Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 1

سورة المجادلة

قَدۡ سَمِعَ اللّٰہُ قَوۡلَ الَّتِیۡ تُجَادِلُکَ فِیۡ زَوۡجِہَا وَ تَشۡتَکِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ ٭ۖ وَ اللّٰہُ یَسۡمَعُ تَحَاوُرَکُمَا ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَمِیۡعٌۢ بَصِیۡرٌ ﴿۱﴾

Certainly has Allah heard the speech of the one who argues with you, [O Muhammad], concerning her husband and directs her complaint to Allah . And Allah hears your dialogue; indeed, Allah is Hearing and Seeing.

یقیناً اللہ تعالٰی نے اس عورت کی بات سنی جو تجھ سے اپنے شوہر کے بارے میں تکرار کر رہی تھی اور اللہ کے آگے شکایت کر رہی تھی ، اللہ تعالٰی تم دونوں کے سوال وجواب سن رہا تھا بیشک اللہ تعالٰی سننے دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
سَمِعَ
سن لی
اللّٰہُ
اللہ نے
قَوۡلَ
بات
الَّتِیۡ
اس عورت کی جو
تُجَادِلُکَ
جھگڑ رہی تھے آپ سے
فِیۡ زَوۡجِہَا
اپنے شوہر کے بارے میں
وَتَشۡتَکِیۡۤ
اور وہ شکایت کر رہی تھی
اِلَی اللّٰہِ
اللہ سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَسۡمَعُ
وہ سن رہا تھا
تَحَاوُرَکُمَا
گفتگو تم دونوں کی
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
سَمِیۡعٌۢ
خوب سننے والا ہے
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
یقیناً
سَمِعَ
سن لی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
قَوۡلَ
بات
الَّتِیۡ
اس عورت کی جو
تُجَادِلُکَ
جھگڑاکررہی تھی آپ سے
فِیۡ زَوۡجِہَا
اپنے شوہر(کے بارے )میں
وَتَشۡتَکِیۡۤ
اورشکوہ کررہی تھی
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
یَسۡمَعُ
سن رہاتھا
تَحَاوُرَکُمَا
گفتگوتم دونوں کی
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌۢ
سب کچھ سننے والا
بَصِیۡرٌ
سب کچھ دیکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Certainly has Allah heard the speech of the one who argues with you, [O Muhammad], concerning her husband and directs her complaint to Allah . And Allah hears your dialogue; indeed, Allah is Hearing and Seeing.

یقیناً اللہ تعالٰی نے اس عورت کی بات سنی جو تجھ سے اپنے شوہر کے بارے میں تکرار کر رہی تھی اور اللہ کے آگے شکایت کر رہی تھی ، اللہ تعالٰی تم دونوں کے سوال وجواب سن رہا تھا بیشک اللہ تعالٰی سننے دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے یقینا اس عورت کی بات سن لی ہے جو اپنے خاوند کے بارے میں (اے نبی) آپ سے جھگڑ رہی ہے اور اللہ کے حضور شکایت کر رہی ہے۔ اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے۔ بلاشبہ اللہ سب کچھ سننے والا ہے دیکھنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینا اللہ تعالیٰ نے اُس عورت کی بات سُن لی جواپنے شوہرکے بارے میں آپ سے جھگڑا کر رہی تھی اور اللہ تعالیٰ سے شکوہ کررہی تھی اور اللہ تعالیٰ تم دونوں کی گفتگو سُن رہا تھابے شک اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ دیکھنے والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has heard the talk of the woman who was debating with you about her husband, and was complaining to Allah. And Allah was hearing the conversation between both of you. Indeed, Allah is All-Hearing, All-Knowing.

سن لی اللہ نے بات اس عورت کی جو جھگڑتی تھی تجھ سے اپنے خاوند کے حق میں اور جھینکتی تھی اللہ کے آگے اور اللہ سنتا تھا سوال و جواب تم دونوں کا بیشک اللہ سنتا ہے دیکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے سن لی اس عورت کی بات (جو اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ سے جھگڑ رہی ہے اپنے شوہر کے بارے میں اور وہ اللہ سے بھی فریاد کر رہی ہے۔ اور اللہ سن رہا ہے آپ دونوں کے مابین ہونے والی گفتگو۔ یقینا اللہ سب کچھ سننے والا سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has surely heard the words of her who contends with you concerning her husband and complains to Allah. Allah hears what both of you say. Verily Allah is All- Hearing, All-Seeing.

اللہ نے سن لی 1 اس عورت کی بات جو اپنے شوہر کے معاملہ میں تم سے تکرار کر رہی ہے ۔ اور اللہ سے فریاد کیے جاتی ہے ۔ اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے 2 ۔ وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) اللہ نے اس عورت کی بات سن لی ہے جو تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث کر رہی ہے ، اور اللہ سے فریاد کرتی جاتی ہے ۔ ( ١ ) اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے ۔ یقینا اللہ سب کچھ سننے دیکھنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) اللہ نے اس عورت کی بات سن لی جو اپنے خاوند کے باب میں تجھ سے تکرار کر رہی تھی اور خدا کے سامنے جھینک رہی تھی (شکایت کر رہی تھی) اور اللہ تم دونوں کی بات چیت سنتا ہے بیشک اللہ (سب کچھ سنتا دیکھتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ نے اس عورت کی بات سن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث و تکرار کرتی تھی اور اللہ سے شکایت کرتی تھی اور اللہ آپ دونوں کی گفتگو سن رہے تھے۔ بیشک اللہ (سب کچھ) سننے والے (سب کچھ) دیکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اللہ نے اس (عورت) کی بات سن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے معاملے میں جھگڑ رہی تھی اور اللہ تعالیٰ سے شکایت کر رہی تھی۔ اللہ تم دونوں کی بات سن رہا تھا۔ بیشک اللہ سب کچھ سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) جو عورت تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث جدال کرتی اور خدا سے شکایت (رنج وملال) کرتی تھی۔ خدا نے اس کی التجا سن لی اور خدا تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا دیکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Of a surety Allah hath heard the saying of her that disputed with thee concerning her husband and bewailed Unto Allah; and Allah hath heard your mutual discourse. Verlly Allah Is Hearing, Beholding.

اللہ نے بیشک اس عورت کی بات سن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے بارے میں ردو بدل کہہ رہی تھی اور اللہ سے فریا دکررہی تھی ۔ اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا اللہ تو (سب کچھ) سننے والا (سب کچھ) دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے سن لی اس عورت کی جو تم سے جھگڑتی تھی اپنے شوہر کے بارے میں اور شکوہ کر رہی تھی اللہ سے اور اللہ سن رہا تھا تم دونوں کی گفتگو ۔ بیشک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے اس عورت کی بات سن لی جو اپنے وہر کے بارے میں آپ سے جھگڑ رہی تھی اور اللہ ( تعالیٰ ) سے شکایت کررہی تھی اور اللہ ( تعالیٰ ) تم دونوں کی بات چیت سن رہے تھے ، بلا شبہ ( اللہ تعالیٰ ) خوب سننے والے اور خوب جاننے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر ! ) جو عورت آپ سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث و مباحثہ کرتی اور اللہ سے رنج و ملال کا شکوہ کرتی اللہ نے اس کی التجا سن لی اور اللہ تم دونوں کی بات چیت سن رہا تھا کچھ شک نہیں اللہ دیکھنے والا اور سننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک سن لی اللہ نے بات اس عورت کی جو جھگڑا کر رہی ہے آپ سے (اے پیغمبر ! ) اپنے خاوند کے بارے میں اور شکایت کر رہی ہے (اپنے معاملے کی) اللہ کے حضور اور اللہ سن رہا ہے گفتگو تم دونوں کی بیشک اللہ ہر کسی کی سنتا سب کچھ دیکھنے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے یقینااس عورت کی بات سن لی جو اپنے خاوندکے بارے میں ( اے نبی ) آپ سے جھگڑرہی ہے اور اللہ کے حضورشکایت کررہی ہے اور اللہ تم دونوں کی گفتگوسن رہا ہے ، بلاشبہ اللہ سب سننے اور دیکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ نے سنی اس کی بات جو تم سے اپنے شوہر کے معاملہ میں بحث کرتی ہے ( ف۲ ) اور اللہ سے شکایت کرتی ہے ، اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے ، بیشک اللہ سنتا دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اللہ نے اس عورت کی بات سن لی ہے جو آپ سے اپنے شوہر کے بارے میں تکرار کر رہی تھی اور اللہ سے فریاد کر رہی تھی ، اور اللہ آپ دونوں کے باہمی سوال و جواب سن رہا تھا ، بیشک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک اللہ نے اس عورت کی بات سن لی ہے جو اپنے شوہر کے بارے میں آپ ( ص ) سے بحث و تکرار کررہی ہے اور اللہ سے شکوہ و شکایت کر رہی ہے اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے بےشک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah has indeed heard (and accepted) the statement of the woman who pleads with thee concerning her husband and carries her complaint (in prayer) to Allah: and Allah (always) hears the arguments between both sides among you: for Allah hears and sees (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

God has certainly heard the words of the woman who disputed with you about her husband and who (after not having received a favorable response from you) complained to God. God was listening to your argument. He is All-hearing and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed Allah has heard the statement of her that disputes with you concerning her husband, and complains to Allah. And Allah hears the argument between you both. Verily, Allah is All-Hearer, All-Seer.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah indeed knows the plea of her who pleads with you about her husband and complains to Allah, and Allah knows the contentions of both of you; surely Allah is Hearing, Seeing.

Translated by

William Pickthall

Allah hath heard the saying of her that disputeth with thee (Muhammad) concerning her husband, and complaineth unto Allah. And Allah heareth your colloquy. Lo! Allah is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने उस स्त्री की बात सुन ली जो अपने पति के विषय में तुम से झगड़ रही है और अल्लाह से शिकायत किए जाती है। अल्लाह तुम दोनों की बातचीत सुन रहा है। निश्चय ही अल्लाह सब कुछ सुनने वाला, देखने वाला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی بات سن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے معاملہ میں جھگڑتی تھی اور (اپنے رنج و غم کی) اللہ تعالیٰ سے شکایت کرتی تھی اور اللہ تعالیٰ تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا (اور) اللہ (تو) سب کچھ سننے والا سب دیکھنے والا ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ نے اس عورت کی بات سن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے بارے میں جھگڑا کر رہی تھی اور اللہ سے شکایت کر رہی تھی۔ اللہ تمہاری گفتگو سن رہا تھا وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے سن لی اس عورت کی بات جو اپنے شوہر کے معاملہ میں تم سے تکرار کررہی ہے اور اللہ سے فریاد کیے جاتی ہے۔ اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے ، وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی بات سن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے معاملہ میں جھگڑتی تھی، اور اللہ تعالیٰ سے شکایت کر رہی تھی، اور اللہ تعالیٰ تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا، بیشک اللہ تعالیٰ سننے والا دیکھنے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سن لی اللہ نے بات اس عورت کی جو جھگڑتی تھی تجھ سے اپنے خاوند کے حق میں اور جھینکتی تھی اللہ کے آگے اور اللہ سنتا تھا سوال و جواب تم دونوں کا بیشک اللہ سنتا ہے دیکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی بات سن لی جو اے نبی آپ سے اپنے شوہر کے معاملہ میں جھگڑتی تھی اور اللہ تعالیٰ کی جناب میں شکایت و فریاد کرتی تھی اور اللہ تعالیٰ تم دونوں کی گفتگو کو سن رہا تھا بیشک اللہ تعالیٰ سبب سننے والا دیکھنے والا ہے۔