Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 8

سورة الحشر

لِلۡفُقَرَآءِ الۡمُہٰجِرِیۡنَ الَّذِیۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِیَارِہِمۡ وَ اَمۡوَالِہِمۡ یَبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰہِ وَ رِضۡوَانًا وَّ یَنۡصُرُوۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الصّٰدِقُوۡنَ ۚ﴿۸﴾

For the poor emigrants who were expelled from their homes and their properties, seeking bounty from Allah and [His] approval and supporting Allah and His Messenger, [there is also a share]. Those are the truthful.

۔ ( فیٔ کا مال ) ان مہاجر مسکینوں کے لئے ہے جو اپنے گھروں اور اپنے مالوں سے نکال دیئے گئے ہیں وہ اللہ کے فضل اور اس کی رضامندی کے طلب گار ہیں اور اللہ تعالٰی کی اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہی راست باز لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِلۡفُقَرَآءِ
ـمال فےـفقراء کے لیے ہے
الۡمُہٰجِرِیۡنَ
جو مہاجر ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اُخۡرِجُوۡا
نکالے گئے
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں سے
وَاَمۡوَالِہِمۡ
اور اپنے مالوں سے
یَبۡتَغُوۡنَ
وہ چاہتے ہیں
فَضۡلًا
فضل
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کا
وَرِضۡوَانًا
اور رضامندی
وَّیَنۡصُرُوۡنَ
اور وہ مدد کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الصّٰدِقُوۡنَ
جو سچے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِلۡفُقَرَآءِ
محتاجوں کے لیے
الۡمُہٰجِرِیۡنَ
ہجرت کرنے والے 
الَّذِیۡنَ
جنہیں
اُخۡرِجُوۡا
نکال دیاگیا
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں سے
وَاَمۡوَالِہِمۡ
اوراپنے مالوں سے
یَبۡتَغُوۡنَ
وہ چاہتے ہیں
فَضۡلًا
فضل
مِّنَ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ سے
وَرِضۡوَانًا
اوررضا
وَّیَنۡصُرُوۡنَ
اورمددکرتے ہیں
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اوراس کے رسول کی
اُولٰٓئِکَ
یہی
ہُمُ
لوگ
الصّٰدِقُوۡنَ
سچے ہیں
Translated by

Juna Garhi

For the poor emigrants who were expelled from their homes and their properties, seeking bounty from Allah and [His] approval and supporting Allah and His Messenger, [there is also a share]. Those are the truthful.

۔ ( فیٔ کا مال ) ان مہاجر مسکینوں کے لئے ہے جو اپنے گھروں اور اپنے مالوں سے نکال دیئے گئے ہیں وہ اللہ کے فضل اور اس کی رضامندی کے طلب گار ہیں اور اللہ تعالٰی کی اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہی راست باز لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(نیز فے کا یہ مال) ان محتاج مہاجرین کے لیے ہے جو اپنے گھروں ، اور اپنی جائیدادوں سے نکالے گئے۔ وہ اللہ کا فضل اور اس کی رضا چاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں۔ یہی لوگ راستباز ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ مال ان ہجرت کرنے والے محتاجوں کے لئے ہے جنہیں اپنے گھروں اوراپنے مالوں سے نکال دیا گیا،وہ لوگ اﷲ تعالیٰ کا فضل اور رضا چاہتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی مدد کرتے ہیں۔یہی سچے لوگ ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(And fai& is especially) for the poor emigrants who were expelled from their homes and properties, while they were seeking the grace of Allah and (His) pleasure, and were helping Allah and His Messenger. They are the truthful.

واسطے ان مفلسوں وطن چھوڑنے والوں کے جو نکالے ہوئے آئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے ڈھونڈتے آئے ہیں اللہ کا فضل اور اس کی رضا مندی اور مدد کرنے کو اللہ کی اور اس کے رسول کی وہ لوگ وہی ہیں سچے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ (خاص طور پر) اُن تنگ دست مہاجرین کے لیے ہے جو نکال دیے گئے اپنے گھروں اور اپنے اموال سے وہ اللہ کے فضل اور اس کی رضا کے متلاشی ہیں اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد کر رہے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جو سچے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It also belongs to the poor Emigrants who have been driven out of their homes and their possessions, those who seek Allah's favour and good pleasure and help Allah and His Messenger. Such are the truthful ones.

۔ ( نیز وہ مال ان غریب مہاجرین کے لیئے ہے جو اپنے گھروں اور جائدادوں سے نکال باہر کیے گئے ہیں 16 ۔ یہ لوگ اللہ کا فضل اور اسکی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی حمایت پر کمر بستہ رہتے ہیں ۔ یہی راستباز لوگ ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( نیز یہ مال فیئ ) ان حاجت مند مہاجرین کا حق ہے جنہیں اپنے گھروں اور اپنے مالوں سے بےدخل کیا گیا ہے ۔ ( ٦ ) وہ اللہ کی طرف سے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلب گار ہیں ، اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جو راست باز ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان مہاجرین محتاجوں کا بھی حق ہے جو اپنے گھر بار مال و دولت سے نکال دیئے گئے 5 وہ خدا کے فضل اور اس کی رضامندی کی تلاش میں ہیں 6 اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں 7 یہی لوگ تو سچے (ایماندار) ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان حجب مند مہاجرین کے لئے جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے نکال دیئے گئے وہ اللہ کے فضل اور اس کی رضامندی کے طلب گار ہیں اور اللہ اور اس کے پیغمبر (کے دین) کی مدد کرتے ہیں۔ یہی لوگ سچے (ایماندار) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس مال (فے) میں مہاجر فقرا کا خاص حق ہے جو اپنے گھروں اور مالوں سے (زبردستی) نکالے گئے۔ جب کہ ان کی یہ حالت ہے کہ وہ اللہ کا فضل و کرم اور اس کی رضا و خوشنودی کے طلب گار ہیں۔ اور وہ لوگ اللہ (کے دین) اور اس کے رسول کی مدد (دین کی سربلندی کیلئے) کیا کرتے ہیں یہی سچے لوگ ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور) ان مفلسان تارک الوطن کے لئے بھی جو اپنے گھروں اور مالوں سے خارج (اور جدا) کر دیئے گئے ہیں (اور) خدا کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار اور خدا اور اس کے پیغمبر کے مددگار ہیں۔ یہی لوگ سچے (ایماندار) ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is due Unto the poor Muhajirs who have been driven forth from their homes and their substance, seeking grace from Allah and His goodwill and succouring Allah and His apostle. These! they are the truthful.

ان حاجت مندمہاجروں کا (یہ خاص طور پر) حق ہے جو اپنے گھروں اور اپنے مالوں سے جدا کردئے گئے ہیں اللہ کے فضل اور رضا مندی کے طلبگار ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہی لوگ تو صادق ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ( خاص طور پر ) ان محتاج مہاجرین کیلئے ہے ، جو اپنے گھروں اور اپنی املاک سے نکالے گئے ہیں ، اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہوئے ۔ یہی لوگ اصل راستباز ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ مال ) ان فقرائے مہاجرین کے لیے ہے جو اپنے گھروں اور اپنی جائیدادوں سے اس حال میں نکالے گئے کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اور رضا مندی چاہتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی مدد کرتے رہتے ہیں ، یہی سچے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان غریب وطن چھوڑنے والوں کے لیے بھی جو اپنے گھروں اور مالوں سے بےدخل کر دئیے گئے ہیں۔ اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلب گار اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مددگار ہیں۔ یہی لوگ سچے ایماندار ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی (یہ اموال دراصل حق ہیں) ان (لٹے پٹے) ضرورت مند مہاجرین کا جن کو (ناحق طور پر) نکال باہر کیا گیا ان کے گھروں اور ان کے مالوں سے وہ اللہ کا فضل اور اس کی رضامندی چاہتے ہیں اور وہ مدد کرتے ہیں اللہ (کے دین) کی اور اس کے رسول کی یہی لوگ ہیں راست باز

Translated by

Noor ul Amin

( نیز وہ مال ) ان محتاج مہاجرین کے لئے ہےجو اپنے گھروں اور اپنی جائیدادوں سے نکال دیئے گئے وہ اللہ کافضل اور اس کی رضاچاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہی لوگ سچے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان فقیر ہجرت کرنے والوں کے لیے جو اپنے گھروں اور مالوں سے نکالے گئے ( ف۲۵ ) اللہ کا فضل ( ف۲٦ ) اور اس کی رضا چاہتے اور اللہ و رسول کی مدد کرتے ( ف۲۷ ) وہی سچے ہیں ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( مذکورہ بالا مالِ فَے ) نادار مہاجرین کے لئے ( بھی ) ہے جو اپنے گھروں اور اپنے اموال ( اور جائیدادوں ) سے باہر نکال دیئے گئے ہیں ، وہ اللہ کا فضل اور اس کی رضاء و خوشنودی چاہتے ہیں اور ( اپنے مال و وطن کی قربانی سے ) اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مدد کرتے ہیں ، یہی لوگ ہی سچے مؤمن ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( نیز وہ مال ) ان غریب مہاجروں کیلئے ہے جن کو اپنے گھروں اور مالوں سے نکال دیا گیا یہ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول ( ص ) کی مدد کرتے ہیں اور یہی سچے لوگ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Some part is due) to the indigent Muhajirs, those who were expelled from their homes and their property, while seeking Grace from Allah and (His) Good Pleasure, and aiding Allah and His Messenger: such are indeed the sincere ones:-

Translated by

Muhammad Sarwar

The poor immigrants who were deprived of their homes and property, who seek favors and pleasures from God, and help Him and His Messenger will also have (a share in the said property). These people are the truthful ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(And there is also a share in this booty) for the poor emigrants, who were expelled from their homes and their property, seeking bounties from Allah and (His) good pleasure, and helping Allah and His Messenger. Such are indeed the truthful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(It is) for the poor who fled their homes and their possessions, seeking grace of Allah and (His) pleasure, and assisting Allah and His Apostle: these it is that are the truthful.

Translated by

William Pickthall

And (it is) for the poor fugitives who have been driven out from their homes and their belongings, who seek bounty from Allah and help Allah and His messenger. They are the loyal.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह ग़रीब मुहाजिरों के लिए है, जो अपने घरों और अपने मालों से इस हालत में निकाल बाहर किए गए हैं कि वे अल्लाह का उदार अनुग्रह और उस की प्रसन्नता की तलाश में हैं और अल्लाह और उस के रसूल की सहायता कर रहे हैं, और वही वास्तव में सच्चे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان حاجتمند مہاجرین کا (بالخصوص) حق ہے جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے (جبراً وظلماً ) جدا کردیے گئے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل (یعنی جنت) اور رضامندی کے طالب ہیں۔ (1) اور وہ اللہ اور رسول (کے دین) کی مدد کرتے ہیں (اور) یہی لوگ (ایمان) کے سچے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مالِ فئی ان غریب مہاجرین کے لیے ہے جو اپنے گھروں اور جائیدادوں سے نکال دئیے گئے ہیں، یہ وہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ، اور اس کے رسول کی حمایت پر کمر بستہ رہتے ہیں، یہی سچے لوگ ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(نیز وہ مال) ان غریب مہاجرین کے لئے ہے جو اپنے گھروں اور جائیدادوں سے نکال باہر کیے گئے ہیں۔ یہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی حمایت پر کمر بستہ رہتے ہیں۔ یہی راست باز لوگ ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فقراء مہاجرین کے لئے ہیں جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے نکالے گئے وہ اللہ کا فضل اور رضامندی طلب کرتے ہیں، اور اللہ کی اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہ وہ ہیں جو سچے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

واسطے ان مفلسوں وطن چھوڑنے والوں کے جو نکالے ہوئے آئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے ڈھونڈتے آئے ہیں اللہ کا فضل اور اس کی رضامندی اور مدد کرنے کو اللہ کی، اور اس کے رسول کی، وہ لوگ وہی ہیں سچے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس مال فئے میں ان فقراء مہاجرین کا بھی حق ہے اور جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے علیحدہ کردیئے گئے ان کی حالت یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رضامندی کے طلبگار ہیں اور وہ اللہ کی اور اس کے رسول کی امداد کیا کرتے ہیں یہی لوگ حقیقی راست باز ہیں۔