Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 26

سورة الحديد

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا وَّ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ جَعَلۡنَا فِیۡ ذُرِّیَّتِہِمَا النُّبُوَّۃَ وَ الۡکِتٰبَ فَمِنۡہُمۡ مُّہۡتَدٍ ۚ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۲۶﴾

And We have already sent Noah and Abraham and placed in their descendants prophethood and scripture; and among them is he who is guided, but many of them are defiantly disobedient.

بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم ( علیہما السلام ) کو ( پیغمبر بنا کر ) بھیجا اور ہم نے دونوں ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب جاری رکھی تو ان میں سے کچھ تو راہ یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر نافرمان رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
نُوۡحًا
نوح
وَّاِبۡرٰہِیۡمَ
اور ابراہیم کو
وَجَعَلۡنَا
اور رکھی ہم نے
فِیۡ ذُرِّیَّتِہِمَا
ان دونوں کی اولاد میں
النُّبُوَّۃَ
نبوت
وَالۡکِتٰبَ
اور کتاب
فَمِنۡہُمۡ
تو کچھ ان میں سے
مُّہۡتَدٍ
ہدایت یافتہ ہیں
وَکَثِیۡرٌ
اور اکثر
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
فٰسِقُوۡنَ
فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلاشبہ یقیناً
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
نُوۡحًا
نوح کو
وَّاِبۡرٰہِیۡمَ
اور ابراہیم کو
وَجَعَلۡنَا
اور رکھی ہم نے
فِیۡ ذُرِّیَّتِہِمَا
ان کی اولاد میں
النُّبُوَّۃَ
نبوت
وَالۡکِتٰبَ
اور کتاب
فَمِنۡہُمۡ
چنانچہ ان میں سے
مُّہۡتَدٍ
کوئی ہدایت پانے والا
وَکَثِیۡرٌ
اور اکثر
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
فٰسِقُوۡنَ
نافرمان ہیں
Translated by

Juna Garhi

And We have already sent Noah and Abraham and placed in their descendants prophethood and scripture; and among them is he who is guided, but many of them are defiantly disobedient.

بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم ( علیہما السلام ) کو ( پیغمبر بنا کر ) بھیجا اور ہم نے دونوں ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب جاری رکھی تو ان میں سے کچھ تو راہ یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر نافرمان رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ابراہیم اور نوح کو (رسول بنا کر) بھیجا۔ اور نبوت اور کتاب انہی دونوں کی اولاد میں رکھ دی۔ پھر ان میں کچھ تو راہ راست پر رہے اور اکثر لوگ نافرمان ہی تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقینا ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ہم نے ان کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی چنانچہ ان میں سے کوئی ہدایت اختیار کرنے والا تھا اور ان میں سے اکثر نا فرمان ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And we have indeed sent Nuh and Ibrahim, and kept the Book and prophet-hood (continuing) in their progeny. So, some of those (to whom they were sent) were on the right path, and many of them were sinners.

اور ہم نے بھیجا نوح کو اور ابراہیم کو اور ٹھہرا دی دونوں کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب پھر کوئی ان میں راہ پر ہے اور بہت ان میں نافرمان ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے ہی بھیجا تھا نوح (علیہ السلام) کو بھی اور ابراہیم (علیہ السلام) کو بھی اور ہم نے انہی دونوں کی نسل میں رکھ دی نبوت اور کتاب } تو ان ( کی نسل) میں کچھ تو ہدایت یافتہ بھی ہیں لیکن ان کی اکثریت فاسقوں پر مشتمل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed We sent forth Noah and Abraham and established in their line Prophecy and the Book. Then some of them embraced the guidance and many of them are wicked.

ہم نے48 نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ان دونوں کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی 49 ۔ پھر ان کی اولاد میں سے کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہو گئے 50 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے نوح کو اور ابراہیم کو پیغمبر بنا کر بھیجا ، اور ان دونوں کی اولاد میں نبوت اور کتاب کا سلسلہ جاری کیا ۔ پھر ان میں سے کچھ تو ہدایت پر آگئے ، اور ان میں سے بہت سے لوگ نافرمان رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نوح اور ابراہیم کو (پیمبر بنا کر) بھیج چکے ہیں اور ان کی اولاد میں ہم نے پیغمبری اور کتاب کو جاری) 4 رکھا اس پر بھی ان کی اولاد میں سے بعضے تو راہ پر آئے اور بہتیرے نافرمان ہی رہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے نوح اور ابراہیم (علیہما السلام) کو بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب جاری فرمائی تو ان میں سے بعض تو ہدایت یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر نافرمان تھے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ہی نوح (علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام) کو رسول بنا کر بھیجا تھا اور ان کی اولاد میں بھی نبوت اور کتاب ( کا سلسلہ جاری) رکھا۔ پھر ان کی اولادوں میں سے بعض تو ہدایت پانے والے بن گئے لیکن ان میں سے اکثر تو نافرمان ہی رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں۔ اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We sent Nuh and Ibrahim, and We placed in the posterity of the twain the prophecy and the Book. Then of them some are guided ones, and many of them are transgressors.

اور ہم نے نوح اور ابراہیم (علیہ السلام) کو پیغمبر بنا کر بھیجا اور دونوں کی نسل میں نبوت اور کتاب جاری کردی ۔ سو ان میں سے ہدایت یافتہ بھی ہوئے اور اکثر ان میں کے نافرمان نکلے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم کو رسول بنا کر بھیجا اور ان دونوں کی ذریت میں نبوت اور کتاب کا سلسلہ جاری کیا ۔ پس ان میں سے کچھ تو ہدایت پانے والے بنے اور زیادہ ان میں نافرمان نکلے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے ( حضرت ) نوح اور ( حضرت ) ابراہیم ( علیہما السلام ) کو رسول بناکر بھیجا اور ہم نے ان دونوں کی اولاد میں نبوت اور کتاب کا سلسلہ جاری فرمادیا پس ان میں سے بعض تو ہدایت یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو پیغمبر بنا کر بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب کے سلسلے کو وقتاً فوقتاً جاری رکھا، بعض تو ان میں ہدایت پر ہیں اور اکثر ان میں سے نافرمان ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم ہی نے بھیجا (اس سے پہلے) نوح اور ابراہیم کو پیغمبر بنا کر اور ان ہی دونوں کی نسل میں ہم نے نبوت بھی رکھ دی اور کتاب بھی پھر ان میں سے کچھ تو راہ راست پر رہے مگر ان میں سے زیادہ تر پھر بھی بدکار ہی رہے

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے یقینا ابراہیم اور نوح کو ( رسول بناکربھیجا ہے ) اور ان دونوں کی اولادمیں انبیاء پیداکئے اور کتابیں نازل کیں ، پس ان میں سے بعض نے ہدا یت قبول کی اور ان میں اکثر نافرمان ہوگئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ان کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی ( ف۸٦ ) تو ان میں ( ف۸۷ ) کوئی راہ پر آیا اور ان میں بہتیرے فاسق ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم علیہما السلام کو بھیجا اور ہم نے دونوں کی اولاد میں رسالت اور کتاب مقرر فرما دی تو ان میں سے ( بعض ) ہدایت یافتہ ہیں ، اور ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور بےشک ہم نے نوح ( ع ) اور ابراہیم ( ع ) کو رسول بنا کر بھیجا اور ان دونوں کی اولاد میں نبوت اور کتاب قرار دی ( جاری کر دی ) پس ان میں سے بعض تو ہدایت یافتہ ہیں اور ان میں اکثر فاسق ( بدکا ر ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We sent Noah and Abraham, and established in their line Prophethood and Revelation: and some of them were on right guidance. But many of them became rebellious transgressors.

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent Noah and Abraham and placed prophethood and the Book among their offsprings, some of whom have the right guidance. However, most of them are evil doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed, We sent Nuh and Ibrahim, and placed in their offspring prophethood and Scripture. And among them there are some who are guided; but many of them are rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We sent Nuh and Ibrahim and We gave to their offspring the (gift of) prophecy and the Book; so there are among them those who go aright, and most of them are transgressors.

Translated by

William Pickthall

And We verily sent Noah and Abraham and placed the prophethood and the scripture among their seed, and among them there is he who goeth right, but many of them are evil-livers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने नूह और इबराहीम को भेजा और उन दोनों की सन्तान में पैग़म्बरी और क़िताब रख दी। फिर उन में से किसी ने तो संमार्ग अपनाया; किन्तु उन में से अधिकतर अवज्ञाकारी हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے نوح (علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام) کو پیغمبر بناکر بھیجا اور ہم نے ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب جاری رکھی سو ان لوگوں میں بعضے تو ہدایت یافتہ ہوئے اور بہت سے ان میں نافرمان تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ان کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی، پھر ان کی اولاد میں کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے نافرمان ہوئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ان دونوں کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی۔ پھر ان کی اولاد میں سے کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہوگئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو پیغمبر بنا کر بھیجا اور ہم نے ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتب جاری رکھی، سو ان لوگوں میں بعض تو ہدایت یافتہ ہوئے اور بہت سے ان میں نافرمان تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے بھیجا نوح کو اور ابراہیم کو اور ٹھہرا دی دونوں کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب پھر کوئی ان میں راہ پر ہے اور بہت ان میں نافرمان ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ ہم نے نوح (علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام) کو رسول بناکر بھیجا اور ہم نے ان دونوں کی اولاد میں نبوت اور کتاب کا سلسلہ جاری رکھا پھر ان کی اولاد میں سے بعض ہدایت یافتہ ہوئے اور اکثر ان میں نافرمان رہے۔