Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 6

سورة الحشر

وَ مَاۤ اَفَآءَ اللّٰہُ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ مِنۡہُمۡ فَمَاۤ اَوۡجَفۡتُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ خَیۡلٍ وَّ لَا رِکَابٍ وَّ لٰکِنَّ اللّٰہَ یُسَلِّطُ رُسُلَہٗ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۶﴾

And what Allah restored [of property] to His Messenger from them - you did not spur for it [in an expedition] any horses or camels, but Allah gives His messengers power over whom He wills, and Allah is over all things competent.

اور ان کا جو مال اللہ تعالٰی نے اپنے رسول کے ہاتھ لگایا ہے جس پر نہ تو تم نے اپنے گھوڑے دوڑائے ہیں اور نہ اونٹ بلکہ اللہ تعالٰی اپنے رسول کو جس پر چاہے غالب کر دیتا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو
اَفَآءَ
لوٹایا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلٰی رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول پر
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
فَمَاۤ
پس نہیں
اَوۡجَفۡتُمۡ
دوڑائے تم نے
عَلَیۡہِ
اس پر
مِنۡ خَیۡلٍ
کوئی گھوڑے
وَّلَا
اور نہ
رِکَابٍ
اونٹ
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ
یُسَلِّطُ
وہ مسلط کرتا ہے
رُسُلَہٗ
اپنے رسولوں کو
عَلٰی
اوپر
مَنۡ
جس کے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اورجو
اَفَآءَ
لوٹادیاہے
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ نے
عَلٰی
اوپر
رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول کے 
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
فَمَاۤ
پھرنہ
اَوۡجَفۡتُمۡ
تم نے دوڑائے
عَلَیۡہِ
اس پر
مِنۡ خَیۡلٍ
گھوڑے
وَّلَا
اورنہ
رِکَابٍ
اونٹ
وَّلٰکِنَّ
اورلیکن 
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ 
یُسَلِّطُ
غالب کردیتاہے
رُسُلَہٗ
اپنے رسولوں کو
عَلٰی
اوپرجس کے 
مَنۡ یَّشَآءُ
چاہتاہے 
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزکے 
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے الاہے
Translated by

Juna Garhi

And what Allah restored [of property] to His Messenger from them - you did not spur for it [in an expedition] any horses or camels, but Allah gives His messengers power over whom He wills, and Allah is over all things competent.

اور ان کا جو مال اللہ تعالٰی نے اپنے رسول کے ہاتھ لگایا ہے جس پر نہ تو تم نے اپنے گھوڑے دوڑائے ہیں اور نہ اونٹ بلکہ اللہ تعالٰی اپنے رسول کو جس پر چاہے غالب کر دیتا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان (یہودیوں کے اموال) سے جو کچھ اللہ نے ان سے اپنے رسول کو مفت میں دلا دیا جس کے لیے نہ تم نے گھوڑے دوڑائے تھے اور نہ اونٹ (اس میں تمہارا کوئی حق نہیں) بلکہ اللہ ہی اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ نے اُن (کے مال)میں سے جو اپنے رسول کی طرف لوٹادیاہے تم نے اُس پرنہ گھوڑے دوڑائے اورنہ اونٹ لیکن اﷲ تعالیٰ اپنے رسولوں کوجس پرچاہتاہے غالب کردیتاہے اور اﷲ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whatever fai&1 (left over property) Allah has passed on to His Messenger from them, you had not urged on your horses or camels for it, but Allah gives predominance to His messengers over whomsoever He wills, and Allah is Powerful over everything.

اور جو مال کہ لوٹا دیا اللہ نے اپنے رسول پر ان سے سو تم نے نہیں دوڑائے اس پر گھوڑے اور نہ اونٹ لیکن اللہ غلبہ دیتا ہے اپنے رسولوں کو جس پر چاہے اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو مال کہ ہاتھ لگا دیا ہے اللہ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ان (بنونضیر) سے تو (اے مسلمانو ! ) تم نے اس پر نہیں دوڑائے گھوڑے اور نہ اونٹ لیکن مسلط کردیتا ہے اللہ اپنے رسولوں (علیہ السلام) کو جس پر چاہتا ہے۔ اور اللہ ہرچیز پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whatever Allah has taken away from them and bestowed (as spoils) on His Messenger for which you spurred neither horses nor camels; but Allah grants authority to His Messengers over whomsoever He pleases. Allah has power over everything.

اور جو مال اللہ نے ان کے قبضے سے نکال کر اپنے رسول کی طرف پلٹا دئے11 ، وہ ایسے مال نہیں ہیں جن پر تم نے اپنے گھوڑے اور اونٹ دوڑائے ہوں ، بلکہ اللہ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے ۔ تسلط عطا فرما دیتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے 12 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے اپنے رسول کو ان کا جو مال بھی فیئ کے طور پر دلوایا ۔ اس کے لیے تم نے نہ اپنے گھوڑے دوڑائے ، نہ اونٹ ، لیکن اللہ اپنے پیغمبروں کو جس پر چاہتا ہے ، تسلط عطا فرما دیتا ہے ۔ ( ٥ ) اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور خدا تعالیٰ نے جو ان کا مال بن لڑ ہے اپنے پیغمبر کو دلا دیا تو تم نے (اے مسلمانو) نہ اس کے لئے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ لیکن اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبروں کو جن پر چاہتا ہے قبضہ کرا دیتا ہے 1 اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو مال اللہ نے ان لوگوں سے اپنے پیغمبر کو (بغیر لڑائی کے) دلوایا سو اس پر تم نے نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ و لیکن اللہ اپنے پیغمبروں (علیہم السلام) کو جن پر چاہتے ہیں مسلط فرمادیتے ہیں۔ اور اللہ کو ہر چیز پر پوری قدرت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو مال غنیمت اللہ نے اپنے رسول کو ان (بنو نضیر) سے دلوایا تھا اس میں تمہارا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس پر تم نے نہ تو گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ بلکہ اللہ اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو (مال) خدا نے اپنے پیغمبر کو ان لوگوں سے (بغیر لڑائی بھڑائی کے) دلوایا ہے اس میں تمہارا کچھ حق نہیں کیونکہ اس کے لئے نہ تم نے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ لیکن خدا اپنے پیغمبروں کو جن پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as to that which Allah restored Unto His apostle from them, ye rushed neither horse nor camel upon it but Allah giveth His apostles mastery over whomsoever He will. And Allah Is -over everything potent.

اور جو کچھ اللہ نے اپنے رسول کو ان سے بطور فئے دلوایا سو تم نے اس کے لئے نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ ۔ بلکہ اللہ اپنے پیغمبروں کو جس پر چاہے غلبہ دے دیتا ہے اور اللہ تو ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے ان کی طرف سے جو کچھ اپنے رسول کی طرف لوٹایا تو تم نے اس پر نہ اپنے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ ، بلکہ اللہ ہے جو اپنے رسولوں کو مسلط کردیتا ہے جن پر چاہتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے ان ( کفار ) سے اپنے رسول ( ﷺ ) پر جو ( کچھ مالِ فے ) لوٹایا ہے تو تم لوگوں نے اس پر نہ گھوڑے دوڑائے ہیں اور نہ اونٹ ، اور لیکن اللہ ( تعالیٰ ) جس پر چاہے اپنے رسولوں کو غلبہ عطا فرمادیتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو مال اللہ نے اپنے پیغمبر کو ان لوگوں سے (لڑائی کے بغیر) دلوایا ہے (اس میں تمہارا کچھ حق نہیں) کیونکہ اس کے لیے نہ تم نے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ لیکن اللہ اپنے پیغمبروں کو جن پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو بھی کچھ مال لوٹایا ہے اللہ نے اپنے رسول پر ان لوگوں کے قبضے سے نکال کر تو اس پر تم لوگوں نے (اے مسلمانو ! ) نہ گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ بلکہ اللہ (اپنی شان قدرت و عنایت سے) اپنے رسولوں کو جس پر چاہے تسلط (اور غلبہ) عطا فرما دیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اوران میں سےجو کچھ اللہ نے اپنے رسول کو مفت دلادیا ہے جن کے لئے نہ تم نے گھوڑے دوڑائے تھے اور نہ اونٹ بلکہ اللہ ہی اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے اور اللہ ہرچیزپرقادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو غنیمت دلائی اللہ نے اپنے رسول کو ان سے ( ف۱٦ ) تو تم نے ان پر نہ اپنے گھوڑے دوڑائے تھے اور نہ اونٹ ( ف۱۷ ) ہاں اللہ اپنے رسولوں کے قابو میں دے دیتا ہے جسے چاہے ( ف۱۸ ) اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو ( اَموالِ فَے ) اللہ نے اُن سے ( نکال کر ) اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر لَوٹا دیئے تو تم نے نہ تو اُن ( کے حصول ) پر گھوڑے دوڑائے تھے اور نہ اونٹ ، ہاں! اللہ اپنے رسولوں کو جِس پر چاہتا ہے غلبہ و تسلّط عطا فرما دیتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ نے ان لوگوں ( بنی نضیر ) سے جو مال بطور فئے اپنے رسول ( ص ) کو دلوایا تو تم لوگوں نے اس پر نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ پس اس میں تمہارا کوئی حق نہیں ہے لیکن اللہ اپنے رسولوں ( ع ) کو جس پر چاہتا تسلط دے دیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What Allah has bestowed on His Messenger (and taken away) from them - for this ye made no expedition with either cavalry or camelry: but Allah gives power to His messengers over any He pleases: and Allah has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Since you did not have to exhaust your horses and camels or (even fight), God granted to His Messenger their property. God gives authority to His Messenger over whomever He wants. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And what Allah gave as booty (Fai') to His Messenger from them -- for this you made no expedition with either cavalry or camelry. But Allah gives power to His Messengers over whomsoever He wills. And Allah is Able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whatever Allah restored to His Apostle from them you did not press forward against it any horse or a riding camel but Allah gives authority to His apostles against whom He pleases, and Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

And that which Allah gave as spoil unto His messenger from them, ye urged not any horse or riding-camel for the sake thereof, but Allah giveth His messenger lordship over whom He will. Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने उन से लेकर अपने रसूल की ओर जो कुछ पलटाया, उस के लिए न तो तुम ने घोड़े दौड़ाए और न ऊँट। किन्तु अल्लाह अपने रसूलों को जिस पर चाहता है प्रभुत्व प्रदान कर देता है। अल्लाह को तो हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو کچھ اللہ نے اپنے رسول کو ان سے دلوایا (6) سو تم نے اس پر نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ (7) لیکن اللہ تعالیٰ (کی عادت ہے کہ) اپنے رسولوں کو جس پر چاہے (خاص طور پر) مسلط فرما دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو ہر چیز پر پوری قدرت حاصل ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو مال اللہ نے ان کے قبضے سے نکال کر اپنے رسول کی طرف لوٹاوہ ایسا مال نہیں ہے جس پر تم نے اپنے گھوڑے اور اونٹ دوڑائے ہوں بلکہ اللہ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو مال اللہ نے ان کے قبضے سے نکال کر اپنے رسول کی طرف پلٹا دیئے ، وہ ایسے مال ہیں جن پر تم نے اپنے گھوڑے اور اونٹ دوڑائے ہوں ، بلکہ اللہ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے ، تسلط عطا فرما دیتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو کچھ مال فئی ان سے اللہ نے اپنے رسول کو دلوایا سو تم نے ان پر نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ دوڑائے اور لیکن اللہ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے مسلط فرما دیتا ہے، اور اللہ ہر شئی پر قدرت رکھتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو مال کو لوٹا دیا اللہ نے اپنے رسول پر ان سے سو تم نے نہیں دوڑائے اس پر گھوڑے اور نہ اونٹ لیکن اللہ غلبہ دیتا ہے اپنے رسولوں کو جس پر چاہے اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو مال اللہ تعالیٰ نے بطور فئے اپنے رسول کو بنی نضیر سے دلوادیا اس میں تمہارا کوئی حق نہیں کیونکہ اس پر نہ تم نے گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ بلکہ اللہ جس پر چاہتا ہے اپنے رسولوں کو مسلط فرمادیتا ہے اور اللہ ہر شئی پر پوری طرح قادر ہے۔