Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 100

سورة الأنعام

وَ جَعَلُوۡا لِلّٰہِ شُرَکَآءَ الۡجِنَّ وَ خَلَقَہُمۡ وَ خَرَقُوۡا لَہٗ بَنِیۡنَ وَ بَنٰتٍۭ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ؕ سُبۡحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یَصِفُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾٪  18

But they have attributed to Allah partners - the jinn, while He has created them - and have fabricated for Him sons and daughters without knowledge. Exalted is He and high above what they describe.

اور لوگوں نے شیاطین کو اللہ تعالٰی کا شریک قرار دے رکھا ہے حالانکہ ان لوگوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے اور ان لوگوں نے اللہ کے حق میں بیٹے اور بیٹیاں بلا سند تراش رکھی ہیں اور وہ پاک اور برتر ہے ان باتوں سے جو یہ کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
اور انہوں نے بنا لیا
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
شُرَکَآءَ
شریک
الۡجِنَّ
جنوں کو
وَخَلَقَہُمۡ
حالانکہ اس نے پیدا کیا انہیں
وَخَرَقُوۡا
اور انہوں نے گھڑلیے
لَہٗ
اس کے لیے
بَنِیۡنَ
بیٹے
وَبَنٰتٍۭ
اور بیٹیاں
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اور بلند ترہے
عَمَّا
اس سے جو
یَصِفُوۡنَ
وہ وصف بیان کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
انہوں نے قرار دیا ہے
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
شُرَکَآءَ
شریک
الۡجِنَّ
جنوں کو
وَخَلَقَہُمۡ
حالا نکہ اس نے پیدا کیا ان کو
وَخَرَقُوۡا
اور انہوں نے تراشے ہیں
لَہٗ
اس کے لیے
بَنِیۡنَ
بیٹے
وَبَنٰتٍۭ
اور بیٹیاں
بِغَیۡرِ عِلۡمٍ
کچھ جانے بغیر
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اور بے حد بلند ہے
عَمَّا
اس سے جو
یَصِفُوۡنَ
وہ بیان کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But they have attributed to Allah partners - the jinn, while He has created them - and have fabricated for Him sons and daughters without knowledge. Exalted is He and high above what they describe.

اور لوگوں نے شیاطین کو اللہ تعالٰی کا شریک قرار دے رکھا ہے حالانکہ ان لوگوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے اور ان لوگوں نے اللہ کے حق میں بیٹے اور بیٹیاں بلا سند تراش رکھی ہیں اور وہ پاک اور برتر ہے ان باتوں سے جو یہ کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں نے جنوں کو اللہ کا شریک بنادیا حالانکہ اللہ نے ہی انہیں پیدا کیا ہے۔ پھر بغیر علم کے اللہ کے لیے بیٹے اور بیٹیاں گھڑ ڈالے۔ جو کچھ یہ لوگ بیان کرتے ہیں اللہ اس سے پاک اور بہت بلند ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران لوگوں نے جنوں کواﷲ تعالیٰ کا شریک قرار دیاہے حالانکہ اُس نے اُن کوپیدا کیااورانہوں نے کچھ جانے بغیراُس کے بیٹے اور بیٹیاں تراش رکھی ہیں،وہ پاک ہے اوربے حدبلندہے اُس سے جووہ بیان کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they have invented partners with Allah, the Jinns - while He has created them - and they have forged for Him sons and daughters without any knowledge. Pure is He, and far higher than they describe.

اور ٹھہراتے ہیں اللہ کے شریک جنوں کو حالانکہ اس نے ان کو پیدا کیا ہے اور تراشتے ہیں اس کے واسطے بیٹے اور بیٹیاں جہالت سے وہ پاک ہے اور بہت دور ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے اللہ کا شریک ٹھہرا لیا جنات کو حالانکہ اسی نے انہیں پیدا کیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے گھڑ لیے ہیں بیٹے اور بیٹیاں بغیر کسی علمی سند کے وہ بہت پاک ہے اور بہت بلند وبالا ہے ان تمام چیزوں سے جو یہ بیان کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And yet, some people have come to associate the jinn with Allah in His divinity, even though it is He Who created them; and in ignorance they impute to Him sons and daughters. He is Holy and Exalted far above that which they attribute to Him.

اس پر بھی لوگوں نے جنوں کو اللہ کا شریک ٹھیرا دیا ، 67 حالانکہ وہ ان کا خالق ہے ، اور بے جانے بوجھے اس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں تصنیف کردیں ، 68 حالانکہ وہ پاک اور بالاتر ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ کہتے ہیں ۔ ؏١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں نے جنات کو اللہ کے ساتھ خدائی میں شریک قرر دے لیا ، ( ٣٩ ) حالانکہ اللہ نے ہی ان کو پیدا کیا ہے ۔ اور سمجھ بوجھ کے بغیر اس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں تراش لیں ۔ ( ٤٠ ) حالانکہ اللہ کے بارے میں جو باتیں یہ بناتے ہیں وہ ان سب سے پاک اور بالاوبرتر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان مشرکوں نے جنوں کو اللہ تعالیٰ کا شریک بنایا 7 حالانکہ اللہ ہی نے جنوں کو پیدا کیا 8 اور ان لوگوں نے نادانی سے اللہ کے لیے بیٹوں اور بیٹیوں کو تراش لیا وہ ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں پاک اور برتر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں نے جنوں کو اللہ کا شریک قرار دے رکھا ہے حالانکہ ان کو اس (اللہ) نے پیدا فرمایا ہے اور ان لوگوں نے اس (اللہ) کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بغیر علم (سند) کے تراش رکھے ہیں وہ پاک ہے اور ان باتوں سے برتر ہے جو یہ بیان کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ لوگ جنوں کو اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں حالانکہ اللہ ہی نے انہیں پیدا کیا ہے۔ یہ لوگ مارے جہالت کے اس کے لئے بیٹوں اور بیٹیوں کا افسانہ گھڑتے ہیں۔ وہ تو اس سے پاک ہے اور ان کی تمام افسانہ تراشیوں سے بلند وبالا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان لوگوں نے جنوں کو خدا کا شریک ٹھہرایا۔ حالانکہ ان کو اسی نے پیدا کیا اور بےسمجھے (جھوٹ بہتان) اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بنا کھڑی کیں وہ ان باتوں سے جو اس کی نسبت بیان کرتے ہیں پاک ہے اور (اس کی شان ان سے) بلند ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they have set up the genii as associates unto Allah, whereas He hath created them and they impute unto Him falsely without knowledge, sons and daughters. Hallowed be He, far above that which they ascribe!

اور لوگوں نے اللہ کا شریک جنات کو قرار دے رکھا ہے درآنحالیکہ اس نے انہیں پیدا کیا ہے اور لوگوں نے اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں محض بےسند تراش رکھی ہیں پاک اور برتر ہے وہ اس سے جو کچھ یہ (اس کے باب میں) بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے جنّوں میں سے خدا کے شریک ٹھہرائے ، حالانکہ خدا ہے نے ان کو پیدا کیا اور اس کیلئے بے سند بیٹے اور بیٹیاں تراشیں ۔ وہ پاک اور برتر ہے ان چیزوں سے ، جو یہ بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کیلئے جنات کو شریک بنا رکھا ہے حالانکہ اس نے انہیں پیدا فرمایا اور انہوں نے اس کیلئے بغیر علم کے بیٹے اور بیٹیاں تراش رکھی ہیں وہ ان باتوں سے پاک ہے اور برتر ہے اس سے جسے یہ بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان لوگوں نے جنوں کو اللہ کا شریک ٹھہرایا، حالانکہ ان کو اسی (اللہ) نے پیدا کیا ہے۔ بغیر سمجھے بوجھے جھوٹا بہتان لگایا کہ اللہ کے بیٹے بیٹیاں ہیں۔ اللہ ان تمام باتوں سے بالکل پاک ہے۔ اس کی شان ان تمام باتوں سے بلند ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر (اس کے باوجود) انہوں نے اللہ کا شریک بنادیا جنوں کو، حالانکہ پیدا اسی (وحدہ لاشریک) نے کیا ہے ان سب کو اور انہوں نے از خود گھڑ لیئے اس کے لئے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی بغیر کسی علم (اور دلیل) کے وہ پاک اور برتر ہے ان تمام باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ان لوگوں نے جنوں کو اللہ کاشریک بنادیا حالانکہ اللہ نے ہی انہیں پیدا کیا ہے پھربغیرعلم کے اللہ کے لئے بیٹے اور بیٹیاں گھڑڈالےجو کچھ یہ بیان کرتے ہیں اللہ اس سے پاک اور بلندہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( ف۲۰۹ ) اللہ کا شریک ٹھہرایا جنوں کو ( ف۲۱۰ ) حالانکہ اسی نے ان کو بنایا اور اس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں گڑھ لیں جہالت سے ، پاکی اور برتری ہے اس کو ان کی باتوں سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کافروں نے جِنّات کو اﷲ کا شریک بنایا حالانکہ اسی نے ان کو پیدا کیا تھا اورانہوں نے اللہ کے لئے بغیر علم ( و دانش ) کے لڑکے اور لڑکیاں ( بھی ) گھڑ لیں ۔ وہ ان ( تمام ) باتوں سے پاک اور بلند و بالا ہے جو یہ ( اس سے متعلق ) کرتے پھرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان لوگوں نے جنات کو اللہ کا شریک بنایا ہے حالانکہ اس نے انہیں پیدا کیا ہے اور انہوں نے اس کے لئے جہالت کی وجہ سے بیٹے اور بیٹیاں تراش کر رکھی ہیں ۔ وہ پاک ہے اور برتر ہے اس سے جو وہ اس کے بارے میں بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yet they make the Jinns equals with Allah, though Allah did create the Jinns; and they falsely, having no knowledge, attribute to Him sons and daughters. Praise and glory be to Him! (for He is) above what they attribute to Him!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Some) people considered the jinn to be equal to God even though God created them and they unknowingly ascribed to Him children, both boys and girls. God is too glorious to have the attributes which they ascribe to Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Yet, they join the Jinns as partners in worship with Allah, though He has created them, and they attribute, falsely without knowledge - sons and daughters to Him. Be He Glorified and Exalted above what that they attribute to Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they make the jinn associates with Allah, while He created them, and they falsely attribute to Him sons and daughters without knowledge; glory be to Him, and highly exalted is He above what they ascribe (to Him).

Translated by

William Pickthall

Yet they ascribe as partners unto Him the jinn, although He did create them, and impute falsely, without knowledge, sons and daughters unto Him. Glorified be He and High Exalted above (all) that they ascribe (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन्होंने जिन्नात को अल्लाह का शरीक क़रार दिया हालाँकि उसी ने उनको पैदा किया है, और बग़ैर सोचे-समझे उसके लिए बेटे और बेटियाँ तराशीं, पाक और बरतर है वह ज़ात उन बातों से जो ये बयान करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور لوگوں نے شیاطین کو اللہ کا شریک قرار دے رکھا ہے حالانکہ ان کو خدا نے پیدا کیا ہے اور ان لوگوں کو اللہ کے حق میں بیٹے اور بیٹیاں محض بلاسند تراش رکھی ہیں (3) وہ پاک اور برتر ہے ان باتوں سے جن کو یہ لوگ بیان کرتے ہیں۔ (100)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انہوں نے جنوں کو اللہ کا شریک بنادیا، حالانکہ اس نے انہیں پیدا کیا اور بغیرعلم کے اللہ کے لیے بیٹے اور بیٹیاں بنالیں، وہ پاک ہے اور اس سے بہت بلند ہے جو وہ بیان کرتے ہیں۔ (١٠٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس پر بھی لوگوں نے جنوں کو اللہ کا شریک ٹھہرا دیا حالانکہ وہ خالق ہے اور بےجانے بوجھے اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں تصنیف کردیں ‘ حالانکہ وہ پاک اور بالاتر ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ کہتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے جنات کو اللہ کے شریک بنا رکھے ہیں حالانکہ اس نے ان کو پیدا فرمایا ہے، اور اس کے لیے انہوں نے بیٹے اور بیٹیاں بغیر علم کے تراش رکھے ہیں، وہ ان باتوں سے پاک ہے اور برتر ہے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹھہراتے ہیں اللہ کے شریک جنوں کو حالانکہ اس نے ان کو پیدا کیا ہے اور تراشتے ہیں اس کے واسطے بیٹے اور بیٹیاں جہالت سے وہ پاک ہے اور بہت دور ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مشرکین نے شیاطین کو اللہ کا شریک بنا رکھا ہے حالانکہ ان کو بھی خدا نے ہی پیدا کیا ہے اور ان مشرکوں نے بلا جانے بوھے خدا کے لئے بیٹے اور بیٹیاں گھڑ رکھی ہیں حالانکہ وہ خدا ان تمام باتوں سے جو یہ اس کی نسبت کہتے ہیں پاک اور برتر ہے۔