Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 20

سورة الحديد

اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا لَعِبٌ وَّ لَہۡوٌ وَّ زِیۡنَۃٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیۡنَکُمۡ وَ تَکَاثُرٌ فِی الۡاَمۡوَالِ وَ الۡاَوۡلَادِ ؕ کَمَثَلِ غَیۡثٍ اَعۡجَبَ الۡکُفَّارَ نَبَاتُہٗ ثُمَّ یَہِیۡجُ فَتَرٰىہُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ یَکُوۡنُ حُطَامًا ؕ وَ فِی الۡاٰخِرَۃِ عَذَابٌ شَدِیۡدٌ ۙ وَّ مَغۡفِرَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رِضۡوَانٌ ؕ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ ﴿۲۰﴾

Know that the life of this world is but amusement and diversion and adornment and boasting to one another and competition in increase of wealth and children - like the example of a rain whose [resulting] plant growth pleases the tillers; then it dries and you see it turned yellow; then it becomes [scattered] debris. And in the Hereafter is severe punishment and forgiveness from Allah and approval. And what is the worldly life except the enjoyment of delusion.

خوب جان رکھو کہ دنیا کی زندگی صرف کھیل تماشا زینت اور آپس میں فخر ( و غرور ) اور مال واولاد میں ایک کا دوسرے سے اپنے آپ کو زیادہ بتلانا ہے جیسے بارش اور اس کی پیداوار کسانوں کو اچھی معلوم ہوتی ہے پھر جب وہ خشک ہو جاتی ہے تو زرد رنگ میں اس کو تم دیکھتے ہو پھر وہ بالکل چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں سخت عذاب اور اللہ کی مغفرت اور رضامندی ہے اور دنیا کی زندگی بجز دھوکے کے سامان کے اور کچھ بھی تو نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِعۡلَمُوۡۤا
جان لو
اَنَّمَا
بےشک
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
لَعِبٌ
کھیل
وَّلَہۡوٌ
اور تماشا
وَّزِیۡنَۃٌ
اور زینت
وَّتَفَاخُرٌۢ
اور باہم فخر کرنا
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
وَتَکَاثُرٌ
اور ایک دوسرے پر کثرت حاصل کرنا ہے
فِی الۡاَمۡوَالِ
مالوں میں
وَالۡاَوۡلَادِ
اور اولاد میں
کَمَثَلِ
مانند مثال
غَیۡثٍ
بارش کے ہے
اَعۡجَبَ
خوش کر دیا
الۡکُفَّارَ
کسانوں کو
نَبَاتُہٗ
اس کی نباتات نے
ثُمَّ
پھر
یَہِیۡجُ
وہ خشک ہو جاتی ہے
فَتَرٰىہُ
پھر آپ دیکھتے ہیں اسے
مُصۡفَرًّا
کہ زرد ہو گئی
ثُمَّ
پھر
یَکُوۡنُ
وہ ہو جاتی ہے
حُطَامًا
چُوراچُورا
وَفِی الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌ
سخت
وَّمَغۡفِرَۃٌ
اور بخشش
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَرِضۡوَانٌ
اور رضا مندی
وَمَا
اور نہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَاۤ
دنیا کی
اِلَّا
مگر
مَتَاعُ
سامان
الۡغُرُوۡرِ
دھوکے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِعۡلَمُوۡۤا
جان لو
اَنَّمَا
بلاشبہ
الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی
لَعِبٌ
ایک کھیل ہے
وَّلَہۡوٌ
اوردل لگی
وَّزِیۡنَۃٌ
اور زینت
وَّتَفَاخُرٌۢ
اور فخر جتانا
بَیۡنَکُمۡ
تمہارا آپس میں
وَتَکَاثُرٌ
اور ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنا ہے
فِی الۡاَمۡوَالِ
مال میں
وَالۡاَوۡلَادِ
اور اولاد(میں)
کَمَثَلِ
جیسے مثال ہے
غَیۡثٍ
بارش کی
اَعۡجَبَ
خوش کردیتی ہے
الۡکُفَّارَ
کسانوں کو
نَبَاتُہٗ
اس سے اگنے والی کھیتی
ثُمَّ
پھر
یَہِیۡجُ
وہ پک جاتی ہے
فَتَرٰىہُ
توآپ دیکھتے ہواس کو
مُصۡفَرًّا
زرد
ثُمَّ
پھر
یَکُوۡنُ
وہ ہوجاتی ہے
حُطَامًا
چورا چورا
وَفِی الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
عَذَابٌ
عذاب بھی ہے
شَدِیۡدٌ
سخت
وَّمَغۡفِرَۃٌ
اور مغفرت بھی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
وَرِضۡوَانٌ
اور رضا مندی
وَمَا
اور نہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَاۤ
دنیا کی
اِلَّا
سوائے
مَتَاعُ
سامان کے
الۡغُرُوۡرِ
دھوکے کے
Translated by

Juna Garhi

Know that the life of this world is but amusement and diversion and adornment and boasting to one another and competition in increase of wealth and children - like the example of a rain whose [resulting] plant growth pleases the tillers; then it dries and you see it turned yellow; then it becomes [scattered] debris. And in the Hereafter is severe punishment and forgiveness from Allah and approval. And what is the worldly life except the enjoyment of delusion.

خوب جان رکھو کہ دنیا کی زندگی صرف کھیل تماشا زینت اور آپس میں فخر ( و غرور ) اور مال واولاد میں ایک کا دوسرے سے اپنے آپ کو زیادہ بتلانا ہے جیسے بارش اور اس کی پیداوار کسانوں کو اچھی معلوم ہوتی ہے پھر جب وہ خشک ہو جاتی ہے تو زرد رنگ میں اس کو تم دیکھتے ہو پھر وہ بالکل چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں سخت عذاب اور اللہ کی مغفرت اور رضامندی ہے اور دنیا کی زندگی بجز دھوکے کے سامان کے اور کچھ بھی تو نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

خوب جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل تماشا، زینت و آرائش، تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر کرنا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ جیسے بارش ہوئی تو اس کی نباتات نے کاشتکاروں کو خوش کردیا پھر وہ جوبن پر آتی ہے پھر تو اسے زرد پڑی ہوئی دیکھتا ہے۔ پھر (آخر کار) وہ بھس بن جاتی ہے۔ جبکہ آخرت میں (ایسی غفلت کی زندگی کا بدلہ) سخت عذاب ہے۔ اور (ایمان والوں کے لئے) اللہ کی بخشش اور اس کی رضا ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جان لو! بلاشبہ دنیا کی زندگی محض ایک کھیل ،دل لگی اورزینت اورتمہاراآپس میں فخرکرنا اور مال اوراولادمیں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرناہے،جیسے بارش کی مثال ہے کہ اُس سے اگنے والی کھیتی کسانوں کوخوش کردیتی ہے،پھروہ پک جاتی ہے تو آپ اُس کوزرد دیکھتے ہو،پھر وہ چورا چوراہوجاتی ہے اورآخرت میں سخت عذاب بھی ہے اوراﷲ تعالیٰ کی مغفرت اور رضامندی بھی ہے اوردنیاکی زندگی دھوکے کے سامان کے سواکچھ بھی نہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Know well that the worldly life is but a play and an amusement, and a show of beauty, and exchange of boastful claims between you, and a competition of increase in riches and children. (All this is) like a rain, the vegetation of which attracts the farmers, then it withers, and you see it turning yellow, then it becomes straw. And in the Hereafter there is a severe punishment (for the disbelievers), and forgiveness from Allah and (Allah&s) pleasure (for the believers and the righteous). And the worldly life is nothing but a material of delusion.

جان رکھو کہ دنیا کی زندگانی یہی ہے کھیل اور تماشہ اور بناؤ اور بڑائیاں کرنی آپس میں اور بہتائیت ڈھونڈنی مال کی اور اولاد کی جیسے حالت ایک مینہ کی جو خوش لگا کسانوں کو اس کا سبزہ پھر زور پر آتا ہے پھر تو دیکھے زرد ہوگیا پھر ہوجاتا ہے روندا ہوا گھاس اور آخرت میں سخت عذاب ہے اور معافی بھی ہے اللہ سے اور رضا مندی اور دنیا کی زندگانی تو یہی ہے مال دغا کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

خوب جان لو کہ یہ دنیا کی زندگی اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل دل لگی کا سامان اور ظاہری ٹیپ ٹاپ ہے اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش ہے۔ (انسانی زندگی کی مثال ایسے ہے) جیسے بارش برستی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی روئیدگی کسانوں کو بہت اچھی لگتی ہے پھر وہ کھیتی اپنی پوری قوت پر آتی ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہوجاتی ہے پھر وہ کٹ کر چورا چورا ہوجاتی ہے۔ اور آخرت میں بہت سخت عذاب ہے اور (یا پھر) اللہ کی طرف سے مغفرت اور (اس کی) رضا ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو سوائے دھوکے کے ساز و سامان کے اور کچھ نہیں ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Know well that the life of this world is merely sport and diversion and adornment and an object of your boasting with one another, and a rivalry in the multiplication of riches and children. Its likeness is that of rain: when it produces vegetation it delights the tillers. But then it withers and you see it turn yellow, and then it crumbles away. In the Hereafter there is (either) grievous chastisement (or) forgiveness from Allah and (His) good pleasure. The life of this world is nothing but delusion.

خوب جان لو کہ یہ دنیا کی زندگی اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور دل لگی اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا ہے ۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش ہو گئی تو اس سے پیدا ہونے والی نباتات کو دیکھ کر کاشت کار خوش ہو گئے ۔ پھر وہی کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہو گئی ۔ پھر وہ بھس بن کر رہ جاتی ہے ۔ اس کے بر عکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب ہے اور اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی ہے ۔ دنیا کی زندگی ایک دھوکے کی ٹٹی کے سوا کچھ نہیں 36

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

خوب سمجھ لو کہ اس دنیا والی زندگی کی حقیقت بس یہ ہے کہ وہ نام ہے کھیل کود کا ، ظاہری سجاوٹ کا ، تمہارے ایک دوسرے پر فخر جتانے کا ، اور مال اور اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنے کا ۔ ( ١٦ ) اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش جس سے اگنے والی چیزیں کسانوں کو بہت اچھی لگتی ہیں ، پھر وہ اپنا زور دکھاتی ہیں ، پھر تم اس کو دیکھتے ہو کہ زرد پڑگئی ہے ، پھر وہ چورا چورا ہوجاتی ہے ۔ اور آخرت میں ( ایک تو ) سخت عذاب ہے ، اور ( دوسرے ) اللہ کی طرف سے بخشش ہے ، اور خوشنودی ، او دنیا والی زندگی دھکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(لوگو) یہ جان رکھو دنیا کی زندگی اور کچھ نہیں بس کھیل اور تماشا ہے اور بنائو سنگھار اور ایک دوسرے پر بڑائی جتانا اور ایک دوسرے سے زیادہ مال اور اولاد کی خواہش کرنا 5 اس کی مثال ایک مینہ کی سی ہے جس کی پیداوار نے کسانوں (کنبیوں) کو خوش کردیا 6 پھر چند ہی روز میں کوئی آفت آتی ہے) وہسوکھ جاتا ہے تو دیکھتا ہے وہ پیلا پڑگیا اس کے بعد (بھس کی طرح) روندن بن جانا ہے 7 اور آخرت بروں کے لئے سخت عذاب ہے اور اچھوں کے لئے اللہ کی معافی اور رضا مندی ہے اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جان لو ! کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور (ایک ظاہری) زینت اور ایک دوسرے پر فخر کرنا اور مال اور اولاد میں ایک کا دوسرے سے خود کو زیادہ بتانا ہے۔ اس کی مثال بارش کی ہے (کہ برستی ہے تو) اس سے اگنے والی کھیتی کسانوں کو بھلی لگتی ہے ۔ پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو تو اس کو زرد دیکھتا ہے پھر وہ چورا چورا ہوجاتی ہے ۔ اور آخرت میں شدید عذاب ہے اور اللہ کی طرف سے بخشش اور رضامندی ہے۔ اور دنیا کی زندگی محض دھوکے کا سامان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم اس بات کو ( اچھی طرح) جان لو کہ دنیا کی زندگی بس ایک کھیل کود، زیب وزینت، آپس میں ایک دوسرے پر فخر اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ ہے۔ اس کی مثال اس بارش جیسے ہے کہ ( جس کی وجہ سے ) اس کی پیداوار کاشت کار کو خوش کردیتی ہے۔ پھر وہ کھیتی خشک ہوجاتی ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑجاتی ہے پھر وہ چورا چورا ہوجاتی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Know that the life of the world is but a play and a pastime, and an adornment and a self-glorification among you and vying in respect of riches and children; as the likeness of vegetation after rains whereof the growth pleaseth the husbandmen, then it withereth and thou seest it becoming yellow, then it becometh chaff. And in the Hereafter there is both a grievous torment and forgiveness from Allah and His pleasure, and the life of the world is but a vain bauble.

کہ دنیوی زندگی محض ایک کھیل کود اور (ظاہری) خوشنمائی اور آپس میں ایک دوسرے پر فخر کرنا اور مال واولاد میں ایک دوسرے پر اپنی برتری جتلانا ہے ۔ گویا کہ مینہ ہے کہ اس کی پیداوار کاشتکاروں کو اچھی معلوم ہوتی ہے پھر خشک ہوجاتی ہے سو تو اسے زرد دیکھتا ہے پھر وہ چورا چورا ہوجاتی ہے ۔ اور آخرت میں عذاب شدید بھی ہے اور اللہ کی طرف سے مغفرت اور خوشنودی بھی اور دنیوی زندگی محض دھوکے کا سامان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جان رکھو کہ دنیا کی زندگی – لہو ولعب ، زیب وزینت اور مال واولاد کے معاملے میں باہمی تفاخر وتکاثر – کی تمثیل اس بارش کی ہے ، جس کی اپجائی ہوئی فصل کافروں کے دل کو موہ لے ، پھر وہ بھڑک اٹھے اور تم اسے زرد دیکھو ، پھر وہ ریزہ ریزہ ہوجائے اور آخرت میں ایک عذاب شدید بھی ہے اور اللہ کی طرف سے مغفرت اور خوشنودی بھی اور دنیا کی زندگی تو بس دھوکے کی ٹٹی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جان لو کہ دنیا کی زندگی تو بس ایک کھیل اور تماشا ( دل لگی ) اور ظاہری خوشنمائی اور تم لوگوں کا ایک دوسرے پر فخر کرنا اور مال اور اولاد میں ایک دوسرے سے آگے بڑھ جانے کی خواہش کرنا ہی ہے ، اس کی مثال بارش کی سی ہے کہ کسانوں کو اس کی کھیتی خوش کردیتی ہے پھر وہ خشک ہوجاتی ( پک جاتی ) ہے پس اسے زرد دیکھتا ہے پھر وہ چُورا چُورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں ( یا تو ) سخت عذاب ہے اور ( یاپھر ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے مغفرت و رضا مندی اور دنیا کی زندگی تو بس دھوکے کا سامان ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جان رکھو کہ دنیا کی زندگی مخص کھیل تماشہ، زینت و زیبائش اور تمہارے آپس میں فخر و ستائش اور مال و اولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب و خواہش ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے بارش کہ اس سے کھیتی اگتی ہے کسانوں کو بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر اے دیکھنے والے تو اسے دیکھتا ہے کہ پک کر زرد ہوجاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے۔ اور آخرت میں کافروں کے لیے عذاب شدید اور مومنوں کے لیے اللہ کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو صرف متاع فریب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یقین جانو (اے لوگوں ! ) کہ یہ دنیاوی زندگی تو محض ایک کھیل اور تماشا ہے اور ایک زیبائش اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا (اس کی مثال ایسے ہی ہے) جیسے بارش برستی ہے اور اس سے اگنے والی پیداوار دل موہ لیتی ہے کافروں کے پھر چندے بعد وہ خشک ہوجاتی ہے تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑگئی ہے پھر وہ چورا چورا ہو کر رہ جاتی ہے آخرت میں بڑا سخت عذاب بھی ہے اور اللہ کی طرف ایک عظیم الشان بخشش بھی، اور اس کی رضا بھی، اور دنیاوی زندگی تو دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

خوب جان لوکہ دنیا کہ زندگی محض کھیل تماشا ، زینت اور تمہارے آپس میں فخرجتلانا اور مال ودولت اور اولادمیں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنا ہے ایسے ہے جیسے بارش ہوئی تواس کے پودوں کی کاشت نے کاشت کاروں کو خوش کردیاپھروہ خشک ہوجاتی ہے پھرتواسے زردپڑی ہوئی دیکھتا ہے پھروہ بھس بن جاتی ہے اور آخرت میں شدید عذاب ہے اور اللہ کی بخشش اور اس کی رضا ہے اور دنیاکی زندگی تو محض دھوکے کاسامان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جان لو کہ دنیا کی زندگی تو نہیں مگر کھیل کود ( ف۵۸ ) اور آرائش اور تمہارا آپس میں بڑائی مارنا اور مال اور اولاد میں ایک دوسرے پر زیادتی چاہنا ( ف۵۹ ) اس مینھ کی طرح جس کا اُگایاسبزہ کسانوں کو بھایا پھر سوکھا ( ف٦۰ ) کہ تو اسے زرد دیکھے پھر روندن ( پامال کیا ہوا ) ہوگیا ( ف٦۱ ) اور آخرت میں سخت عذاب ہے ( ف٦۲ ) اور اللہ کی طرف سے بخشش اور اس کی رضا ( ف٦۳ ) اور دنیا کا جینا تو نہیں مگر دھوکے کا مال ( ف٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا ہے اور ظاہری آرائش ہے اور آپس میں فخر اور خود ستائی ہے اور ایک دوسرے پر مال و اولاد میں زیادتی کی طلب ہے ، اس کی مثال بارش کی سی ہے کہ جس کی پیداوار کسانوں کو بھلی لگتی ہے پھر وہ خشک ہو جاتی ہے پھر تم اسے پک کر زرد ہوتا دیکھتے ہو پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے ، اور آخرت میں ( نافرمانوں کے لئے ) سخت عذاب ہے اور ( فرمانبرداروں کے لئے ) اللہ کی جانب سے مغفرت اور عظیم خوشنودی ہے ، اور دنیا کی زندگی دھوکے کی پونجی کے سوا کچھ نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور خوب جان لو کہ دنیا کی زندگی کھیل تماشہ ، ظاہری زیب و زینت ، باہمی فخر و مباہات اورمال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش ہے اس کے سو اکچھ نہیں ہے ۔ اس ( کے عارضی ہو نے ) کی مثال ایسی ہے جیسے بارش کہ اس کی نباتات ( پیداوار ) کافروں ( کسانوں ) کو حیرت میں ڈال دیتی ہے پھر وہ خشک ہو کر پکنے لگتی ہے تو تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہو گئی ہے پھر وہ ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے اور ( کفار کیلئے ) آخرت میں سخت عذاب ہے اور ( مؤمنین کیلئے ) اللہ کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے اور دنیاوی زندگی دھوکے کے ساز و سامان کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Know ye (all), that the life of this world is but play and amusement, pomp and mutual boasting and multiplying, (in rivalry) among yourselves, riches and children. Here is a similitude: How rain and the growth which it brings forth, delight (the hearts of) the tillers; soon it withers; thou wilt see it grow yellow; then it becomes dry and crumbles away. But in the Hereafter is a Penalty severe (for the devotees of wrong). And Forgiveness from Allah and (His) Good Pleasure (for the devotees of Allah). And what is the life of this world, but goods and chattels of deception?

Translated by

Muhammad Sarwar

Know that the worldly life is only a game, a temporary attraction, a means of boastfulness among yourselves and a place for multiplying your wealth and children. It is like the rain which produces plants that are attractive to the unbelievers. These plants flourish, turn yellow, and then become crushed bits of straw. In the life hereafter there will be severe torment or forgiveness and mercy from God. The worldly life is only an illusion.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Know that the life of this world is only play and amusement, pomp and mutual boasting among you, and rivalry in respect of wealth and children. (It is) like a rain (Ghayth), thereof the growth is pleasing to the tiller; afterwards it dries up and you see it turning yellow; then it becomes straw. But in the Hereafter (there is) a severe torment, and (there is) forgiveness from Allah and (His) pleasure. And the life of this world is only a deceiving enjoyment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Know that this world's life is only sport and play and gaiety and boasting among yourselves, and a vying in the multiplication of wealth and children, like the rain, whose causing the vegetation to grow, pleases the husbandmen, then it withers away so that you will see it become yellow, then it becomes dried up and broken down; and in the hereafter is a severe chastisement and (also) forgiveness from Allah and (His) pleasure; and this world's life is naught but means of deception.

Translated by

William Pickthall

Know that the life of the world is only play, and idle talk, and pageantry, and boasting among you, and rivalry in respect of wealth and children; as the likeness of vegetation after rain, whereof the growth is pleasing to the husbandman, but afterward it drieth up and thou seest it turning yellow, then it becometh straw. And in the Hereafter there is grievous punishment, and (also) forgiveness from Allah and His good pleasure, whereas the life of the world is but matter of illusion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जान लो, सांसारिक जीवन तो बस एक खेल और तमाशा है और एक साज-सज्जा, और तुम्हारा आपस में एक-दूसरे पर बड़ाई जताना, और धन और सन्तान में परस्पर एक-दूसरे से बढ़ा हुआ प्रदर्शित करना। वर्षा की मिसाल की तरह जिस की वनस्पति ने किसान का दिल मोह लिया। फिर वह पक जाती है; फिर तुम उसे देखते हो कि वह पीली हो गई। फिर वह चूर्ण-विचूर्ण होकर रह जाती है, जबकि आख़िरत में कठोर यातना भी है और अल्लाह की क्षमा और प्रसन्नता भी। सांसारिक जीवन तो केवल धोखे की सुख-सामग्री है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم خوب جان لو کہ (آخرت کے مقابلہ میں) دنیوی حیات محض لہو و لعب اور (ایک ظاہری) زینت اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے سے زیادہ بتلانا ہے (4) ․جیسے مینہ کہ اسکی پیداوار کاشتکاروں کو اچھی معلوم ہوتی ہے پھر وہ خشک ہوجاتی ہے سو اس کو تو زرد دیکھتا ہے پھر وہ چورا چورا ہوجاتی ہے (5) اور آخرت ( کی کیفیت یہ ہے کہ اس) میں عذاب شدید ہے اور خدا کی طرف سے مغفرت اور رضامندی ہے اور دنیوی زندگانی محض دھوکے کا اسباب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جان لو کہ دنیا کی زندگی ایک کھیل، تماشا، زینت، فخر کا باعث اور تمہارا آپس میں مال اور اولاد میں ایک دوسرے پر کثرت جتلانے کی کوشش کرنا ہے، اس کی مثال بارش سے پیدا ہونے والی نباتات جیسی ہے جسے دیکھ کر کاشت کار خوش ہوتے ہیں پھر وہ کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہو کر بھس بن جاتی ہے اس کے برعکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب، اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی بھی ہے، دنیا کی زندگی دھوکے کے سوا کچھ نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خوب جان لو یہ دنیا کی زندگی اس کے سو کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور دل لگی اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال واولاد میں ایک دوسری سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش ہوگئی تو اس سے پیدا ہونے والی نباتات کو دیکھ کر کاشت کار خوش ہوگئے۔ پھر وہی کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہوگئی۔ پھر وہ بھس بن کر رہ جاتی ہے۔ اس کی برعکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب ہے اور اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی ہے۔ دنیا کی زندگی ایک دھوکے کی ٹٹی کے سوا کچھ نہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم خوب جان لو کہ دنیوی زندگی محض لہود لعب اور زینت اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے سے اپنے کو زیادہ بتانا ہے جیسے بارش ہے کہ اس کی پیداوار کاشتکاروں کو اچھی معلوم ہوتی ہے پھر وہ خشک ہوجاتی ہے سو اے مخاطب اس کو تو زرد ہونے کی حالت میں دیکھتا ہے پھر وہ چورا چورا ہوجاتی ہے، اور آخرت میں عذاب شدید ہے اور اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضا مندی ہے، اور دنیاوی زندگی محض دھوکہ کا سامان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جان رکھو کہ دنیا کی زندگانی یہی ہے کھیل اور تماشا اور بناؤ اور بڑائیاں کرنی آپس میں اور بہتات ڈھونڈنی مال کی اور اولاد کی جیسے حالت ایک مینہ کی جو خوش لگا کسانوں کو اس کا سبزہ پھر زور پر آتا ہے پھر تو دیکھے زرد ہوگیا پھر ہوجاتا ہے روندا ہوا گھاس اور آخرت میں سخت عذاب ہے اور معافی بھی ہے اللہ سے اور رضامندی اور دنیا کی زندگانی تو یہی ہے مال دغا کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم خوب جان لو کہ دنیا کی زندگی تو بس یہی ایک جی کا بہلانا اور کھیل ہے اور ظاہری آرائش ہے اور آپس میں ایک دوسرے پر فخر کرنا اور اموال واولاد میں ایک دوسرے سے اپنے کو زیادہ بتلانا ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے بارش کہ اس کی پیداوار کاشتکاروں کو خوش کرتی ہے پھر وہ خشک ہوجاتی ہے پھر اے مخاطب تو اس کو دیکھتا ہے کہ وہ زرد پڑگئی پھر وہ چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت کی کیفیت یہ ہے کہ اس میں سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت اور رضامندی ہے اور دنیا کی زندگی تو محض ایک سرمایہ فریب ہے۔