Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 22

سورة المجادلة

لَا تَجِدُ قَوۡمًا یُّؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنۡ حَآدَّ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوۡ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمۡ اَوۡ اَبۡنَآءَہُمۡ اَوۡ اِخۡوَانَہُمۡ اَوۡ عَشِیۡرَتَہُمۡ ؕ اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الۡاِیۡمَانَ وَ اَیَّدَہُمۡ بِرُوۡحٍ مِّنۡہُ ؕ وَ یُدۡخِلُہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزۡبُ اللّٰہِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ اللّٰہِ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿٪۲۲﴾  3

You will not find a people who believe in Allah and the Last Day having affection for those who oppose Allah and His Messenger, even if they were their fathers or their sons or their brothers or their kindred. Those - He has decreed within their hearts faith and supported them with spirit from Him. And We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. Allah is pleased with them, and they are pleased with Him - those are the party of Allah . Unquestionably, the party of Allah - they are the successful.

اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو آپ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت رکھتے ہوئے ہرگز نہ پائیں گے گو وہ ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے کنبہ ( قبیلے ) کے ( عزیز ) ہی کیوں نہ ہوں یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالٰی نے ایمان کو لکھ دیا ہے اور جن کی تائید اپنی روح سے کی ہے اور جنہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جہاں یہ ہمیشہ رہیں گے ، اللہ ان سے راضی ہے اور یہ اللہ سے خوش ہیں ، یہ خدائی لشکر ہے آگاہ رہو بیشک اللہ کے گروہ والے ہی کامیاب لوگ ہیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

لاَا تَجِدُ قَوْمًا يُوْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الاْاخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا ابَاءهُمْ أَوْ أَبْنَاءهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ ... You will not find any people who believe in Allah and the Last Day, making friendship with those who oppose Allah and His Messenger, even though they were their fathers or their sons or their b... rothers or their kindred. Meaning, do not befriend the deniers, even if they are among the closest relatives. Allah said, لااَّ يَتَّخِذِ الْمُوْمِنُونَ الْكَـفِرِينَ أَوْلِيَأءَ مِن دُونِ الْمُوْمِنِينَ وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي شَىْءٍ إِلااَ أَن تَتَّقُواْ مِنْهُمْ تُقَـةً وَيُحَذِّرْكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ Let not the believers take the disbelievers as friends instead of the believers, and whoever does that will never be helped by Allah in any way, except if you indeed fear a danger from them. And Allah warns you against Himself. (3:28), and, قُلْ إِن كَانَ ءَابَاوُكُمْ وَأَبْنَأوُكُمْ وَإِخْوَنُكُمْ وَأَزْوَجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَلٌ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَـرَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَـكِنُ تَرْضَوْنَهَأ أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُواْ حَتَّى يَأْتِىَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لاَ يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَـسِقِينَ Say: If your fathers, your sons, your brothers, your wives, your kindred, the wealth that you have gained, the commerce in which you fear a decline, and the dwellings in which you delight are dearer to you than Allah and His Messenger, and striving hard and fighting in His cause, then wait until Allah brings about His decision (torment). And Allah guides not the people who are the rebellious. (9:24) Sa`id bin `Abdul-`Aziz and others said that this Ayah, لاَا تَجِدُ قَوْمًا يُوْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الاْاخِرِ ...... You will not find any people who believe in Allah and the Last Day... was revealed in the case of Abu Ubaydah Amir bin Abdullah bin Al-Jarrah when he killed his disbelieving father, during the battle of Badr. This is why when Umar bin Al-Khattab placed the matter of Khilafah in the consultation of six men after him, he said; "If Abu Ubaydah were alive, I would have appointed him the Khalifah." It was also said that the Ayah, وَلَوْ كَانُوا ابَاءهُمْ (even though they were their fathers), was revealed in the case of Abu Ubaydah, when he killed his father during the battle of Badr, while the Ayah, أَوْ أَبْنَاءهُمْ (or their sons) was revealed in the case of Abu Bakr As-Siddiq when he intended to kill his (disbelieving) son, Abdur-Rahman, (during Badr), while the Ayah, أَوْ إِخْوَانَهُمْ (or their brothers) was revealed about the case of Mus`ab bin `Umayr, who killed his brother, Ubayd bin Umayr, during Badr, and that the Ayah, أَوْ عَشِيرَتَهُمْ (or their kindred) was revealed about the case of Umar, who killed one of his relatives during Badr, and also that this Ayah was revealed in the case of Hamzah, Ali and Ubaydah bin Al-Harith. They killed their close relatives Utbah, Shaybah and Al-Walid bin Utbah that day. Allah knows best. A similar matter is when Allah's Messenger consulted with his Companions about what should be done with the captives of Badr. Abu Bakr As-Siddiq thought that they should accept ransom for them so the Muslims could use the money to strengthen themselves. He mentioned the fact that the captured were the cousins and the kindred, and that they might embrace Islam later on, by Allah's help. Umar said, "But I have a different opinion, O Allah's Messenger! Let me kill so-and-so, my relative, and let Ali kill Aqil (Ali's brother), and so-and-so kill so-and-so. Let us make it known to Allah that we have no mercy in our hearts for the idolators." Allah said, ... أُوْلَيِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الاِْيمَانَ وَأَيَّدَهُم بِرُوحٍ مِّنْهُ ... For such He has written faith in their hearts, and strengthened them with Ruh from Himself. means, those who have the quality of not befriending those who oppose Allah and His Messenger, even if they are their fathers or brothers, are those whom Allah has decreed faith, meaning, happiness, in their hearts and made faith dear to their hearts and happiness reside therein. As-Suddi said that the Ayah, كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الاِْيمَانَ (He has written faith in their hearts), means, "He has placed faith in their hearts." Ibn Abbas said that, وَأَيَّدَهُم بِرُوحٍ مِّنْهُ (and strengthened them with Ruh from Himself), means, "He gave them strengths." Allah's statement, ... وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الاَْنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ... And He will admit them to Gardens under which rivers flow, to dwell therein. Allah is well pleased with them, and they are well pleased with Him. was explained several times before. Allah's statement, ... رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ... Allah is well pleased with them, and they are well pleased with Him. contains a beautiful secret. When the believers became enraged against their relatives and kindred in Allah's cause, He compensated them by being pleased with them and making them pleased with Him from what He has granted them of eternal delight, ultimate victory and encompassing favor. Allah's statement, ... أُوْلَيِكَ حِزْبُ اللَّهِ أَلاَ إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ They are the party of Allah. Verily, the party of Allah will be the successful. indicates that they are the party of Allah, meaning, His servants who are worthy of earning His honor. Allah's statement, أَلاَ إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (Verily, the party of Allah will be the successful), asserts their success, happiness and triumph in this life and the Hereafter, in contrast to those, who are the party of the devil, أَلاَ إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ (Verily, the party of Shaytan will be the losers!) This is the end of the Tafsir of Surah Al-Mujadilah. All praise and thanks are due to Allah.   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

22۔ 1 اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے وضاحت فرمائی کہ جو ایمان باللہ اور ایمان بالآخرت میں کامل ہوتے ہیں وہ اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دشمنوں سے محبت اور تعلق خاطر نہیں رکھتے گویا ایمان اور اللہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دشمنوں کی محبت ونصرت ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتے یہ مضمون قرآن...  مجید میں اور بھی کئی مقامات پر بیان کیا گیا ہے مثلا (لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ ۚ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللّٰهِ فِيْ شَيْءٍ اِلَّآ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْھُمْ تُقٰىةً ۭ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗ ۭ وَاِلَى اللّٰهِ الْمَصِيْرُ 28) 3 ۔ آل عمران :28) (قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَاۗؤُكُمْ وَاَبْنَاۗؤُكُمْ وَاِخْوَانُكُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَتُكُمْ وَاَمْوَالُۨ اقْتَرَفْتُمُوْهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَآ اَحَبَّ اِلَيْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَجِهَادٍ فِيْ سَبِيْلِهٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰي يَاْتِيَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ ۭ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ 24؀ ) 9 ۔ التوبہ :24) ۔ وغیرہ۔ 22۔ 2 اس لیے کہ ان کا ایمان ان کو ان کی محبت سے روکتا ہے اور ایمان کی رعایت ابوت بنوت اخوت اور خاندان و برادری کی محبت و رعایت سے زیادہ اہم اور ضروری ہے چناچہ صحابہ کرام (رض) نے عملا ایسا کر کے دکھایا ایک مسلمان صحابی نے اپنے باپ اپنے بیٹے اپنے بھائی اور اپنے چچا ماموں اور دیگر رشتے داروں کو قتل کرنے سے گریز نہیں کیا اگر وہ کفر کی حمایت میں کافروں کے ساتھ لڑنے والوں میں شامل ہوتے سیر و تواریخ کی کتابوں میں یہ مثالیں درج ہیں اسی ضمن میں جنگ بدر کا واقعہ بھی قابل ذکر ہے جب اسیران بدر کے بارے میں مشورہ ہوا کہ ان کو فدیہ لے کر چھوڑ دیا جائے یا قتل کردیا جائے تو حضرت عمر (رض) نے مشورہ دیا تھا کہ ان کافر قیدیوں میں سے ہر قیدی کو اس کے رشتے دار کے سپرد کردیا جائے جسے وہ خود اپنے ہاتھوں سے قتل کرے اور اللہ تعالیٰ کو حضرت عمر (رض) کا یہی مشورہ پسند آیا تھا۔ تفصیل کے لیے دیکھئے (مَا كَانَ لِنَبِيٍّ اَنْ يَّكُوْنَ لَهٗٓ اَسْرٰي حَتّٰي يُثْخِنَ فِي الْاَرْضِ ۭتُرِيْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْيَا ڰ وَاللّٰهُ يُرِيْدُ الْاٰخِرَةَ ۭوَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ 67؀) 8 ۔ الانفال :67) کا حاشیہ۔ 22۔ 3 یعنی راسخ اور مضبوط کردیا ہے۔ 22۔ 4 روح سے مراد اپنی نصرت خاص، یا نور ایمان ہے جو انہیں ان کی مذکورہ خوبی کی وجہ سے حاصل ہوا۔ 22۔ 5 یعنی جب یہ اولین مسلمان صحابہ کرام (رض) ایمان کی بنیاد پر اپنے عزیز واقارب سے ناراض ہوگئے حتی کہ انہیں اپنے ہاتھوں سے قتل تک کرنے میں تامل نہیں کیا تو اس کے بدلے میں اللہ نے ان کو اپنی رضامندی سے نواز دیا اور ان پر اس طرح اپنے انعامات کی بارش فرمائی کہ وہ بھی اللہ سے راضی ہوگئے اس لیے آیت میں بیان کردہ اعزاز رضی اللہ عنھم ورضوا عنہ۔ اگرچہ خاص صحابہ کرام (رض) کے بارے میں نازل نہیں ہوا ہے تاہم وہ اس کا مصداق اولین اور مصداق اتم ہیں اسی لیے اس کے لغوی مفہوم کو سامنے رکھتے ہوئے مذکورہ صفات سے متصف ہر مسلمان (رض) کا مستحق بن سکتا ہے جیسے لغوی معنی کے لحاظ سے ہر مسلمان شخص پر (علیہ الصلوۃ والسلام) کا دعائیہ جملے کے طور پر اطلاق کیا جاسکتا ہے لیکن اہل سنت نے ان کے مفہوم لغوی سے ہٹ کر ان کو صحابہ کرام (رض) اور انبیاء (علیہم السلام) کے علاوہ کسی اور کے لیے بولنا لکھنا جائز قرار نہیں دیا ہے۔ یہ گویا شعار ہیں (رض) صحابہ کے لیے اور علیہم الصلواۃ والسلام انبیائے کرام کے لیے یہ ایسے ہی ہے جیسے (رح) اللہ کی رحمت اس پر ہو یا اللہ اس پر رحم فرما‏ئے کا اطلاق لغوی مفہوم کی رو سے زندہ اور مردہ دونوں پر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ایک دعائیہ کلمہ ہے جس کے ضرورت مند زندہ اور مردہ دونوں ہی ہیں لیکن ان کا استعمال مردوں کے لیے خاص ہوچکا ہے اس لیے اسے زندہ کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔ 22۔ 6 یعنی یہی گروہ مومنین فلاح سے ہمکنار ہوگا دوسرے ان کی بہ نسبت ایسے ہی ہوں گے جیسے وہ فلاح سے بالکل محروم ہیں جیسا کہ واقعی وہ آخرت میں محروم ہوں گے۔  Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٦] کافروں سے دوستی رکھنا بھی کفر ہے :۔ یعنی اللہ اور آخرت پر ایمان کا دعویٰ اور اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت دو متضاد باتیں ہیں جو ایک دل میں کبھی جمع نہیں ہوسکتیں جیسے دن اور رات یا روشنی اور تاریکی ایک ہی وقت میں جمع نہیں ہوسکتے۔ لیکن منافقوں کی فریب کاری یہ ہے کہ وہ دونوں ک... ام بیک وقت کر رہے ہیں۔ ان دونوں میں سے ایک ہی بات درست ہوسکتی ہے۔ اگر وہ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں تو وہ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے دوستی رکھ ہی نہیں سکتے۔ اور اگر دوستی رکھتے ہیں تو کبھی ایماندار نہیں ہوسکتے۔ کیونکہ اصول یہ ہے کہ دشمن کا دوست بھی دشمن ہی ہوتا ہے۔ پھر اللہ کے دشمنوں سے ایک ایماندار کیسے دوستی رکھ سکتا ہے ؟ [٢٧] جنگ کے دوران کافر اقرباء سے مسلمانوں کا سلوک :۔ یہ آیت ان صحابہ کی شان میں نازل ہوئی جنہوں نے اللہ کے اس ارشاد پر عمل کرکے دنیا کے سامنے اس کا عملی نمونہ پیش کیا تھا۔ غزوہ احد میں سیدنا مصعب بن عمیر (رض) نے اپنے بھائی عبید بن عمیر کو قتل کیا۔ سیدنا عمر فاروق نے اپنے ماموں عاص بن ہشام کو اور سیدنا علی (رض) & سیدنا حمزہ اور عبیدہ بن الحارث نے علی الترتیب عتبہ، شیبہ اور ولید بن عتبہ کو قتل کیا۔ ایک دفعہ سیدنا ابوبکر صدیق (رض) کے بیٹے عبدالرحمن اپنے باپ سے کہنے لگے کہ ابا جان ! آپ جنگ میں عین میری تلوار کی زد میں تھے مگر میں نے باپ سمجھ کر چھوڑ دیا تھا۔ سیدنا ابوبکر صدیق (رض) نے جواب دیا : بیٹا اگر تم میری تلوار کی زد میں آجاتے تو میں تمہیں کبھی نہ چھوڑتا۔ غزوہ احد کے قیدیوں کے متعلق مشورہ ہوا تو سیدنا عمر نے یہ مشورہ دیا کہ ہر آدمی اپنے قریبی رشتہ دار کو قتل کرکے موت کے گھاٹ اتار دے۔ غزوہ بنی مصطلق سے واپسی پر عبداللہ بن ابی منافق نے آپ کی شان میں ناجائز کلمات کہے تو ان کے بیٹے جن کا نام بھی عبداللہ ہی تھا اور سچے مومن تھے، آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگے۔ اگر آپ حکم فرمائیں تو میں اپنے باپ کا سر کاٹ کر آپ کے قدموں میں لا رکھوں۔ لیکن آپ نے اپنی طبعی رحم دلی کی بنا پر عبداللہ کو ایسا کرنے سے منع فرما دیا۔ غرضیکہ سچے ایمانداروں کی تو شان ہی یہ ہوتی ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے مقابلہ میں کسی قریبی سے قریبی رشتہ دار حتیٰ کہ اپنی جان تک کی پروا نہیں کرتے۔ [٢٨] یعنی ایسے لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے روح پھونک کر ان کی قوت ایمانی کو کئی گنا زیادہ طاقتور بنادیا ہے۔ نیز روح سے مراد روح القدس یا جبریل بھی ہوسکتے ہیں جو صرف جنگ کے دوران ہی نازل ہو کر مسلمانوں کی قوت ایمانی کو نہیں بڑھاتے بلکہ کوئی بھی اہم معاملہ ہو تو مومنوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی تائید حاصل ہوجاتی ہے۔ کفار نے رسول اللہ کی ہجو کی تو سیدنا حسان بن ثابتص نے اس ہجو کا جواب دیا۔ سیدنا حسان کے یہ اشعار سن کر آپ نے فرمایا : مشرکوں کی ہجو کر & جبریل تیرے ساتھ ہیں۔ (بخاری۔ کتاب المغازی۔ باب مرجع النبی من الاحزاب۔۔ ) اور مسلم کے الفاظ یہ ہیں : && یا اللہ ! حسان کی روح القدس سے مدد فرما && (مسلم۔ کتاب الفضائل۔ باب فضائل حسان بن ثابت (رض)) [٢٩] صحابہ کرام کی شان میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد قرآن میں بعض دیگر مقامات پر بھی مذکور ہے۔ جس سے ان کی انتہائی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ اس کے باوجود جو لوگ ان کے ایمان میں شک کرتے ہیں یا انکار کرتے ہیں۔ انہیں اپنے ایمان کی خیر منانی چاہیے۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

١۔ لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِ اللہ ِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ ۔۔۔۔۔۔: یعنی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دشمنوں سے دوستی دو ایسی چیزیں ہیں جو ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتیں ، خواہ وہ آدمی کے کتنے قریبی رشتہ دار ہوں ، اس لیے منافقین جو ... ایمان کے دعوے کے باوجود کفار سے دوستی رکھتے ہیں ان کا ایمان کا دعویٰ غلط ہے ۔ مزید دیکھئے سورة ٔ آل عمران (٢٨ ) اور سورة ٔ توبہ (٢٣، ٢٤) ٢۔ اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیْ قُلُوْبِہِمُ الْاِیْمَانَ : یعنی یہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی رکھنے والوں سے دوستی نہیں رکھتے ، خواہ وہ کتنے قریبی رشتہ دار ہوں ، اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایمان نقش کردیا ہے ۔ اس کا مصداق صحابہ کرام (رض) ہیں ، کیونکہ انہوں نے ان تمام لوگوں سے دستی اور دلی تعلق کا رشتہ کاٹ پھینکا تھا جو اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت اور دشمنی رکھتے تھے ، خواہ وہ ان کے باپ تھے یا بیٹے یا بھائی یا خاندان کے لوگ ۔ تاریخ اور سیرت کی کتابوں میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ صحابہ کرام (رض) نے کفر کی حمایت میں مسلمانوں سے لڑنے والے قریب ترین رشتہ داروں کو بھی قتل یا قید کرنے سے دریغ نہیں کیا ، خواہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی تھے یا کوئی اور رشتہ دار ۔ جنگ بدر میں جب قیدیوں کے متعلق مشورہ ہوا کہ ان کو فدیہ لے کر چھوڑ دیا جائے یا قتل کردیا جائے ، تو عمر (رض) نے مشورہ دیا تھا کہ ان کافر قیدیوں میں سے ہر ایک کو اس کے رشتہ دار کے سپرد کیا جائے ، جسے وہ خود اپنے ہاتھوں سے قتل کرے اور اللہ تعالیٰ کو عمر (رض) ہی کا مشورہ پسند آیا تھا۔ تفصیل کے لیے دیکھئے سورة ٔ انفال (٦٧) کی تفسیر ۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا عباس اور عقیل بن ابی طالب (رض) اسیر ہوئے تو دوسرے قیدیوں کی طرح فدیہ دے کر رہا ہوئے ۔ اسی طرح آپ کے داما ابو العاص اس شرط پر رہا ہوئے کہ آپ کی بیٹی زینب (رض) کو واپس بھجوا دیں گے۔ ٣۔ وَاَیَّدَ ھُمْ بِرُوْحٍ مِّنْہُ ط : یعنی انہیں اپنی طرف سے ایک عظیم روحانی قوت عطاء فرما کر ان کی مدد فرمائی۔ ٤۔ وَیُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ ۔۔۔۔ : یہ ہے جنتوں میں داخلے اس میں ابدی قیام اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا وہ تصدیق نامہ جو صحابہ کرام (رض) کو اللہ کی جانب سے حاصل ہوا ۔ پھر ان لوگوں کی بدنصیبی کا کیا عالم ہوسکتا ہے جو ان سے دشمنی رکھتے اور ان کے بارے میں بد زبانی کرتے ہیں۔ ٥۔ اُولٰٓئِکَ حِزْبُ اللہ ِط :” حزب اللہ “ خبر معرفہ ہونے سے حصر کا مفہوم پیدا ہورہا ہے ، یعنی اللہ کی جماعت اور گروہ صرف یہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کو اپنا بنا لیا اور اپنے ان عزیزوں سے بیگانہ ہوگئے جو اس سے اور اس کے رسول سے دشمنی رکھتے تھے ۔ یاد رکھو ! صرف اللہ کا گروہ ہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Believers cannot entertain intimacy with non-Believers لَّا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ‌ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّـهَ وَرَ‌سُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ (You shall not find those who believe in Allah and in the Hereafter having friendship with those who oppose Allah and His Messenger, even though they were their fathers....58:22). The preceding verses showed...  that those [ hypocrites ] who are in intimate friendship with unbelievers and pagans shall incur Allah&s wrath, indignation and severe torment. This verse describes the condition of sincere believers who would not take an enemy of Faith, the opponents of Allah, for intimacy and friendship, even though such people are their own fathers, children, brothers or any other blood relatives. The bond of belief transcends all other bonds, even the close ties of blood. This description fits all noble Companions (رض) . Commentators on this occasion have cited a number of incidents of the blessed Companions which describe how, when they heard their fathers, sons and brothers or other blood relations utter blasphemy against Islam or the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، they left all ties aside and punished them or even killed them. ` Abdullah, the son of ` Abdullah Ibn &Ubayy, the leader of the hypocrites in Madinah, heard his father make some blasphemous remarks against the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . The son came up to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and sought his permission to kill his father. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) stopped him. Sayyidna Abu Bakr (رض) heard his father, Abu Quhafah, uttering some insulting words against the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . The most compassionate Siddiq (رض) became indignant and unexpectedly gave him such a hard slap that he fell down. When the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) heard about it, he advised Abu Bakr Siddiq (رض) not do it again. In the battle of Uhud, Sayyidna Abu ` Ubaidah&s father, Jarrah, was fighting on the side of the unbelievers against the Muslims. In the battlefield, while the battle was on, he purposely came time and again face to face with Sayyidna Abu ` Ubaidah (رض) and pursued him. Every time his father came in front of him, Sayyidna Abu ` Ubaidah (رض) would, as a mark of respect, move out. But when he persisted, Sayyidna Abu ` Ubaidah (رض) had no choice but to kill him. The biography of the blessed Companions is replete with similar incidents. The present set of verses was revealed to laud them. [ Qurtubi ] Ruling Many jurists have ruled that this rule applies equally to all Muslims who transgress or violate the sacred laws of Shari’ ah or in their practical life turn away from them, in that the sincere Muslims should not maintain an intimate friendship or relationship with such transgressors. As explained earlier, Muwalah [ intimate friendship ] with a fasiq [ transgressors ] is not possible because intimacy with them is possible if and only if the germs of fisq [ transgression ] are lurking in the people befriending them. Muwasah [ sympathy ] and Mu&amalat [ dealings ] or Mudarah [ cordiality ] are, however, a different matter to the degree of necessity. This is the reason why the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) used to pray: اَللَّھُمَّ لَا تَجعَلَ لِفَاجِرِ عَلَیَّ یَداً |"0 Allah, do not give any transgressor the upper hand over me.|" The Messenger of Allah prayed thus because if anyone has the upper hand in a situation, he is most likely to get his own way. He will, for instance, show kindness to people and thus gain the upper hand; and the noble persons, on account of the kindness, will feel obliged or duty-bound to return his kindness with love. Thus the Messenger of Allah sought refuge with Allah from this situation. [ Qurtubi ] وَأَيَّدَهُم بِرُ‌وحٍ مِّنْهُ (...and has helped them with a Spirit from Him....58:22) The word ruh, according to some authorities on Tafsir, stands for &light&, which radiates or emanates from Allah and enters the heart of a believer which urges him to perform righteous deeds, and is the source of peace and contentment of the heart. This tranquility and satisfaction is the source of great strength and power. Other authorities say that this word stands for the Holy Qur&an and the arguments of the Holy Qur&an. This is the real strength and power of a believer. [ Qurtubi ] Allah, the Pure and Exalted, knows best! Alhamdulillah The Commentary on Surah A1-Mujadalah Ends here.  Show more

مسلمان کی دلی دوستی کسی کافر سے نہیں ہو سکتی : (آیت) لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ باللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ يُوَاۗدُّوْنَ مَنْ حَاۗدَّ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَلَوْ كَانُوْٓا اٰبَاۗءَهُمْ الایتہ، پہلی آیات میں کفار و مشرکین سے دوستی کرنے والوں پر غضب الٰہی اور عذاب شدید کا ذکر تھا، اس آیت می... ں مومنین مخلصین کا حال ان کے مقابل بیان فرمایا کہ وہ کسی ایسے شخص سے دوستی اور دلی تعلق نہیں رکھتے جو اللہ کا مخالف یعنی کافر ہے، اگرچہ وہ ان کا باپ یا اولاد یا بھائی یا اور قریبی عزیز ہی کیوں نہ ہو۔ صحابہ کرام سب ہی کا حال یہ تھا، اس جگہ مفسرین نے بہت سے صحابہ کرام کے واقعات ایسے بیان کئے ہیں جن میں باپ بیٹے، بھائی وغیرہ سے جب کوئی بات اسلام یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف سنی تو سارے تعلقات کو بھلا کر ان کو سزا دی بعض کو قتل کیا۔ عبداللہ بن ابی منافق کے بیٹے عبداللہ کے سامنے اس کے منافق باپ نے حضور کی شان میں گستاخانہ کلمہ بولا تو انہوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کی کہ میں اپنے باپ کو قتل کر دوں، آپ نے منع فرما دیا، حضرت ابوبکر کے سامنے ان کے باپ ابو قحافہ نے حضور کی شان میں کچھ کلمہ گستاخانہ کہہ دیا تو ارحم امت صدیق اکبر کو اتنا غصہ آیا کہ زور سے طمانچہ رسید کیا جس سے ابو قحافہ گر پڑے، آپ کو اس کی اطلاع ہوئی تو فرمایا کہ آئندہ ایسا نہ کرنا، حضرت ابوعبیدہ بن جراح کے والد جراح غزوہ احد میں کفار کے ساتھ مسلمانوں کے مقابلہ کے لئے آئے تو میدان جہاد میں وہ بار بار حضرت ابو عبیدہ کے سامنے آتے وہ ان کے درپے تھے یہ سامنے سے ٹل جاتے جب انہوں نے یہ صورت اختیار کیے رکھی تو ابوعبیدہ نے ان کو قتل کردیا، یہ اور ان کے امثال بہت سے واقعات صحابہ کرام کے پیش آئے، ان پر آیات مذکورہ نازل ہوئیں (قرطبی) مسئلہ : بہت سے حضرت فقہاء نے یہی حکم فساق و فجار اور دین سے عملاً منحرف مسلمان کا قرار دیا ہے کہ ان کے ساتھ دلی دوستی کسی مسلمان کی نہیں ہو سکتی، کام کاج کی ضرورتوں میں اشتراک یا مصاحبت بقدر ضرورت الگ چیز ہے، دل میں دوستی کسی فاسق و فاجر کی اسی وقت ہوگی جبکہ فسق و فجور کے جراثیم خود اس کے اندر موجود ہوں گے، اسی لئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی دعاؤں میں فرمایا کرتے تھے اللھم لا تجعل لفاجر علی یدا، یعنی یا اللہ مجھ پر کسی فاجر آدمی کا احسان نہ آنے دیجئے، کیونکہ شریف النفس انسان اپنے محسن کی محبت پر طبعاً مجبور ہوتا ہے اس لئے فساق و فجار کا احسان قبول کرنا جو ذریعہ ان کی محبت کا بنے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے بھی پناہ مانگی (قرطبی) وَاَيَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُ ۭ، یہاں روح کی تفسیر بعض حضرات نے نور سے کی ہے جو منجانب اللہ مومن کو ملتا ہے اور وہی اس کے عمل صالح کا اور قلب کے سکون و اطمیان کا ذریعہ ہوتا ہے اور یہ سکون و اطمینان ہی بڑی قوت اور بعض حضرات نے روح کی تفسیر قرآن اور دلائل قرآن سے کی ہے وہی مومن کی اصل طاقت و قوت ہے (قرطبی) واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم تمت سورة المجادلة بحمدہ وعونہ لغرة جمادی الاولیٰ س 1391 ھ یوم الجمعة وللہ الحمد و یتلوہ انشآء اللہ تعالیٰ   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ يُوَاۗدُّوْنَ مَنْ حَاۗدَّ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَوْ كَانُوْٓا اٰبَاۗءَہُمْ اَوْ اَبْنَاۗءَہُمْ اَوْ اِخْوَانَہُمْ اَوْ عَشِيْرَتَہُمْ۝ ٠ ۭ اُولٰۗىِٕكَ كَتَبَ فِيْ قُلُوْبِہِمُ الْاِيْمَانَ وَاَيَّدَہُمْ بِرُوْحٍ مِّنْہُ۝ ٠ ۭ وَيُدْخِلُ... ہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا۝ ٠ ۭ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ۝ ٠ ۭ اُولٰۗىِٕكَ حِزْبُ اللہِ۝ ٠ ۭ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۝ ٢٢ ۧ وجد الوجود أضرب : وجود بإحدی الحواسّ الخمس . نحو : وَجَدْتُ زيدا، ووَجَدْتُ طعمه . ووجدت صوته، ووجدت خشونته . ووجود بقوّة الشّهوة نحو : وَجَدْتُ الشّبع . ووجود بقوّة الغضب کو جود الحزن والسّخط . ووجود بالعقل، أو بواسطة العقل کمعرفة اللہ تعالی، ومعرفة النّبوّة، وما ينسب إلى اللہ تعالیٰ من الوجود فبمعنی العلم المجرّد، إذ کان اللہ منزّها عن الوصف بالجوارح والآلات . نحو : وَما وَجَدْنا لِأَكْثَرِهِمْ مِنْ عَهْدٍ وَإِنْ وَجَدْنا أَكْثَرَهُمْ لَفاسِقِينَ [ الأعراف/ 102] . ( و ج د ) الو جود ( ض) کے معنی کسی چیز کو پالینا کے ہیں اور یہ کئی طرح پر استعمال ہوتا ہے حواس خمسہ میں سے کسی ایک حاسہ کے ساتھ اور اک کرنا جیسے وجدت طعمہ ( حاسہ ذوق ) وجدت سمعہ ( حاسہ سمع ) وجدت خثومتہ حاسہ لمس ) قوی باطنہ کے ساتھ کسی چیز کا ادراک کرنا ۔ جیسے وجدت الشبع ( میں نے سیری کو پایا کہ اس کا تعلق قوت شہو یہ کے ساتھ ہے ۔ وجدت الحزن وا لسخط میں نے غصہ یا غم کو پایا اس کا تعلق قوت غضبہ کے ساتھ ہے ۔ اور بذریعہ عقل کے کسی چیز کو پالیتا جیسے اللہ تعالیٰ یا نبوت کی معرفت کہ اسے بھی وجدان کہا جاتا ہے ۔ جب وجود پالینا ) کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کی جائے تو اس کے معنی محض کسی چیز کا علم حاصل کرلینا کے ہوتے ہیں کیونکہ ذات باری تعالیٰ جوارح اور آلات کے ذریعہ کسی چیز کو حاصل کرنے سے منزہ اور پاک ہے ۔ چناچہ فرمایا : ۔ وَما وَجَدْنا لِأَكْثَرِهِمْ مِنْ عَهْدٍ وَإِنْ وَجَدْنا أَكْثَرَهُمْ لَفاسِقِينَ [ الأعراف/ 102] اور ہم نے ان میں سے اکثروں میں عہد کا نباہ نہیں دیکھا اور ان میں اکثروں کو ( دیکھا تو ) بد عہد دیکھا ۔ قوم والقَوْمُ : جماعة الرّجال في الأصل دون النّساء، ولذلک قال : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ الآية [ الحجرات/ 11] ، ( ق و م ) قيام القوم۔ یہ اصل میں صرف مرودں کی جماعت پر بولا جاتا ہے جس میں عورتیں شامل نہ ہوں ۔ چناچہ فرمایا : ۔ لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ الآية [ الحجرات/ 11] أیمان يستعمل اسما للشریعة التي جاء بها محمّد عليه الصلاة والسلام، وعلی ذلك : الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، ويوصف به كلّ من دخل في شریعته مقرّا بالله وبنبوته . قيل : وعلی هذا قال تعالی: وَما يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ [يوسف/ 106] . وتارة يستعمل علی سبیل المدح، ويراد به إذعان النفس للحق علی سبیل التصدیق، وذلک باجتماع ثلاثة أشياء : تحقیق بالقلب، وإقرار باللسان، وعمل بحسب ذلک بالجوارح، وعلی هذا قوله تعالی: وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ [ الحدید/ 19] . ( ا م ن ) الایمان کے ایک معنی شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ :۔ { وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ } ( سورة البقرة 62) اور جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست۔ اور ایمان کے ساتھ ہر وہ شخص متصف ہوسکتا ہے جو تو حید کا اقرار کر کے شریعت محمدی میں داخل ہوجائے اور بعض نے آیت { وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ } ( سورة يوسف 106) ۔ اور ان میں سے اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے مگر ( اس کے ساتھ ) شرک کرتے ہیں (12 ۔ 102) کو بھی اسی معنی پر محمول کیا ہے ۔ الله الله : قيل : أصله إله فحذفت همزته، وأدخل عليها الألف واللام، فخصّ بالباري تعالی، ولتخصصه به قال تعالی: هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا [ مریم/ 65] . وإله جعلوه اسما لکل معبود لهم، وکذا اللات، وسمّوا الشمس إِلَاهَة لاتخاذهم إياها معبودا . وأَلَهَ فلان يَأْلُهُ الآلهة : عبد، وقیل : تَأَلَّهَ. فالإله علی هذا هو المعبود وقیل : هو من : أَلِهَ ، أي : تحيّر، وتسمیته بذلک إشارة إلى ما قال أمير المؤمنین عليّ رضي اللہ عنه : (كلّ دون صفاته تحبیر الصفات، وضلّ هناک تصاریف اللغات) وذلک أنّ العبد إذا تفكّر في صفاته تحيّر فيها، ولهذا روي : «تفكّروا في آلاء اللہ ولا تفكّروا في الله»وقیل : أصله : ولاه، فأبدل من الواو همزة، وتسمیته بذلک لکون کل مخلوق والها نحوه، إمّا بالتسخیر فقط کالجمادات والحیوانات، وإمّا بالتسخیر والإرادة معا کبعض الناس، ومن هذا الوجه قال بعض الحکماء : اللہ محبوب الأشياء کلها وعليه دلّ قوله تعالی: وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلكِنْ لا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ [ الإسراء/ 44] . وقیل : أصله من : لاه يلوه لياها، أي : احتجب . قالوا : وذلک إشارة إلى ما قال تعالی: لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصارَ [ الأنعام/ 103] ، والمشار إليه بالباطن في قوله : وَالظَّاهِرُ وَالْباطِنُ [ الحدید/ 3] . وإِلَهٌ حقّه ألا يجمع، إذ لا معبود سواه، لکن العرب لاعتقادهم أنّ هاهنا معبودات جمعوه، فقالوا : الآلهة . قال تعالی: أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِنْ دُونِنا [ الأنبیاء/ 43] ، وقال : وَيَذَرَكَ وَآلِهَتَكَ [ الأعراف/ 127] وقرئ : ( وإلاهتك) أي : عبادتک . ولاه أنت، أي : لله، وحذف إحدی اللامین .«اللهم» قيل : معناه : يا الله، فأبدل من الیاء في أوله المیمان في آخره وخصّ بدعاء الله، وقیل : تقدیره : يا اللہ أمّنا بخیر مركّب تركيب حيّهلا . ( ا ل ہ ) اللہ (1) بعض کا قول ہے کہ اللہ کا لفظ اصل میں الہ ہے ہمزہ ( تخفیفا) حذف کردیا گیا ہے اور اس پر الف لام ( تعریف) لاکر باری تعالیٰ کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے اسی تخصیص کی بناء پر فرمایا :۔ { هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا } ( سورة مریم 65) کیا تمہیں اس کے کسی ہمنام کا علم ہے ۔ الہ کا لفظ عام ہے اور ہر معبود پر بولا جاتا ہے ( خواہ وہ معبود پر حق ہو یا معبود باطل ) اور وہ سورج کو الاھۃ کہہ کر پکارتے تھے کیونکہ انہوں نے اس کو معبود بنا رکھا تھا ۔ الہ کے اشتقاق میں مختلف اقوال ہیں بعض نے کہا ہے کہ یہ الہ ( ف) یالہ فلاو ثالہ سے مشتق ہے جس کے معنی پر ستش کرنا کے ہیں اس بنا پر الہ کے معنی ہوں گے معبود اور بعض نے کہا ہے کہ یہ الہ ( س) بمعنی تحیر سے مشتق ہے اور باری تعالیٰ کی ذات وصفات کے ادراک سے چونکہ عقول متحیر اور دو ماندہ ہیں اس لئے اسے اللہ کہا جاتا ہے ۔ اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امیرالمومنین حضرت علی (رض) نے فرمایا ہے ۔ کل دون صفاتہ تحبیرالصفات وضل ھناک تصاریف للغات ۔ اے بروں ازوہم وقال وقیل من خاک برفرق من و تمثیل من اس لئے کہ انسان جس قدر صفات الیہ میں غور و فکر کرتا ہے اس کی حیرت میں اضافہ ہوتا ہے اس بناء پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے (11) تفکروا فی آلاء اللہ ولا تفکروا فی اللہ کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں غور و فکر کیا کرو اور اس کی ذات کے متعلق مت سوچا کرو ۔ (2) بعض نے کہا ہے کہ الہ اصل میں ولاہ ہے واؤ کو ہمزہ سے بدل کر الاہ بنالیا ہے اور ولہ ( س) کے معنی عشق و محبت میں دارفتہ اور بیخود ہونے کے ہیں اور ذات باری تعالیٰ سے بھی چونکہ تمام مخلوق کو والہانہ محبت ہے اس لئے اللہ کہا جاتا ہے اگرچہ بعض چیزوں کی محبت تسخیری ہے جیسے جمادات اور حیوانات اور بعض کی تسخیری اور ارادی دونوں طرح ہے جیسے بعض انسان اسی لئے بعض حکماء نے کہا ہے ذات باری تعالیٰ تما اشیاء کو محبوب ہے اور آیت کریمہ :{ وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَكِنْ لَا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ } ( سورة الإسراء 44) مخلوقات میں سے کوئی چیز نہیں ہے مگر اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتی ہے ۔ بھی اسی معنی پر دلالت کرتی ہے ۔ (3) بعض نے کہا ہے کہ یہ اصل میں لاہ یلوہ لیاھا سے ہے جس کے معنی پر وہ میں چھپ جانا کے ہیں اور ذات باری تعالیٰ بھی نگاہوں سے مستور اور محجوب ہے اس لئے اسے اللہ کہا جاتا ہے ۔ اسی معنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :۔ { لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ } ( سورة الأَنعام 103) وہ ایسا ہے کہ نگاہیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور وہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے ۔ نیز آیت کریمہ ؛{ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ } ( سورة الحدید 3) میں الباطن ، ، کہہ کر بھی اسی معنی کی طرف اشارہ کیا ہے ۔ الہ یعنی معبود درحقیقت ایک ہی ہے اس لئے ہونا یہ چاہیے تھا کہ اس کی جمع نہ لائی جائے ، لیکن اہل عرب نے اپنے اعتقاد کے مطابق بہت سی چیزوں کو معبود بنا رکھا تھا اس لئے الہۃ صیغہ جمع استعمال کرتے تھے ۔ قرآن میں ہے ؛۔ { أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِنْ دُونِنَا } ( سورة الأنبیاء 43) کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں کہ ان کو مصائب سے بچالیں ۔ { وَيَذَرَكَ وَآلِهَتَكَ } ( سورة الأَعراف 127) اور آپ سے اور آپ کے معبودوں سے دست کش ہوجائیں ۔ ایک قراءت میں والاھتک ہے جس کے معنی عبادت کے ہیں الاہ انت ۔ یہ اصل میں للہ انت ہے ایک لام کو تخفیف کے لئے خذف کردیا گیا ہے ۔ اللھم بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی یا اللہ کے ہیں اور اس میں میم مشدد یا ( حرف ندا کے عوض میں آیا ہے اور بعض کا قول یہ ہے کہ یہ اصل میں یا اللہ امنا بخیر ( اے اللہ تو خیر کے ساری ہماری طرف توجہ فرما) ہے ( کثرت استعمال کی بنا پر ) ۔۔۔ حی ھلا کی طرح مرکب کرکے اللھم بنا لیا گیا ہے ۔ ( جیسے ھلم ) آخرت آخِر يقابل به الأوّل، وآخَر يقابل به الواحد، ويعبّر بالدار الآخرة عن النشأة الثانية، كما يعبّر بالدار الدنیا عن النشأة الأولی نحو : وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوانُ [ العنکبوت/ 64] ، وربما ترک ذکر الدار نحو قوله تعالی: أُولئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا النَّارُ [هود/ 16] . وقد توصف الدار بالآخرة تارةً ، وتضاف إليها تارةً نحو قوله تعالی: وَلَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأنعام/ 32] ، وَلَدارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا «1» [يوسف/ 109] . وتقدیر الإضافة : دار الحیاة الآخرة . و «أُخَر» معدول عن تقدیر ما فيه الألف واللام، ولیس له نظیر في کلامهم، فإنّ أفعل من کذا، - إمّا أن يذكر معه «من» لفظا أو تقدیرا، فلا يثنّى ولا يجمع ولا يؤنّث . - وإمّا أن يحذف منه «من» فيدخل عليه الألف واللام فيثنّى ويجمع . وهذه اللفظة من بين أخواتها جوّز فيها ذلک من غير الألف واللام . اخر ۔ اول کے مقابلہ میں استعمال ہوتا ہے اور اخر ( دوسرا ) واحد کے مقابلہ میں آتا ہے اور الدارالاخرۃ سے نشاۃ ثانیہ مراد لی جاتی ہے جس طرح کہ الدار الدنیا سے نشاۃ اولیٰ چناچہ فرمایا { وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ } ( سورة العنْکبوت 64) ہمیشہ کی زندگی کا مقام تو آخرت کا گھر ہے لیکن کھی الدار کا لفظ حذف کر کے صرف الاخرۃ کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ { أُولَئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا النَّارُ } ( سورة هود 16) یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں آتش جہنم کے سوا اور کچھ نہیں ۔ اور دار کا لفظ کبھی اخرۃ کا موصوف ہوتا ہے اور کبھی اس کی طر ف مضاف ہو کر آتا ہے چناچہ فرمایا ۔ { وَلَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ } ( سورة الأَنعام 32) اور یقینا آخرت کا گھر بہتر ہے ۔ ان کے لئے جو خدا سے ڈرتے ہیں ۔ (6 ۔ 32) { وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ } ( سورة النحل 41) اور آخرت کا اجر بہت بڑا ہے ۔ اگر وہ اسے جانتے ہوتے ۔ یہ اصل میں ولاجر دار الحیاۃ الاخرۃ ہے ( اور دار کا لفظ الحیاۃ الاخرۃ کی طرف مضاف ہے ) اور اخر ( جمع الاخریٰ ) کا لفظ الاخر ( معرف بلام ) سے معدول ہے اور کلام عرب میں اس کی دوسری نظیر نہیں ہے کیونکہ افعل من کذا ( یعنی صیغہ تفصیل ) کے ساتھ اگر لفظ من لفظا یا تقدیرا مذکورہ ہو تو نہ اس کا تثنیہ ہوتا اور نہ جمع اور نہ ہی تانیث آتی ہے اور اس کا تثنیہ جمع دونوں آسکتے ہیں لیکن لفظ آخر میں اس کے نظائر کے برعکس الف لام کے بغیر اس کے استعمال کو جائز سمجھا گیا ہے تو معلوم ہوا کہ یہ الاخر سے معدول ہے ۔ (بقیہ حصہ کتاب سے ملاحضہ فرمائیں)  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

اہل حرب سے دوستی کی ممانعت قول باری ہے (لا تجد قوما یومنون باللہ ولایوم الاخریوادون من حاد اللہ وورسولہ جو لوگ اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہیں آپ نہیں نہیں پائیں گے کہ وہ ایسوں سے دوستی رکھیں جو اللہ اور اس کے رسول کے مخالف ہیں) ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ محاورہ کے معنی یہ ہیں کہ فریقین میں سے ہر...  فریق ایک حد اور مقام میں ہو جو دوسرے فریق کی حد اور مقام سے الگ اور جدا ہو۔ ظاہر آیت اس امر کا مقتضی ہے کہ مذکورہ لوگوں سے اہل حرب مراد ہیں۔ کیونکہ ان کی حد الگ ہے اور ہماری حد الگ ۔ یہ بات اہلحرب سے خواہ وہ اہل کتاب ہی کیوں نہ ہوں شادی بیاہ کی کراہت پر دلالت کرتی ہے۔ کیونکہ مناکحت ایک دوسرے کی دوستی کی موجب ہوتی ہے۔ قول باری ہے (ومن ایاتہ ان خلق لکم من انفسکم ازواجا لتسکنوا الیھا وجعل بینکم مودۃ ورحمۃ اور اسی کی نشانیوں میں ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کی بیویاں بنائیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرسکو اور اس نے تمہارے (یعنی میاں بیوی کے درمیان محبت اور ہمدردی پیدا کردی) ۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اگلی آیت حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے انہوں نے مکہ والوں کو رسول اکرم کی کچھ خفیہ باتوں سے مطلع کرنے کے لیے خط لکھا تھا اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا محمد جو لوگ اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں یعنی حضرت حاطب آپ انہیں ایسا نہیں دیکھیں گے کہ وہ ایسے افراد سے خیر خوا... ہی کریں اور دین میں ان سے دوستی رکھیں یعنی مکہ والوں سے جو کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے دین میں مخالفت کرتے ہیں گو ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا کنبہ اور رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ ان لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کی محبت اور ان کی تصدیق کو ثبت کردیا ہے اور اپنی رحمت یا یہ کہ اپنی مدد سے ان کو قوت دی ہے اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے درختوں اور محلات کے نیچے سے دودھ، شہد، پانی اور شراب کی نہریں جاری ہوں گی جنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے نہ وہاں موت آئے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کے ایمان اور اعمال اور ان کی توبہ سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ تعالیٰ کے اجر وثواب سے راضی ہوگئے۔ یہ لوگ یعنی حضرت حاطب اور دیگر صحابہ کرام اللہ تعالیٰ کا گروہ ہے اور اللہ ہی کا گروہ عذاب و ناراضگی سے نجات پانے والا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جس چیز کی طلب کی اس کو پالیا اور جس شر سے بھاگے اس سے محفوظ رہے اور حضرت حاطب بن ابی بلتعہ بدری ہیں ان کا مفصل واقعہ سورة ممتحنہ میں آئے گا۔ شان نزول : لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ باللّٰهِ (الخ) ابن ابی حاتم نے ابن ثوذب سے روایت کیا ہے کہ یہ آیت کریمہ حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کے بارے میں نازل ہوئی ہے جبکہ بدر کے دن انہوں نے اپنے باپ کو قتل کردیا تھا اور اسی روایت کو طبرانی اور حاکم نے مستدرک میں انہی الفاظ میں روایت کیا ہے کہ بدر کے دن حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کے باپ ان پر حملہ کرنے کے لیے آتے تھے اور ابو عبیدہ ان سے کنارہ کشی کرتے تھے جب ان کے باپ نے زیادتی کی تو حضرت ابو عبیدہ نے اپنے باپ کو قتل کردیا تو ان کی تعریف میں یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی۔ اور ابن منذر نے ابن جریج سے روایت کیا ہے بیان کرتے ہیں کہ ابو قحافہ نے رسول اکرم کی شان میں گستاخی کی تو حضرت ابوبکر نے اپنے والد کے تھپڑ رسید کردیا جس سے وہ گر گئے اور پھر اس چیز کا حضور سے تذکرہ کیا آپ نے فرمایا اے ابوبکر تم نے ایسا کیا ؟ اس پر حضرت ابوبکر نے فرمایا اللہ کی قسم اگر میرے قریب تلوار ہوتی تو میں ان کی گردن اڑا دیتا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٢{ لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَـہٗ } ” تم نہیں پائو گے ان لوگوں کو جو حقیقتاً ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور یوم آخرت پر کہ وہ محبت کرتے ہوں ان سے جو مخالفت کر رہے ہیں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی...  “ یہ حکم ان کفار و مشرکین کے لیے ہے جو اسلام کی مخالفت میں فعال (active) اور سرگرم عمل ہوں۔ جہاں تک ان کفار و مشرکین کا تعلق ہے جو ایسی کسی جدوجہد میں بالفعل فعال نہ ہوں ‘ ان کے بارے میں حکم آگے سورة الممتحنہ میں آئے گا۔ { وَلَوْ کَانُوْٓا اٰبَآئَ ہُمْ اَوْ اَبْنَآئَ ہُمْ اَوْ اِخْوَانَہُمْ اَوْ عَشِیْرَتَہُمْط } ” خواہ وہ ان کے باپ ہوں یا ان کے بیٹے ہوں یا ان کے بھائی ہوں یا ان کے رشتے دار ہوں۔ “ آیت کا یہ حصہ پڑھتے ہوئے سورة التوبہ کی آیت ٢٤ کا مضمون بھی ذہن میں تازہ کرلیں : { قُلْ اِنْ کَانَ اٰبَآؤُکُمْ وَاَبْنَآؤُکُمْ وَاِخْوَانُکُمْ وَاَزْوَاجُکُمْ وَعَشِیْرَتُکُمْ وَاَمْوَالُنِ اقْتَرَفْتُمُوْہَا وَتِجَارَۃٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَہَا وَمَسٰکِنُ تَرْضَوْنَہَآ اَحَبَّ اِلَیْکُمْ مِّنَ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَجِہَادٍ فِیْ سَبِیْلِہٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰی یَاْتِیَ اللّٰہُ بِاَمْرِہٖط وَاللّٰہُ لاَ یَہْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ ۔ } ” (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہہ دیجیے کہ اگر تمہارے باپ ‘ تمہارے بیٹے ‘ تمہارے بھائی ‘ تمہاری بیویاں (اور بیویوں کے لیے شوہر) ‘ تمہارے رشتہ دار اور وہ مال جو تم نے بہت محنت سے کمائے ہیں ‘ اور وہ تجارت جس کے مندے کا تمہیں خطرہ رہتا ہے ‘ اور وہ مکانات جو تمہیں بہت پسند ہیں ‘ ( اگر یہ سب چیزیں) تمہیں محبوب تر ہیں اللہ ‘ اس کے رسول اور اس کے راستے میں جہاد سے ‘ تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ سنا دے۔ اور اللہ ایسے فاسقوں کو راہ یاب نہیں کرتا۔ “ ان آیات کا پیغام بہت واضح ہے کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک بندئہ مسلمان کی محبت کا اصل امتحان عشق رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زبانی دعوے اور نعتیہ اشعار میں زمین و آسمان کے قلابے ملانے سے نہیں ‘ بلکہ جہاد فی سبیل اللہ کے حوالے سے ہوگا۔ اگر تو وہ اس آیت میں مذکور اپنی آٹھ محبتوں کو تج کر جہاد فی سبیل اللہ کے لیے کمربستہ ہے تو وہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی محبت میں سچا ہے ‘ لیکن اگر وہ اس کے لیے عملاً تیار نہیں ہے تو اس کے زبانی دعو وں کی کوئی حیثیت نہیں۔ { اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیْ قُلُوْبِہِمُ الْاِیْمَانَ } ” یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دیا ہے “ دلوں کے اندر ایمان لکھ دینے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ نے ان کے دلوں میں ایمان پختہ کردیا ہے۔ یعنی ایمان اب ان کے دلوں میں نقش کا لحجر (پتھر پر لکیر ) کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ { وَاَیَّدَہُمْ بِرُوْحٍ مِّنْہُط } ” اور اس نے ان کی مدد کی ہے اپنی طرف سے روح کے ساتھ “ روح سے مراد یہاں فرشتہ بھی ہوسکتا ہے ‘ الہام بھی ہوسکتا ہے اور اللہ کا خصوصی فضل بھی ہوسکتا ہے۔ غرض اللہ کی طرف سے غیر مرئی انداز میں مدد کی کوئی صورت بھی ہوسکتی ہے۔ { وَیُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَاط } ” اور وہ داخل کرے گا انہیں ان باغات میں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی ‘ جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ “ { رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُط } ” اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوگئے۔ “ اس کا ترجمہ ایسے بھی کیا جاسکتا ہے کہ ” اللہ ان سے راضی ہوجائے گا اور وہ اس سے راضی ہوجائیں گے۔ “ { اُولٰٓئِکَ حِزْبُ اللّٰہِط } ” یہ لوگ ہیں اللہ کی جماعت ! “ { اَلَآ اِنَّ حِزْبَ اللّٰہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ۔ } ” آگاہ ہو جائو ! یقینا اللہ کی جماعت کے لوگ ہی فلاح پانے والے ہیں۔ “ سورة المائدۃ میں یہ مضمون اس طرح بیان ہوا ہے : { فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰہِ ہُمُ الْغٰلِبُوْنَ ۔ } کہ یقینا اللہ کی جماعت کے لوگ ہی غالب رہنے والے ہیں۔ اگر حزب اللہ کی جدوجہد کے نتیجے میں اللہ کا دین دنیا میں غالب ہوجاتا ہے تو یہ یقینا ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ لیکن اصل اور حقیقی کامیابی تو آخرت کی کامیابی ہے ‘ جس کی بشارت ” حزب اللہ “ والوں کو اس آیت میں دی جا رہی ہے۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّـنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ ! اَللّٰھُمَّ رَبَّـنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ ! اَللّٰھُمَّ رَبَّـنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ ! آمین یارَبَّ الْعَالمین !   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

37 Two things have been stated in this verse: first, a matter of principle, and the second, a statement of fact. The matter of principle is that faith in the true Religion and love of the opponents of the Religion are contradictory things, which cannot conceivably co-exist in one and the same place. It is absolutely impossible that love of the Faith and love of the enemies of Allah and His Messeng... er should co-exist in one and the same heart, just as a person's love for himself and his love for his enemy cannot co-exist in his heart simultaneously This is as if to say: 'lf you sec a person who professes the Faith as well as keeps relations of love with the opponents of Islam, you should never be involved in the misunderstanding that he might perhaps be true in his profession in spite of his this attitude and conduct. Likewise, the people who have established relations with Islam and the opponents of Islam simultaneously, should themselves also consider their position well and see what they actually are. Are they believers or hypocrites? And what actually they want to be to they want to live as believers or as hypocrites? If they have any righteousness left in them. and any feeling that from the. moral viewpoint hypocrisy is the meanest and most abject attitude for man, they should give up their attempt to ride in two boats simultaneously. Faith wants them to be decisive. If they want to remain believers, they should sever and sacrifice all those connections that clash with their relationship with Islam; if they hold another relation dearer to themselves than the relationship with Islam, then they should better give up their false profession of Islam. Here, Allah has not just stated the principle but has also presented the actual fact as a model before those who professed the Faith. The true believers had in actual fact severed all connections that clashed with their relationship with Allah's Religion. This had been witnessed by entire Arabia in the' battles of Badr and Uhud. The emigrants from Makkah had fought against their own tribe and closest kinsmen only for the sake of Allah and His Religion. Hadrat Abu `Ubaidah killed his father, 'Abdullah bin al-jarrah. Hadrat Mus`ab bin `Umair killed his brother, 'Ubaid bin `Umair; Hadrat Umar killed his maternal uncle, 'As bin Hisham bin Mughirah; Hadrat 'Abu Bakr became ready to fight his son 'Abdur Rahman Hadrat 'Ali, Hadrat Hamzah and Hadrat 'Ubaidah bin al-Harith killed 'Utbah, Shaibah and Walid bin `Utbah, who were their close kinsmen. About the _prisoners of war captured at Badr, Hadrat 'Umar gave the opinion that they should aII be put to the sword, and proposed that a relative should kill a relative. In the same battle of Badr when Hadrat Mus'ab bin 'Umair saw that an Ansari Muslim had captured his real brother, Abu 'Aziz bin `Umair, and was tying him, he shouted out to him, saying: "Tic him tight: his mother is a rich woman she will pay you a large ransom." Abu 'Aziz said: `You are a brother and say this?' Hadrat Mus'ab replied: "Not you, but this Ansari; Muslim is my brother now, who has captured you. " In the same battle of Badr Abul ' As. , the son-in-law ofthe Holy Prophet (upon whom he Allah's peace), was taken a prisoner and was shown no special favour any different from the other prisoners on account of his relationship with the Holy Prophet. Thus. the world was made a witness to the actual tact and shown the character of the sincere Muslims and their profound relationship with AIIah and His Messenger. Dailami has related this invocation of the Holy Prophet (upon whom be Allah's peace) on the authority of Hadrat Mu'adh: "Alla-humma la taj al li-fajir-in (and according to another tradition, il-fasiq-in) 'alayya yadan wa la ni mata fa -yuwadda-hu qalbi fa-inni wajad-tu fima uhitu ilayya la tajidu qaum-an yu minuna billahi wal-yaum il-akhir-i yuwaaddiuaa man haadd-Allahs wa Rasulahu: "O God, Iet not the wicked (and according to another tradition, the sinful) do me a favour because of which I may have love for him in my heart, for in the Revelation sent down by You, I have also found this: 'You will never find any people who believe in AIIah and the Last Day loving those who oppose Allah and His Messenger'."  Show more

سورة الْمُجَادِلَة حاشیہ نمبر :37 اس آیت میں دو باتیں ارشاد ہوئی ہیں ۔ ایک بات اصولی ہے ، اور دوسری امر واقعی کا بیان ۔ اصولی بات یہ فرمائی گئی ہے کہ دین حق پر ایمان اور اعدائے دین کی محبت ، دو بالکل متضاد چیزیں ہیں جن کا ایک جگہ اجتماع کسی طرح قابل تصور نہیں ہے ۔ یہ بات قطعی ناممکن ہے کہ ایم... ان اور دشمنان خدا و رسول کی محبت ایک دل میں جمع ہو جائیں ، بالکل اسی طرح جیسے ایک آدمی کے دل میں اپنی ذات کی محبت اور اپنے دشمن کی محبت بیک وقت جمع نہیں ہو سکتی ۔ لہٰذا اگر تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ ایمان کا دعویٰ بھی کرتا ہے اور ساتھ ساتھ اس نے ایسے لوگوں سے محبت کا رشتہ بھی جوڑ رکھا ہے جو اسلام کے مخالف ہیں تو یہ غلط فہمی تمہیں ہرگز لاحق نہ ہونی چاہیے کہ شاید وہ اپنی اس روش کے باوجود ایمان کے دعوے میں سچا ہو ۔ اسی طرح جن لوگوں نے اسلام اور مخالفین اسلام سے بیک وقت رشتہ جوڑ رکھا ہے وہ خود بھی اپنی پوزیشن پر اچھی طرح غور کرلیں کہ وہ فی الواقع کیا ہیں ، مومن ہیں یا منافق؟ اور فی الواقع کیا ہونا چاہتے ہیں ، مومن بن کر رہنا چاہتے ہیں یا منافق؟ اگر ان کے اندر کچھ بھی راستبازی موجود ہے ، اور وہ کچھ بھی یہ احساس اپنے اندر رکھتے ہیں کہ اخلاقی حیثیت سے منافقت انسان کے لیے ذلیل ترین رویہ ہے ، تو انہیں بیک وقت دو کشتیوں میں سوار ہونے کی کوشش چھوڑ دینی چاہیے ۔ ایمان تو ان سے دو ٹوک فیصلہ چاہتا ہے ۔ مومن رہنا چاہتے ہیں تو ہر اس رشتے اور تعلق کو قربان کر دیں جو اسلام کے ساتھ ان کے تعلق سے متصادم ہوتا ہو ۔ اسلام کے رشتے سے کسی اور رشتے کو عزیز تر رکھتے ہیں تو بہتر ہے کہ ایمان کا جھوٹا دعویٰ چھوڑ دیں ۔ یہ تو ہے اصولی بات ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے یہاں صرف اصول بیان کرنے پر اکتفا نہیں فرمایا ہے بلکہ اس امر واقعی کو بھی مدعیان ایمان کے سامنے نمونے کے طور پر پیش فرما دیا ہے کہ جو لوگ سچے مومن تھے انہوں نے فی الواقع سب کی آنکھوں کے سامنے تمام ان رشتوں کو کاٹ پھینکا جو اللہ کے دین کے ساتھ ان کے تعلق میں حائل ہوئے ۔ یہ ایک ایسا واقعہ تھا جو بدر و احد کے معرکوں میں سارا عرب دیکھ چکا تھا ۔ مکہ سے جو صحابہ کرام ہجرت کر کے آئے تھے وہ صرف خدا اور اس کے دین کی خاطر خود اپنے قبیلے اور اپنے قریب ترین رشتہ داروں سے لڑ گئے تھے ۔ حضرت ابو عبیدہ نے اپنے باپ عبداللہ بن جراح کو قتل کیا ۔ حضرت مصعب بن عمیر نے اپنے بھائی عبید بن عمیر کو قتل کیا ۔ حضرت عمر نے اپنے ماموں عاص بن ہشام بن مغیرہ کو قتل کیا ۔ حضرت ابو بکر اپنے بیٹے عبدالرحمان سے لڑنے کے لیے تیار ہو گئے ۔ حضرت علی ، حضرت حمزہ اور حضرت عبیدہ بن الحارث نے عتبہ ، شیبہ اور ولید بن عتبہ کو قتل کیا جو ان کے قریبی رشتہ دار تھے ۔ حضرت عمر نے اسیران جنگ بدر کے معاملہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ان سب کو قتل کر دیا جائے اور ہم میں سے ہر ایک اپنے رشتہ دار کو قتل کرے ۔ اسی جنگ بدر میں حضرت مصعب بن عمیر کے سگے بھائی ابو عزیز بن عمیر کو ایک انصاری پکڑ کر باندھ رہا تھا ۔ حضرت مصعب نے دیکھا تو پکار کر کہا ذرا مضبوط باندھنا ، اس کی ماں بڑی مالدار ہے ، اس کی رہائی کے لیے وہ تمہیں بہت سا فدیہ دے گی’‘ ۔ ابوعزیز نے کہا تم بھائی ہو کر یہ بات کہہ رہے ہو؟ حضرت مصعب نے جواب دیا اس وقت تم میرے بھائی نہیں ہو بلکہ یہ انصاری میرا بھائی ہے جو تمہیں گرفتار کر رہا ہے ۔ اسی جنگ بدر میں خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد ابو العاص گرفتار ہو کر آئے اور ان کے ساتھ رسول کی دامادی کی بنا پر قطعاً کوئی امتیازی سلوک نہ کیا گیا جو دوسرے قیدیوں سے کچھ بھی مختلف ہوتا ۔ اس طرح عالم واقعہ میں دنیا کو یہ دکھایا جا چکا تھا کہ مخلص مسلمان کیسے ہوتے ہیں اور اللہ اور اس کے دین کے ساتھ ان کا تعلق کیسا ہوا کرتا ہے ۔ دیلَمی نے حضرت معاذ کی روایت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا نقل کی ہے کہ : اللھم لا تجعل لفاجر ( وفی روایۃٍ لفاسق ) عَلَیَّ یداً ولا نعمۃ فیودہ قلبی فانی وجدت فیما اوحیت اِلیّ لا تَجِدُ قَوْماً یُّؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ ۔ خدایا ، کسی فاجر ( اور ایک روایت میں فاسق ) کا میرے اوپر کوئی احسان نہ ہونے دے کہ میرے دل میں اس کے لیے کوئی محبت پیدا ہو ۔ کیونکہ تیری نازل کردہ وحی میں یہ بات بھی میں نے پائی ہے کہ اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھنے والوں کو تم اللہ اور رسول کے مخالفوں سے محبت کرتے نہ پاؤ گے ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

12: سورۃ آل عمران (28:3)کے حاشیہ میں تفصیل سے بتایا جا چکا ہے کہ غیر مسلموں سے کس قسم کی دوستی جائز اور کس قسم کی ناجائز ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(58:22) لاتجد : مضارع منفی۔ واحد مذکر حاضر وجود (باب ضرب) مصدر۔ تو نہیں پائے گا۔ قوما : لا تجد کا مفعول یؤمنون باللہ والیوم الاخر جملہ صفت ہے قوما کی یعنی ایسے لوگ جو اللہ پر اور روز قیامت پر (پورا پورا) ایمان رکھتے ہیں۔ یوادون من حاد اللہ ورسولہ : قوما کی صفت ثانی۔ ترجمہ ہوگا :۔ آپ ایسی کوئی ق... وم نہیں پائیں گے جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اور ان لوگوں سے بھی دوستی رکھتے ہوں جو اللہ اور اس کے رسول کو ناراض کرتے ہیں۔ (تفسیر حقانی) یا یہ جملہ قوما سے حال ہے۔ اور ترجمہ یوں ہے :۔ جو لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتے ہیں تم ان کو خدا اور رسول کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہوئے نہ دیکھو گے۔ (مولانا فتح محمد جالندھری) یوادون : مضارع جمع مذکر غائب۔ وداء موادۃ (مفاعلۃ) دوستی کرنا۔ دوستی رکھنا۔ من حاد اللہ : من موصولہ۔ حاد اللہ اس کا صلہ۔ ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب۔ محادۃ (مفاعلۃ) مصدر۔ بمعنی لڑنا۔ دشمن رکھنا۔ مخالفت کرنا۔ ناراض کرنا۔ ورسولہ اس جملہ کا عطف جملہ سابقہ پر ہے۔ من حاد اللہ ورسولہ : میں اگرچہ من بصیغہ واحد استعمال ہوا ہے لیکن مراد اس سے جمع کی ہے۔ یعنی سارے ایسے لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کرتے ہیں ۔ لو : اگر ، خواہ۔ اباء ھم : یہ کانوا کی خبر ہے۔ مضاف مضاف الیہ ۔ ان کے باپ۔ او ابناء ھم : او یا۔ ابناء ھم مضاف مضاف الیہ۔ ان کے بیٹے۔ اخوانھم۔ مضاف مجاف الیہ۔ ان کے بھائی۔ عشیرتھم۔ مضاف مضاف الیہ ان کے کہنے کے لوگ۔ اولئک۔ اسم اشارہ بعید۔ جمع مذکر۔ وہی لوگ ، وہ لوگ۔ مراد وہ لوگ ہیں جو اللہ اور رسول کے دشمنوں سے دوستی نہیں رکھتے۔ اولئک مبتداء ہے۔ فی قلوبھم الایمان : یہ خبر ہے مبتداء کی۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں خدا نے ایمان تحریر کردیا ہے۔ ثبت کردیا ہے۔ راسخ کردیا ہے۔ وایدہم بروح منہ یہ خبر ثانی ہے اولئک کی۔ اس جملہ کا عطف جملہ سابقہ پر ہے۔ اید : ماضی واحد مذکر غائب۔ تائید (تفعیل) مصدر۔ بمعنی مدد کرنا۔ ھم ضمیر مفعول جمع مذکر غائب۔ اس نے ان کی مدد کی۔ بروح منہ : اپنے نور سے۔ اپنی روح سے۔ روح کے علماء نے مختلف معانی مراد لئے ہیں :۔ (1) سدی نے کہا۔ ایمان مراد ہے۔ (2) ربیع نے کہا کہ قرآن اور وہ استدلا لات جو قرآن میں مذکو رہیں۔ (3) بعض کے نزدیک اللہ کی رحمت مراد ہے۔ (4) بعض کے نزدیک جبرائیل مراد ہے۔ (5) بعض نے کہا کہ اس سے مراد نور، یا اللہ کی مدر ہے۔ ویدخلہم جنت تجری من تحتھا الانھر : یہ خبر سوم ہے ۔ اولئک کی۔ اور وہ ان کو داخل کرے گا بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ خلدین فیہا اسم فاعل جمع مذکر۔ خلود (باب نصر) ہمیشہ رہنے والے ۔ سدا رہنے والے۔ فیہا میں ھا ضمیر واحد مؤنث غائب جنت کی طرف راجع ہے وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ رضی اللہ عنھم ورضوا عنہ۔ یعنی ان کی اطاعت کی وجہ سے وہ اللہ ان سے راضی ہوگا۔ اور اللہ کی طرف سے عطائے ثواب پر وہ اس (اللہ سے) راضی ہوں گے۔ اولئک : اسم اشارہ بعید جمع مذکر۔ وہی لوگ۔ وہ لوگ ، اشارہ ہے اس قوم کی طرف جو اللہ پر کامل ایمان اور آخرت پر بھی ایمان رکھتی ہے۔ (شروع آیت ہذا) ۔ حزب اللہ۔ مضاف مضاف الیہ۔ اللہ کی جماعت۔ اللہ کا گروہ۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 7 مطلب یہ یہ کہ اللہ و آخرت پر ایمان اور اللہ و رسول کے دشمنوں سے دوستی دو ایسی چیزیں ہیں جو ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتیں۔8 یہ آیت صحابہ کرام کی شان میں نازل ہوئی۔ چناچہ حدیث و سیرت کی کاتبوں میں ہے کہ جنگ بدر میں حضرت ابوعبیدہ نے اپنے والد کو قتل کیا۔ جنگ اس میں حضرت ابوبکر صدق اپنے بیٹے عبدالرحمٰن ... کے مقابلے میں نکلے۔ حضرت مصعب بن عمیر نے اپنے بھائی عبید بن عمر کو اور حضرت عمر نے اپنے ماموں قاص بن ہشام کو اور حضرت علی حمزہ اور عبیدہ بن حارث نے عتبہ شبیہ اور ولید بن قلبہ کو (جو ان کے قریبی رشتہ دار تھے) قتل کیا رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی کے بیٹے عبداللہ نے جو مخلص مسلمان تھے آنحضرت سے عرض کیا کہ ” اے اللہ کے رسول اگر آپ حک دیں تو میں اپنے باپ کا سر کاٹ کر آپ کی خدمت میں حاضر کر دوں۔ “ آپ نے منع فرمایا۔ الفرض ان صحابہ نے اللہ و رسول کے مقابل ہمیں اپنے قریبی رشتہ داروں تک کی پروا نہ کی۔ یہ بات ان کے مناقب میں سنہری حروف میں لکھی جانے کی ہے۔ (ابن کثیر وقرطی)9 یا ” اپنے فیض غیب سے انکی مدد کی “ یعنی انہیں وہ غیبی نور عطا فرمایا جس سے دل کو اطمینان و سکون اور روح کو تقویت حاصل ہوتی ہے اور پھر دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔ صاحب جامع البیان لکھتے ہیں :” یہاں روح سے مراد غلبہ یا نور ایمان ہے واللہ اعلم 1 یہ ہے وہ تصدیق نامہ جو صحابہ کرام کو اللہ تعالیٰ کی جناب سے حاصل ہوا۔ بایں ہمہ کیا ان لوگوں کی بدبختی کا اندازہ ہوسکتا ہے جو ان کو برا کہتے ہیں ؟ شاہ صاحب لکھتے ہیں : یعنی جو دوستی نہیں رکھتے اللہ کے مخالف سے اگرچہ باپ بیٹا ہو وہی سچے ایمان والے ہیں۔ ان کو یہ درجے ہیں  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اللہ کا لشکر اس لیے غالب آتا ہے کیونکہ وہ لوگ سب سے کٹ کر ” اللہ “ کے ہوجاتے ہیں۔ حقیقی ایمان کا تقاضا ہے کہ مسلمان کسی خوف اور لالچ کی پرواہ کیے بغیر صرف ” اللہ “ کے ہوجائیں یعنی وہ ہر حال میں دین اسلام پر قائم رہیں کیونکہ جرأت اور استقامت کے بغیر مسلمان حزب الشیطان پر غالب ن... ہیں آسکتے۔ اس لیے لازم ہے کہ وہ ایمان کے رشتے کو دنیا کے تمام تعلقات اور رشتوں پر ترجیح دیں، جو لوگ اللہ اور اس کے رسول پر سچا ایمان لاتے ہیں ان میں یہ وصف بدرجہ اتم پایا جاتا ہے کہ وہ ایمان اور مسلمانوں کے مقابلے میں کسی رشتہ کو خاطر میں نہیں لاتے۔ اس کے لیے سب سے پہلے کامل اور اکمل نمونہ صحابہ (رض) تھے۔ جنہیں خراج تحسین سے نوازتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے یوں ارشاد فرمایا ہے کہ دیکھنے والا یہ کبھی نہیں دیکھ پائے گا کہ جو اللہ اور آخرت پر ایمان لانے والے ہیں وہ ان لوگوں سے محبت کرتے ہوں جو اللہ اور اس کے رسول کے مخالف ہیں، بیشک وہ ان کے باپ ہوں یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے عزیز و اقرباء۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان کو پختہ کردیا ہے اور اپنی طرف سے ایک روح عطا فرما کر ان کو طاقتور بنا دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان پر راضی ہوگیا اور وہ ” اللہ “ پر راضی ہوگئے پھر اچھی طرح سن لو ! کہ یہ اللہ کا لشکر ہے اور اللہ کا لشکر ہی کامیاب ہوا کرتا ہے۔ اس آیت مبارکہ میں صحابہ کرام (رض) کے بارے میں چار باتیں ارشاد فرمائی ہیں۔ ١۔ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کے ایمان کی تحسین فرمائی ہے اور ان کے ایمان کو حقیقی ایمان کا پیمانہ قرار دیا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں پوری طرح پرکھ لیا ہے۔ (الحجرات : ٣) (فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَآ اٰمَنْتُمْ بِہٖ فَقَدِ اہْتَدَوْا وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا ہُمْ فِیْ شِقَاقٍ فَسَیَکْفِیْکَہُمُ اللّٰہُ وَ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ) (البقرۃ : ١٣٧) ” اگر وہ تمہاری طرح ایمان لائیں تو ہدایت پائیں گے۔ اگر منہ موڑلیں تو وہ واضح طور پر ضد کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ عنقریب ان کے مقابلہ میں آپ کو کافی ہوگا اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے۔ “ ٢۔ ایمان کے بنیادی تقاضوں میں ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ ایماندار شخص دوسرے کے ساتھ اللہ کے لیے محبت کرے اور اللہ ہی کی خاطر دشمنی رکھے۔ اس کا نتیجہ نکلے گا کہ مسلمان دوسروں کی نسبت مسلمان بھائی سے محبت رکھے گا اور وہ کسی صورت بھی کافر اور مشرک کو مسلمان بھائی پر ترجیح نہیں دے گا۔ ایمان کے اسی تقاضے کے پیش نظر صحابہ کرام (رض) میں کسی نے اپنے والدین کو چھوڑا، کسی نے اپنی اولاد سے ناطہ توڑا، کسی نے اپنے بھائیوں سے تعلقات منقطع کیے، کسی نے اپنے خاندان سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کسی نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اسلام اور مسلمان پر کسی کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔ اسی کا نتیجہ تھا کہ غزوہ بدر کے موقع پر حضرت ابو عبیدہ (رض) نے اپنے باپ کو قتل کیا، جو بار بار نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حملہ آور ہو رہا تھا حضرت مصعب بن عمیر (رض) نے اپنے بھائی عبید کا لاشہ تڑپایا، حضرت عمر نے اپنے ماموں عاص بن ہشام کو تہہ تیغ کیا اسی طرح دوسرے صحابہ نے رشتہ داری کو پس پشت ڈال کر کفار کے ساتھ معرکہ لڑا اور فتح یاب ہوئے۔ جس کی اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں تعریف فرمائی ہے کہ تم ایمانداروں کو کبھی ایسا نہیں پاؤ گے کہ وہ ایمان والوں پر اپنے رشتہ داروں کو ترجیح دیں، بیشک وہ ان کے باپ، ان کے بیٹے، ان کے بھائی یا ان کے خاندان کے افراد ہوں۔ یہ اس لیے ہے کہ اللہ نے ان کے دلوں میں ایمان کو مستحکم کردیا ہے۔ ٣۔ جب کسی شخص کے دل میں صحیح معنوں میں ایمان راسخ ہوجائے تو اسے اللہ تعالیٰ ایسا جذبہ اور شوق نصیب کرتا ہے جس بنا پر وہ ہر چیز کو اپنے رب کے حکم کے مقابلے میں ہیچ سمجھتا ہے۔ جس قوم میں یہ جذبہ پیدا ہوجائے اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے اس قوم کو مزید جذبہ اور قوت عطا کرتا ہے جس بنا پر وہ اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہوتی ہے۔ بعض مفسرین نے روح کا معنی جبرائیل امین (علیہ السلام) لیا ہے۔ ٤۔ صحابہ کرام (رض) اپنے رب پر خالص ایمان لائے اور انہوں نے اس کے تقاضے پورے کیے۔ جس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنا لشکر قرار دیا اور فرمایا کہ یہ لوگ اللہ کا لشکر ہیں اللہ تعالیٰ نے نہ صرف انہیں کامیاب فرمایا بلکہ ان کے بارے میں کھلے الفاظ میں ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ان پر راضی ہوا اور وہ اللہ پر راضی ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ انہیں ایسی جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور یہ ان میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ صحابہ پر ” اللہ “ کا راضی ہونا اور صحابہ کا ” اللہ “ پر راضی ہونا ایسا اعزاز ہے جو اس درجے میں قیامت تک کسی کو حاصل نہیں ہوگا۔ مسائل ١۔ اللہ اور آخرت پر حقیقی ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کے مخالفوں کے ساتھ رشتہ داری اور قلبی محبت نہ کی جائے۔ ٢۔ صحابہ کرام (رض) نے اللہ اور اس کے رسول کی خاطر اپنے عزیز و اقرباء کو چھوڑ دیا تھا۔ ٣۔ صحابہ کرام (رض) کے سچے ایمان اور اخلاص کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں ایمان میں ثابت قدمی عطا فرمائی۔ ٤۔ صحابہ کرام (رض) اللہ کی جماعت تھے، اللہ کی جماعت ہی کامیاب ہوا کرتی ہے۔ اس لیے صحابہ کرام ہر میدان میں کامیاب رہے۔ ٥۔ اللہ تعالیٰ صحابہ کرام (رض) پر راضی ہوا اور صحابہ اپنے رب پر راضی ہوگئے۔ ٦۔ اللہ تعالیٰ مومنوں کی خصوصی مدد فرماتا ہے۔ تفسیر القرآن کامیاب ہونے والے لوگ : ١۔ اللہ تعالیٰ نے مومنوں، مومنات سے ہمیشہ کی جنت اور اپنی رضا مندی کا وعدہ فرمایا ہے یہ بڑی کامیابی ہے۔ (التوبہ : ٧٢، ٨٩، ١٠٠) ٢۔ اللہ تعالیٰ نیک لوگوں کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا یہ کھلی کامیابی ہے۔ (الجاثیہ : ٣٠) ٣۔ اللہ تعالیٰ نے مومنین سے جنت کے بدلے ان کے مال و جان خرید لیے ہیں یہ بڑی کامیابی ہے۔ (التوبہ : ١١١) ٤۔ اے اللہ نیک لوگوں کو برائی سے بچا جو برائی سے بچ گیا اس پر تیرا رحم ہوا یہ بڑی کامیابی ہے۔ (المومن : ٩) ٥۔ مومنوں کا جہنم کے عذاب سے بچنا اللہ کے فضل سے ہوگا اور یہی کامیابی ہے۔ (الدخان : ٥٧) ٦۔ مومنوں کے لیے ہمیشہ کی جنت ہے جس میں پاک صاف مکان ہیں یہ بڑی کامیابی ہے۔ (الصف : ١٢)  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لا تجدوقوما ............................ المفلحون (٨٥ : ٢٢) ” تم کبھی یہ نہ پاؤ گے کہ جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں وہ ان لوگوں سے محبت کرتے ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی ہے ، خواہ وہ ان کے باپ ہوں ، یا ان کے بیٹے ، یا ان کے بھائی یا ان کے اہل خاندان۔ یہ وہ لوگ ہیں جن ... کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کردیا ہے اور اپنی طرف سے ایک روح عطا کرکے ان کو قوت بخشی ہے۔ وہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ وہ اللہ کی پارٹی کے لوگ ہیں۔ خبردار رہو ، اللہ کی پارٹی والے ہی فلاں پانے والے ہیں۔ “ یہ حزب اللہ اور حزب الشیطان کے درمیان مکمل جدائی ہے۔ تمام تعلقات اور تمام کششوں کو چھوڑ کر جماعت مسلمہ کے لئے یکسوہوجانا چاہئے۔ اور ایک ہی رسی ، ایمانی رسی کو پکڑ کر باہم مضبوط ہوجانا چاہئے۔ لا تجد .................... رسولہ (٨٥ : ٢٢) ” تم کبھی یہ نہ پاؤ گے کہ جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں وہ ان لوگوں سے محبت کرتے ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی ہے “۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے کسی شخص کے دل میں دو دل نہیں رکھے۔ کوئی انسان اپنے دل میں دو محبتیں نہیں رکھ سکتا۔ یعنی اللہ اور رسول کی محبت بھی ہو اور اللہ اور رسول کے دشمنوں کی محبت بھی ہو۔ یا تو ایمان ہوگا ” لایمان “ ہوگا۔ یہ دونوں ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتے۔ ولو کانو .................... عشیرتھم (٨٥ : ٢٢) ” خواہ وہ ان کے باپ ہوں ، یا ان کے بیٹے ، یا ان کے بھائی یا ان کے اہل خاندان ہوں “۔ جب ایمان کی سرحدیں شروع ہوتی ہیں تو پھر خون اور رشتہ داری کے روابط کٹ جاتے ہیں۔ اگر دو جھنڈوں کے درمیان کشمکش نہ ہو تو پھر خون اور رشتہ داری کے روابط رکھے جاسکتے ہیں۔ اور دو جھنڈون سے مراد اللہ کا جھنڈا اور شیطان کا جھنڈا ہیں۔ اگر حزب اللہ اور حزب الشیطان کے درمیان جنگ برپا نہ ہو اور حالت جنگ میں والدین اور رشتہ دار حزب الشیطان کے طرفدار نہ ہوں تو شریعت والدین اور رشتہ داروں کے ساتھ اچھے روابطہ رکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ لیکن اگر جنگ دشمنی اور مقابلہ اور مخاصمت جاری ہو تو پھر اسلام حکم دیتا ہے کہ تمام رشتے کاٹ دو ۔ اور صرف ایک ہی رسی اور مضبوط رسی کو تھام لو یعنی ایمان کی رسی۔ ابوعبیدہ نے بدر کے دن اپنے باپ کو قتل کردیا۔ ابوبکر صدیق (رض) نے اپنے بیٹے عبدالرحمن کے قتل کا ارادہ کرلیا تھا۔ مصعب ابن عمیر نے اپنے بھائی عبیدابن عمر کو قتل کردیا۔ حضرت عمر (رض) ، حضرت حمزہ (رض) ، حضرت علی (رض) ، حضرت عبیدہ اور حارث نے اپنی قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے لوگوں کو قتل کردیا۔ انہوں نے خون اور رشتہ داری کا کوئی خیال نہ رکھا۔ اور دین اور نظریہ کی اہمیت دی۔ یہ وہ اعلیٰ معیار تھا جس تک اسلام نے نظریاتی روابط کو پہنچایا۔ اولئک .................... الایمان (٨٥ : ٦٦) ” یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کردیا ہے “۔ یہ ان کے دلوں میں اللہ نے ایمان کو مضبوط کردیا۔ رحمان نے اپنے ہاتھ سے ان کے دلوں میں لکھ دیا ، لہٰذا اب یہ ان کے دلوں سے نہ مٹ سکتا ہے اور نہ اسے زوال ہوسکتا ہے۔ نہ بجھ سکتا ہے اور نہ اس کے اندر کوئی پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ وایدھم ............ منہ (٨٥ : ٢٢) ” اور اپنی طرف سے ایک روح عطا کرکے ان کو قوت بخشی۔ “ انہوں نے راہ ایمان اور اسلامی انقلاب لانے کا جو عزم کررکھا ہے وہ اسی روحانی قوت سے ہی کیا اور ان کی روح جس طرح منور ہوئی وہ اسی قوت اشراق اور تائید ایزدی سے منور ہوئی۔ یہی روح ان کو اس نور اور اشراق کے اصل سرچشمے سے جوڑتی ہے۔ ویدخلھم ........................ فیھا (٨٥ : ٢٢) ” وہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے “۔ اور یہ ہے جزاء اس بات کی کہ وہ اللہ کے لئے خالص ہوگئے اور اپنے روابط انہوں نے صرف ایمان کے تعلق پر قائم کیے اور انہوں نے اس فانی دنیا کے تمام اغراض اور تمام دشمنیوں کو پس پشت ڈال دیا۔ (رض) .................... عنہ (٨٥ : ٢٢) ” اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے “۔ یہ نہایت ہی روشن ، خوبصورت ، راضی اور مطمئن تصویر ہے ، جس کے ذریعہ ایک سچے مومن کو ، ایک نہایت ہی بلندمقام پر رکھا گیا ہے ، وہ نہایت ہی پسندیدہ اور محبت آمیز تصویر کہ ان کا رب ان سے راضی ہے ، وہ رب سے راضی ہیں۔ تمام دنیا سے کٹ کر وہ اللہ کے ساتھ ہوگئے ہیں ، اللہ نے انہیں اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔ ان کے لئے وسیع باغات تیار کرلئے ہیں ، ان کو بتا دیا ہے کہ وہ ان سے راضی ہے ، اس لئے اس قرب کی وجہ سے ان کو بھی انس و اطمینان حاصل ہوگیا ہے۔ اولئک حزب اللہ (٨٥ : ٢٢) ” وہ اللہ کی پارٹی کے لوگ ہیں “۔ یہ اللہ کی پارٹی ہیں۔ یہ اللہ کے جھنڈے کے نیچے جمع ہوئے ہیں ، یہ اللہ کی قیادت میں جمع شدہ ہیں۔ اللہ کی ہدایت کے مطابق گامزن ہیں۔ اس کے نظام کو قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اللہ کا دست قدرت ان کے ذریعہ کام کرتا ہے ، اور یہ اللہ کی تقدیر ہیں۔ الا ان ................ المفلحون (٨٥ : ٢٢) ” خبردار رہو ، اللہ کی پارٹی والے ہی فلاں پانے والے ہیں۔ “ سوال یہ ہے کہ اللہ کا مددگار فلاح نہیں پائے گا تو اور کون ہے جو فلاح پائے گا۔ یوں پوری انسانیت دو پارٹیوں میں تقسیم ہے۔ ایک حزب اللہ اور دوسری حزب الشیطان۔ دو ہی جھنڈے ہیں۔ اللہ کا جھنڈا ، شیطان کا جھنڈا۔ اگر کوئی اللہ کی پارٹی میں ہوگا تو اللہ کے جھنڈے کے نیچے ہوگا اور اگر شیطان کے جھنڈے کے نیچے ہوگا تو وہ شیطان کی پارٹی میں ہوگا۔ اور باطل پرست ہوگا۔ یہ دو متضاد صفات اور متضاد پارٹیاں ہیں۔ کوئی نسب نہیں ہے ، کوئی رشتہ دار نہیں ہے ، کوئی رشتہ دار اور قرابت دار نہیں ، کوئی وطن اور نسل نہیں ہے۔ کوئی عصبیت اور قومیت نہیں ہے۔ بس صرف عقیدہ ، عقیدہ اور ایمان ہے۔ جو شخص حزب اللہ کی طرف مائل ہوگیا ، اور حق کے جھنڈوں کے نیچے کھڑا ہوگیا ، وہ اور تمام لوگ جو اس جھنڈے کے نیچے کھڑے ہیں اللہ کی راہ میں بھائی بھائی ہیں۔ وہ مختلف اوطان میں ہیں ۔ مختلف اقوام وقبائل میں ہیں۔ مختلف نسلوں اور قبیلوں میں ہیں لیکن وہ بھائی بھائی ہیں کیونکہ وہ اللہ کی پارٹی ہیں ۔ اور حزب اللہ ایک ایسا رابطہ ہے جس کے تحت تمام امتیازات پگھل جاتے ہیں۔ اور جس پر شیطان مسلط ہوا اور وہ باطل کے جھنڈے تلے کھڑا ہوگیا تو وہ حزب اللہ کے افراد میں سے کسی کا بھائی اور رشتہ دار نہیں ہے۔ نہ کسی زمین میں ، نہ کسی نسل میں ، نہ کسی قوم میں ، نہ کسی رنگ میں ، نہ کسی رشتہ داری میں۔ کیونکہ اہل حق کے درمیان پہلا رابطہ قائم ہوگیا جو عقیدے کا رابطہ ہے ، یہ دوسرے رابطے تو اس کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔ اس آیت کے اشارات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت مسلمانوں میں ایسے لوگ تھے جو خون ، قرابت داری ، مفادات اور دوستی کے رشتوں کو اہمیت دیتے تھے۔ اس آیت میں ایسے ہی لوگوں کی تربیت کی کوشش کی گئی ہے۔ چناچہ اس آیت میں فیصلہ کن اور دو ٹوک اسلامی رشتوں کے استوار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ یہی آیت یہ بتاتی ہے کہ اسلامی جماعت کے اندر ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے پہلے ہی ان دنیاوی رشتوں کو کاٹ دیا تھا۔ وہ اسلامی رابطوں ہی کے قائل تھے اور اسلام کے ہدف کو انہوں نے پورا کرلیا تھا۔ اور یہ اس سورت کا مناسب خاتمہ ہے ، جس کا آغاز اس مضمون سے ہوا تھا کہ اللہ اپنی اس جماعت کے افراد کی ایک ایک ضرورت کو پورا کررہا ہے۔ یہاں تک کہ ایک نہایت ہی غریب اور فقیر گھرانے کے مسائل بھی وہ حل کرتا ہے۔ ایک غریب عورت جو حضور اکرم کے ساتھ تکرار کررہی تھی اور اپنے بارے میں اور اپنے خاوند کے بارے میں شکایات کررہی تھی۔ اللہ نے اس کے مسائل حل کیے۔ لہٰذا اس جماعت کا تمام روابط سے کٹ کر اللہ کا ہوجانا ایک قدرتی امر ہے جو ان کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کو پوری کرتا ہے ، ایک قدرتی اور مناسب بات ہے۔ نیز ایک ایسی جماعت جسے اللہ اپنی حزب کہتا ہے ، اور جسے اس کائنات میں اللہ نے ایک نہایت ہی اہم کردار کے لئے اٹھایا ہے اس کا یوں اللہ کے لئے کٹ جانا ایک طبیعی امر ہے۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

غزوہٴ بدر میں حضرات صحابہ نے ایمان کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کافر رشتہ داروں کو قتل کردیا حضرات صحابہ (رض) کو ایسے متعد دواقعات پیش آئے کہ انہوں نے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے دشمن اسلام کو یہ جانتے ہوئے قتل کردیا کہ یہ میرا باپ ہے یا بھائی ہے یاکنبہ کا فرد ہے چناچہ غزوہ بدر میں حضرت ابوعبیدہ بن...  الجراح نے اپنے باپ جراح کو قتل کردیا تھا اور حضرت مصعب بن عمیر (رض) نے اپنے بھائی عبید بن عمیر کو اور حضرت عمر (رض) نے اپنے ایک قریبی رشتہ دار کو قتل کردیا تھا۔ مفسر ابن کثیر نے مذکورہ بالا آیت کی تفسیر میں یہ مثالیں لکھی ہیں۔ حضرت ابوبکر (رض) کے بیٹے عبدالرحمن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے والد سے کہا کہ ابا جان جنگ بدر کے موقع میں کئی بار ایسا موقع پیش آیا کہ میں آپ کو قتل کرسکتا تھا لیکن میں بچ کر نکل گیا۔ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا اگر میرا موقع لگ جاتا تو میں قتل کردیتا تجھے چھوڑ کر آگے نہ بڑھتا۔ (ذكرہ فی سیرۃ ابن ہشام) غزوہ بدر کے موقع پر یہ واقعہ بھی پیش آیا کہ جب مشرکین اور مسلمین کا آمنا سامنا ہوا تو مشرکین مکہ نے با قاعدہ جنگ شروع ہونے سے پہلے شخصی مقاتلہ اور مقابلہ کے لئے دعوت دی اس پر حضرت انصار میں سے تین آدمی آگے بڑھے۔ مشرکین مکہ نے کہا تم لوگ کون ہو ؟ انہوں نے کہا ہم انصار میں سے چند آدمی ہیں ! وہ کہنے لگے ہمیں تمہاری کوئی حاجت نہیں ہمارے بنی عم یعنی چچاز اد بھائیوں کو ہمارے سامنے لاؤ اور زور سے پکار کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ ہماری قوم میں سے ہمارے برابر کے لوگ مقابلہ کے لئے بھیجئے، آپ نے حضرت عبیدہ بن حارث اور حضرت حمزہ اور حضرت علی (رض) کو مقابلہ میں آنے کا حکم دیا آپس میں مقابلہ ہوا تو حضرت عبیدہ بن حارث (رض) نے عتبہ پر اور عتبہ نے حضرت عبیدہ (رض) پر حملہ کیا ہر ایک کی ضرب سے ایک دوسرا نیم جان ہوگیا اور حضرت حمزہ (رض) نے شیبہ کو اور حضرت علی (رض) نے ولید کو قتل کردیا پھر ان دونوں حضرات نے عتبہ کو بھی قتل کردیا اور حضرت عبیدہ (رض) کو اٹھا کرلے آئے پھر ان کی روح پرواز کرگئی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” اشھد انک شھید “ میں گواہی دیتا ہوں کہ تم شہید ہو۔ (البدایہ والنہایہ ص ٢٧٣: ج ٣) یہ واقعہ ہم نے یہ بتانے کے لئے لکھا ہے کہ کافر اپنے کفر پر جم کر کفر کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر اتنے آگے بڑھے ہوئے ہیں کہ انہیں یہ منظور نہیں کہ ہم اپنے رشتہ داروں کے علاوہ دوسرے کسی قبیلے کے افراد سے جنگ کریں، انہوں نے اس بات کو ترجیح دی کہ ہم اپنے چچا زاد بھائیوں کو قتل کریں گے جب اہل کفر کا یہ جذبہ ہے تو اہل ایمان اللہ و رسول کے دشمنوں کو اور اپنے دشمنوں کو اور ایمان کے دشمنوں کو قتل کرتے وقت یہ کیوں دیکھیں کہ ہم جسے قتل کر رہے ہیں یہ ہمارا کوئی عزیز قریب تو نہیں ہے، جب اللہ ہی کے لئے مرنا ہے اور اللہ ہی کے لئے مارنا ہے تو جو لوگ اللہ کے دشمن ہیں ان پر رحم کھانے کی کوئی وجہ نہیں اور اس موقعہ پر اپنے اور پرائے میں فرق کرنے کا کوئی موقع نہیں۔ اہل ایمان اللہ تعالیٰ کا گروہ ہے ان کے لئے جنت کا وعدہ ہے : ﴿ اُولٰٓىِٕكَ كَتَبَ فِيْ قُلُوْبِهِمُ الْاِيْمَانَ ﴾ (اللہ نے ان کے دلوں میں ایمان کو لکھ دیا) یعنی ثابت فرما دیا اور جما دیا۔ ﴿ وَ اَيَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُ ﴾ (انہیں اپنی روح کے ذریعہ قوت دے دی) صاحب روح المعانی لکھتے ہیں کہ روح سے نور القلب مراد ہے اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے دل میں چاہتا ہے نور ڈال دیتا ہے اس کے ذریعہ اطمینان ہوتا ہے اور معارج تحقیق پر عروج نصیب ہوتا ہے۔ ﴿١ؕ وَ يُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ١ؕ ﴾ (اور انہیں داخل فرمائے گا ایسی جنتوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے) ﴿ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ ١ؕ﴾ (اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہیں) ﴿ اُولٰٓىِٕكَ حِزْبُ اللّٰهِ ١ؕ ﴾ (یہ لوگ اللہ کی جماعت ہیں) ﴿ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ (رح) ٠٠٢٢﴾ (خبر دار ! اللہ کی جماعت ہی کامیاب ہے) ۔ وھذا آخر تفسیر سورة المجادلہ، والحمد للہ رب العلمین والصلٰوة والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین و علی الہ وصحبہ اجمعین  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

23:۔ ” لاتجد قوما “ آخر میں حزب الشیطان (شیطانی ٹولے) کے مقابلے میں حزب اللہ (اللہ کی جماعت) یعنی مخلص مؤمنین کی مدح اور ان کے لیے دنیوی و اخروی بشارت کا ذکر ہے۔ یہ منافقین جن کا گٹھ جوڑ اور جن کی در پردہ دوستی کفار و یہود سے ہے جو خدا اور رسول کے سخت دشمن ہیں، کیا یہ مسلمان کہلانے کے مستحق ہیں ؟ حا... لانکہ تم دنیا میں کہیں بھی ایسے لوگ نہیں پاؤ گے جو دل و جان سے مؤمن ہوں اور پھر ایسے لوگوں سے دوستی بھی کریں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دشمن ہوں اگرچہ وہ ان کے باپ، بیٹے، بھائی اور قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ ” کتب فی قلوبہم الایمان “ ایمان کو ان کے دلوں میں محکم کردیا۔ روح سے مراد وحی الٰہی (قرآن) ہے۔ کتب فی قلوبہم الایمان ای اثبتہ فیہا، وایدھم بروح منہ ای بکتاب انزلہ فیہ حیاۃ لھم (مدارک ج 4 ص 179) ۔ حضرت شیخ فرماتے ہیں روح سے فیض غیبی مراد ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے فیض غیبی سے ان کی تائید کی ہے۔ ان کے دلوں میں اطمینان پیدا کردیا ہے۔ والمراد بالروح نور القلب وھو نور یقذفہ اللہ تعالیٰ فی قلب من یشاء من عبادۃ تحصل بہ الطمانیۃ (روح ج 28 ص 36) ۔ جن لوگوں کے دلوں میں ایمان اس طرح محکم ہو اور توحید خالص ان کے دلوں میں جاگزیں ہو تو خدا تعالیٰ و رسول کے دشمنوں سے انہیں ہرگز انس نہیں ہوسکتا۔ قال سھل من صحح ایمانہ واخلص توحیدہ فانہ لا یانس بمبتدع ولا یجالسہ ویظہر لہ من نفسہ العداوۃ (مدارک) ۔ 24:۔ ” و یدخلہم “ ان مخلصین کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل فرمائیگا جس میں ہر قسم کی مشروب کی نہریں جاری ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ ان کے ایمان محکم، ان کی توحید خالص اور ان کی مخلصانہ اطاعت کی وجہ سے اللہ ان سے راضی ہے اور آخرت میں بےحد و حساب اجر وثواب پا کر وہ بھی اللہ سے راضی ہوجائیں گے اور انہیں کوئی شکوہ باقی نہ رہے گا کہ ان کے اجر میں کوئی کمی ہوئی ہے یہ اللہ کی جماعت ہے اور یاد رکھو اللہ کی جماعت ہی کامیاب و کامران ہے اللہ کی یہ جماعت دنیا میں اللہ کے دین کی داعی اور مددگار رہی اس لیے سعادت دارین بھی اسی جماعت کا حصہ ہے۔ والفائزون بخیر الدنیا والاخرۃ الامنون من کل مرھوب (مظہری ج 9 ص 228) ۔ وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔ سورة المجادلہ ختم ہوئی  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(22) اے پیغمبر آپ ان لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ پر اور پچھلے دن پر ایمان رکھتے ہیں ان لوگوں سے محبت کرتے ہوئے نہ دیکھیں گے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کے برخلاف ہیں خواہ وہ مخالفت کرنے والے ان اہل ایمان کے باپ ہوں یا بیٹے ہوں یا ان ... کے بھائی ہوں یا ان کے اور عزیز اقارب ہوں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو ثبت کردیا ہے اور مضبوط کردیا ہے اور جما دیا ہے اور اپنے غیبی فیضان سے ان کی مدد اور تائید فرمائی ہے اور آخرت میں ان کو ایسے باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور جن کے پائیں نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گی اللہ تعالیٰ ان سے راضی اور خوش ہوا اور وہ اللہ تعالیٰ سے راضی اور خوش ہوئے یہ لوگ اللہ تعالیٰ کا لشکر اور جماعت اللہ تعالیٰ کا گروہ ہے خوب سن لو اللہ تعالیٰ کا گروہ ہی فلاح پانے والا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہونے والا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی جو دوستی نہیں رکھتے اللہ کے مخالف سے اگرچہ باپ بیٹا ہو وہی سچے ایمان والے ہیں ان کو یہ درجے ہیں۔ خلاصہ : یہ کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کرنے والوں کے دوست نہیں ہیں خواہ وہ ان کے باپ بیٹے بھائی اور دوسرے قرابت دار ہی کیوں نہ ہوں وہ پکے ایمان دار ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایمان کو منقش کردیا ہے اور جمادیا ہے اور ان کی باطنی طور پر امداد فرمائی ہے جس کا بڑا اثر یہ ہے کہ نیک اعمال کی توفیق اور قلب کو سکون و اطمینان میسر ہوتا ہے۔ بعض نے کہا اس سے نور قرآن مراد ہے بعض نے کہا دشمنوں پر مدد مراد ہے ۔ یا قلب کا نور مراد ہے یا اسلام کا نور مراد ہے ، بہرحال ایک باطنی کیفیت ہے اس کو وہی شخص سمجھ سکتا ہے جس پر کیفیت وار ہوتی ہے قرآن نے بروح منہ سے تعبیر کیا ہے اور اپنے حضرات نے فیضان غیبی سے ترجمہ کیا ہے یہ ایک باطنی قوت اور باطنی سکون و اطمینان ہے جو اللہ تعالیٰ کے مخصوص بندوں کو عطا کیا جاتا ہے یہ دولت روحانی تو دنیا میں عظا ہوتی ہے اور آخرت میں بہشت میں داخل کئے جاتے ہیں اور رضائے الٰہی کی دولت سے بہرہ مند ہوتے ہیں یہ جماعت اللہ تعالیٰ کا گروہ اور اس کے لشکر ہے اور یہی لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں کفار کی دوستی جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے ضرررساں ہو حرام اور ممنوع ہے تلک الرسل کی تسہیل ملاحظہ کی جائے۔ تم تفسیر سورة المجادلہ  Show more