Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 21

سورة الحديد

سَابِقُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا کَعَرۡضِ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ۙ اُعِدَّتۡ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ ؕ ذٰلِکَ فَضۡلُ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۲۱﴾

Race toward forgiveness from your Lord and a Garden whose width is like the width of the heavens and earth, prepared for those who believed in Allah and His messengers. That is the bounty of Allah which He gives to whom He wills, and Allah is the possessor of great bounty.

۔ ( آؤ ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسماں و زمین کی وسعت کے برابر ہے یہ ان کے لئے بنائی گئی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں ایمان رکھتے ہیں ۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَابِقُوۡۤا
دوڑو
اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ
طرف بخشش کے
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
اپنے رب کی
وَجَنَّۃٍ
اور جنت کی
عَرۡضُہَا
چوڑائی جس کے
کَعَرۡضِ
جیسے چوڑائی
السَّمَآءِ
آسمان
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
اُعِدَّتۡ
وہ تیار کی گئی ہے
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں پر
ذٰلِکَ
یہ
فَضۡلُ
فضل ہے
اللّٰہِ
اللہ کا
یُؤۡتِیۡہِ
وہ عطا کرتا ہے اسے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
ذُوالۡفَضۡلِ
فضل والا ہے
الۡعَظِیۡمِ
بہت بڑے
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَابِقُوۡۤا
دوڑو
اِلٰی
طرف
مَغۡفِرَۃٍ
مغفرت کی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَجَنَّۃٍ
اور جنت کی
عَرۡضُہَا
چوڑائی اس کی
کَعَرۡضِ
جتنی چوڑائی ہے
السَّمَآءِ
آسمان کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
اُعِدَّتۡ
تیار کی گئی ہے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں پر
ذٰلِکَ
یہ
فَضۡلُ
فضل ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
یُؤۡتِیۡہِ
وہ عطا کرتا ہے اس کو
مَنۡ یَّشَآءُ
جسے چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
ذُوالۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ
بڑے ہی فضل والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Race toward forgiveness from your Lord and a Garden whose width is like the width of the heavens and earth, prepared for those who believed in Allah and His messengers. That is the bounty of Allah which He gives to whom He wills, and Allah is the possessor of great bounty.

۔ ( آؤ ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسماں و زمین کی وسعت کے برابر ہے یہ ان کے لئے بنائی گئی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں ایمان رکھتے ہیں ۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم اپنے پروردگار کی مغفرت اور اس جنت کو حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے آگے نکل جاؤ جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کے برابر ہے۔ وہ ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دیتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

دوڑواپنے رب کی مغفرت اوراُس جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمان اورزمین کی چوڑائی جتنی ہے،اُن لوگوں کے لیے تیارکی گئی ہے جواﷲ تعالیٰ پر اوراُس کے رسولوں پرایمان لائے یہ اﷲ تعالیٰ کافضل ہے،وہ جسے چاہتاہے عطا کرتا ہے اور اﷲ تعالیٰ بڑے ہی فضل والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Compete each other in proceeding towards forgiveness from your Lord, and to Paradise the width of which is like the width of the sky and the earth. It has been prepared for those who believe in Allah and His messengers. That is the bounty of Allah that He gives to whomever He wills, and Allah is the Lord of the great bounty.

دوڑو اپنے رب کی معافی کی طرف کو اور بہشت کو جس کا پھیلاؤ ہے جیسے پھیلاؤ آسمان اور زمین کا تیار رکھی ہے واسطے ان کے جو یقین لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر یہ فضل اللہ کا ہے دے اس کو جس کو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان اور زمین جیسی ہے۔ وہ تیار کی گئی ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔ یہ اللہ کا فضل ہے جس کو بھی وہ چاہے گا دے گا۔ اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So vie with one another in seeking to attain your Lord's forgiveness and a Garden whose width is as the width of the heaven and the earth, one which has been prepared for those who believe in Allah and His Messengers. That is Allah's bounty which He bestows upon those whom He pleases. Allah is the Lord of abounding bounty.

دوڑو اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو 37 اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین جیسی ہے 38 ۔ جو مہیا کی گئی ہے ان لوگوں کے لیئے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہوں ۔ یہ اللہ کا فضل ہے ، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمان اور زمین کی چوڑائی جیسی ہے ، یہ ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں ، یہ اللہ کا فضل ہے جو وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے ۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو اپنے مالک کی معافی بخشش کی طرف لپکو 2 اور اس باغ بہشت کی طرف جس کی چوڑائی یا پھیلائو آسمان اور زمین دونوں کی چوڑائی یا پھیلائو کے برابر ہے 3 وہ ان لوگوں کے لئیت یار کیا گیا ہے جو اللہ اور اس کے سب پیغمبروں پر ایمان لائے یہ (عافی اور باغ ملنا) اللہ کا فضل ہے جس کو وہ چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف دوڑو اور جنت کی طرف کہ اس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کی طرح ہے۔ ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لاتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہیں اسے (اپنا فضل) عطا فرمائیں ۔ اور اللہ بڑے فضل کے مالک ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آخرت کا عذاب شدید ہے اور اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضا مندی ( کا وعدہ ہے) اور دنیا کی زندگی سوائے دھوکے اور فریب کے اور کیا ہے ؟ تم اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف دوڑو جس جنت کا پھیلائو ایسا ہے جیسے آسمان اور زمین کا پھیلائو۔ یہ جنت ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں۔ یہ محض اللہ کے فضل و کرم سے (ملتی ہے) وہ جس کو چاہے گا عطا فرما دے گا اور اللہ بڑے فضل و کرم والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(بندو) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی (طرف) جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے۔ اور جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Strive with one another in hastening toward forgiveness from your Lord and toward a Garden whereof the width is as the width of the heavens and the earth, gotten ready for those who beiieve in Allah and His apostles. This is the grace of Allah; He vouchsafeth It Unto whomsoever He will; and Allah is Owner of mighty grace.

دوڑو اپنے پروردگار کی مغفرت کی طرف اور جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین کی وسعت کی سی ہے ۔ تیار کی گئی ہے ان لوگوں کے لئے جو اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں یہ اللہ کا فضل ہے وہ اپنا فضل جسے چاہے عطا کرے اور اللہ ہی بڑے فضل والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم مسابقت کرو اپنے رب کی مغفرت اور ایک ایسی جنت کی طرف ، جس کا طول وعرض آسمان وزمین کے طول وعرض کے مانند ہوگا ۔ وہ تیار کی گئی ہے ان لوگوں کیلئے ، جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔ یہ اللہ کا فضل ہے ، اس کو بخشے گا وہ جس کو چاہے گا اور اللہ بڑے ہی فضل والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے لوگو ) تم اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف ایک دوسریسے آگے بڑھنے کی کوشش کرو ، جس کی وسعت / چوڑائی آسان اور زمین کی وسعت / چوڑائی جیسی ہے ، وہ ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں ، یہ اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل ہے وہ جس کے لیے چاہتا ہے عطا فرمادیتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑے فضل والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بندو ! اپنے رب کی بخشش کی طرف اور جنت کی طرف جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کے برابر ہے اور جو ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں۔ جلدی کرویہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پس) تم ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو (اے لوگوں ! ) اپنے رب کی بخشش اور اس عظیم الشان جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمان اور زمین کے برابر ہے جسے تیار کیا گیا ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر یہ اللہ کا فضل ہے جسے وہ عطاء فرماتا ہے جس کو چاہتا ہے اور اللہ بڑا ہی فضل والا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

تم اپنے رب کی مغفرت اور جنت کو حاصل کرنے کے لئے سبقت کروجسکاعرض آسمان اور زمین کاعرض کے برابرہے وہ ان کے لئے تیارکی گئی ہےجو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے یہ اللہ کافضل ہے جسے چاہےدیتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بڑھ کر چلو اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف ( ف٦۵ ) جس کی چوڑائی جیسے آسمان اور زمین کا پھیلاؤ ( ف٦٦ ) تیار ہوئی ہے ان کے لیے جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے ، یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے ، اور اللہ بڑا فضل والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے بندو! ) تم اپنے رب کی بخشش کی طرف تیز لپکو اور جنت کی طرف ( بھی ) جس کی چوڑائی ( ہی ) آسمان اور زمین کی وسعت جتنی ہے ، اُن لوگوں کیلئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں ، یہ اللہ کا فضل ہے جسے وہ چاہتا ہے اسے عطا فرما دیتا ہے ، اور اللہ عظیم فضل والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے پروردگار کی مغفرت اور اس جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمان و زمین کی چوڑائی کے برابر ہے جو ان لوگوں کیلئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسولوں ( ع ) پر ایمان لائیں اور یہ اللہ کا فضل و کرم ہے جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑا ہی فضل والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Be ye foremost (in seeking) Forgiveness from your Lord, and a Garden (of Bliss), the width whereof is as the width of heaven and earth, prepared for those who believe in Allah and His messengers: that is the Grace of Allah, which He bestows on whom he pleases: and Allah is the Lord of Grace abounding.

Translated by

Muhammad Sarwar

Compete with one another to achieve forgiveness from your Lord and to reach Paradise, which is as vast as the heavens and the earth, and is prepared for those who believe in God and His Messenger. This is the blessing of God and He grants it to whomever He wants. The blessings of God are great.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Race with one another in hastening towards forgiveness from your Lord, and Paradise the width whereof is as the width of the heaven and the earth, prepared for those who believe in Allah and His Messengers. That is the grace of Allah which He bestows on whom He is pleased with. And Allah is the Owner of great bounty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Hasten to forgiveness from your Lord and to a garden the extensiveness of which is as the extensiveness of the heaven and the earth; it is prepared for those who believe in Allah and His apostles; that is the grace of Allah: He gives it to whom He pleases, and Allah is the Lord of mighty grace.

Translated by

William Pickthall

Race one with another for forgiveness from your Lord and a Garden whereof the breadth is as the breadth of the heavens and the earth, which is in store for those who believe in Allah and His messengers. Such is the bounty of Allah, which He bestoweth upon whom He will, and Allah is of Infinite Bounty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अपने रब की क्षमा और उस जन्नत की ओर अग्रसर होने में एक-दूसरे से बाज़ी ले जाओ, जिस का विस्तार आकाश और धरती के विस्तार जैसा है, जो उन लोगों के लिए तैयार की गई है जो अल्लाह और उस के रसूलों पर ईमान लाए हों। यह अल्लाह का उदार अनुग्रह है, जिसे चाहता है प्रदान करता है। अल्लाह बड़े उदार अनुग्रह का मालिक है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم اپنے پروردگار کی طرف دوڑو اور (نیز) ایسی جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان اور زمین کی وسعت کی برابر ہے (6) وہ ان لوگوں کے واسطے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اسکے رسول (علیہ السلام) پر ایمان رکھتے ہیں یہ اللہ کا فضل ہے وہ اپنا فضل جس کو چاہیں عنایت کردیں اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اپنے رب کی مغفرت اور اس 3 کی طرف ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو جس کی وسعت آسمان و زمین جیسی ہے، جو ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں، یہ اللہ کا فضل ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دوڑو اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین جیسی ہے ، جو مہیا کی گئی ہے ان لوگوں کے لئے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہوں۔ یہ اللہ کا فضل ہے ، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ، اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم اپنے پروردگار کی مغفرت کی طرف دوڑو اور ایسی جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان اور زمین کی وسعت کے برابر ہے وہ ان لوگوں کے واسطے تیار کی گئی ہے جو اللہ پر اور اسکے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں یہ اللہ کا فضل ہے وہ اپنا فضل جس کو چاہے عنایت فرمائے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دوڑو اپنے رب کی معافی کی طرف کو اور بہشت کو جس کا پھیلاؤ ہے جیسے پھیلاؤ آسمان اور زمین کا تیار رکھی ہے واسطے ان کے جو یقین لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر، یہ فضل اللہ کا ہے دے اس کو جس کو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف بڑھے چلو جس کا عرض ایسا ہے جیسا آسمان و زمین کا پھیلائو وہ جنت ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں یہ مغفرت وجنت اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہاپنا فضل جس کو چاہے عنایت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے۔