Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 11

سورة الحشر

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ نَافَقُوۡا یَقُوۡلُوۡنَ لِاِخۡوَانِہِمُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ لَئِنۡ اُخۡرِجۡتُمۡ لَنَخۡرُجَنَّ مَعَکُمۡ وَ لَا نُطِیۡعُ فِیۡکُمۡ اَحَدًا اَبَدًا ۙ وَّ اِنۡ قُوۡتِلۡتُمۡ لَنَنۡصُرَنَّکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَشۡہَدُ اِنَّہُمۡ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۱﴾

Have you not considered those who practice hypocrisy, saying to their brothers who have disbelieved among the People of the Scripture, "If you are expelled, we will surely leave with you, and we will not obey, in regard to you, anyone - ever; and if you are fought, we will surely aid you." But Allah testifies that they are liars.

کیا تو نے منافقوں کو نہ دیکھا؟ کہ اپنے اہل کتاب کافر بھائیوں سے کہتے ہیں اگر تم جلا وطن کئے گئے تو ضرور بالضرور ہم بھی تمہارے ساتھ نکل کھڑے ہونگے اور تمہارے بارے میں ہم کبھی بھی کسی کی بات نہ مانیں گے اور اگر تم سے جنگ کی جائے گی تو بخدا ہم تمہاری مدد کریں گے ، لیکن اللہ تعالٰی گواہی دیتا ہے کہ یہ قطعًا جھوٹے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف ان کے جنہوں نے
نَافَقُوۡا
منافقت کی
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
لِاِخۡوَانِہِمُ
اپنے ان بھائیوں سے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
لَئِنۡ
البتہ اگر
اُخۡرِجۡتُمۡ
نکالے گئے تم
لَنَخۡرُجَنَّ
البتہ ہم ضرور نکلیں گے
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
وَلَا
اور نہ
نُطِیۡعُ
ہم اطاعت کریں گے
فِیۡکُمۡ
تمہارے معاملے میں
اَحَدًا
کسی ایک کی
اَبَدًا
کبھی بھی
وَّاِنۡ
اور اگر
قُوۡتِلۡتُمۡ
جنگ کی گئی تم سے
لَنَنۡصُرَنَّکُمۡ
البتہ ہم ضرور مدد کریں گے تمہاری
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَشۡہَدُ
وہ گواہی دیتا ہے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
لَکٰذِبُوۡنَ
البتہ جھوٹے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیانہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی
طرف 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی 
نَافَقُوۡا
جنہوں نے منافقت کی 
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
لِاِخۡوَانِہِمُ
اپنے بھائیوں سے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے 
کَفَرُوۡا
کفرکیا
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے 
لَئِنۡ
یقیناًاگر
اُخۡرِجۡتُمۡ
نکالاگیاتمہیں
لَنَخۡرُجَنَّ
ہم ضرورنکلیں گے
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ
وَلَا نُطِیۡعُ
اورنہ ہم بات مانیں گے 
فِیۡکُمۡ
تمہارے بارے میں
اَحَدًا
کسی ایک کی
اَبَدًا
کبھی بھی
وَّاِنۡ
اوراگر
قُوۡتِلۡتُمۡ
تم سے جنگ کی گئی 
لَنَنۡصُرَنَّکُمۡ
توہم ضرورمددکریں گے تمہاری 
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
یَشۡہَدُ
گواہی دیتاہے 
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ 
لَکٰذِبُوۡنَ
یقیناًجھوٹے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Have you not considered those who practice hypocrisy, saying to their brothers who have disbelieved among the People of the Scripture, "If you are expelled, we will surely leave with you, and we will not obey, in regard to you, anyone - ever; and if you are fought, we will surely aid you." But Allah testifies that they are liars.

کیا تو نے منافقوں کو نہ دیکھا؟ کہ اپنے اہل کتاب کافر بھائیوں سے کہتے ہیں اگر تم جلا وطن کئے گئے تو ضرور بالضرور ہم بھی تمہارے ساتھ نکل کھڑے ہونگے اور تمہارے بارے میں ہم کبھی بھی کسی کی بات نہ مانیں گے اور اگر تم سے جنگ کی جائے گی تو بخدا ہم تمہاری مدد کریں گے ، لیکن اللہ تعالٰی گواہی دیتا ہے کہ یہ قطعًا جھوٹے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے منافقت کی۔ وہ اپنے اہل کتاب کافر بھائیوں سے کہتے ہیں کہ : اگر تم جلاوطن کیے گئے تو ہم ضرور تمہارے ساتھ نکلیں گے۔ اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کی بات نہ مانیں گے۔ اور اگر تم سے جنگ ہوئی تو یقینا تمہاری مدد کریں گے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ سراسر جھوٹے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے منافقت کی؟وہ اپنے ان بھائیوں سے کہتے ہیں جنہوں نے کفرکیا،اہل کتاب میں سے،یقیناًاگر تمہیں نکالاگیاتو ہم بھی ضرور تمہارے ساتھ نکلیں گے اورتمہارے بارے میں ہم کبھی کسی کی بات نہ مانیں گے اوراگرتم سے جنگ کی گئی توہم ضرورتمہاری مدد کریں گے‘‘ اور اﷲ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ بلاشبہ وہ یقیناجھوٹے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did you not see the hypocrites saying to their brothers who disbelieve from the people of the Book, |"If you are expelled, we will certainly go out with you, and we will not obey any one about you. And if you are fought against, we will definitely help you.|" And Allah bears witness that they are pure liars.

کیا تو نے نہیں دیکھا ان لوگوں کو جو دغا باز ہیں کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو جو کہ کافر ہیں اہل کتاب میں سے اگر تم کو کوئی نکال دے گا تو ہم بھی نکلیں گے تمہارے ساتھ اور کہا نہ مانیں گے کسی کا تمہارے معاملہ میں کبھی اور اگر تم سے لڑائی ہوئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جو نفاق میں مبتلا ہیں وہ کہتے ہیں اپنے ان بھائیوں سے جنہوں نے اہل کتاب میں سے کفر کیا ہے کہ اگر تم لوگوں کو (کبھی مدینہ سے ) نکالا گیا تو ہم تمہارے ساتھ نکلیں گے اور تمہارے معاملے میں ہم کسی کی بھی اطاعت نہیں کریں گے اور اگر تمہارے ساتھ جنگ کی گئی تو ہم لازماً تمہاری مدد کریں گے۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ بالکل جھوٹے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did you not see the hypocrites say to their brethren, the unbelievers among the People of the Book: “If you are banished we too will go with you and will not listen to anyone concerning you; and if war is waged against you, we will come to your aid.” But Allah bears witness that they are liars.

تم 22 نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہوں نے منافقت کی روش اختیار کی ہے؟ یہ اپنے کافر اہل کتاب بھائیوں سے کہتے ہیں اگر تمھیں نکالا گیا تو ہم تمھارے ساتھ نکلیں گے ، اور تمہارے معاملہ میں ہم کسی کی بات ہرگز نہ مانیں گے ، اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے ۔ ” مگر اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ قطعی جھوٹے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے ان کو نہیں دیکھا جنہوں نے منافقت سے کام لیا ہے کہ وہ اپنے ان بھائیوں سے جو کافر اہل کتاب میں سے ہیں یہ کہتے ہیں کہ : اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی اور کا کہنا نہیں مانیں گے ، اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے ، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر کیا تو نے منافقوں پر نظر نہیں ڈالی وہ اپنے بھائیوں اہل کتاب کے کافروں سے کہتے ہیں 2 اگر تم کہیں (اپنے ملک سے) نکالے گئے تو ہم بھی ضرور تمہارے ساتھ نکل کھڑے ہونگے اور تمہارے باپ میں تو ہم کبھی کسی کی بات ماننے والے نہیں اور اگر کوئی تم سے لڑا تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے اور اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا آپ نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کفار بھائیوں سے کہتے ہیں جو اہل کتاب ہیں اگر تم نکالے گئے تو ہم ضرور تمہارے ساتھ نکل جائیں گے اور تمہارے معاملے میں کبھی بھی کسی کا کہنا نہ مانیں گے۔ اور اگر تم سے لڑائی ہوئی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے۔ اور اللہ گواہ ہیں کہ وہ (بالکل) جھوٹے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نے ان (منافقین) کو دیکھا جو اپنے اہل کتاب بھائیوں (بنو نضیر) سے یہ کہتے ہیں کہ اگر تم نکالے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ ہی نکلیں گے اور ہم تمہارے معاملہ میں کسی کی بات نہ سنیں گے۔ اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ (منافق) جھوٹے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کافر بھائیوں سے جو اہل کتاب ہیں کہا کرتے ہیں کہ اگر تم جلا وطن کئے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل چلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کا کہا نہ مانیں گے۔ اور اگر تم سے جنگ ہوئی تو تمہاری مدد کریں گے۔ مگر خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not: those who dissemble saying Unto their brethren who disbelieve among the people of the Book: if ye are driven forth we shall surely go forth with you, and we, shall not ever obey anyone in your respect, and if ye are attacked, we shall surely succour you. And Allah beareth witness that surely they are liars.

کیا آپ نے منافقین کے حال پر نظر نہیں کی کہ اپنے بھائیوں سے کہ کفار اہل کتاب ہیں کہہ رہے تھے کہ اگر تم نکالے گئے تو قطعا ہم بھی تمہارے ساتھ نکل جائیں گے اور تمہارے معاملہ میں ہم کبھی کسی کا کہنا نہ مانیں گے اور اگر تم سے کسی کی لڑائی ہوگی تو ہم یقیناً تمہاری مدد کریں گے حالانکہ اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو نفاق میں مبتلا ہیں؟ وہ اپنے بھائیوں سے ، جنہوں نے اہلِ کتاب میں سے کفر کیا ، کہتے ہیں کہ اگر آپ لوگ نکالے جاؤ گے تو ہم بھی لازماً آپ لوگوں کے ساتھ نکل جائیں گے اور آپ لوگوں کے بارے میں ہم کسی کی بھی بات نہیں مانیں گے اور اگر آپ لوگوں سے جنگ کی گئی تو ہم ضرور آپ لوگوں کی مدد کریں گے! اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ بالکل جھوٹے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) کیا آپ نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا جو منافق ہوئے وہ اہلِ کتاب میں سے اپنے ان بھائیوں سے جو کافر ہیں کہتے ہیں: اگر تم لوگوں کو نکالا گیا تو البتہ ہم بھی ضرور تمہارے ساتھ نکلیں گے اور ہم تمہارے معاملے میں کسی کی کبھی بھی بات نہیں مانیں گے اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو البتہ ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) گواہی دیتے ہیں کہ بے شک البتہ وہ جھوٹے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا آپ نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کافر بھائیوں سے جو اہل کتاب ہیں کہا کرتے ہیں کہ اگر تم جلا وطن کیے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل چلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کا کہا نہ مانیں گے اور اگر تم سے جنگ ہوئی تو تمہاری مدد کریں گے گر اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے منافقت کو اپنا رکھا ہے کہ وہ (کس ڈھٹائی سے) اہل کتاب کے اپنے کافر بھائیوں سے کہتے ہیں کہ اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم بھی ضرور تمہارے ساتھ نکل پڑیں گے اور تمہارے بارے میں ہم کبھی کسی کی بھی بات نہیں مانیں گے اور اگر تم سے لڑائی کی گئی تو ہم ضرور بالضرور (اور ہر قیمت پر) تمہاری مدد کریں گے مگر اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ قطعی طور پر جھوٹے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ نے ( منافقین ) کونہیں دیکھاجنہوں نے منافقت کی ، وہ اپنے اہل کتاب کافربھائیوں ( یعنی بنی نضیرکے یہودیوں ) سے کہتے ہیں کہ’’اگرتم ( اپنے گھروں سے ) نکالے گئے توہم ضرورتمہارے ساتھ نکلیں گے اور تمہارے بارے میں ہر گزکسی کی بات نہیں مانیں گے اور اگرتم سے جنگ ہوئی توہم یقینا تمہاری مدد کریں گے ’’اوراللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ ( منافقین ) جھوٹے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے منافقوں کو نہ دیکھا ( ف٤۰ ) کہ اپنے بھائیوں کافر کتابیوں ( ف٤۱ ) سے کہتے ہیں کہ اگر تم نکالے گئے ( ف٤۲ ) تو ضرور ہم تمہارے ساتھ جائیں گے اور ہرگز تمہارے بارے میں کسی کی نہ مانیں گے ( ف٤۳ ) اور اگر تم سے لڑائی ہوئی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے ، اور اللہ گواہ ہے کہ وہ جھوٹے ہیں ( ف٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے اُن بھائیوں سے کہتے ہیں جو اہلِ کتاب میں سے کافر ہوگئے ہیں کہ اگر تم ( یہاں سے ) نکالے گئے توہم بھی ضرور تمہارے ساتھ ہی نکل چلیں گے اور ہم تمہارے معاملے میں کبھی بھی کسی ایک کی بھی اطاعت نہیں کریں گے اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم ضرور بالضرور تمہاری مدد کریں گے ، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ یقیناً جھوٹے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کافر اہلِ کتاب بھائیوں سے کہتے ہیں کہ اگر تم ( اپنے گھروں سے ) نکالے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ ( شہر سے ) نکل جائیں گے اور ہم تمہارے معاملہ میں کبھی کسی کی اطاعت نہیں کریں گے اور اگرتم سے جنگ کی گئی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Hast thou not observed the Hypocrites say to their misbelieving brethren among the People of the Book? - "If ye are expelled, we too will go out with you, and we will never hearken to any one in your affair; and if ye are attacked (in fight) we will help you". But Allah is witness that they are indeed liars.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen the hypocrites who say to their disbelieving brothers among the People of the Book, "If you are driven out, we shall, also, leave the town with you and we shall never obey whoever seeks to harm you. If you are attacked, we shall help you." God testifies that they are liars.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not observed the hypocrites who say to their disbelieving brethren among the People of the Scripture, "If you are expelled, we indeed will go out with you, and we shall never obey anyone against you; and if you are attacked, we shall indeed help you." But Allah is Witness that they verily are liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not seen those who have become hypocrites? They say to those of their brethren who disbelieve from among the followers of the Book: If you are driven forth, we shall certainly go forth with you, and we will never obey any one concerning you, and if you are fought against, we will certainly help you, and Allah bears witness that they are most surely liars.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not observed those who are hypocrites, (how) they tell their brethren who disbelieve among the People of the Scripture: If ye are driven out, we surely will go out with you, and we will never obey anyone against you, and if ye are attacked we verily will help you. And Allah beareth witness that they verily are liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने उन लोगों को नहीं देखा जिन्होंने कपटाचार की नीति अपनाई है, वे अपने किताब वाले उन भाइयों से, जो इनकार की नीति अपनाए हुए हैं, कहते हैं, "यदि तुम्हें निकाला गया तो हम भी अवश्य ही तुम्हारे साथ निकल जाएँगे और तुम्हारे मामले में किसी की बात कभी भी नहीं मानेंगे। और यदि तुम से युद्ध किया गया तो हम अवश्य तुम्हारी सहायता करेंगे।" किन्तु अल्लाह गवाही देता है कि वे बिलकुल झूठे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا آپ نے ان منافقین (یعنی عبد اللہ ابن ابیّ وغیرہ) کی حالت نہیں دیکھی کہ اپنے (ہم مذہب) بھائیوں سے کہ کفار اہل کتاب ہیں (یعنی بنی نضیر سے) کہتے ہیں کہ واللہ اگر تم نکالے گئے تو ہم تمہارے ساتھ نکل جاوینگے اور تمہارے معاملہ میں ہم کسی کا کبھی کہنا نہ مانیں گے اور اگر تم سے کسی کی لڑائی ہوئی تو ہم تمہاری مدد کرینگے اور اللہ گواہ ہے کہ وہ بالکل جھوٹے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ نے منافقوں کو نہیں دیکھا ؟ یہ اپنے کافر اہل کتاب بھائیوں سے کہتے ہیں اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم تمہارے ساتھ نکلیں گے اور تمہارے خلاف ہم کسی کی بات نہیں مانیں گے اور اگر تم سے لڑائی کی گئی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے، اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ یقیناً جھوٹے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہوں نے منافقت کی روش اختیار کی ہے ؟ یہ اپنے کافر اہل کتاب بھائیوں سے کہتے ہیں اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم تمہارے ساتھ نکلیں گے ، اور تمہارے معاملہ میں ہم کسی کی بات ہرگز نہ مانیں گے ، اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے ۔ مگر اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ قطعی جھوٹے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا آپ نے منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کافر بھائیوں سے کہہ رہے تھے جو اہل کتاب میں سے ہیں کہ یقین جانو اگر تم نکالے گئے تو ضرور ضرور ہم بھی تمہارے ساتھ نکل جائینگے اور ہم تمہارے بارے میں کبھی بھی کسی کی بات نہ مانیں گے اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم ضرور ضرور تمہاری مدد کرینگے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تو نے نہیں دیکھا ان لوگوں کو جو دغا باز ہیں کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو جو کہ کافر ہیں اہل کتاب میں سے اگر تم کو کوئی نکال دے گا تو ہم بھی نکلیں گے تمہارے ساتھ اور کہا نہ مانیں گے کسی کا تمہارے معاملہ میں کبھی اور اگر تم سے لڑائی ہوئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اے پیغمبر آپ نے ان مناقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے بھائی کفاراہل کتاب یعنی بنی نضیر سے یوں کہتے ہیں کہ خدا کی قسم اگر تم جلاوطن کئے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل جائیں گے اور ہم تمہارے معاملہ میں کبھی کسی کا کہنا نہیں مانیں گی اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے اور اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق سراسر جھوٹے ہیں۔