Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 12

سورة الحديد

یَوۡمَ تَرَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ یَسۡعٰی نُوۡرُہُمۡ بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ بِاَیۡمَانِہِمۡ بُشۡرٰىکُمُ الۡیَوۡمَ جَنّٰتٌ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿ۚ۱۲﴾

On the Day you see the believing men and believing women, their light proceeding before them and on their right, [it will be said], "Your good tidings today are [of] gardens beneath which rivers flow, wherein you will abide eternally." That is what is the great attainment.

۔ ( قیامت کے ) دن تو دیکھے گا کہ مومن مردوں اور عورتوں کا نور انکے آگے آگے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا آج تمہیں ان جنتوں کی خوشخبری ہے جنکے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں ہمیشہ کی رہائش ہے ۔ یہ ہے بڑی کامیابی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
تَرَی
آپ دیکھیں گے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کو
یَسۡعٰی
دوڑتا ہو گا
نُوۡرُہُمۡ
نور ان کا
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے آگے آگے
وَبِاَیۡمَانِہِمۡ
اور ان کی دائیں جانب
بُشۡرٰىکُمُ
خوش خبری ہے تمہیں
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
جَنّٰتٌ
ایسے باغات کی
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
ذٰلِکَ
یہی ہے
ہُوَ
وہ
الۡفَوۡزُ
کامیابی
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
تَرَی
آپ دیکھیں گے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں کو
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کو
یَسۡعٰی
دوڑ رہا ہوگا
نُوۡرُہُمۡ
نور ان کا
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے آگے
وَبِاَیۡمَانِہِمۡ
اور ان کے دائیں
بُشۡرٰىکُمُ
خوش خبری ہوتمہیں
الۡیَوۡمَ
آج
جَنّٰتٌ
باغات ہیں
تَجۡرِیۡ
جاری ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ کے رہائشی ہیں
فِیۡہَا
اس میں
ذٰلِکَ
یہی ہے
ہُوَ
وہ
الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ
بڑی کامیابی
Translated by

Juna Garhi

On the Day you see the believing men and believing women, their light proceeding before them and on their right, [it will be said], "Your good tidings today are [of] gardens beneath which rivers flow, wherein you will abide eternally." That is what is the great attainment.

۔ ( قیامت کے ) دن تو دیکھے گا کہ مومن مردوں اور عورتوں کا نور انکے آگے آگے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا آج تمہیں ان جنتوں کی خوشخبری ہے جنکے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں ہمیشہ کی رہائش ہے ۔ یہ ہے بڑی کامیابی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن آپ دیکھیں گے کہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کا نور ان کے سامنے اور دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا (اور انہیں کہا جائے گا) آج تمہیں ایسے باغوں کی بشارت ہے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ تم اس میں ہمیشہ رہو گے، یہی بڑی کامیابی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن آپ مومن مردوں اورمومن عورتوں کو دیکھیں گے کہ اُن کانوراُن کے آگے آگے اوراُن کے دائیں دوڑرہاہوگا۔آج ایسے باغات کی تمہیں خوشخبری ہو جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اس میں ہمیشہ کے رہائشی ہو یہی بڑی کامیابی ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

On the Day when you wild see the believing men and the believing women, their light proceeding in front of them and to their right hands, (it will be said to them,) |"Good news for you today! Gardens beneath which rivers flow, to live therein forever! That is the great achievement,

جس دن تو دیکھے ایمان والے مردوں کو اور ایمان والی عورتوں کو دوڑتی ہوئے چلتی ہے ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کے داہنے خوشخبری ہے تم کو آج کے دن باغ ہیں کہ نیچے بہتی ہیں جن کے نہریں سدا رہو ان میں یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد ملنی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن تم دیکھو گے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو کہ ان کا نور دوڑتا ہوگا ان کے سامنے اور ان کے داہنی طرف (ان سے کہا جائے گا : ) آج تمہارے لیے بشارت ہے ان جنتوں کی جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں تم رہو گے اس میں ہمیشہ ہمیش۔ یقینا یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On that Day you will see believing men and women that their light will be running before them and on their right hands. (They will be told): “A good tiding to you today.” There shall be Gardens beneath which rivers flow; therein they shall abide. That indeed is the great triumph.

اس دن جب کہ تم مومن مردوں اور عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا 17 ۔ ( ان سے کہا جا ئے گا کہ ) آج بشارت ہے تمہارے لیئے جنتیں ہوں گی جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہی ہے بڑی کامیابی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس دن جب تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ان کے سامنے اور ان کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا ( ٩ ) ( اور ان سے کہا جائے گا کہ ) آج تمہیں خوشخبری ہے ان باغات کی جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں تم ہمیشہ ہمیشہ رہو گے ۔ یہی ہے جو بڑی زبردست کامیابی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس دن (اے پیغمبر) تو ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں کو دیکھے گا ان کے ایمان کا نور ان کے آگے اور ان کی داہنی طرف پل صراط پر دوڑتا جاتا ہوگا فرشتے ان سے کہتے جائیں گے آجتم کو خوشی ہے خوشی ہے وہ کیا ان باغوں میں جانا جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں سدا نہی میں رہو گے۔ یہیتو بڑی کامیابی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن آپ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کے داہنی طرف چل رہا ہے۔ آج تم کو خوشخبری ہے ایسے باغوں کی جن کے تابع نہریں جاری ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس دن آپ مومن مردوں اور عورتوں کو دیکھیں گے کہ ( ان کے حسن عمل کا) نور ان کے آگے اور ان کے داہنی طرف دوڑتا ہوا ہوگا ( اور ان سے کہا جائے گا کہ) آج تمہیں ایسی جنتوں کی خوش خبری دی جاتی ہے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Mention the Day whereon thou shalt see the believing men and believing women, their light running before them and on their right hands: glad tidings Unto you To-day: Gardens whereunder rivers flow, abiders therein they will be. That! it is the mighty achievement.

) بھی یاد رکھنے کے قابل ہے) جب ایمان والوں اور ایمان والیوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کی داہنی طرف دوڑتا ہوگا ۔ آج تم کو بشارت ہے باغوں کی جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہو گے (اور) یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس دن کو یاد رکھو ) جس دن ایمان والوں اور ایمان والیوں کو دیکھو گے کہ ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کے داہنے چل رہی ہوگی – تمہارے لئے آج کے دون خوشخبری ہے باغوں کی جن میں نہریں جاری ہوں گی ، ان میں ہمیشہ رہو گے! یہی دراصل بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) جس دن آپ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نور ( ایمان ) ان کے آگے اور ان کی دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا ( کہا جائے گا ) آج تمہیں خوشخبری ہو ( کہ ) ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ رہوگے ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کے ایمان کا نور ان کے آگے آگے اور دا ہنی طرف چل رہا ہے تو ان سے کہا جائے گا کہ تم کو بشارت ہو کہ آج تمہارے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس دن کہ تم ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور دوڑ رہا ہوگا ان کے آگے اور ان کے دائیں (اور ان سے کہا جائے گا کہ) خوشخبری ہو تمہیں آج کے دن ایسی عظیم الشان جنتوں کی جن کے نیچے سے بہہ رہی ہیں طرح طرح کی عظیم الشان نہریں ان میں تم ہمیشہ رہو گے یہی ہے سب سے بڑی کامیابی۔

Translated by

Noor ul Amin

اس دن آپ دیکھیں گے کہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کانوران کے سامنے اور دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا ( اور انہیں کہاجائے گا ) آج تمہیں ایسے باغوں کی خوشخبری ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے یہی بڑی کامیا بی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن تم ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ( ف۳۱ ) دیکھو گے کہ ان کا نور ہے ( ف۳۲ ) ان کے آگے اور ان کے دہنے دوڑتا ہے ( ف۳۳ ) ان سے فرمایا جارہا ہے کہ آج تمہاری سب سے زیادہ خوشی کی بات وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں تم ان میں ہمیشہ رہو ، یہی بڑی کامیابی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) جس دن آپ ( اپنی امّت کے ) مومن مَردوں اور مومن عورتوں کو دیکھیں گے کہ اُن کا نور اُن کے آگے اور اُن کی دائیں جانب تیزی سے چل رہا ہوگا ( اور اُن سے کہا جائے گا: ) تمہیں بشارت ہو آج ( تمہارے لئے ) جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں ( تم ) ہمیشہ ان میں رہو گے ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

جس دن تم دیکھو گے کہ مؤمن مَردوں اور مؤمن عورتوں کا نور ان کے آگے اور ان کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا آج تمہیں مبارک ہو ان باغہائے بہشت کی جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ہمیشہ ان میں رہو گے یہی وہ کامیابی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One Day shalt thou see the believing men and the believing women- how their Light runs forward before them and by their right hands: (their greeting will be): "Good News for you this Day! Gardens beneath which flow rivers! to dwell therein for aye! This is indeed the highest Achievement!"

Translated by

Muhammad Sarwar

On the Day of Judgment you will see the believers with their light shining in front of them and to their right. They will be told, "Paradise wherein streams flow is the glad news for you today. You will live therein forever. This is the greatest triumph".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day you shall see the believing men and the believing women -- their light running forward before them and in their right hands. Glad tidings for you this Day! Gardens under which rivers flow (Paradise), to dwell therein forever! Truly, this is the great success!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On that day you will see the faithful men and the faithful women-- their light running before them and on their right hand-- good news for you today: gardens beneath which rivers flow, to abide therein, that is the grand achievement.

Translated by

William Pickthall

On the day when thou (Muhammad) wilt see the believers, men and women, their light shining forth before them and on their right hands, (and wilt hear it said unto them): Glad news for you this day: Gardens underneath which rivers flow, wherein ye are immortal. That is the supreme triumph.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन तुम मोमिन पुरुषों और मोमिन स्त्रियों को देखोगे कि उन का प्रकाश उन के आगे-आगे दौड़ रहा है और उन के दाएँ हाथ में है। (कहा जाएगा,) "आज शुभ सूचना है तुम्हारे लिए ऐसी जन्नतों की जिन के नीचे नहरें बह रही हैं, जिनमें सदैव रहना है। वही बड़ी सफलता है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جسدن آپ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کی داہنی طرف دوڑتا ہوگا (2)․آج تم کو بشارت ہے ایسے باغوں کی جن کے نیچے سے نہریں جاری ہونگی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے (اور) یہ بڑی کامیابی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا ان سے کہا جائے گا کہ آج تمہارے لیے جنت کی خوشخبری ہے۔ جس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس دن جب کہ تم مومن مردوں اور عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے دائیں جانب دوڑرہا ہوگا۔ (ان سے کہا جائے گا کہ ) آج بشارت ہے تمہارے لیے جنتیں ہوں گی جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی ہے بڑی کامیابی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن آپ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کی داہنی طرف دوڑتا ہوگا، آج تم کو بشارت ہے ایسے باغوں کی جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، یہ بڑی کامیابی ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن تو دیکھے ایمان والے مردوں کو اور ایمان والی عورتوں کو دوڑتی ہوئی چلتی ہے ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کے داہنے خوشخبری ہے تم کو آج کے دن باغ ہیں کہ نیچے بہتی ہیں جن کے نہریں سدا رہو ان میں یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد ملنی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی وہ دن قابل ذکر ہے جس دن آپ ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو اس حال میں دیکھیں گے کہ ان کا نور تیز رفتار سے ان کے آگے اور ان کے داہنی جانب چلتا ہوگا کہا جائیگا کہ آج تم کو ای سے باغوں کی خوشخبری دی جاتی ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے یہ نور اور بشارت ہی تو بہت بڑی کامیابی ہے۔