Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 8

سورة المجادلة

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ نُہُوۡا عَنِ النَّجۡوٰی ثُمَّ یَعُوۡدُوۡنَ لِمَا نُہُوۡا عَنۡہُ وَ یَتَنٰجَوۡنَ بِالۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ وَ مَعۡصِیَتِ الرَّسُوۡلِ ۫ وَ اِذَا جَآءُوۡکَ حَیَّوۡکَ بِمَا لَمۡ یُحَیِّکَ بِہِ اللّٰہُ ۙ وَ یَقُوۡلُوۡنَ فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ لَوۡ لَا یُعَذِّبُنَا اللّٰہُ بِمَا نَقُوۡلُ ؕ حَسۡبُہُمۡ جَہَنَّمُ ۚ یَصۡلَوۡنَہَا ۚ فَبِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۸﴾

Have you not considered those who were forbidden from private conversation, then they return to that which they were forbidden and converse among themselves about sin and aggression and disobedience to the Messenger? And when they come to you, they greet you with that [word] by which Allah does not greet you and say among themselves, "Why does Allah not punish us for what we say?" Sufficient for them is Hell, which they will [enter to] burn, and wretched is the destination.

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جنہیں کانا پوسی سے روک دیا گیا تھا وہ پھر بھی اس روکے ہوئے کام کو دوبارہ کرتے ہیں اور آپس میں گناہ کی اور ظلم و زیادتی کی اور نافرمانی ٔ پیغمبر کی سرگوشیاں کرتے ہیں اور جب تیرے پاس آتے ہیں تو تجھے ان لفظوں میں سلام کرتے ہیں جن لفظوں میں اللہ تعالٰی نے نہیں کہا اور اپنے دل میں کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ہمیں اس پر جو ہم کہتے ہیں سزا کیوں نہیں دیتا ان کے لئے جہنم کافی ( سزا ) ہے جس میں یہ جائیں گے سو وہ برا ٹھکانا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی
طرف
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
نُہُوۡا
روکے گئے
عَنِ النَّجۡوٰی
سرگوشی سے
ثُمَّ
پھر
یَعُوۡدُوۡنَ
وہ لوٹتے ہیں
لِمَا
طرف اس کے جو
نُہُوۡا
وہ روکے گئے تھے
عَنۡہُ
جس سے
وَیَتَنٰجَوۡنَ
اور وہ باہم سرگوشیاں کرتے ہیں
بِالۡاِثۡمِ
گناہ کی
وَالۡعُدۡوَانِ
اور زیادتی کی
وَمَعۡصِیَتِ الرَّسُوۡلِ
اور رسول کی نافرمانی کی
وَاِذَا
اور جب
جَآءُوۡکَ
وہ آتے ہیں آپ کے پاس
حَیَّوۡکَ
وہ سلام کرتے ہیں آپ کو
بِمَا
ساتھ اس کے جو
لَمۡ
نہیں
یُحَیِّکَ
سلام کہا آپ کو
بِہِ
ساتھ اس کے
اللّٰہُ
اللہ نے
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں سے
لَوۡلَا
کیوں نہ
یُعَذِّبُنَا
عذاب دیتا ہمیں
اللّٰہُ
اللہ
بِمَا
بوجہ اس کے جو
نَقُوۡلُ
ہم کہتے ہیں
حَسۡبُہُمۡ
کافی ہے انہیں
جَہَنَّمُ
جہنم
یَصۡلَوۡنَہَا
وہ جلیں گے اس میں
فَبِئۡسَ
پس کتنی بری ہے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنے کی جگہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیانہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی
طرف 
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہیں
نُہُوۡا
روکاگیاتھا
عَنِ النَّجۡوٰی
سرگوشی کرنے سے 
ثُمَّ
پھر
یَعُوۡدُوۡنَ
وہ کرتے ہیں
لِمَا
اس کام کوجو
نُہُوۡا
انہیں روکاگیاہے 
عَنۡہُ
اس سے
وَ
اور
یَتَنٰجَوۡنَ
وہ سرگوشیاں کرتے ہیں
بِالۡاِثۡمِ
گناہ کی
وَالۡعُدۡوَانِ
اورزیادتی 
وَمَعۡصِیَتِ
اورنافرمانی کی 
الرَّسُوۡلِ
رسول کی
وَاِذَا
اورجب 
جَآءُوۡکَ
وہ آپ کے پاس آتے ہیں
حَیَّوۡکَ
سلام کرتے ہیں آپ کو
بِمَا
ساتھ اس کے جو
لَمۡ یُحَیِّکَ
نہیں سلام کیا آپ کو
بِہِ
ساتھ جس کے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اوروہ کہتے ہیں
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے دلوں میں
لَوۡلَا
کیوں نہیں
یُعَذِّبُنَا
عذاب دیتاہمیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
نَقُوۡلُ
ہم کہتے ہیں
حَسۡبُہُمۡ
کافی ہے ان کے لیے
جَہَنَّمُ
جہنم
یَصۡلَوۡنَہَا
وہ اس میں داخل ہوں کے 
فَبِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ
پس بہت براہےٹھکانہ
Translated by

Juna Garhi

Have you not considered those who were forbidden from private conversation, then they return to that which they were forbidden and converse among themselves about sin and aggression and disobedience to the Messenger? And when they come to you, they greet you with that [word] by which Allah does not greet you and say among themselves, "Why does Allah not punish us for what we say?" Sufficient for them is Hell, which they will [enter to] burn, and wretched is the destination.

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جنہیں کانا پوسی سے روک دیا گیا تھا وہ پھر بھی اس روکے ہوئے کام کو دوبارہ کرتے ہیں اور آپس میں گناہ کی اور ظلم و زیادتی کی اور نافرمانی ٔ پیغمبر کی سرگوشیاں کرتے ہیں اور جب تیرے پاس آتے ہیں تو تجھے ان لفظوں میں سلام کرتے ہیں جن لفظوں میں اللہ تعالٰی نے نہیں کہا اور اپنے دل میں کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ہمیں اس پر جو ہم کہتے ہیں سزا کیوں نہیں دیتا ان کے لئے جہنم کافی ( سزا ) ہے جس میں یہ جائیں گے سو وہ برا ٹھکانا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں سرگوشی کرنے سے روکا گیا تھا پھر وہ وہی کام کرتے ہیں جس سے انہیں روکا گیا تھا۔ یہ لوگ چھپ چھپ کر گناہ، سرکشی اور رسول کی نافرمانی سے متعلق باتیں کرتے ہیں اور جب آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ کو ایسے طریقے سے سلام کہتے ہیں جس طرح اللہ نے آپ کو سلام نہیں کہا۔ اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ جو کچھ ہم کہتے ہیں اس پر اللہ ہمیں سزا کیوں نہیں دیتا ایسے لوگوں کو جہنم کافی ہے۔ جس میں یہ داخل ہوں گے۔ سو ان کا انجام کیسا برا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا آپ نے اُ نہیں دیکھا نہیں جنہیں سرگوشی کرنے سے روکا گیاتھا؟وہ پھروہی کام کرتے ہیں جس سے اُنہیں روکاگیاہے اورآپس میں وہ گناہ کی اورظلم کی اوررسول کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں اورجب وہ آپ کے پاس آتے ہیں آپ کو ایسے (کلمے)کے ساتھ سلا م کرتے ہیں جس کے ساتھ اﷲ تعالیٰ نے آپ کو سلام نہیں کیا اور وہ اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ان کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا جو ہم کہتے ہیں؟اُن کے لیے جہنم کافی ہے ،وہ اُس میں داخل ہوں گے، پس وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did you not see those who were forbidden from holding secret counsels, then they do again what they were forbidden to do? And they whisper for sinful act and wrongdoing and disobedience of the prophet, and when they come to you, they greet you the way Allah does not greet you, and say to themselves, |"Why does Allah not punish us for what we say?|" Enough for them is Jahannam (Hell); they will enter it, and it is an evil end.

تو نے نہ دیکھا ان لوگوں کو جن کو منع ہوئی کانا پھوسی پھر بھی وہی کرتے ہیں جو منع ہوچکا ہے اور کان میں باتیں کرتے ہیں گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور جب آئیں تیرے پاس تجھ کو وہ دعا دیں جو دعا نہیں دی تجھ کو اللہ نے اور کہتے ہیں اپنے دل میں کیوں نہیں عذاب کرتا ہم کو اللہ اس پر جو ہم کہتے ہیں کافی ہے ان کو دوزخ داخل ہوں گے اس میں سو بری جگہ پہنچے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہیں منع کیا گیا تھا نجویٰ سے پھر وہ اعادہ کر رہے ہیں اسی شے کا جس سے انہیں منع کیا گیا تھا اور وہ سرگوشیاں کرتے ہیں گناہ زیادتی اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی سے متعلق۔ اور جب وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس (کلمہ) سے دعا دیتے ہیں جس سے اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دعا نہیں دی اور اپنے دل میں کہتے ہیں کہ اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا ہمارے اس طرح کہنے پر ؟ ان کے لیے تو اب جہنم ہی کافی ہے یہ اس میں داخل ہوں گے پس وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not seen those who were forbidden to whisper and yet they engaged in what they had been forbidden? They secretly converse among themselves concerning sin and transgression and disobedience to the Messenger. And when they come to you, they greet you in a manner that Allah does not greet you, and say to themselves: “Why does Allah not chastise us for these utterances of ours?” Hell it is that shall suffice them, and in it will they burn. How woeful is their destination!

کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہیں سرگوشیاں کرنے سے منع کر دیا گیا تھا پھر بھی وہ وہی حرکت کیے جاتے ہیں جس سے انہیں منع کیا گیا تھا 21 یہ لوگ چھپ چھپ کر آپس میں گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں کرتے ہیں ، اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو تمھیں اس طریقے سے سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے تم پر سلام نہیں کیا ہے22 ۔ اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری ان باتوں پر اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا 23 ۔ ان کے لئے جہنم ہی کافی ہے ۔ اسی کا وہ ایندھن بنیں گے ۔ بڑا ہی برا انجام ہے ان کا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں سرگوشی کرنے سے منع کردیا گیا تھا ، پھر بھی وہ وہی کام کرتے ہیں جس سے انہیں منع کیا گیا تھا؟ اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ ایسی سرگوشیاں کرتے ہیں جو گناہ ، زیادتی اور رسول کی نافرمانی پر مشتمل ہوتی ہیں ۔ اور ( اے پیغمبر ) جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں تو تمہیں ایسے طریقے سے سلام کرتے ہیں جس سے اللہ نے تمہیں سلام نہیں کیا ، ( ٥ ) اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ : ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں اس پر اللہ ہمیں سزا کیوں نہیں دے دیتا؟ ( ٦ ) جہنم ہی ان ( کی خبر لینے ) کے لیے کافی ہے ، وہ اسی میں جا پہنچیں گے ، اور وہ پہنچنے کی بہت بری جگہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کیا تو نے ان لوگوں پر نظر نہیں ڈالی جن کو کانا پھوسی کرنے سے منع کیا گیا تھا لیکن جس کام سے منع کیا گیا تھا پھر وہی کرتے ہیں 4 اور کانا پھوسی بھی کرتے ہیں تو گناہ اور ظلم اور پیغمبر کی نافرمانی کے لئے اور جب تیرے پاس آتے ہیں تو زبان دبا کر اسی طرح سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے تجھ پر سلام نہیں بھیجا 5 اور اپنے دل میں کیا کہت یہیں اگر یہ سچے پیغمبر ہیں تو اللہ ہماری بات پر سام کہنے پر) ہم کو سزا کیوں نہیں دیتا ان کی سزا کے لئے دوزخ بس کرتی ہے اس میں گھسیں گے وہ برا ٹھکانا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو سرگوشی سے منع کردیا گیا تھا پھر جس کام سے منع کیا گیا تھا وہی کام پھر کرنے لگے اور وہ گناہ اور ظلم اور پیغمبر کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں۔ اور جب آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ کو ایسے لفظ سے سلام کہتے ہیں جس سے اللہ نے آپ کو سلام نہیں فرمایا اور اپنے جی میں کہتے ہیں کہ اللہ ہمارے اس کہنے پر ہم کو سزا کیوں نہیں دیتے۔ ان کے لئے جہنم کافی ہے یہ لوگ اس میں (ضرور) داخل ہوں گے ، سو وہ برا ٹھکانہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ نے ان لوگوں کو دیکھا کہ جن لوگوں کو سرگوشیوں (خفیہ سازشوں) سے روکا گیا تھا مگر وہ پھر بھی وہی کام کرتے ہیں جس سے روکا گیا تھا اور وہ آپس میں گناہ، ظلم اور رسول کی نافرمانی کے لئے چپکے چپکے مشورہ کرتے ہیں اور جب آپ کے پاس آتے ہیں تو ان الفاظ سے سلام کرتے ہیں جن الفاط سے اللہ نے آپ پر سلام نہیں بھیجا۔ اور وہ اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ہم جو الفاط ادا کرتے ہیں ان پر ہمیں اللہ عذاب کیوں نہیں دیتا۔ (یاد رکھیں) ایسے لوگوں کے لئے جہنم کافی ہے جس میں یہ داخل ہوں گے اور وہ بدترین ٹھکانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو سرگوشیاں کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ پھر جس (کام) سے منع کیا گیا تھا وہی پھر کرنے لگے اور یہ تو گناہ اور ظلم اور رسول (خدا) کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں۔ اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو جس (کلمے) سے خدا نے تم کو دعا نہیں دی اس سے تمہیں دعا دیتے ہیں۔ اور اپنے دل میں کہتے ہیں کہ (اگر یہ واقعی پیغمبر ہیں تو) جو کچھ ہم کہتے ہیں خدا ہمیں اس کی سزا کیوں نہیں دیتا؟ (اے پیغمبر) ان کو دوزخ (ہی کی سزا) کافی ہے۔ یہ اسی میں داخل ہوں گے۔ اور وہ بری جگہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Observest thou not those who were forbidden whispering and they afterwards returned to that which they had been forbidden; and they whisper Unto each Other of sin, transgression and disobedience reward the apostle! And when they came Unto thee, they greet thee with that wherewith Allah greeteth thee not, and say within themselves: wherefore god tormented us not for that which we say? Sufficient Unto them is Hell, where in they will roast: a hapless destination!

کیا آپ نے ان لوگوں (کے حال) پر نظر نہیں کی جنہیں سرگوشی سے روک دیا گیا تھا پھر بھی وہ وہی کرتے ہیں جس سے انہیں روکا گیا تھا او سرگوشیاں گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کرتے رہتے ہیں ۔ اور وہ جب آپ کے پاس آتے ہیں آپ کو ایسے لفظ سے سلام کرتے ہیں جس سے اللہ نے آپ کو سلام نہیں کیا ۔ اور اپنے آپس میں کہتے ہیں کہ اللہ ہم کو ہمارے اس کہنے پر (فورا) سزا کیوں نہیں دے دیتا ؟ ان کے لئے جہنم کافی ہے کہ اس میں یہ داخل ہوں گے سو وہ برا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا نہیں دیکھتے ان کو جو سرگوشیوں سے روکے گئے ، پھر وہ وہی کام کر رہے ہیں جن سے روکے گئے؟ اور یہ لوگ گناہ ، تعدی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو تم کو سلام کرتے ہیں ایسے لفظ سے ، جس سے اللہ نے تم کو سلام نہیں بھیجا اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ اللہ اس کی پاداش میں ہم کو عذاب کیوں نہیں دیتا جو ہم کہتے ہیں؟ ان کیلئے جہنم ہی کافی ہے ۔ یہ اس میں پڑیں گے ۔ پس وہ برا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) یا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا کہ جن کو خفیہ مشوروں سے روکا گیا تھا پھر جس چیز سے انہیں روکا گیا وہ اس کی طرف لوٹتے ( خفیہ مشورے کرتے ) ہیں اور وہ گناہ اور زیادتی اور رسول ( ﷺ ) کی نافرمانی کے بارے میں خفیہ مشورے کرتے ہیں اور ( اے محبوب ﷺ ) جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ کو اس طرح سلام کرتے ہیں کہ جس طرح آپ پر اللہ تعالیٰ نے سلام نہیں بھیجا اور وہ اپنے دلوں میں کہتے ہیں: اللہ ( تعالیٰ ) ہمیں ہماری باتوں پر عذاب کیوں نہیں دیتا؟ ان کے لیے جہنم کافی ہے جس میں وہ داخل ہوں گے ، پس وہ بہت برا ٹھکانا ہ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو سرگوشیاں کرنے سے منع کیا گیا تھا وہی پھر کرنے لگے اور یہ تو گناہ اور ظلم اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں اور جب آپ کے پاس آتے ہیں تو جس کلمے سے اللہ نے آپ کو دعا نہیں دی اس سے آپ کو دعا دیتے ہیں اور اپنے دل میں کہتے ہیں کہ اگر یہ واقعی پیغمبر ہیں تو جو کچھ ہم کہتے ہیں اللہ ہمیں اس کی سزا کیوں نہیں دیتا ؟ (اے پیغمبر ! ) ان کو دوزخ کی سزا ہی کافی ہے یہ اسی میں داخل ہوں گے اور وہ بری جگہ ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو سرگوشیاں کرنے سے منع کردیا گیا مگر وہ پھر وہی حرکت کئے جاتے ہیں جس سے انہیں روکا گیا ہے اور وہ سرگوشی کرتے ہیں گناہ کی اور (ظلم و) زیادتی کی اور (خدا کے) رسول کی نافرمانی کی اور جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ کو ان لفظوں سے سلام کرتے ہیں جن سے اللہ نے آپ کو سلام نہیں کیا اور وہ اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ اللہ ہمیں ہماری ان باتوں پر عذاب کیوں نہیں دیتا ان کے لئے کافی ہے جہنم جس میں ان کو داخل ہونا ہوگا سو بڑا ہی برا ٹھکانہ ہے وہ

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھاجنہیں سرگوشی سے روکاگیاتھاپھرانہیں جس بات سے روکاگیا تھا وہی دوبارہ کرنے لگتے ہیں اور آپس میں گناہ کی اور ظلم وزیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں اور جب آپ پاس آ تے ہیں تو آپ کو ان لفظوں میں سلام کرتے ہے جن لفظوں میں اللہ تعالیٰ نے نہیں کہا اور دلوں میں کہتے ہیں کہ ’’جوہم کہتے ہیں اس پر اللہ ہمیں سزاکیوں نہیں دیتا‘‘ان کو جہنم کافی ہے جس میں یہ داخل ہوں گے ، سو ان کا انجام برا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جنہیں بری مشورت سے منع فرمایا گیا تھا پھر وہی کرتے ہیں ( ف۳۱ ) جس کی ممانعت ہوئی تھی اور آپس میں گناہ اور حد سے بڑھنے ( ف۳۲ ) اور رسول کی نافرمانی کے مشورے کرتے ہیں ( ف۳۳ ) اور جب تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں تو ان لفظوں سے تمہیں مجرا کرتے ہیں جو لفظ اللہ نے تمہارے اعزاز میں نہ کہے ( ف۳٤ ) اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں ہمیں اللہ عذاب کیوں نہیں کرتا ہمارے اس کہنے پر ( ف۳۵ ) انہیں جہنم بس ہے ، اس میں دھنسیں گے ، تو کیا ہی برا انجام ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں سرگوشیوں سے منع کیا گیا تھا پھر وہ لوگ وہی کام کرنے لگے جس سے روکے گئے تھے اور وہ گناہ اور سرکشی اور نافرمانئ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے متعلق سرگوشیاں کرتے ہیں اور جب آپ کے پاس حاضر ہوتے ہیں تو آپ کو اُن ( نازیبا ) کلمات کے ساتھ سلام کرتے ہیں جن سے اللہ نے آپ کو سلام نہیں فرمایا اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ( اگر یہ رسول سچے ہیں تو ) اللہ ہمیں اِن ( باتوں ) پر عذاب کیوں نہیں دیتا جو ہم کہتے ہیں؟ انہیں دوزخ ( کا عذاب ) ہی کافی ہے ، وہ اسی میں داخل ہوں گے ، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھاجنہیں ( اسلام کے خلاف ) سرگوشیاں کرنے سے منع کیا گیا تھا وہ پھر وہی کام کرتے ہیں جس سے ان کو منع کیا گیا تھا اور وہ گناہ ، ظلم و زیادتی اور رسول ( ص ) کی نافرمانی کی سرگوشیاں ( خفیہ میٹنگیں ) کرتے ہیں اور جب آپ ( ص ) کے پاس آتے ہیں تو آپ ( ص ) کو کس طرح سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے آپ ( ص ) کو سلام نہیں کیا اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ( اگر یہ برحق نبی ( ص ) ہیں تو ) اللہ ہماری ان باتوں پر ہم پر عذاب کیوں نازل نہیں کرتا؟ ان کے لئے جہنم کافی ہے جس میں وہ پڑیں گے ( اور اس کی تپش اٹھائیں گے ) سو وہ کیا برا ٹھکانہ ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Turnest thou not thy sight towards those who were forbidden secret counsels yet revert to that which they were forbidden (to do)? And they hold secret counsels among themselves for iniquity and hostility, and disobedience to the Messenger. And when they come to thee, they salute thee, not as Allah salutes thee, (but in crooked ways): And they say to themselves, "Why does not Allah punish us for our words?" Enough for them is Hell: In it will they burn, and evil is that destination!

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen those who have been forbidden to have secret counsels violate this prohibition and resume their secret counsels for sinful and hostile purposes and to disobey the Messenger? When they come to you (Muhammad), they greet you with a greeting with which even God has not greeted you and say to themselves, "Why has God not punished us for what we say (if he is a true Prophet)?" The heat of hell is a sufficient torment for them. This is the most terrible fate.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not seen those who were forbidden to hold secret counsels, and afterwards returned to that which they had been forbidden, and conspired together for sin and wrongdoing and disobedience to the Messenger. And when they come to you, they greet you with a greeting wherewith Allah greets you not, and say within themselves: "Why should Allah punish us not for what we say" Hell will be sufficient for them; they will enter therein. And worst indeed is that destination!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not seen those who are forbidden secret counsels, then they return to what they are forbidden, and they hold secret counsels for sin and revolt and disobedience to the Apostle, and when they come to you they greet you with a greeting with which Allah does not greet you, and they say in themselves: Why does not Allah punish us for what we say? Hell is enough for them; they shall enter it, and evil is the resort.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not observed those who were forbidden conspiracy and afterward returned to that which they had been forbidden, and (now) conspire together for crime and wrongdoing and disobedience toward the messenger? And when they come unto thee they greet thee with a greeting wherewith Allah greeteth thee not, and say within themselves: Why should Allah punish us for what we say? Hell will suffice them; they will feel the heat thereof - a hapless journey's end!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने नहीं देखा जिन्हें कानाफूसी से रोका गया था, फिर वे वही करते रहे जिस से उन्हें रोका गया था। वे आपस में गुनाह और ज़्यादती और रसूल की अवज्ञा की कानाफूसी करते हैं। और जब तुम्हारे पास आते हैं तो तुम्हारे प्रति अभिवादन के ऐसे शब्द प्रयोग में लाते हैं जो शब्द अल्लाह ने तुम्हारे लिए अभिवादन के लिए नहीं कहे। और अपने जी में कहते हैं, "जो कुछ हम कहते हैं उस पर अल्लाह हमें यातना क्यों नहीं देता?" उन के लिए जहन्नम ही काफ़ी है जिस में वे प्रविष्ट होंगे। वह तो बहुत बुरी जगह है, अन्त में पहुँचने की!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا آپ نے ان لوگوں پر نظر نہیں فرمائی جن کو سرگوشی سے منع کردیا گیا تھا (مگر) پھر (بھی) وہ وہی کام کرتے ہیں جس سے ان کو منع کیا گیا تھا اور گناہ اور زیادتی اور رسول (علیہ السلام) کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں (3) اور وہ لوگ جب آپ کے پاس آتے ہیں آپ کو ایسے لقب سے سلام کہتے ہیں جس سے اللہ نے آپ کو سلام نہیں فرمایا (4) اور اپنے جی میں (یا اپنے آپس میں) کہتے ہیں کہ (اگر پیغمبر ہیں تو) اللہ تعالیٰ ہم کو ہمارے اس کہنے پر سزا (فوراً ) کیوں نہیں دیتا ان کے لئے جہنم کافی ہے اس میں یہ لوگ (ضرور) داخل ہونگے سو وہ برا ٹھکانہ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں بری سرگوشیاں کرنے سے منع کیا گیا ہے مگر پھر وہی حرکت کیے جاتے ہیں جس سے انہیں منع کیا گیا ہے یہ لوگ چھپ چھپ کر آپس میں گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں کرتے ہیں اور جب آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ کو اس طریقے سے سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے آپ کو سلام کرنے کا طریقہ نہیں کیا اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری باتوں پر اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا ؟ ان کے لیے جہنم کافی ہے وہ اس میں داخل ہوں گے، ان کا برا انجام ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہیں سرگوشیاں کرنے سے منع کردیا گیا تھا پھر بھی وہ وہی حرکت کیے جاتے ہیں جس سے انہیں منع کیا گیا تھا ؟ یہ لوگ چھپ چھپ کر آپس میں گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں کرتے ہیں ، اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو تمہیں اس طریقے سے سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے تم پر سلام نہیں کیا ہے اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری ان باتوں پر اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا ؟ ان کے لئے جہنم ہی کافی ہے۔ اسی کا وہ ایندھن بنیں گے۔ بڑا ہی برا انجام ہے ان کا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں سرگوشی سے منع کیا گیا پھر وہ وہی کام کرتے ہیں جس سے ان کو روکا گیا، اور وہ گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں اور جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو ایسے لفظ سے آپ کو سلام کہتے ہیں جس سے اللہ نے آپ کو سلام نہیں فرمایا اور وہ اپنے نفسوں میں یوں کہتے ہیں کہ ہمارے اس کہنے پر اللہ ہمیں سزا کیوں نہیں دیتا، کافی ہے ان کے لئے جہنم، وہ اس میں داخل ہونگے، سو وہ برا ٹھکانا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے نہ دیکھا ان لوگوں کو جن کو منع ہوئی کانا پھوسی پھر بھی وہی کرتے ہیں جو منع ہوچکا ہے اور کان میں باتیں کرتے ہیں گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور جب آئیں تیرے پاس تجھ کو وہ دعا دیں جو دعا نہیں دی تجھ کو اللہ نے اور کہتے ہیں اپنے دل میں کیوں نہیں عذاب کرتا ہم کو اللہ اس پر جو ہم کہتے ہیں کافی ہے ان کو دوزخ داخل ہوں گے اس میں سو بری جگہ پہنچے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اے نبی آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو سرگوشیوں سے روکا گیا تھا پھر وہ وہی کام کرتے ہیں جس سے ان کو منع کیا گیا تھا اور آپس میں گناہ اور ظلم کے اور رسول کی نافرمانی کے چپکے چپکے مشورے کیا کرتے ہیں اور جب آپ کے پاس آتے ہیں تو ان الفاظ سے آپ کو سلام کرتے ہیں جن الفاظ سے خدا نے آپ پر سلام نہیں بھیجا اور اپنے جی میں یوں کہتے ہیں کہ جو الفاظ ہم کہتے ہیں ان پر خدا ہم کو سزا کیوں نہیں دیتا ایسے لوگوں کے لئے جہنم کافی ہے اس میں یہ لوگ داخل ہوں گے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔