Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 8

سورة الحديد

وَ مَا لَکُمۡ لَا تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ ۚ وَ الرَّسُوۡلُ یَدۡعُوۡکُمۡ لِتُؤۡمِنُوۡا بِرَبِّکُمۡ وَ قَدۡ اَخَذَ مِیۡثَاقَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۸﴾

And why do you not believe in Allah while the Messenger invites you to believe in your Lord and He has taken your covenant, if you should [truly] be believers?

تم اللہ پر ایمان کیوں نہیں لاتے؟ حالانکہ خود رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے اور اگر تم مومن ہو تو وہ تم سے مضبوط عہد و پیمان بھی لے چکا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَکُمۡ
تمہیں
لَاتُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں تم ایمان لاتے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالرَّسُوۡلُ
جب کہ رسول
یَدۡعُوۡکُمۡ
وہ دعوت دیتا ہے تمہیں
لِتُؤۡمِنُوۡا
کہ تم ایمان لاؤ
بِرَبِّکُمۡ
اپنے رب پر
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
اَخَذَ
اس نے لیا ہے
مِیۡثَاقَکُمۡ
پختہ عہد تم سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہوگیا ہے
لَکُمۡ
تمہیں
لَا
نہیں
تُؤۡمِنُوۡنَ
تم ایمان لاتے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالرَّسُوۡلُ
حالانکہ رسول
یَدۡعُوۡکُمۡ
وہ دعوت دے رہا ہے تمہیں
لِتُؤۡمِنُوۡا
تاکہ تم ایمان لاؤ
بِرَبِّکُمۡ
اپنے رب پر
وَقَدۡ
اور یقیناً
اَخَذَ
وہ لے چکا ہے
مِیۡثَاقَکُمۡ
پختہ عہد تم سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہوتم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
واقعی مومن
Translated by

Juna Garhi

And why do you not believe in Allah while the Messenger invites you to believe in your Lord and He has taken your covenant, if you should [truly] be believers?

تم اللہ پر ایمان کیوں نہیں لاتے؟ حالانکہ خود رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے اور اگر تم مومن ہو تو وہ تم سے مضبوط عہد و پیمان بھی لے چکا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمہیں دعوت دیتا ہے کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور وہ (اللہ) تم سے اقرار بھی لے چکا ہے اگر تم واقعی ایمان لانے والے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اﷲ تعالیٰ پراوررسول پرایمان نہیں لاتے؟ حالانکہ خود رسول تمہیں دعوت دے رہاہے کہ تم اپنے رب پرایمان لے آؤاور یقیناًاگر تم واقعی مومن ہوتووہ تم سے پختہ عہد بھی لے چکاہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] And what is wrong with you that you do not believe in Allah, while the Messenger invites you to believe in your Lord, and He has taken your covenant, if you are believers?

اور تم کو کیا ہوا کہ یقین نہیں لاتے اللہ پر اور رسول بلاتا ہے تم کو کہ یقین لاؤ اپنے رب پر اور لے چکا ہے تم سے عہد پکا اگر ہو تم ماننے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم نہیں ایمان رکھتے اللہ پر جبکہ رسول (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں دعوت دے رہے ہیں کہ تم ایمان رکھو اپنے رب پر اور دیکھو ! وہ تم سے عہد بھی لے چکا ہے اگر تم حقیقتاً مومن ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How is it that you do not believe in Allah when the Messenger calls you to believe in your Lord and although he has taken a covenant from you, if indeed you are believers?

تمھیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمھیں اپنے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے 11 اور وہ تم سے عہد لے چکا ہے 12 اگر تم واقعی ماننے والے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے لیے کونسی وجہ ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہ رکھو ، حالانکہ رسول تمہیں دعوت دے رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان رکھو ، اور وہ تم سے عہد لے چکے ہیں ، اگر تم واقعی مومن ہو ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگو تم کو کیا ہوا ہے تم اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان نہیں لاتے اور پیغمبر تم کو اپنے مالک پر ایمان لانے کیلئے بلا رہا ہے اور اگر تم کو یقین آئیتو خود تمہارا مالک (روز الست میں) تم سے اقرار لے چکا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اس نے تم سے عہد لیا تھا اگر تم ایمان لانے والے ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہیں کیا ہوگیا کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں اس بات کی طرف بلا رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان لے آئو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم کیسے لوگ ہو کہ خدا پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ (اس کے) پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اگر تم کو باور ہو تو وہ تم سے (اس کا) عہد بھی لے چکا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what aileth you that ye believe not in Allah whereas the apostle is calling you to believe in your Lord, and He hath already taken your bond, if ye are going to be believers?

آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے جو تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے ہو درآنحالیکہ رسول تمہیں بلا رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور (اللہ خود) تم سے اس کا اقرار لے چکا ہے ۔ ۔ اگر تم کو ایمان لانا ہو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لارہے ہو درآنحالیکہ رسول تم کو تمہارے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے اور وہ تم سے مضبوط عہد لے چکا ہے ، اگر تم مؤمن ہو!

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان نہیں لاتے؟ حالانکہ رسول ( ﷺ ) تمہیں دعوت دیتے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے تم لوگوں سے مضبوط عہد بھی لیا تھا اگر تم یقین کرنے والے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم کیسے لوگ ہو کہ اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ اس کے پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ اور اگر تم کو یقین ہو تو وہ تم سے اس کا عہد بھی لے چکا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہیں کیا ہوا (اے لوگوں ! ) کہ تم ایمان نہیں لاتے اللہ پر جب کہ اس کا رسول تمہیں بلا رہا ہے کہ تم ایمان لاؤ اپنے رب پر اور وہ (وحدہ لاشریک) تم سے پختہ عہد بھی لے چکا ہے اگر تم واقعی ماننے والے ہو

Translated by

Noor ul Amin

( لوگو ) تمہیں کیا ہوگیا ہے تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمہیں دعوت دیتا ہے کہ تم اپنے رب پر ایمان لائو اور وہ ( اللہ ) تم سے اقراربھی لے چکا ہے اگرتم واقعی ایمان لانے والے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہ لاؤ ، حالانکہ یہ رسول تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ ( ف۲۰ ) اور بیشک وہ ( ف۲۱ ) تم سے پہلے سے عہد لے چکا ہے ( ف۲۲ ) اگر تمہیں یقین ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے ، حالانکہ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہیں بلا رہے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور بیشک ( اللہ ) تم سے مضبوط عہد لے چکا ہے ، اگر تم ایمان لانے والے ہو

Translated by

Hussain Najfi

تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ ( اس کا ) رسول تمہیں بلا رہا ہے کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور وہ ( اللہ ) تم سے عہد و پیمان لے چکا ہے اگر تم مؤمن ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What cause have ye why ye should not believe in Allah?- and the Messenger invites you to believe in your Lord, and has indeed taken your Covenant, if ye are men of Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you are true indeed to this covenant, why do you not believe in God, when His Messenger invites you to believe in your Lord with whom you have made a solemn covenant?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And what is the matter with you that you believe not in Allah! While the Messenger invites you to believe in your Lord; and He has indeed taken your covenant, if you are real believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what reason have you that you should not believe in Allah? And the Apostle calls on you that you may believe in your Lord, and indeed He has made a covenant with you if you are believers.

Translated by

William Pickthall

What aileth you that ye believe not in Allah, when the messenger calleth you to believe in your Lord, and He hath already made a covenant with you, if ye are believers?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हें क्या हो गया है कि तुम अल्लाह पर ईमान नहीं लाते; जबकि रसूल तुम्हें निमंत्रण दे रहा है कि तुम अपने रब पर ईमान लाओ और वह तुम से दृढ़ वचन भी ले चुका है, यदि तुम मोमिन हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمہارے لئے اس کا کون سبب ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول (علیہ السلام) تم کو (اس بات کی طرف) بلا رہے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور (خود خدا نے) تم سے عہد لیا تھا․ اگر تم کو ایمان لانا ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان لانے کی طرف بلا رہا ہے اور وہ تم سے عہد لے چکا ہے اگر تم ماننے والے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے اور وہ تم سے عہد لے چکا ہے۔ اگر تم واقعی ماننے والے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارے لیے اس کا کیا سبب ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تم کو اس کی طرف بلا رہے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور اللہ نے تم سے عہد لیا تھا، کہ تم کو یمان لانا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم کو کیا ہوا کہ یقین نہیں لاتے اللہ پر اور رسول بلاتا ہے تم کو کہ یقین لاؤ اپنے رب پر اور لے چکا ہے تم سے عہد پکا اگر ہو تم ماننے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم کو کیا ہوا کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تم کو اس بات کی دعوت دے رہا ہے کہ تم اللہ پر ایمان لائو اور تم سے تو خود اللہ تعالیٰ پختہ عہد لے چکا ہے بشرطیکہ تم باور کرو۔