے انہیں بڑی مضبوط گرفت کرنے والے کی طرح پکڑ لیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب پکڑ لیتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر انہوں نے جھٹلا دیا (پوری ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کے ساتھ) ہماری سب نشانیوں کو سو آخرکار ہم نے ان کو پکڑا ایک بڑے ہی زبردست قدرت والے کا پکڑنا

Translated by

Noor ul Amin

انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا توہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑلیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہوں نے ہماری سب نشانیاں جھٹلائیں ( ف٦٤ ) تو ہم نے ان پر ( ف٦۵ ) گرفت کی جو ایک عزت والے اور عظیم قدرت والے کی شان تھی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے ہماری سب نشانیوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے انہیں بڑے غالب بڑی قدرت والے کی پکڑ کی شان کے مطابق پکڑ لیا

Translated by

Hussain Najfi

تو انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں اس طرح پکڑا جس طرح کوئی زبردست اقتدار والا ( طا قتور ) پکڑتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The (people) rejected all Our Signs; but We seized them with such Penalty (as comes) from One Exalted in Power, able to carry out His Will.

Translated by

Muhammad Sarwar

but they rejected all Our miracles. So We seized them in the way that a Majestic and All-powerful One would.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(They) denied all Our signs, so We seized them with a punishment of the Almighty, All-Capable.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They rejected all Our communications, so We overtook them after the manner of a Mighty, Powerful One.

Translated by

William Pickthall

Who denied Our revelations, every one. Therefore We grasped them with the grasp of the Mighty, the Powerful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने हमारी सारी निशानियों को झुठला दिया। अन्ततः हम ने उन्हें पकड़ लिया, जिस प्रकार एक ज़बरदस्त प्रभुत्वशाली पकड़ता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں نے ہماری (ان) تمام نشانیوں کو جھٹلایا (2) ۔ سو ہم نے زبردست قدرت کا پکڑنا پکڑا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلا دیا، آخر کار ہم نے انہیں پکڑا جس طرح زبردست طاقت والا پکڑتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلا دیا۔ آخر کو ہم نے انہیں پکڑا جس طرح کوئی زبردست قدرت والا پکڑا کرتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا، سو ہم نے انہیں پکڑ لیا زبردست صاحب قدرت کا پکڑنا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جھٹلایا انہوں نے ہماری نشانیوں کو سب کو پھر پکڑا ہم نے ان کو پکڑنا زبردست کا قابو میں لے کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پر انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کی تکذیب کی پھر ہم نے ان کی ایسی گرفت کی جیسی ایک زبردست صاحب اقتدار کی گرفت ہوتی ہے۔