Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 5

سورة المجادلة

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحَآدُّوۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ کُبِتُوۡا کَمَا کُبِتَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ وَ قَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ ؕ وَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ۚ﴿۵﴾

Indeed, those who oppose Allah and His Messenger are abased as those before them were abased. And We have certainly sent down verses of clear evidence. And for the disbelievers is a humiliating punishment.

بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ ذلیل کئے جائیں گے جیسے ان سے پہلے کے لوگ ذلیل کئے گئے تھے اور بیشک ہم واضح آیتیں اتار چکے ہیں اور کافروں کے لئے تو ذلت والا عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُحَآدُّوۡنَ
مخالفت کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
کُبِتُوۡا
وہ ذلیل کیے جائیں گے
کَمَا
جیسا کہ
کُبِتَ
ذلیل کیےگئے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
وَقَدۡ
اور تحقیق
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کیں ہم نے
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
وَلِلۡکٰفِرِیۡنَ
اور کافروں کے لیے ہے
عَذَابٌ
عذاب
مُّہِیۡنٌ
رسوا کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُحَآدُّوۡنَ
مخالفت کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اوراس کے رسول کی
کُبِتُوۡا
وہ ذلیل کیے جائیں گے
کَمَا
جیساکہ
کُبِتَ
ذلیل کیے گئے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے 
وَقَدۡ
اوربلاشبہ 
اَنۡزَلۡنَاۤ
ہم نے نازل کردی ہیں
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
وَلِلۡکٰفِرِیۡنَ
اورکافروں کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّہِیۡنٌ
رسواکن
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who oppose Allah and His Messenger are abased as those before them were abased. And We have certainly sent down verses of clear evidence. And for the disbelievers is a humiliating punishment.

بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ ذلیل کئے جائیں گے جیسے ان سے پہلے کے لوگ ذلیل کئے گئے تھے اور بیشک ہم واضح آیتیں اتار چکے ہیں اور کافروں کے لئے تو ذلت والا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے کے لوگ ذلیل کئے جاچکے ہیں۔ اور ہم نے واضح احکام نازل کردیئے ہیں اور انکار کرنے والوں کے لئے رسوا کن عذاب ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجولوگ اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں،ذلیل کیے جائیں گے جیسے اُن سے پہلے کے لوگ ذلیل کیے گئے اوربلاشبہ ہم نے واضح آیات نازل کردی ہیں اور کافروں کے لیے رُسواکن عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely those who oppose Allah and His Messenger shall be disgraced, just as those before them were disgraced. And We have sent down clear verses, and for the disbelievers there is a humiliating punishment

جو لوگ کہ مخالفت کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی وہ خوار ہوئے ہیں جیسے کہ خوار ہوئے وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے اور ہم نے اتاری ہیں آیتیں بہت صاف اور منکروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا وہ لوگ جو تل گئے ہیں مخالفت کرنے پر اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اور ہم اتار چکے ہیں روشن آیات۔ اور کافروں کے لیے بہت ذلت والاعذاب ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Verily those who oppose Allah and His Messenger shall be brought low even as those before them were brought low. Surely We have sent down Clear Signs; and a humiliating chastisement awaits the unbelievers;

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں 14 وہ اسی طرح ذلیل و خوار کر دیئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے کے لوگ ذلیل و خوار کیے جا چکے ہیں 15 ہم نے صاف صاف آیات نازل کر دی ہیں ، اور کافروں کے لیئے ذلت کا عذاب ہے16 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین رکھو کہ جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں ، وہ ایسے ہی ذلیل ہوں گے جیسے ان سے پہلے لوگ ذلیل ہوئے تھے اور ہم نے کھلی کھلی آیتیں نازل کردی ہیں اور کافروں کے لیے ایسا عذاب ہے جو خوار کر کے رکھ دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے خلاف کرتے ہیں وہ ایسے ہی ذلیل ہوں گے یا بدر کے دن ذلیل ہوچکے جیسے ان سے پہلے اگلے کافر لوگ ذلیل ہوئے اور ہم تو 8 کھلی نشانیاں یا آیتیں اتار چکے اور جو لوگ نہیں مانتے ان کو ذلت کا عذاب ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو اللہ اللہ اور اس کے پیغمبر کی مخالفت کرتے ہیں اس طرح ذلیل کیے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل کیے گئے اور بیشک ہم نے کھلی کھلی آیات نازل فرمادی ہیں۔ اور کافروں کو ذلت کا عذاب ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالت کرتے ہیں وہ اس طرح ذلیل و رسوا کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل و رسوا کئے گئے تھے۔ حالانکہ ہم نے صاف صاف احکامات نازل کئے تھے۔ اور کافروں کے لئے ذلت والا عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ (اسی طرح) ذلیل کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل کئے گئے تھے اور ہم نے صاف اور صریح آیتیں نازل کردی ہیں۔ جو نہیں مانتے ان کو ذلت کا عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who oppose Allah and His apostle shall be abased even as those before them were abased; and of a surety We have sent down manifest signs. And for the infidels will be a torment ignominious.

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے رہتے ہیں یہ خوار ہوں گے جیسے ان کے قبل کے لوگ خوار ہوچکے ہیں ۔ اور ہم نے کھلے کھلے احکام نازل کئے ہیں اور کافروں کیلئے ذلت کا عذاب ہونا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کے خلاف محاذ آرائی کر رہے ہیں ، وہ ذلیل ہوں گے جس طرح ان سے پہلے ان کے ہم مشرب ذلیل ہوئے اور ہم نے نہایت واضح تنبیہات اتار دی ہیں اور کافروں کیلئے نہایت سخت ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مخالفت کرتے ہیں وہ ( اسی طرح ) ذلیل وخوار کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے والے ( کفار ) ذلیل وخوار کئے گئے اور تحقیق ہم نے وضح آیات اتاری ہیں اور کافروں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل کیے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل کیے گئے اور ہم نے صاف اور صریح آیتیں نازل کردی ہیں اور کفار کو ذلت کا عذاب ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلا شبہ جو لوگ مخالفت کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی وہ اسی طرح ذلیل و خوار ہوں گے جس طرح کہ ان سے پہلے والے لوگ ذلیل و خوار ہوچکے ہیں بلاشبہ ہم نے (حق و حقیقت کو واضح کرنے کے لئے) کھلی کھلی آیتیں نازل کردی ہیں اور کافروں کے لئے ایک بڑا ہی رسوا کن عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں ایسے ذلیل کئے جائیں گے جیسے ان سے پہلے ذلیل کئے گئے ، اور ہم نے واضح احکام نازل کردئیے ہیں کہ کافروں کے لئے رسواکن عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی ذلیل کیے گئے جیسے ان سے اگلوں کو ذلت دی گئی ( ف۱۹ ) اور بیشک ہم نے روشن آیتیں اتاریں ( ف۲۰ ) اور کافروں کے لیے خواری کا عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے عداوت رکھتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل کئے جائیں گے جس طرح اُن سے پہلے لوگ ذلیل کئے جاچکے ہیں اور بیشک ہم نے واضح آیتیں نازل فرما دی ہیں ، اور کافروں کے لئے ذِلت انگیز عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول ( ص ) کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل و خوار ہوں گے جس طرح وہ ( مخالف ) لوگ ذلیل و خوار ہوئے جو ان سے پہلے تھے اور ہم نے کھلی ہوئی آیتیں نازل کر دی ہیں اور کافروں کیلئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who resist Allah and His Messenger will be humbled to dust, as were those before them: for We have already sent down Clear Signs. And the Unbelievers (will have) a humiliating Penalty,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who oppose God and His Messenger will be humiliated like those who lived before. We have sent illustrious revelations and those who disbelieve will suffer a humiliating torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who oppose Allah and His Messenger will be disgraced as those before them were disgraced. And We have sent down clear Ayat. And for the disbelievers is a disgraceful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who act in opposition to Allah and His Apostle shall be laid down prostrate as those before them were laid down prostrate; and indeed We have revealed clear communications, and the unbelievers shall have an abasing chastisement.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who oppose Allah and His messenger will be abased even as those before them were abased; and We have sent down clear tokens, and for disbelievers is a shameful doom

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग अल्लाह और उस के रसूल का विरोध करते हैं, वे अपमानित और तिरस्कृत होकर रहेंगे, जैसे उन से पहले के लोग अपमानित और तिरस्कृत हो चुके हैं। हम ने स्पष्ट आयतें अवतरित कर दी हैं और इनकार करने वालों के लिए अपमानजनक यातना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ اللہ اور رسول (علیہ السلام) کی مخالفت کرتے ہیں (6) وہ (دنیا میں بھی) ایسے ذلیل ہونگے جیسے ان سے پہلے لوگ ذلیل ہوئے اور ہم نے کھلے کھلے احکام نازل کیے ہیں اور کافروں کو ذلت کا عذاب ہوگا۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل کیے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل کیے گئے، ہم نے واضح آیات نازل کردی ہیں اور کافروں کے لیے ذلت کا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل و خوار کردیئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے کے لوگ ذلیل و خوار کیے جاچکے ہیں۔ ہم نے صاف صاف آیات نازل کردی ہیں ، اور کافروں کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ اللہ کی اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ ذلیل ہوں گے جیسے وہ لوگ ذلیل ہوئے جو ان سے پہلے تھے، اور ہم نے کھلے کھلے احکام نازل کئے ہیں اور کافروں کو ذلت کا عذاب ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ کہ مخالفت کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی وہ خوار ہوئے جیسے کہ خوار ہوئے ہیں وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے اور ہم نے اتاری ہیں آیتیں بہت صاف اور منکروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل اور رسوا کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل اور رسوا کئے گئے اور البتہ ہم نے صاف صاف احکام نازل کئے ہیں اور کافروں کو ذلیل ورسوا کن عذاب ہونا ہے۔