Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 14

سورة المجادلة

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ تَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ ؕ مَا ہُمۡ مِّنۡکُمۡ وَ لَا مِنۡہُمۡ ۙ وَ یَحۡلِفُوۡنَ عَلَی الۡکَذِبِ وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۴﴾

Have you not considered those who make allies of a people with whom Allah has become angry? They are neither of you nor of them, and they swear to untruth while they know [they are lying].

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جنہوں نے اس قوم سے دوستی کی جن پر اللہ غضبناک ہو چکا ہے نہ یہ ( منافق ) تمہارے ہی ہیں نہ ان کے ہیں باوجود علم کے پھر بھی جھوٹ پر قسمیں کھا رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی
طرف
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جنہوں نے
تَوَلَّوۡا
دوست بنایا
قَوۡمًا
ایک قوم کو
غَضِبَ
غضب ناک ہوا
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مَا
نہیں
ہُمۡ
وہ
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
وَلَا
اور نہ
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَیَحۡلِفُوۡنَ
اور وہ قسمیں کھاتے ہیں
عَلَی الۡکَذِبِ
جھوٹ پر
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیانہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی
طرف 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی 
تَوَلَّوۡا
جنہوں نے دوست بنایاہے
قَوۡمًا
ان لوگوں کو
غَضِبَ
غضب ہواہے 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡہِمۡ
جن پر
مَا
نہیں
ہُمۡ
وہ 
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
وَلَا
اورنہ ہی
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَیَحۡلِفُوۡنَ
اوروہ قسم کھاتے ہیں
عَلَی
اوپر
الۡکَذِبِ
جھوٹی بات کے 
وَہُمۡ
حالانکہ وہ 
یَعۡلَمُوۡنَ
جانتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Have you not considered those who make allies of a people with whom Allah has become angry? They are neither of you nor of them, and they swear to untruth while they know [they are lying].

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جنہوں نے اس قوم سے دوستی کی جن پر اللہ غضبناک ہو چکا ہے نہ یہ ( منافق ) تمہارے ہی ہیں نہ ان کے ہیں باوجود علم کے پھر بھی جھوٹ پر قسمیں کھا رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے ایسے لوگوں سے دوستی لگائی جن پر اللہ کا غضب ہوا۔ نہ تو وہ تم میں سے ہیں اور نہ ہی ان میں سے۔ اور وہ دیدہ دانستہ جھوٹی باتوں پر قسمیں کھاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا جنہوں نے ان لوگوں کودوست بنایاہے جن پاﷲ تعالیٰ کاغضب ہواہے وہ نہ ہی تم میں سے ہیں اور نہ ہی اُن میں سے ہیں اوروہ جھوٹی بات پرقسم کھاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen who have friendship with a people with whom Allah is angry. They are neither of you nor of them. And they swear false oaths while they know.

کیا تو نے نہ دیکھا ان لوگوں کو جو دوست ہوئے ہیں اس قوم کے جن پر غصہ ہوا ہے اللہ نہ وہ تم میں ہیں اور نہ ان میں ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ بات پر اور ان کو خبر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے غور نہیں کیا ان لوگوں (کے طرزِعمل) پر جنہوں نے دوستی گانٹھی ہے ان لوگوں سے جن پر اللہ کا غضب ہوا ہے۔ نہ وہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے ہیں اور وہ جانتے بوجھتے جھوٹ پر قسمیں اٹھاتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not see those who took for friends a people whom Allah is wroth with? They neither belong to you nor you to them. They swear to a falsehood, and they do so knowingly.

کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہوں نے دوست بنا یا ہے ایک ایسے گروہ کو جو اللہ کا مغضوب ہے 31 ؟ وہ نہ تمہارے ہیں نہ ان کے32 ، اور وہ جان بوجھ کر جھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں 33 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے ان کو نہیں دیکھا جنہوں نے ایسے لوگوں کو دوست بنایا ہوا ہے جن پر اللہ کا غضب ہے؟ ( ١٠ ) یہ نہ تو تمہارے ہیں اور نہ ان کے ، اور یہ جانتے بوجھتے جھوٹی باتوں پر قسمیں کھا جاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) تو نے ان لوگوں کو منافقوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے ان لوگوں سے دوستی رچائی جن پر اللہ کا 8 غصہ ہے (یعنی یہودیوں سے) اب وہ (یعنی منافق لوگ) نہ تو تم میں مسلمانوں میں رہے اور نہ ان میں یہودیوں میں اور جان بوجھ کر جھوٹی بات پر قسم کھاتے ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ نے غضب کیا ہے وہ نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے اور جھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں اور وہ (خود بھی) جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ کا غضب نازل کیا گیا۔ یہ لوگ نہ تو تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے ہیں۔ اور یہ لوگ جان بوجھ کر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر خدا کا غضب ہوا۔ وہ نہ تم میں ہیں نہ ان میں۔ اور جان بوجھ کر جھوٹی باتوں پر قسمیں کھاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not those who take for friends a people with whom Allah is angered? They are neither of you nor of them, and they swear to a lie while they know.

کیا آپ نے ان لوگوں پر نظر نہیں کی جو ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ نے غضب نازل کیا ہے یہ لوگ نہ تو تم میں ہیں اور نہ انہیں میں ہیں جھوٹی بات پر قسم کھا جاتے ہیں درآنحالیکہ (اسے خوب) جانتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اس قوم سے دوستی رکھتے ہیں ، جس پر اللہ کا غضب ہوا؟ یہ لوگ نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے ہیں اور یہ جھوٹی بات پر جانتے بوجھتے قسم کھاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اس قوم سے دلی تعلق رکھتے ہیں جن پر اللہ ( تعالیٰ ) کا غصہ ہے ، یہ لوگ ( پورے طور پر ) نہ تم میں سے ہیں اور نہ ہی ان میں سے ( ہیں ) اور یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ( بھی ) ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ کا غضب ہوا وہ نہ تم میں ہیں نہ ان میں اور جان بوجھ کر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایک ایسی قوم سے دوستی رکھتے ہیں جن پر اللہ کا غضب نازل ہوچکا ہے یہ لوگ نہ تمہارے ساتھ ہیں نہ ان کے ساتھ اور یہ (ایسے بدبخت ہیں کہ) قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ پر جانتے بوجھتے

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھاجنہوں نے ا یسے لوگوں سے دوستی لگائی جن پر اللہ کاغضب ہوا ، نہ تو وہ لوگ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے اور جانتے ہوئے جھوٹی بات پر قسم کھاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جو ایسوں کے دوست ہوئے جن پر اللہ کا غضب ہے ( ف٤۵ ) وہ نہ تم میں سے نہ ان میں سے ( ف٤٦ ) وہ دانستہ جھوٹی قسم کھاتے ہیں ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسی جماعت کے ساتھ دوستی رکھتے ہیں جن پر اللہ نے غضب فرمایا ، نہ وہ تم میں سے ہیں اور نہ اُن میں سے ہیں اور جھوٹی قَسمیں کھاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے ایسے لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ نے غضب نازل کیا ہے وہ نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے ہیں اور وہ جانتے بوجھتے ہوئے جھوٹی بات پر قَسمیں کھاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Turnest thou not thy attention to those who turn (in friendship) to such as have the Wrath of Allah upon them? They are neither of you nor of them, and they swear to falsehood knowingly.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen those who have established friendship with the people who are subject to the wrath of God? They do not belong to you nor you to them, yet they knowingly try to prove their point by using false oaths.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not seen those who take as friends a people upon whom is the wrath of Allah They are neither of you nor of them, and they swear to a lie while they know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not seen those who befriend a people with whom Allah is wroth? They are neither of you nor of them, and they swear falsely while they know.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen those who take for friends a folk with whom Allah is wroth? They are neither of you nor of them, and they swear a false oath knowingly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने उन लोगों को नहीं देखा जिन्होंने ऐसे लोगों को मित्र बनाया जिन पर अल्लाह का प्रकोप हुआ है? वे न तुम में से हैं और न उन में से। और वे जानते-बूझते झूठी बात पर क़सम खाते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا آپ نے ان لوگوں پر نظر نہیں فرمائی جو ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ نے غضب کیا ہے (5) ․ یہ ( منافق) لوگ نہ تو (پورے پورے) تم میں ہیں اور نہ ان ہی میں ہیں اور جھوٹی بات پر قسم کھاجاتے ہیں اور وہ (خود بھی) جانتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے ان کو دوست بنایا ہے جن پر اللہ کا غضب ہوا ہے ؟ وہ نہ تمہارے ہیں نہ ان کے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر جھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم نے دیکھا ان لوگوں کو جنہوں نے دوست بنایا ہے ایک ایسے گروہ کو جو اللہ کا مغضوب ہے ؟ وہ نہ تمہارے ہیں نہ ان کے ، اور وہ جان بوجھ کر جھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن پر اللہ کا غضب ہوا نہ وہ تم میں سے ہیں نہ ان میں سے، اور وہ جانتے ہوئے جھوٹ پر قسم کھاتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تو نے نہ دیکھا ان لوگوں کو جو دوست ہوئے ہیں اس قوم کے جن پر غصہ ہوا ہے اللہ نہ وہ تم میں ہیں اور نہ ان میں ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ بات پر اور ان کو خبر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسی قوم سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ غصے ہو اور غضب فرمایا یہ لوگ پوری طرح نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان ہی میں سے ہیں اور یہ لوگ جانتے بوجھتے جھوٹی بات پر قسم کھا جاتے ہیں۔