Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 22

سورة المجادلة

لَا تَجِدُ قَوۡمًا یُّؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنۡ حَآدَّ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوۡ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمۡ اَوۡ اَبۡنَآءَہُمۡ اَوۡ اِخۡوَانَہُمۡ اَوۡ عَشِیۡرَتَہُمۡ ؕ اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الۡاِیۡمَانَ وَ اَیَّدَہُمۡ بِرُوۡحٍ مِّنۡہُ ؕ وَ یُدۡخِلُہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزۡبُ اللّٰہِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ اللّٰہِ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿٪۲۲﴾  3

You will not find a people who believe in Allah and the Last Day having affection for those who oppose Allah and His Messenger, even if they were their fathers or their sons or their brothers or their kindred. Those - He has decreed within their hearts faith and supported them with spirit from Him. And We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. Allah is pleased with them, and they are pleased with Him - those are the party of Allah . Unquestionably, the party of Allah - they are the successful.

اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو آپ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت رکھتے ہوئے ہرگز نہ پائیں گے گو وہ ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے کنبہ ( قبیلے ) کے ( عزیز ) ہی کیوں نہ ہوں یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالٰی نے ایمان کو لکھ دیا ہے اور جن کی تائید اپنی روح سے کی ہے اور جنہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جہاں یہ ہمیشہ رہیں گے ، اللہ ان سے راضی ہے اور یہ اللہ سے خوش ہیں ، یہ خدائی لشکر ہے آگاہ رہو بیشک اللہ کے گروہ والے ہی کامیاب لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاتَجِدُ
نہ آپ پائیں گے
قَوۡمًا
ان لوگوں کو
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان رکھتے ہوں
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
یُوَآدُّوۡنَ
کہ وہ دوستی رکھتے ہوں
مَنۡ
ان سے جنہوں نے
حَآدَّ
مخالفت کی
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَانُوۡۤا
ہوں وہ
اٰبَآءَہُمۡ
باپ ان کے
اَوۡ
یا
اَبۡنَآءَہُمۡ
بیٹے ان کے
اَوۡ
یا
اِخۡوَانَہُمۡ
بھائی ان کے
اَوۡ
یا
عَشِیۡرَتَہُمۡ
قبیلہ ان کا
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
کَتَبَ
اس نے لکھ دیا
فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ
ان کے دلوں میں
الۡاِیۡمَانَ
ایمان
وَاَیَّدَہُمۡ
اور اس نے تائید کی ان کی
بِرُوۡحٍ
ساتھ روح کے
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
وَیُدۡخِلُہُمۡ
اور وہ داخل کرے گا انہیں
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
رَضِیَ
راضی ہو گیا
اللّٰہُ
اللہ
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَرَضُوۡا
اور وہ راضی ہوگئے
عَنۡہُ
اس سے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
حِزۡبُ
گروہ
اللّٰہِ
اللہ کا
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّ
بےشک
حِزۡبَ
گروہ
اللّٰہِ
اللہ کا
ہُمُ
وہی ہیں
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
جو فلاح پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاتَجِدُ
نہیں پائیں گے آپ
قَوۡمًا
ان لوگوں کو
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جوایمان رکھتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالۡیَوۡمِ
اوردن پر
الۡاٰخِرِ
آخرت کے 
یُوَآدُّوۡنَ
۔( کہ) وہ دوستی رکھتے ہوں
مَنۡ
ان سے
حَآدَّ
جنہوں نے مخالفت کی
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اوراس کے رسول کی
وَلَوۡ
اوراگرچہ
کَانُوۡۤا
ہوں وہ
اٰبَآءَہُمۡ
باپ داداان کے
اَوۡ اَبۡنَآءَہُمۡ
یابیٹے ان کے
اَوۡ اِخۡوَانَہُمۡ
یابھائی ان کے
اَوۡ عَشِیۡرَتَہُمۡ
یاخاندان ان کا
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
کَتَبَ
اس نے لکھ دیا
فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ
جن کے دلوں میں
الۡاِیۡمَانَ
ایمان
وَاَیَّدَہُمۡ
اورقوت دی ان کو
بِرُوۡحٍ
روح کے ساتھ 
مِّنۡہُ
اپنی جناب سے 
وَیُدۡخِلُہُمۡ
اوروہ داخل کرے گاانہیں
جَنّٰتٍ
جنتوں میں
تَجۡرِیۡ
بہہ رہی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے 
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
رَضِیَ
راضی ہوگیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَرَضُوۡا
اوروہ راضی ہوئے
عَنۡہُ
اللہ تعالیٰ سے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
حِزۡبُ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے گروہ ہیں
اَلَاۤ
سن لو!
اِنَّ
یقیناً
حِزۡبَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کاگروہ
ہُمُ
وہی
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
فلاح پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

You will not find a people who believe in Allah and the Last Day having affection for those who oppose Allah and His Messenger, even if they were their fathers or their sons or their brothers or their kindred. Those - He has decreed within their hearts faith and supported them with spirit from Him. And We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. Allah is pleased with them, and they are pleased with Him - those are the party of Allah . Unquestionably, the party of Allah - they are the successful.

اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو آپ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت رکھتے ہوئے ہرگز نہ پائیں گے گو وہ ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے کنبہ ( قبیلے ) کے ( عزیز ) ہی کیوں نہ ہوں یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالٰی نے ایمان کو لکھ دیا ہے اور جن کی تائید اپنی روح سے کی ہے اور جنہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جہاں یہ ہمیشہ رہیں گے ، اللہ ان سے راضی ہے اور یہ اللہ سے خوش ہیں ، یہ خدائی لشکر ہے آگاہ رہو بیشک اللہ کے گروہ والے ہی کامیاب لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر یقین رکھتے ہیں۔ آپ کبھی انہیں ایسا نہ پائیں گے کہ وہ ایسے لوگوں سے دوستی لگائیں جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہوں، خواہ وہ ان کے باپ ہوں یا بیٹے ہوں یا بھائی یا کنبہ والے ہوں، یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کردیا ہے اور اپنی طرف سے ایک روح کے ذریعہ انہیں قوت بخشی ہے۔ اللہ انہیں ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوئے یہی اللہ کی پارٹی ہے۔ سن لو ! اللہ کی پارٹی کے لوگ ہی فلاح پانے والے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ ان لوگوں کونہیں پائیں گے جو اﷲ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں کہ وہ اُن لوگوں سے دوستی رکھتے ہوں جنہوں نے اﷲ تعالیٰ اور اُس کے رسول کی مخالفت کی، اگرچہ وہ اُن کے باپ ہوںیااُن کے بیٹے ہوں یا اُن کے بھائی ہوں یااُن کا خاندان ہویہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اﷲ تعالیٰ نے ایمان لکھ دیاہے اوراُن کواپنی جناب سے ایک رُوح کے ساتھ قوت دی ہے اوراُنہیں وہ ایسی جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں،وہ اُن میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اﷲ تعالیٰ اُن سے راضی ہوگیااوروہ اﷲ تعالیٰ سے راضی ہو گئے۔ یہی لوگ اللہ تعالیٰ کاگروہ ہیں۔سن لو! اﷲ تعالیٰ کے گروہ کے لوگ ہی یقینافلاح پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You will not find those who believe in Allah and in the Hereafter having friendship with those who oppose Allah and His Messenger, even though they were their fathers or their sons or their brothers or their clan. They are such that Allah has inscribed faith on their hearts, and has helped them with a spirit from Him. And He will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they will live forever. Allah is pleased with them, and they are pleased with Allah. Those are the party of Allah. Be sure that it is (the members of) the party of Allah that are the successful.

تو نہ پائے گا کسی قوم کو جو یقین رکھتے ہوں اللہ پر اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں ایسوں سے جو مخالف ہوئے اللہ کے اور اس کے رسول کے خواہ وہ اپنے باپ ہوں یا اپنے بیٹے بھائی یا اپنے گھرانے کے ان کے دلوں میں اللہ نے لکھ دیا ہے ایمان اور ان کی مدد کی ہے اپنے غیب کے فیض سے اور داخل کرے گا ان کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ہمیشہ رہیں ان میں اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی وہ لوگ ہیں گروہ اللہ کا سنتا ہے جو گروہ ہے اللہ کا وہی مراد کو پہنچے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم نہیں پائو گے ان لوگوں کو جو حقیقتاً ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور یوم آخرت پر کہ وہ محبت کرتے ہوں ان سے جو مخالفت کر رہے ہیں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خواہ وہ ان کے باپ ہوں یا ان کے بیٹے ہوں یا ان کے بھائی ہوں یا ان کے رشتے دار ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دیا ہے اور وہ داخل کرے گا انہیں ان باغات میں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوگئے۔ یہ لوگ ہیں اللہ کی جماعت ! آگاہ ہو جائو ! یقینا اللہ کی جماعت کے لوگ ہی فلاح پانے والے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You shall not find a people who believe in Allah and the Last Day befriending those who oppose Allah and His Messenger even though they be their fathers or their sons or their brothers or their kindred. He has inscribed faith in their hearts and has strengthened them with a spirit from Him, and He shall make them enter Gardens beneath which rivers flow. Therein they shall abide. Allah is well-pleased with them, and they are well-pleased with Him. They belong to Allah's party. Verily Allah's party shall prosper.

تم کبھی یہ نہ پاؤ گے کہ جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں وہ ان لوگوں سے محبت کرتے ہوں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی ہے ، خواہ وہ ان کے باپ ہوں ، یا ان کے بیٹے ، یا ان کے بھائی یا ان کے اہل خاندان 37 ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کردیا ہے اور اپنی طرف سے ایک روح عطا کر کے ان کو قوت بخشی ہے ۔ وہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی ہو ۔ اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ۔ وہ اللہ کی پارٹی کے لوگ ہیں ۔ خبر دار رہو ، اللہ کی پارٹی والے ہی فلاح پانے والے ہیں ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، ان کو تم ایسا نہیں پاؤ گے کہ وہ ان سے دوستی رکھتے ہوں ، جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی ہے ، چاہے وہ ان کے باپ ہوں ، یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے خاندان والے ۔ ( ١٢ ) یہ وہ لوگ ہیں جن کے د لوں میں اللہ نے ایمان نقش کردیا ہے ، اور اپنی روح سے ان کی مدد کی ہے ، اور انہیں وہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی ہوگیا ہے اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے ہیں ۔ یہ اللہ کا گروہ ہے ۔ یاد رکھو کہ اللہ کا گروہ ہی فلاح پانے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسے پیغمبر جو لوگ اللہ تعالیٰ پر اور پچھلے دن (آخرت) یقین رکھتے ہیں ان کو تو ایسا نہ دیکھے گا کہ وہ ان لوگوں سے دوستی رکھیں جو اللہ اور اس کے رسول کے دشمن ہیں 7 گو وہ ان کے باپ دادا ہوں یا بیٹے ہوں یا بھائی ہوں یا کہنے والے ہوں 8 ان لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان جما دیا ہے اور اپنی (پاک) روح القدس) سے ان کی مدد کی ہے 9 اور ان کو بہشت کے ان باغوں میں لے جائے گا جن کے تے نہریں پڑی بہ رہی ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے خوش اور وہ اللہ سے خوش یہی لوگ اللہ کے شکر والے ہیں سن رکھو اللہ کے لشکر والے ہی (آخرکار) کامیاب ہونگے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں آپ ان کو نہ پائیں گے کہ وہ ایسے لوگوں سے دوستی رکھتے ہوں جو اللہ اور اس کے پیغمبر کے مخالف ہیں گو وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان کے لوگ ہی ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دیا ہے (ثبت کردیا ہے) اور ان (کے قلوب) کو اپنے فیض غیبی سے قوت دی ہے۔ اور وہ ان کو ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوں گے اور وہ (اللہ) سے راضی ہوں گے۔ یہ اللہ کا لشکر ہے۔ خوب سن لو ! بیشک اللہ کا لشکر ہی مراد پانے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان لوگوں کو جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ان لوگوں سے محبت کرتے نہ دیکھیں گے جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ ان کے باپ دادا، بیٹے، بھائی یا کنے والے ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے یقین کو جما دیا ہے ۔ اور ان کے دلوں کو اپنے فیض سے قوت دی ہے۔ وہ اللہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے یہ اللہ کی جماعت ہے۔ سنو ! کہ بیشک اللہ کی جماعت ہی فلاح و کامیابی حاصل کرنے والی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتے ہیں تم ان کو خدا اور اس کے رسول کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہوئے نہ دیکھو گے۔ خواہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان ہی کے لوگ ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں خدا نے ایمان (پتھر پر لکیر کی طرح) تحریر کردیا ہے اور فیض غیبی سے ان کی مدد کی ہے۔ اور وہ ان کو بہشتوں میں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ خدا سے خوش۔ یہی گروہ خدا کا لشکر ہے۔ (اور) سن رکھو کہ خدا ہی کا لشکر مراد حاصل کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thou shalt not find a people who believe in Allah and the Last Day befriending those who oppose Allah and His apostle, even though they be their fathers or their sons or their brethren or their kindred. These! He hath inscribed faith on their hearts and hath strengthened them with a spirit from Him: and He shall make them enter Gardens whereunder rivers flow as abiders therein. Allah is well pleased with them, and they are well pleased with Him. These are Allah's band. Lo! verily it is the Allah's band that are the blissful.

جو لوگ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں آپ انہیں نہ پائیں گے کہ وہ ایسوں سے دوستی رکھیں جو اللہ اور اس کے پیغمبر کے مخالف ہیں خواہ وہ لوگ ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے کنبے والے ہی کیوں نہ ہوں یہ وہ لوگ ہیں کہ (اللہ نے) ان کے دلوں میں ایمان ثبت کردیا ہے اور انہیں اپنے فیض سے قوت دی ہے ۔ اور انہیں ایسے باغوں میں جا داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے خوش ہوگا اور وہ اللہ سے خوش ہوں گے یہ لوگ اللہ کا گروہ ہیں خوب سن لو کہ اللہ ہی کے گروہ والے فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم کوئی ایسی قوم نہیں پاسکتے جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتی ہو اور وہ دوستی رکھے ان سے جو اللہ اور اس کے رسول سے برسر مخالفت ہوں ، اگرچہ وہ ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا اہلِ کنبہ ہی کیوں نہ ہوں ۔ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت فرمادیا ہے اور اپنی طرف سے ایک فیضانِ خاص سے ان کی تائید فرمائی ہے ۔ اور ان کو داخل کرے گا ایسے باغوں میں جن میں نہریں جاری ہوں گی ، ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ۔ یہی لوگ اللہ کی پارٹی ہیں ۔ سن رکھو کہ اللہ کی پارٹی ہی فلاح پانے والی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ اس قوم ( کے لوگوں ) کو جو اللہ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان لاچکے ہیں ان لوگوں سے دلی محبت کرتے نہیں پائیں گے جنہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی مخالفت ( اختیار ) کی ہے ، اگرچہ وہ لوگ ان کے باپ دادا یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے قریبی رشتہ دار ہی ( کیوں نہ ) ہوں یہی ہیں جن کے دلوں میں اللہ ( تعالیٰ ) نے ایمان کو لکھ دیا ہے ، اور اپنے خاص فیض / اپنی خاص رحمت سے ان کی تائید فرمائی ہے ، اور وہ ان لوگوں کو ایسی جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، اللہ ( تعالیٰ ) ان لوگوں سے راضی ہوگیا اور یہ اس سے راضی ہوگئے ، یہی ہیں اللہ ( تعالیٰ ) کی جماعت ، خبردار اللہ ( تعالیٰ ) کی جماعت ہی بلاشبہ کامیاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں تو ان کو اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہوئے نہ دیکھو گے خواہ وہ ان کے باپ، بیٹے، بھائی یا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں، جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دیا ہے۔ اور روح قدس کے ذریعے سے ان کی مدد کی ہے اور وہ ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ اللہ ان سے خوش اور وہ اللہ سے خوش۔ یہی گروہ اللہ کا لشکر ہے۔ اور سن رکھو کہ اللہ ہی کا لشکر مراد حاصل کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم ایسا نہیں پاؤ گے کہ جو لوگ (سچے دل سے) ایمان رکھتے ہوں اللہ پر اور قیامت کے دن پر وہ دوستی رکھتے ہوں ان لوگوں سے جو مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی اگرچہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا کنبہ (قبیلہ) ہی کیوں نہ ہوں (کیونکہ) یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے نقش فرمادیا (دولت) ایمان کو اور اس نے ان کی تائید (وتقویت) فرمادی اپنی طرف سے ایک عظیم الشان روح کے ذریعے اور وہ ان کو داخل فرمائے گا ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی نہریں جن میں ان کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا اللہ ان سے راضی ہوگیا اور یہ اس سے راضی ہوگئے یہ لوگ ہیں اللہ کی جماعت آگاہ رہو کہ اللہ کی جماعت ہی یقینی طور پر فلاح پانے والی ہے

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ اللہ اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں آپ انہیں ایسانہ پائیں گے کہ وہ اللہ اور رسول کے مخالفین سے دوستی گانٹھیں ، خواہ وہ ان کے باپ ہوں یا بیٹے ہوں یابھائی ہوں یاکنبہ والے ہوں یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کردیا ہے اور ان کی تائیداپنی نصرت ِ خاص سے کی ہے اللہ انہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ان میں ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے یہی اللہ کی جماعت کے لوگ ہیں سُن لواللہ کی جماعت کے لوگ ہی فلاح پائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم نہ پاؤ گے ان لوگوں کو جو یقین رکھتے ہیں اللہ اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں ان سے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کی ( ف۵۹ ) اگرچہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا کنبے والے ہوں ( ف٦۰ ) یہ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان نقش فرمادیا اور اپنی طرف کی روح سے ان کی مدد کی ( ف٦۱ ) اور انہیں باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ رہیں ، اللہ ان سے راضی ( ف٦۲ ) اور وہ اللہ سے راضی ( ف٦۳ ) یہ اللہ کی جماعت ہے ، سنتا ہے اللہ ہی کی جماعت کامیاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ اُن لوگوں کو جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں کبھی اس شخص سے دوستی کرتے ہوئے نہ پائیں گے جو اللہ اور اُس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے دشمنی رکھتا ہے خواہ وہ اُن کے باپ ( اور دادا ) ہوں یا بیٹے ( اور پوتے ) ہوں یا اُن کے بھائی ہوں یا اُن کے قریبی رشتہ دار ہوں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اُس ( اللہ ) نے ایمان ثبت فرما دیا ہے اور انہیں اپنی روح ( یعنی فیضِ خاص ) سے تقویت بخشی ہے ، اور انہیں ( ایسی ) جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ، وہ اُن میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اللہ اُن سے راضی ہو گیا ہے اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے ہیں ، یہی اﷲ ( والوں ) کی جماعت ہے ، یاد رکھو! بیشک اﷲ ( والوں ) کی جماعت ہی مراد پانے والی ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم کوئی ایسی قوم نہیں پاؤگے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو ( اور پھر ) وہ دوستی رکھے ان لوگوں سے جو خدا و رسول ( ص ) کے مخالف ہیں اگرچہ وہ ( مخالف ) ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی ہی ہوں یا ان کے قبیلے والے یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ نے ان کے دلوں میں ایمان ثبت کر دیا ہے اور اپنی ایک خاص روح سے ان کی تائید کی ہے اور انہیں ایسے باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اس سے راضی ہیں یہ لوگ اللہ کا گروہ ہیں آگاہ رہو کہ اللہ کا گروہ ہی فلاح پانے والا ( اور کامیاب ہونے والا ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thou wilt not find any people who believe in Allah and the Last Day, loving those who resist Allah and His Messenger, even though they were their fathers or their sons, or their brothers, or their kindred. For such He has written Faith in their hearts, and strengthened them with a spirit from Himself. And He will admit them to Gardens beneath which Rivers flow, to dwell therein (for ever). Allah will be well pleased with them, and they with Him. They are the Party of Allah. Truly it is the Party of Allah that will achieve Felicity.

Translated by

Muhammad Sarwar

You will not find any people of faith in God and the Day of Judgment who would establish friendship with those who oppose God and His Messenger, even if it would be in the interest of their fathers, sons, brothers, and kinsmen. God has established faith in their hearts and supported them by a Spirit from Himself. He will admit them to Paradise wherein streams flow to live therein forever. God is pleased with them and they are pleased with God. These are members of the party of God and the party of God will certainly have everlasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You will not find any people who believe in Allah and the Last Day, making friendship with those who oppose Allah and His Messenger, even though they were their fathers or their sons or their brothers or their kindred. For such He has written faith in their hearts, and strengthened them with Ruh from Himself. And He will admit them to Gardens under which rivers flow, to dwell therein (forever). Allah is well pleased with them, and they are well pleased with Him. They are the party of Allah. Verily, the party of Allah will be the successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You shall not find a people who believe in Allah and the latter day befriending those who act in opposition to Allah and His Apostle, even though they were their (own) fathers, or their sons, or their brothers, or their kinsfolk; these are they into whose hearts He has impressed faith, and whom He has strengthened with an inspiration from Him: and He will cause them to enter gardens beneath which rivers flow, abiding therein; Allah is well-pleased with them and they are well-pleased with Him these are Allah's party: now surely the party of Allah are the successful ones.

Translated by

William Pickthall

Thou wilt not find folk who believe in Allah and the Last Day loving those who oppose Allah and His messenger, even though they be their fathers or their sons or their brethren or their clan. As for such, He hath written faith upon their hearts and hath strengthened them with a Spirit from Him, and He will bring them into Gardens underneath which rivers flow, wherein they will abide. Allah is well pleased with them, and they are well pleased with Him. They are Allah's party. Lo! is it not Allah's party who are the successful?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम उन लोगों को ऐसा कभी नहीं पाओगे जो अल्लाह और अन्तिम दिन पर ईमान रखते हैं कि वे उन लोगों से प्रेम करते हो जिन्होंने अल्लाह और उस के रसूल का विरोध किया, यद्यपि वे उन के अपने बाप हों या उन के अपने बेटे हो या उन के अपने भाई या उन के अपने परिवार वाले ही हो। वही लोग हैं जिन के दिलों में अल्लाह ने ईमान को अंकित कर दिया है और अपनी ओर से एक आत्मा के द्वारा उन्हें शक्ति दी है। और उन्हें वह ऐसे बाग़ों में दाख़िल करेगा जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी; जहाँ वे सदैव रहेंगे। अल्लाह उन से राज़ी हुआ और वे भी उस से राज़ी हुए। वे अल्लाह की पार्टी के लोग हैं। सावधान रहो, निश्चय ही अल्लाह की पार्टी वाले ही सफल हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ اللہ پر اور قیامت کے دن پر (پورا پورا) ایمان رکھتے ہیں آپ ان کو نہ دیکھیں گے کہ ایسے شخصوں سے دوستی رکھتے ہیں جو اللہ اور رسول کے برخلاف ہیں گو وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا کنبہ ہی کیوں نہ ہوں ان لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان ثبت کردیا ہے اور ان (قلوب) کو اپنے فیض سے قوت دی ہے (فیض سے مراد نور ہے) اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہونگی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوگا اور وہ اللہ سے راضی ہونگے ․یہ لوگ اللہ کا گروہ ہے خوب سن لو کہ اللہ ہی کا گروہ فلاح پانے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم کبھی یہ نہیں پاؤ گے کہ جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں وہ ان لوگوں سے محبت کرتے ہوں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی ہے۔ چاہے وہ ان کے باپ ہوں، یا ان کے بیٹے ہوں، یا ان کے بھائی یا ان کے خاندان والے ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان پختہ کردیا ہے اور اپنی طرف سے ایک روح عطا فرما کر انہیں ایک طاقت عطا کردی ہے۔ وہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے، یہ اللہ کی جماعت ہے، آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ کی جماعت ہی کامیاب ہونے والی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم کبھی یہ نہ پاؤ گے کہ جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں وہ ان لوگوں سے محبت کرتے ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی ہے ، خواہ وہ ان کے باپ ہوں ، یا ان کے بیٹے ، یا ان کے بھائی یا ان کے اہل خاندان۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کردیا ہے اور اپنی طرف سے ایک روح عطا کرکے ان کو قوت بخشی ہے۔ وہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ وہ اللہ کی پارٹی کے لوگ ہیں۔ خبردار رہو ، اللہ کی پارٹی والے ہی فلاں پانے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ نہ پائیں گے ایسے لوگوں کو جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں کہ دوستی رکھتے ہوں اس شخص سے جو مخالفت کرتا ہو اللہ کی اور اس کے رسول کی اگرچہ وہ ان کے باپ ہوں یا بیٹے ہوں یا بھائی ہوں یا کنبہ کے لوگ ہوں، یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان کو لکھ دیا اور اپنی رحمت کے ذریعہ ان کی تائید فرما دی اور وہ ان کو داخل فرمائے گا ایسی بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہیں، یہ جماعت اللہ کا گروہ ہے خبردار بلاشبہ اللہ کا گروہ ہی کامیاب ہونے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نہ پائے گا کسی قوم کو جو یقین رکھتے ہوں اللہ پر اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں ایسوں سے جو مخالف ہوئے اللہ کے اور اس کے رسول کے خواہ وہ اپنے باپ ہوں یا اپنے بیٹے یا اپنے بھائی یا اپنے گھرانے کے ان کے دلوں میں اللہ نے لکھ دیا ہے ایمان اور ان کی مدد کی ہے اپنے غیب کے فیض سے اور داخل کرے گا ان کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ہمیشہ رہیں ان میں اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی وہ لوگ ہیں گروہ اللہ کا سنتا ہے جو گروہ ہے اللہ کا وہی مراد کو پہنچے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ان لوگوں کو جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ان لوگوں سے محبت کرتے ہوئے نہ دیکھیں گے جو اللہ اور اس کے رسول کے برخلاف ہیں خواہ وہ ان کے باپ ہوں یا ان کے بیٹے ہوں یا ان کے بھائی ہوں یا ان کے عزیز و اقارب ہوں یہ لوگ وہ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان کو ثبت کردیا ہے اور اپنے غیبی فیضان سے ان کی مدد فرمائی ہے اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کریگا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی وہ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے یہ جماعت اللہ کا گروہ ہے خوب سن لو اللہ ہی کا گروہ فلاح پانے والا ہے۔