Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 27

سورة الحديد

ثُمَّ قَفَّیۡنَا عَلٰۤی اٰثَارِہِمۡ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّیۡنَا بِعِیۡسَی ابۡنِ مَرۡیَمَ وَ اٰتَیۡنٰہُ الۡاِنۡجِیۡلَ ۬ ۙ وَ جَعَلۡنَا فِیۡ قُلُوۡبِ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُ رَاۡفَۃً وَّ رَحۡمَۃً ؕ وَ رَہۡبَانِیَّۃَۨ ابۡتَدَعُوۡہَا مَا کَتَبۡنٰہَا عَلَیۡہِمۡ اِلَّا ابۡتِغَآءَ رِضۡوَانِ اللّٰہِ فَمَا رَعَوۡہَا حَقَّ رِعَایَتِہَا ۚ فَاٰتَیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡہُمۡ اَجۡرَہُمۡ ۚ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۲۷﴾

Then We sent following their footsteps Our messengers and followed [them] with Jesus, the son of Mary, and gave him the Gospel. And We placed in the hearts of those who followed him compassion and mercy and monasticism, which they innovated; We did not prescribe it for them except [that they did so] seeking the approval of Allah . But they did not observe it with due observance. So We gave the ones who believed among them their reward, but many of them are defiantly disobedient.

ان کے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں کو پے درپے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام ) کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی اور ان کے ماننے والوں کے دلوں میں شفقت اور رحم پیدا کر دیا ہاں رہبانیت ( ترک دنیا ) تو ان لوگوں نے از خود ایجاد کر لی تھی ہم نے ان پر اسے واجب نہ کیا تھا سوائے اللہ کی رضا جوئی کے ۔ سوا انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی پھر بھی ہم نے ان میں سے جو ایمان لائے تھےانہیں ان کا اجر دیا اور ان میں زیادہ تر لو گ نافرمان ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
قَفَّیۡنَا
پے در پے بھیجے ہم نے
عَلٰۤی اٰثَارِہِمۡ
ان کے آثار پر
بِرُسُلِنَا
اپنے رسول
وَقَفَّیۡنَا
اور پیچھے بھیجا ہم نے
بِعِیۡسَی ابۡنِ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مریم کو
وَاٰتَیۡنٰہُ
اور عطا کی ہم نے اس کو
الۡاِنۡجِیۡلَ
انجیل
وَجَعَلۡنَا
اور ڈال دیا ہم نے
فِیۡ قُلُوۡبِ
دلوں میں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جنہوں نے
اتَّبَعُوۡہُ
پیروی کی اس کی
رَاۡفَۃً
شفقت
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت کو
وَرَہۡبَانِیَّۃَۨ
اور رہبانیت/ترک دینا
ابۡتَدَعُوۡہَا
انہوں نے ایجاد کر لیا اسے
مَاکَتَبۡنٰہَا
نہیں فرض کیا تھا ہم نے اسے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اِلَّا
مگر
ابۡتِغَآءَ
حاصل کرنے کو
رِضۡوَانِ
رضا
اللّٰہِ
اللہ کی
فَمَا
تو نہیں
رَعَوۡہَا
انہوں نے خیال رکھا اس کا
حَقَّ
جیسے حق تھا
رِعَایَتِہَا
اس کا خیال رکھنے کا
فَاٰتَیۡنَا
تو دیا ہم نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَجۡرَہُمۡ
اجر ان کا
وَکَثِیۡرٌ
اور اکثر
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
فٰسِقُوۡنَ
فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
قَفَّیۡنَا
پے در پے بھیجے ہم نے
عَلٰۤی
اوپر
اٰثَارِہِمۡ
ان کےنقش قدم کے
بِرُسُلِنَا
اپنے رسول
وَقَفَّیۡنَا
اور ان کے بعد بھیجا ہم نے
بِعِیۡسَی ابۡنِ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مریم کو
وَاٰتَیۡنٰہُ
اور دی ہم نے اس کو
الۡاِنۡجِیۡلَ
انجیل
وَجَعَلۡنَا
اور ڈال دی ہم نے
فِیۡ قُلُوۡبِ
دلوں میں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے
اتَّبَعُوۡہُ
جنہوں نے پیروی کی اس کی
رَاۡفَۃً
نرمی
وَّرَحۡمَۃً
اور مہربانی
وَرَہۡبَانِیَّۃَۨ
اور رہبانیت
ابۡتَدَعُوۡہَا
انہوں نے خود ایجاد کیا اس کو
مَا
نہیں
کَتَبۡنٰہَا
ہم نے فرض کیا تھا اس کو
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اِلَّا
مگر
ابۡتِغَآءَ
طلب میں
رِضۡوَانِ
رضامندی کی
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
فَمَا
پھرنہ
رَعَوۡہَا
انہوں نے لحاظ رکھا اس کا
حَقَّ
حق ہے
رِعَایَتِہَا
اس کے لحاظ رکھنے کا
فَاٰتَیۡنَا
تو عطا کیا ہم نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
اٰمَنُوۡا
جوایمان لائے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَجۡرَہُمۡ
اجر ان کا
وَکَثِیۡرٌ
اور اکثر
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
فٰسِقُوۡنَ
نافرمان ہیں
Translated by

Juna Garhi

Then We sent following their footsteps Our messengers and followed [them] with Jesus, the son of Mary, and gave him the Gospel. And We placed in the hearts of those who followed him compassion and mercy and monasticism, which they innovated; We did not prescribe it for them except [that they did so] seeking the approval of Allah . But they did not observe it with due observance. So We gave the ones who believed among them their reward, but many of them are defiantly disobedient.

ان کے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں کو پے درپے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام ) کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی اور ان کے ماننے والوں کے دلوں میں شفقت اور رحم پیدا کر دیا ہاں رہبانیت ( ترک دنیا ) تو ان لوگوں نے از خود ایجاد کر لی تھی ہم نے ان پر اسے واجب نہ کیا تھا سوائے اللہ کی رضا جوئی کے ۔ سوا انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی پھر بھی ہم نے ان میں سے جو ایمان لائے تھےانہیں ان کا اجر دیا اور ان میں زیادہ تر لو گ نافرمان ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ان دونوں کے بعد ہم نے لگاتار کئی رسول بھیجے۔ اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم کو بھیجا اور اسے انجیل عطا کی اور جن لوگوں نے عیسیٰ کی پیروی کی ان کے دلوں میں ہم نے نرم دلی اور رحم ڈال دیا۔ اور ترک دنیا جو انہوں نے خود ایجاد کرلی تھی ، ہم نے ان پر فرض نہیں کی تھی۔ مگر اللہ کی رضا حاصل کرنے کی خاطر انہوں نے ایسا کر تو لیا مگر اسے نباہ نہ سکے جیسا کہ اسے نباہنے کا حق تھا۔ ان میں سے جو لوگ ایمان لائے تھے ہم نے ان کا اجر انہیں دے دیا مگر ان میں سے زیادہ تر نافرمان ہی تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر اُن کے نقشِ قدم پرہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے اوران کے بعد ہم نے عیسیٰ ابنِ مریم کوبھیجا اورہم نے اُسے انجیل عطاکی ۔جنہوں نے اُس کی پیروی کی اُن کے دلوں میں ہم نے نرمی اورمہربانی ڈال دی اوررہبانیت کواُنہوں نے خود ہی ایجاد کیا ہم نے اُن پر فرض نہیں کیا تھا مگر اﷲ تعالیٰ کی رضامندی کی طلب میں (اُنہوں نے اسے اختیار کرلیا)۔ پھر اُنہوں نے اس کالحاظ نہ رکھاجیساکہ اس کے لحاظ رکھنے کاحق تھا تو اُن میں سے جو ایمان لائے ہم نے اُن کااجر اُن کوعطاکیااوراُن میں سے اکثرنافرمان ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then We made Our messengers follow them one after the other, then We sent after them ` Is, the son of Maryam (Jesus, son of Mary), and gave him the Injil, and placed tenderness and mercy in the hearts of his followers. As for monasticism, it was invented by them; We did not ordain it for them, but (they adopted it) to seek Allah&s pleasure, then could not observe it as was due. So We gave those of them who believed their reward. And many of them are sinners.

پھر پیچھے بھیجے ان کے قدموں پر اپنے رسول اور پیچھے بھیجا ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو اور اس کو ہم نے دی انجیل اور رکھ دی اس کے ساتھ چلنے والوں کے دل میں نرمی اور مہربانی اور ایک ترک کرنا دنیا کا جو انہوں نے نئی بات نکالی تھی ہم نے نہیں لکھا تھا یہ ان پر مگر کیا چاہنے کو اللہ کی رضا مندی پھر نہ نبھایا اس کو جیسا چاہئے تھا نبھانا پھر دیا ہم نے ان لوگوں کو جو ایمان دار تھے ان کا بدلہ اور بہت ان میں نافرمان ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہم نے بھیجے ان کے نقش قدم پر اپنے بہت سے رسول (علیہ السلام) اور پھر ان کے پیچھے بھیجا ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو اور اسے ہم نے انجیل عطا فرمائی اور جن لوگوں نے اس کی پیروی کی ہم نے ان کے دلوں میں بڑی نرمی اور رحمت پیدا کردی۔ اور رہبانیت کی بدعت انہوں نے خود ایجاد کی تھی ہم نے اسے ان پر لازم نہیں کیا تھا مگر اللہ کی خوشنودی کی تلاش میں پھر وہ اس کی رعایت بھی نہ کرسکے جیسا کہ اس کی رعایت کرنے کا حق تھا۔ تو ہم نے ان میں سے ان لوگوں کو ان کا اجر دیا جو ایمان لے آئے۔ لیکن ان کی اکثریت فاسقوں پر مشتمل ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In their wake, We sent a succession of Our Messengers, and raised Jesus, son of Mary, after all of them, and bestowed upon him the Evangel, and We set tenderness and mercy in the hearts of those that followed him. As for monasticism, it is they who invented it; We did not prescribe it for them. They themselves invented it in pursuit of Allah's good pleasure, and then they did not observe it as it ought to have been observed. So We gave their reward to those of them that believed. But many of them are wicked.

ان کے بعد ہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے ، اور ان سب کے بعد عیسی ابن مریم کو مبعوث کیا اور اس کو انجیل عطا کی ، اور جن لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی ان کے دلوں میں ہم نے ترس اور رحم ڈال یا 51 ۔ اور رہبانیت 52 انہوں نے خود ایجاد کر لی ہم نے اسے ان پر فرض نہیں کیا تھا ، مگر اللہ کی خوشنودی کی طلب میں انہوں نے آپ ہی یہ بدعت نکالی53 اور پھر اس کی پابندی کرنے کا جو حق تھا اسے ادا نہ کیا 54 ان میں سے جو لوگ ایمان لائے ہوئے تھے ان کا اجر ہم نے ان کو عطا کیا ، مگر ان میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے ان کے پیچھے انہی کے نقش قدم پر اپنے اور پیغمبر بھیجے ، اور ان کے پیچھے عیسیٰ ابن مریم کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا کی ، اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں ہم نے شفقت اور رحم دلی پیدا کردی ۔ ( ٢٣ ) اور جہاں تک رہبانیت کا تعلق ہے وہ انہوں نے خود ایجاد کرلی تھی ، ہم نے اس کو ان کے ذمے واجب نہیں کیا تھا ۔ ( ٢٤ ) لیکن انہوں نے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنی چاہی ، پھر اس کی ویسی رعایت نہ کرسکے جیسے اس کا حق تھا ۔ ( ٢٥ ) غرض ان میں سے جو ایمان لائے تھے ، ان کو ہم نے ان کا اجر دیا ، اور ان میں سے بہت لوگ نافرمان ہی رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے ان کے پیچھے پیغمبروں کا تار باندھ دیا اور ان سب کے پیچھے عیسیٰ کو بھیجا جو مریم کا بیٹا تھا اور اس کو ہم نے انجیل دی اور جو لوگ اس کے تابع ہوئے ان کے دلوں میں ہم نے نرمی اور مہربانی رکھی 5 اور ان لوگوں نے درویشی نکال لی 6 ہم نے یہ حکم ان کو نہیں دیا تھا مگر انہوں نے خود اللہ کی رضا مندی حاصل کرنے کو یہ نکال لی پھر جیسا چاہئیت ھا ویسا اس کو نباہ نہ سکے 7 پھر جو لوگ ان میں ایماندار رہے (توحید پر قائم رہے) ان کو تو ہم نے ان کا ثواب عنایت فرمایا اور ان میں بہتیرے بےایمان ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ان کے پیچھے یکے بعد دیگرے اور رسولوں کو بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ (علیہ السلام) بیٹے مریم (علیہا السلام) کے ، کو بھیجا اور ان کو انجیل عطا فرمائی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ہم نے ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی پیدا فرمادی اور لذات سے کنارہ کشی تو انہوں نے خود ایک نئی بات شروع کرلی۔ ہم نے ا اس بات کو ان پر واجب نہ کیا تھا مگر (انہوں نے) اللہ کی رضامندی پانے کے لئے (اس کو شروع کیا تھا) سو انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی جیسا کہ چاہیے تھی۔ سو ان میں سے جو لوگ ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور زیادہ ان میں نافرمان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ان کے بعد لگاتار رسول بھیجے اور ان کے بعد ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو بھیجا اور ان کو انجیل عطا کی اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ہم نے ان کے دلوں میں شفقت اور رحمت کو ڈال دیا۔ اور ترک دنیا ( رہبانیت) کا طریقہ انہوں نے خود سے گھڑ لیا تھا جسے ہم نے فرض نہیں کیا تھا۔ مگر ہاں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے انہوں نے ایسا کیا تھا لیکن اس کی پابندی کو جو حق تھا انہوں نے ادا نہیں کیا۔ پھر ان میں سے جو لوگ ایمان لے آئے ہم نے ان کو اس کا بدلہ دیا لیکن ان میں سے اکثر نافرمان تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیئے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter in their footsteps We caused Our apostles to follow, and We caused lsa, son Of Maryam, to follow them, and We vouchsafed Unto him the Injil, and We placed In the hearts of those who followed him tenderness and mercy. And asceticism! they innovated it- We prescribed it not for them Only seeking Allah's pleasure yet they tended it not with tendence due thereto. So We vouchsafed Unto such of them as believed their hire, and many of them are transgressors.

پھر ہم ان کے بعد اپنے پیغمبروں کو یکے بعدد یگرے بھیجتے رہے اور ان کے بعد ہم نے عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم کو بھیجا ۔ اور ہم نے انہیں انجیل دی ۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں ہم شفقت اور نرمی رکھ دی تھی ۔ اور رہبانیت کو انہوں نے خود ایجاد کرلیا ہم نے ان پر واجب نہیں کیا تھا بلکہ انہیں نے اللہ کی رضا مندی کی خاطر (اسے اختیار کرلیا تھا) ۔ سو انہوں نے اس کی رعایت پوری پوری نہ کی ۔ سوا ان میں سے جو (اب) ایمان لائے ہم نے انہیں ان کا اجر دیا اور زیادہ تو ان میں کے نافرمان ہی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر انہی کے نقشِ قدم پر ہم نے اپنے اور رسول بھی بھیجے ، اور انہی کے نقشِ قدم پر ہم نے بھیجا عیسیٰ ابنِ مریم کو بھی اور اس کو عنایت کی انجیل اور ہم نے ان لوگوں کے دلوں میں جنہوں نے اس کی پیروی کی ، رافت وحمیت رکھی اور رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کی ۔ ہم نے ان کے اوپر صرف اللہ کی خوشنودی کی طلب فرض کی تھی تو انہوں ہے اس کے حدود کما حقہ ملحوظ نہیں رکھے ۔ تو ہم نے ان لوگوں کو جو ان میں سے ایمان پر جمے رہے ، ان کا اجر عطا فرمایا اور زیادہ ان میں نافرمان نکلے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے پے درپے ان کے نقشِ قدم پر اپنے رسولوں کو بھیجا اور ان کے متصل بعد ( حضرت ) عیسیٰ بن مریم ( علیہما السلام ) کو بھیجا اور ہم نے انہیں انجیل عطا فرمائی اور ہم نے ان لوگوں کے دلوں میں جنہوں نے ان ( عیسیٰ علیہ السلام ) کی تابعداری کی شفقت اور نرم دلی/رحمت ڈال دی اور ترکِ دنیا کا طریقہ انہوں نے صرف اللہ ( تعالیٰ ) کی رضا کی تلاش میں خود ایجاد کرلیا تھا ، ہم نے اسے ان پر فرض نہیں کیا تھا ، پھر وہ اس کی رعایت کا حق ادا نہ کرسکے ، پس ان میں سے جو لوگ ایمان لائے تھے ہم نے انہیں ان کا اجر عطا فرمادیا اور ان میں سے اکثر لوگ فاسق / نافرمان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی اور ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی، ہم نے ان کو اس بات کا حکم نہیں دیا تھا مگر انہوں نے اپنے خیال میں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے آپ ہی ایسا کرلیا تھا پھر جیسا کہ اس کو بنارہنا چاہیے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ان کے بعد ہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے اور ان سب کے بعد آخر میں ہم نے عیسیٰ بیٹے مریم کو بھیجا اور ان کو انجیل دی اور ان لوگوں کے دلوں میں کہ جنہوں نے آپ کی پیروی کی ہم نے ایک خاص قسم کی نرمی اور مہربانی رکھ دی اور ترک دنیا (رہبانیت) کی وہ بدعت جسے ان لوگوں نے خود ایجاد کرلیا تھا ہم نے ان پر مقرر نہیں کی تھی اللہ کی رضا حاصل کرنے کی خاطر ہی ایجاد کیا تھا مگر وہ خود اسے نباہ نہ سکے جیسا کہ اس کے نباہنے کا حق تھا پھر ان میں سے جو لوگ ایمان لائے ہوں تو ہم نے ان کا اجر دے دیا مگر ان میں سے زیادہ تر بدکار ہی رہے۔

Translated by

Noor ul Amin

پھران دونوں کے بعدہم نے لگاتارکئی رسول بھیجے ان کے بعدعیسٰی بن مریم کو بھیجااوراسے انجیل عطاکی اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں ہم نے نرم دلی اور رحم ڈال دیا ہے ہاں یہ ترک دنیا ( یعنی عبادت گاہوں یا جنگلوں میں گھرسے نکل کرعلیحدگی میں جاکرعبادت کرنا ) جوانہوں نے خودایجادکرلی تھی ہم نے ان پر فرض نہیں کی تھی مگراللہ کی رضاکی خاطرانہوں نے ایساکرلیامگراسے نباہ نہ سکے جیساکہ نبا ہنے کا حق تھاان میں سےجو ایمان لائے تھے ہم نے ان کا اجرانہیں دیامگران میں سے زیادہ ترنافرمان ہی تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم نے ان کے پیچھے ( ف۸۸ ) اسی راہ پر اپنے اور رسول بھیجے اور ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا اور اسے انجیل عطا فرمائی اور اس کے پیروں کے دل میں نرمی اور رحمت رکھی ( ف۸۹ ) اور راہب بننا ( ف۹۰ ) تو یہ بات انہوں نے دین میں اپنی طرف سے نکالی ہم نے ان پر مقرر نہ کی تھی ہاں یہ بدعت انہوں نے اللہ کی رضا چاہنے کو پیدا کی پھر اسے نہ نباہا جیسا اس کے نباہنے کا حق تھا ( ف۹۱ ) تو ان کے ایمان والوں کو ( ف۹۲ ) ہم نے ان کا ثواب عطا کیا ، اور ان میں سے بہتیرے ( ف۹۳ ) فاسق ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ان رسولوں کے نقوشِ قدم پر ( دوسرے ) رسولوں کو بھیجا اور ہم نے ان کے پیچھے عیسٰی ابنِ مریم ( علیہما السلام ) کو بھیجا اور ہم نے انہیں انجیل عطا کی اور ہم نے اُن لوگوں کے دلوں میں جو اُن کی ( یعنی عیسٰی علیہ السلام کی صحیح ) پیروی کر رہے تھے شفقت اور رحمت پیدا کر دی ۔ اور رہبانیت ( یعنی عبادتِ الٰہی کے لئے ترکِ دنیا اور لذّتوں سے کنارہ کشی ) کی بدعت انہوں نے خود ایجاد کر لی تھی ، اسے ہم نے اُن پر فرض نہیں کیا تھا ، مگر ( انہوں نے رہبانیت کی یہ بدعت ) محض اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ( شروع کی تھی ) پھر اس کی عملی نگہداشت کا جو حق تھا وہ اس کی ویسی نگہداشت نہ کرسکے ( یعنی اسے اسی جذبہ اور پابندی سے جاری نہ رکھ سکی ) ، سو ہم نے اُن لوگوں کو جو ان میں سے ایمان لائے ( اور بدعتِ رہبانیت کو رضائے الٰہی کے لئے جاری رکھے ہوئے ) تھے ، اُن کا اجر و ثواب عطا کر دیا اور ان میں سے اکثر لوگ ( جو اس کے تارک ہوگئے اور بدل گئے ) بہت نافرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے انہی کے نقشِ قدم پر اپنے اور رسول ( ع ) بھیجے اور انہی کے پیچھے عیسیٰ ( ع ) بن مریم ( ع ) کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا کی اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ہم نے ان کے دلوں میں شفقت اور رحمت رکھ دی اور رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کی ہم نے اسے ان پر فرض نہیں کیا تھا ۔ ہاں البتہ انہوں نے اسے خدا کی خوشنودی کی خاطر اسے اختیار کیا تھا پھر انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی تو جو لوگ ان میں ایمان لائے ہم نے ان کو ان کا اجر عطا کیا اور ان میں سے اکثر لوگ فاسق ( نافرمان ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then, in their wake, We followed them up with (others of) Our messengers: We sent after them Jesus the son of Mary, and bestowed on him the Gospel; and We ordained in the hearts of those who followed him Compassion and Mercy. But the Monasticism which they invented for themselves, We did not prescribe for them: (We commanded) only the seeking for the Good Pleasure of Allah; but that they did not foster as they should have done. Yet We bestowed, on those among them who believed, their (due) reward, but many of them are rebellious transgressors.

Translated by

Muhammad Sarwar

Then We sent Our other Messengers to follow their traditions. After them We sent Jesus, the son of Mary, to whom We gave the Gospel. In the hearts of his followers We placed compassion and mercy. We did not command them to lead the monastic life. This was their own method of seeking the pleasure of God. Despite this intention, they did not properly observe it (the monastic life). To the believers among them, We gave their reward but many of them are evil-doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, We sent after them Our Messengers, and We sent `Isa the son of Maryam, and gave him the Injil. And We ordained in the hearts of those who followed him, compassion and mercy. But the monasticism which they invented for themselves, We did not prescribe for them, but (they sought it) only to please Allah therewith, but that they did not observe it with the right observance. So, We gave those among them who believed, their (due) reward; but many of them are rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We made Our apostles to follow in their footsteps, and We sent Isa son of Marium afterwards, and We gave him the Injeel, and We put in the hearts of those who followed him kindness and mercy; and (as for) monkery, they innovated it-- We did not prescribe it to them-- only to seek Allah's pleasure, but they did not observe it with its due observance; so We gave to those of them who believed their reward, and most of them are transgressors.

Translated by

William Pickthall

Then We caused Our messengers to follow in their footsteps; and We caused Jesus, son of Mary, to follow, and gave him the Gospel, and placed compassion and mercy in the hearts of those who followed him. But monasticism they invented - We ordained it not for them - only seeking Allah's pleasure, and they observed it not with right observance. So We give those of them who believe their reward, but many of them are evil-livers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उन के पीछे उन्हीं के पद-चिन्हों पर हम ने अपने दूसरे रसूलों को भेजा और हम ने उन के पीछे मरयम के बेटे ईसा को भेजा और उसे इंजील प्रदान की। और जिन लोगों ने उस का अनुसरण किया, उन के दिलों में हम ने करुणा और दया रख दी। रहा संन्यास, तो उसे उन्होंने स्वयं घड़ा था। हम ने उसे उन के लिए अनिवार्य नहीं किया था, यदि अनिवार्य किया था तो केवल अल्लाह की प्रसन्नता की चाहत। फिर वे उस का निर्वाह न कर सकें, जैसा कि उन का निर्वाह करना चाहिए था। अतः उन लोगों को, जो उन में से वास्तव में ईमान लाए थे, उन का बदला हम ने (उन्हें) प्रदान किया। किन्तु उन में से अधिकतर अवज्ञाकारी ही हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر انکے بعد اور رسولوں کو (جو کہ صاحب شریعت مستقلہ نہ تھے) یکے بعد دیگرے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) کو بھیجا اور ہم نے انکو انجیل دی اور جن لوگوں نے ان کا اتباع کیا تھا ہم نے ان کے دلوں میں شفقت اور ترحم پیدا کردیا اور انہوں نے رہبانیت کو خود ایجاد کرلیا ہم نے ان پر اس کو واجب نہ کیا تھا لیکن انہوں نے حق تعالیٰ کی رضا کے واسطے اسکو اختیار کیا تھا سو انہوں نے اس رہبانیت کی پوری رعایت نہ کی۔ (4) ان میں سے جو ایمان لائے (5) ہم نے ان کو ان کا اجر (موعود) دیا اور زیادہ ان میں نافرمان ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے بعد ہم نے پے در پے اپنے رسول (جمع) بھیجے، اور ان سب کے بعد عیسیٰ ابن مریم کو بھیجا اور اس کو انجیل عطا کی، اور جن لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی ان کے دلوں میں ہم نے نرمی اور رحم ڈال دیا، اور انہوں نے خود رہبانیت ایجاد کرلی، حالانکہ ہم نے اسے ان پر فرض نہیں کیا تھا، مگر اللہ کی خوشنودی کی طلب میں انہوں نے خود ہی اسے ایجاد کرلیا اور پھر اس کی پابندی کرنے کا جو حق تھا اسے ادا نہ کیا۔ ان میں سے جو لوگ ایمان لائے ان کا اجر ہم نے ان کو عطا کیا مگر ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے بعد ہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے اور ان سب کے بعد عیسیٰ ابن مریم کو مبعوث کیا اور اس کو انجیل عطا کی ، اور جن لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی ان کے دلوں میں ہم نے ترس اور رحم ڈال دیا۔ اور رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کرلی ، ہم نے اسے ان پر فرض نہیں کیا تھا ، مگر اللہ کی خوشنودی کی طلب میں انہوں نے آپ ہی یہ بدعت نکالی اور پھر اس کی پابندی کرنے کا جو حق تھا اسے ادا نہ کیا۔ ان میں سے جو لوگ ایمان لائے ہوئے تھے ان کا اجر ہم نے ان کو عطا کیا ، مگر ان میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم ان کے بعد دوسرے رسولوں کو یکے بعد دیگرے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ ابن مریم کو بھیجا اور ہم نے ان کو انجیل دی اور جن لوگوں نے ان کا اتباع کیا تھا ہم نے ان کے دلوں میں شفقت اور ترحم پیدا کیا اور انہوں نے رہبانیت کو خود ایجاد کرلیا ہم نے ان پر اس کو واجب نہ کیا تھا لیکن انہوں نے حق تعالیٰ کی رضا کے واسطے اس کو اختیار کیا تھا، سو انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی سو ان میں سے جو لوگ ایمان لائے ہم نے ان کو انکا اجر دیا اور ان میں زیادہ نافرمان ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پیچھے بھیجے ان کے قدموں پر اپنے رسول اور پیچھے بھیجا ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو اور اس کو ہم نے دی انجیل اور رکھ دی اس کے ساتھ چلنے والوں کے دل میں نرمی اور مہربانی اور ایک ترک کرنا دنیا کا جو انہوں نے نئی بات نکالی تھی ہم نے نہیں لکھا تھا یہ مگر ان پر کیا چاہنے کو اللہ کی رضامندی پھر نہ نباہا اس کو جیسا چاہیے تھا نباہنا پھر دیا ہم نے ان لوگوں کو جو ان میں ایماندار تھے ان کا بدلہ اور بہت ان میں نافرمان ہیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان رسولوں کے پیچھے ہم اور رسولوں کے پے درپے بھیجتے رہے اور ان کے بعد ہم نے عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کو بھیجا اور ہم نے اس کو انجیل عطا فرمائی اور جن لوگوں نے عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم (علیہ السلام) کی پیروی کی ہم نے ان کے قلوب میں شفقت اور رحم پیدا کیا اور رہبانیت یعنی ترک دنیا کو خود انہوں نے ایجاد کیا ہم نے اس رہبانیت کو ان پر لازم نہیں کیا تھا مگر ہاں انہوں نے رہبانیت مذکور کو خدا کی خوشنودی کے لئے اختیار اور ایجاد تھا لیکن جو اس کی رعایت کا حق تھا انہوں نے اس کو پورا نہیں کیا پھر جو لوگ ان میں سے ایمان لائے یعنی نبی آخرالزمان پر تو ہم نے ان کو ان کا اجر عطا فرمایا اور اکثر ان میں نافرمان ہیں۔