Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 24

سورة الحشر

ہُوَ اللّٰہُ الۡخَالِقُ الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ لَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی ؕ یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿٪۲۴﴾  6

He is Allah , the Creator, the Inventor, the Fashioner; to Him belong the best names. Whatever is in the heavens and earth is exalting Him. And He is the Exalted in Might, the Wise.

وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا وجود بخشنے والا صورت بنانے والا اسی کے لئے ( نہایت ) اچھے نام ہیں ہرچیز خواہ وہ آسمانوں میں ہو خواہ زمین میں ہو اس کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہی غالب حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہ
اللّٰہُ
اللہ
الۡخَالِقُ
جو پیدا کرنے والا ہے
الۡبَارِئُ
وجود میں لانے والا ہے
الۡمُصَوِّرُ
صورت بنانے والا ہے
لَہُ
اسی کے لیے ہیں
الۡاَسۡمَآءُ
نام
الۡحُسۡنٰی
اچھے اچھے
یُسَبِّحُ
تسبیح کرتی ہے
لَہٗ
اس کے لیے
مَا
ـہر وہ چیزـجو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
وَہُوَ
اور وہ
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست ہے
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہی 
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ ہے 
الۡخَالِقُ
خاکہ بنانے والاہے
الۡبَارِئُ
وجودمیں لانے والا
الۡمُصَوِّرُ
صورت گری کرنے والا
لَہُ
اس کے ہیں
الۡاَسۡمَآءُ
سارے نام
الۡحُسۡنٰی
اچھے
یُسَبِّحُ
تسبیح کرتی ہے
لَہٗ
اس کی
مَا
ہرچیزجو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اورزمین میں ہے 
وَہُوَ
اوروہ 
الۡعَزِیۡزُ
سب پرغالب 
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والاہے
Translated by

Juna Garhi

He is Allah , the Creator, the Inventor, the Fashioner; to Him belong the best names. Whatever is in the heavens and earth is exalting Him. And He is the Exalted in Might, the Wise.

وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا وجود بخشنے والا صورت بنانے والا اسی کے لئے ( نہایت ) اچھے نام ہیں ہرچیز خواہ وہ آسمانوں میں ہو خواہ زمین میں ہو اس کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہی غالب حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اللہ ہی ہے جو پیدا کرنے والا ہے۔ سب کا موجد اور صورتیں عطا کرنے والا ہے۔ اس کے سب نام اچھے ہیں۔ آسمانوں اور زمین میں جو مخلوقات ہیں سب اسی کی تسبیح کر رہی ہیں اور وہ زبردست ہیں، حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی اﷲ تعالیٰ ہے،خاکہ بنانے والا،وجود میں لانے والا، صورت گری کرنے والاہے، سارے اچھے نام اُسی کے ہیں،ہرچیزجو آسمانوں اور زمین میں ہے اُس کی تسبیح بیان کرتی ہے اوروہ سب پرغالب،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is Allah, the Creator, the Inventor, the Originator-Of-Shapes. His are the Most Beautiful Names. His purity is proclaimed by all that is in the heavens and the earth, and He is the All-Mighty, the All-Wise.

وہ اللہ ہے بنانے والا نکال کھڑا کرنے والا صورت کھینچنے والا اسی کے ہیں سب نام خاصے پاکی بول رہا ہے اس کی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے اللہ تخلیق کا منصوبہ بنانے والا وجود بخشنے والا صورت گری کرنے والا۔ تمام اچھے نام اسی کے ہیں۔ اسی کی تسبیح کرتی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور وہ بہت زبردست ہے کمال حکمت والا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He is Allah, the Planner, Executer and Fashioner of creation. His are the names most beautiful. Whatever is in the heavens and the earth extols His Glory. He is the Most Mighty, the Most Wise.

وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کا منصوبہ بنانے والا اور اس کو نافذ کرنے والا اور اس کے مطابق صورت گری کرنے والا ہے 45 ۔ اس کے لیئے بہترین نام ہیں 46 ۔ ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی تسبیح کر رہی 47 ہے ، اور وہ زبردست اور حکیم 48 ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ وہی ہے جو پیدا کرنے والا ہے ، وجود میں لانے والا ہے صورت بنانے والا ہے ، ( ١٤ ) اسی کے سب سے اچھے نام ہیں ۔ آسمانوں اور زمین میں جتنی چیزیں ہیں وہ اس کی تسبیح کرتی ہیں ، اور وہی ہے جو اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی اللہ ہر چیز کا بنانے والا پیدا کرنیوالا نقشہ کھینچنے والا اس کے کیا کیا پیارے نام ہیں 6 آسمان اور زمین میں جتنی چیزیں ہیں سب اس کی پاکی بیان کر رہی ہیں 7 اس کی خدائی کا اقرار کر رہی ہیں وہ زبردست ہے حکمت والا ہے۔ 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی اللہ پیدا کرنے والا ، ایجاد کرنے والا ، صورتیں بنانے والا ، اسی کے لئے سب اچھے نام ہیں۔ سب چیزیں جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں ، اس کی پاکی بیان کرتی ہیں۔ اور وہی زبردست ، حکمت والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ وہ ہے جو پیدا کرنے والا، ایجاد کرنے والا، صورت بنانے والا سارے اچھے نام اسی کے ہیں۔ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اس کی تسبیح کرتا ہے۔ وہ زبردست حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He is Allah, the Creator, the Maker, the Fashioner; His are the excellent names. Him halloweth whatsoever is in the heavens and the earth, and He is the Mighty, the Wise.

وہی اللہ تو پیدا کرنے والا ہے ٹھیک ٹھیک بنانے والا ہے صورت بنانے والا ہے اسی کے اچھے اچھے نام ہیں اسی کی تسبیح کرتی ہیں جو چیزیں بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہی زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی اللہ ہے نقشہ بنانے والا ، وجود میں لانے والا ، صورت گری کرنے والا ، اسی کیلئے ساری اچھی صفتیں ہیں ۔ اسی کی تسبیح کرتی ہیں جو چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہی اللہ ( تعالیٰ ) پیدا کرنے والا ، ایجاد کرنے والا ، صورتیں بنانے والا ہے ، اسی کے اچھے اچھے نام ہیں ، جو ( مخلوقات ) آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہ غلبے والا ( اور ) حکمت والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی اللہ تمام مخلوقات کا خالق ایجاد و اختراع کرنے والا، صورتیں بنانے والا، اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اسی کی تسبیح کرتی ہیں۔ اور وہ غالب، حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا وجود بخشنے والا صورت گری کرنے والا اسی کے لئے ہیں سب اچھے نام اسی کی پاکی بیان کرتا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہی ہے سب پر غالب انتہائی حکمت والاف

Translated by

Noor ul Amin

وہ اللہ ہےجو ہرچیزکو پیدا کرنے والا ہے ، ہرمخلوق کو اس کاوجوددینے والا ہے ، اور صورت عطاکرنیوالا ہے اسی کے ( نہایت ) اچھے نام ہیں آسمانوں اور زمین میںجو ہے سب اس کی تسبیح کررہا ہے اور وہ زبردست ہے ، حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے اللہ بنانے والا پیدا کرنے والا ( ف۷۳ ) ہر ایک کو صورت دینے والا ( ف۷٤ ) اسی کے ہیں سب اچھے نام ( ف۷۵ ) اس کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی اللہ ہے جو پیدا فرمانے والا ہے ، عدم سے وجود میں لانے والا ( یعنی ایجاد فرمانے والا ) ہے ، صورت عطا فرمانے والا ہے ۔ ( الغرض ) سب اچھے نام اسی کے ہیں ، اس کے لئے وہ ( سب ) چیزیں تسبیح کرتی ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ، اور وہ بڑی عزت والا ہے بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہی اللہ ( ہر چیز کا ) ٹھیک اندازے کے مطابق پیدا کرنے والا ( وجود میں لانے والا ) اور صورت گری کرنے والا ہے اسی کیلئے سارے اچھے نام ہیں ( اور ) اسی کی تسبیح کرتی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہ غالب آنے والا ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He is Allah, the Creator, the Evolver, the Bestower of Forms (or Colours). To Him belong the Most Beautiful Names: whatever is in the heavens and on earth, doth declare His Praises and Glory: and He is the Exalted in Might, the Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

He is the Creator, the Designer, the Modeler, and to Him belong all virtuous names. All that is in the heavens and the earth glorify Him. He is All-majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He is Allah, Al-Khaliq, Al-Bari, Al-Musawwir. To Him belong the Best Names. All that is in the heavens and the earth glorify Him. And He is the Almighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He is Allah the Creator, the Maker, the Fashioner; His are the most excellent names; whatever is in the heavens and the earth declares His glory; and He is the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

He is Allah, the Creator, the Shaper out of naught, the Fashioner. His are the most beautiful names. All that is in the heavens and the earth glorifieth Him, and He is the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही अल्लाह है जो संरचना का प्रारूपक है, अस्तित्व प्रदान करने वाला, रूप देने वाला है। उसी के लिए अच्छे नाम है। जो चीज़ भी आकाशों और धरती में है, उसी की तसबीह कर रही है। और वह प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ معبود (بر حق) ہے پیدا کرنے والا ہے ٹھیک ٹھیک بنانے والا ہے (8) وہ صورت بنانے والا ہے اسکے اچھے اچھے نام ہیں سب چیزیں اس کی تسبیح کرتی ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور وہی زبردست حکمت والا ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اللہ ہی ہے ہر چیز کو ابتدا سے پیدا کرنے والا اور اس کو نافذ کرنے والا اور اس کے مطابق صورتیں بنانے والا ہے، اس کے لیے بہترین نام ہیں ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی تسبیح کر رہی ہے اور وہ زبردست اور خوب حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کا منصوبہ بنانے والا اور اس کو نافذ کرنے والا اور اس کے مطابق صورت گری کرنے والا ہے۔ اس کے لئے بہترین نام ہیں۔ ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی تسبیح کررہی ہے ، اور وہ زبردست اور حکیم ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اللہ ہے پیدا کرنے والا ہے، ٹھیک ٹھیک بنانے والا ہے اس کے اچھے اچھے نام ہیں جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اس کی تسبیح بیان کرتی ہیں، اور وہ عزیز ہے حکیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ اللہ ہے بنانے والاف نکال کھڑا کرنے والا صورت کھینچنے والا اسی کے ہیں سب نام خاصے پاکی بول رہا ہے اس کی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہی اللہ ہے ہر چیز کا خالق ہے ایجاد واختراع کرنے والا ہے صورت بنانے والا ہے سب اچھے اچھے نام اسی کے لئے خاص ہیں جو مخلوقات آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب اس کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہ کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے۔