Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 16

سورة الحديد

اَلَمۡ یَاۡنِ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخۡشَعَ قُلُوۡبُہُمۡ لِذِکۡرِ اللّٰہِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الۡحَقِّ ۙ وَ لَا یَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلُ فَطَالَ عَلَیۡہِمُ الۡاَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوۡبُہُمۡ ؕ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۱۶﴾

Has the time not come for those who have believed that their hearts should become humbly submissive at the remembrance of Allah and what has come down of the truth? And let them not be like those who were given the Scripture before, and a long period passed over them, so their hearts hardened; and many of them are defiantly disobedient.

کیا اب تک ایمان والوں کے لئے وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ذکر الٰہی سے اور جو حق اتر چکا ہے اس سے نرم ہوجائیں اور ان کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں ان سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر جب ان پر ایک زمانہ دراز گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں بہت سے فاسق ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَاۡنِ
وقت آیا
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَنۡ
کہ
تَخۡشَعَ
جھک جائیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
لِذِکۡرِ
ذکر کے لیے
اللّٰہِ
اللہ کے لیے
وَمَا
اورجو
نَزَلَ
نازل ہوا
مِنَ الۡحَقِّ
حق میں سے
وَلَا
اور نہ
یَکُوۡنُوۡا
وہ ہو جائیں
کَالَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی طرح جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے قبل
فَطَالَ
تو طویل ہو گئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡاَمَدُ
مدت
فَقَسَتۡ
تو سخت ہو گئے
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
وَکَثِیۡرٌ
اور اکثر
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
فٰسِقُوۡنَ
نافرمان ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَاۡنِ
وہ وقت آیا
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
اٰمَنُوۡۤا
جو ایمان لائے
اَنۡ
یہ کہ
تَخۡشَعَ
جھک جائیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
لِذِکۡرِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے
وَمَا
اور(اس کے لیے)جو
نَزَلَ
اس نے نازل کیا
مِنَ الۡحَقِّ
حق سے
وَلَا
اور نہ
یَکُوۡنُوۡا
وہ ہوجائیں
کَالَّذِیۡنَ
ان لوگوں جیسے
اُوۡتُوا
جن کو دی گئی
الۡکِتٰبَ
کتاب
مِنۡ قَبۡلُ
پہلے بھی
فَطَالَ
پھر لمبی ہوگئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡاَمَدُ
مدت
فَقَسَتۡ
تو سخت ہوگئے
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
وَکَثِیۡرٌ
اور اکثریت
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
فٰسِقُوۡنَ
نافرمان ہیں
Translated by

Juna Garhi

Has the time not come for those who have believed that their hearts should become humbly submissive at the remembrance of Allah and what has come down of the truth? And let them not be like those who were given the Scripture before, and a long period passed over them, so their hearts hardened; and many of them are defiantly disobedient.

کیا اب تک ایمان والوں کے لئے وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ذکر الٰہی سے اور جو حق اتر چکا ہے اس سے نرم ہوجائیں اور ان کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں ان سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر جب ان پر ایک زمانہ دراز گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں بہت سے فاسق ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے ہیں کیا ان کے لئے ایسا وقت نہیں آیا کہ اللہ کے ذکر سے اور جو حق نازل ہوا ہے، اس سے ان کے دل پسیج جائیں ؟ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں اس سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر ان پر ایک طویل مدت گزر گئی تو ان کے دل سخت ہوگئے اور (آج) ان میں سے اکثر فاسق ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا ایمان والوں کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیاکہ اُن کے دل اﷲ تعالیٰ کے ذکرکے لیے اور جوحق نازل ہواہے اُس کے لیے جھک جائیں؟اوروہ اُن لوگوں جیسے نہ ہوجائیں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی،پھراُن پر جب لمبی مدت گزر گئی تواُن کے دل سخت ہوگئے اوراُن میں سے اکثریت نافرمان ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Has the time not yet come for those who believe that their hearts should be humble for the remembrance of Allah and for the truth that has descended (through revelation)? And they must not be like those to whom the Book was given before, but a long period passed on them (in which they did not repent), therefore their hearts became hard, while many of them were sinners.

کیا وقت نہیں آیا ایمان والوں کو کہ گڑ گڑائیں ان کے دل اللہ کی یاد سے اور جو اترا ہے سچا دین اور نہ ہوں ان جیسے جن کو کتاب ملی تھی اس سے پہلے پھر دراز گزری ان پر مدت پھر سخت ہوگئے ان کے دل اور بہت ان میں نافرمان ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ابھی وقت نہیں آیا ہے اہل ایمان کے لیے کہ ان کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد کے لیے اور اس (قرآن) کے آگے کہ جو حق میں سے نازل ہوچکا ہے ؟ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں پہلے کتاب دی گئی تھی تو جب ان پر ایک طویل مدت گزر گئی تو ان کے دل سخت ہوگئے ۔ اور ان کی اکثریت اب فاسقوں پر مشتمل ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Is the time not come that the hearts of the believers should be humbled to Allah's remembrance and to the Truth that He has revealed, and that they should not be like those who were vouchsafed the Book and then a long time elapsed so that their hearts were hardened? A great many of them are now evil-doers.

کیا ایمان لانے والوں کے لیئے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر سے پگلیں اور اس کے نازل کر دہ حق کے آگے جھکیں 28 اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں پہلے کتاب دی گئی تھی ، پھر ایک لمبی مدت ان پر گزر گئی تو ان کے دل سخت ہو گئے اور آج ان میں سے اکثر فاسق بنے ہوئے ہیں 29 ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ، کیا ان کے لیے اب بھی وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے لیے اور جو حق اترا ہے اس کے لیے پسیج جائیں؟ اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ بنیں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی ، پھر ان پر ایک لمبی مدت گذر گئی ، اور ان کے دل سخت ہوگئے ، اور ( آج ) ان میں سے بہت سے نافرمان ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی تمہاری رفیق ہے اور وہ بری جگہ ہے کیا ایمانداروں کے لئیا بھی تک وہ وقت نہیں آیا کہ اللہ کا ذکر کرنے پر اور جو اللہ کی طرف سے قرآن اترا (اس کیس ننے پر) ان کے دل پگل جائیں 1 اور ان کتاب والوں (یہود و نصاریٰ کی طرح نہ ہوجائیں جن کو (قرآن اترنے سے) پہلے اللہ کی کتاب دی گئی تھی پھر ان پر لمبی مدت گزری تو ان کے دل سخت ہوگئے اور اب ان میں اکثر لوگ بدکار نافرمانی ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ایمان والوں کے لئے ایسا وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے لئے نرم ہوجائیں اور (قرآن کے لئے) جو حق کی طرف سے نازل ہوا ہے اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتاب ملی تھی پھر ان پر طویل زمانہ گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ایمان والوں کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ اللہ کی نصیحت اور جو سچا دین نازل ہوا ہے اس کے سامنے ان کے دل جھک جائیں ؟ انہیں ان لوگوں کی طرح نہ ہونا چاہیے جنہیں کتاب دی گئی پھر جب ایک لمبی مدت گزر گئی تو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں سے بہت بڑی تعداد فاسقین کی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is not the time yet come unto those who believe, that their hearts should humble themselves to the admonition of Allah and to the truth which hath come down, and that they become not as those who were vouchsafed the Book aforetime, and the time become extended unto them, and so their hearts became hard? And many of them are transgressors

کیا ایمان والوں کے لئے وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کی نصیحت اور جو دین حق نازل ہوا ہے اس کے آگے جھک جائیں اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں ان کے قبل کتاب ملی تھی پھر ان پر ایک لمبازمانہ گزر گیا تو ان کے دل خوب سخت ہوگئے اور ان میں کے بہت سے کافر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان لوگوں کیلئے جو ایمان لائے ، وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کی یاد دہانی اور اس حق کے آگے جھک جائیں ، جو نازل ہوچکا ہے اور ان لوگوں کی طرح نہ بن کے رہ جائیں ، جن کو اس سے پہلے کتاب دی گئی ، پس ان پر طویل مدر گذر گئی ، بالآخر ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں بہتیرے نافرمان ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ایمان والوں کے لیے وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ ( تعالیٰ ) کی یاد اور جو اس نے حق نازل فرمایا ہے اس کے آگے جُھک جائیں اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں اس سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر ان پر ایک لمبی مدت گزرگئی تو ان کے دل سخت پڑگئے اور ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ابھی تک مومنوں کے لیے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کی یاد کرتے ہوئے اور برحق قرآن جو اللہ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے۔ اس کو سنتے ہوئے ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جن کو ان سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں پھر ان پر طویل مدت گزر کئی تو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا وقت نہیں آیا ان لوگوں کے لئے جو (زبانی کلامی) ایمان لائے اس بات کا کہ جھک جائیں ان کے دل اللہ کے ذکر کے آگے ؟ اور اس حق (کی عظمت) کے سامنے جو نازل ہوچکا (ان کی ہدایت و راہنمائی کے لئے اللہ کی طرف سے ؟ ) اور یہ کہ وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جن کو ان سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر ان پر ایک لمبی مدت گزر گئی تو سخت ہوگئے ان کے دل اور ان میں زیادہ تر لوگ فاسق ہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

کیا اب تک ایمان والوں کے لئے وقت نہیں آیا ہے کہ ان کے دل اللہ کی یادسے اورجو حق ( یعنی قرآن ) نازل ہوا ہے ، اسے سُن کرنرم ہوجائیں ، اوران لوگوں کی مانندنہ ہوجائیں جنہیں اس سے پہلے کتاب دی گئی ، پھران پر ایک لمبی مدت گزرگئی ، اسلئے ان کے دل سخت ہوگئے اور ( آج ) ان میں سے اکثر فاسق ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ ان کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد اور اس حق کے لیے جو اترا ( ف٤۷ ) اور ان جیسے نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی ( ف٤۸ ) پھر ان پر مدت دراز ہوئی ( ف٤۹ ) تو ان کے دل سخت ہوگئے ( ف۵۰ ) اور ان میں بہت فاسق ہیں ( ف۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ایمان والوں کے لئے ( ابھی ) وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کی یاد کے لئے رِقّت کے ساتھ جھک جائیں اور اس حق کے لئے ( بھی ) جو نازل ہوا ہے اور اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں اس سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر ان پر مدّت دراز گزر گئی تو اُن کے دل سخت ہوگئے ، اور ان میں بہت سے لوگ نافرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا اہلِ ایمان کیلئے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل خدا کی یاد اور ( خدا کے ) نازل کردہ حق کیلئے نرم ہوں اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جن کو اس سے پہلے کتاب دی گئی تھی پس ان پر طویل مدت گزر گئی تو ان کے دل سخت ہوئے اور ( آج ) ان میں سے اکثر فاسق ( نافرمان ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Has not the Time arrived for the Believers that their hearts in all humility should engage in the remembrance of Allah and of the Truth which has been revealed (to them), and that they should not become like those to whom was given Revelation aforetime, but long ages passed over them and their hearts grew hard? For many among them are rebellious transgressors.

Translated by

Muhammad Sarwar

Is it not time for the hearts of the believers to become humbled by the remembrance of God and by the Truth which has been revealed so that they will not be like the followers of the Bible who lived before them and whose hearts have become hard like stone through the long years. Many of them are evil doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Has not the time yet come for the believers that their hearts should be humble for the remembrance of Allah And that which has been revealed of the truth, lest they become as those who received the Scripture before, and the term was prolonged for them and so their hearts were hardened And many of them were rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Has not the time yet come for those who believe that their hearts should be humble for the remembrance of Allah and what has come down of the truth? And that they should not be like those who were given the Book before, but the time became prolonged to them, so their hearts hardened, and most of them are transgressors.

Translated by

William Pickthall

Is not the time ripe for the hearts of those who believe to submit to Allah's reminder and to the truth which is revealed, that they become not as those who received the scripture of old but the term was prolonged for them and so their hearts were hardened, and many of them are evil-livers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन लोगों के लिए, जो ईमान लाए, अभी वह समय नहीं आया कि उन के दिल अल्लाह की याद के लिए और जो सत्य अवतरित हुआ है उस के आगे झुक जाएँ? और वे उन लोगों की तरह न हो जाएँ, जिन्हें किताब दी गई थी, फिर उन पर दीर्ध समय बीत गया। अन्ततः उन के दिल कठोर हो गए और उन में से अधिकांश अवज्ञाकारी रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ایمان والوں کے لئے اس بات کا وقت نہیں آیا کہ انکے دل خدا کی نصیحت کے اور جو دین حق (منجانب اللہ) نازل ہوا ہے اس کے سامنے جھک جاویں (6) اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاویں جنکو ان کے قبل کتاب (آسمانی) ملی تھی (یعنی یہود و نصاریٰ ) پھر (اسی حالت میں) ان پر زمانہ دراز گزر گیا (اور توبہ نہ کی) پھر انکے دل (خوب ہی) سخت ہوگئے اور بہت سے آدمی ان میں کے (آج) کافر ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ایمان والوں کے لیے وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ” اللہ “ کے ذکر سے ڈر جائیں اور اللہ کے نازل کردہ حق کے سامنے جھک جائیں، اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں ان سے پہلے کتاب دی گئی۔ ان پر ایک لمبی مدت گزری تو ان کے دل سخت ہوگئے، اور ان میں اکثر نافرمان ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ایمان لانے والوں کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر سے پگھلیں اور ان کے نازل کردہ حق کے آگے جھکیں اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں پہلے کتاب دی گئی تھی ، پھر ایک لمبی مدت ان پر گزر گئی تو ان کے دل سخت ہوگئے اور آج ان میں سے اکثر فاسق بنے ہوئے ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ایمان والوں کے لیے اس کا وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے لیے اور جو دین حق نازل ہوا ہے اسکے سامنے جھک جائیں اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں اس سے پہلے کتاب دی گئی پھر ان پر زمانہ دراز گزر گیا سو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں سے بہت سے فاسق تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا وقت نہیں آیا ایمان والوں کو کہ گڑ گڑائیں ان کے دل اللہ کی یاد سے اور جو اترا ہے سچا دین اور نہ ہوں ان جیسے جن کو کتاب ملی تھی اس سے پہلے پھر دراز گزری ان پر مدت پھر سخت ہوگئے ان کے دل اور بہت ان میں نافرمان ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا مسلمانوں کے لئے ابھی تک وہ وہقت نہیں آیا کہ ان کے دل خدا کی نصیحت اور اس دین حق کے سامنے جو نازل ہوا ہے جھک جائیں اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جن کو ان سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر ان پر ایک طویل مدت گزر گئی پس ان کے دل سخت ہوگئے اور اب ان کی حالت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر دین سے خارج ہیں۔