Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 103

سورة الأنعام

لَا تُدۡرِکُہُ الۡاَبۡصَارُ ۫ وَ ہُوَ یُدۡرِکُ الۡاَبۡصَارَ ۚ وَ ہُوَ اللَّطِیۡفُ الۡخَبِیۡرُ ﴿۱۰۳﴾

Vision perceives Him not, but He perceives [all] vision; and He is the Subtle, the Acquainted.

اس کو تو کسی کی نگاہ محیط نہیں ہوسکتی اور وہ سب نگاہوں کو محیط ہو جاتا ہے اور وہی بڑا باریک بین باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاتُدۡرِکُہُ
نہیں پاسکتیں اسے
الۡاَبۡصَارُ
نگاہیں
وَہُوَ
اور وہ
یُدۡرِکُ
وہ پالیتا ہے
الۡاَبۡصَارَ
نگاہوں کو
وَہُوَ
اور وہ
اللَّطِیۡفُ
بہت باریک بین ہے
الۡخَبِیۡرُ
خوب باخبر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَا
نہیں
تُدۡرِکُہُ
پا سکتیں اس کو
الۡاَبۡصَارُ
نگاہیں
وَہُوَ
اور وہی
یُدۡرِکُ
وہ پا لیتا ہے
الۡاَبۡصَارَ
سب نگاہوں کو
وَہُوَ
اور وہ
اللَّطِیۡفُ
نہایت باریک بین ہے
الۡخَبِیۡرُ
پوری خبر رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Vision perceives Him not, but He perceives [all] vision; and He is the Subtle, the Acquainted.

اس کو تو کسی کی نگاہ محیط نہیں ہوسکتی اور وہ سب نگاہوں کو محیط ہو جاتا ہے اور وہی بڑا باریک بین باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نگاہیں اسے پا نہیں سکتیں جبکہ وہ نگاہوں کو پالیتا ہے اور وہ بڑا باریک بین اور ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نگاہیں اس کونہیں پاسکتیں اوروہ سب نگاہوں کوپالیتاہے اوروہ نہایت باریک بین، پوری خبررکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

No vision can comprehend Him and He comprehends all visions, and He is All-Fine, All-Aware.

نہیں پا سکتیں اس کو آنکھیں اور وہ پاسکتا ہے آنکھوں کو اور نہایت لطیف اور خبردار ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اسے نگاہیں نہیں پا سکتیں جبکہ وہ تمہاری نگاہوں کو پا لیتا ہے اور وہ لطیف بھی ہے اور ہرچیز سے باخبر بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

No visual perception can encompass Him, even though He encompasses all visual perception. He is the All-Subtle, the All-Aware.

نگاہیں اس کو نہیں پاسکتیں اور وہ نگاہوں کو پالیتا ہے ، وہ نہایت باریک بین اور باخبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نگاہیں اس کو نہیں پاسکتیں ، اور وہ تمام نگاہوں کو پالیتا ہے ۔ اس کی ذات اتنی ہی لطیف ہے ، اور وہ اتنا ہی باخبر ہے ۔ ( ٤١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آنکھیں اس کو نہیں دیکھ سکتیں اور وہ آنکھوں کو دیکھتا ہے اور وہ مہربان ہے (یا لطیف ہے، کثیف نہیں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

نگاہیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور وہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے اور وہ بڑا باریک بین ، باخبر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نگاہیں اس کو پا نہیں سکتیں مگر وہ نگاہوں کو پالیتا ہے۔ وہ باریک سے باریک شئے کو دیکھتا ہے اور ذرہ ذرہ کی خبر رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(وہ ایسا ہے کہ) نگاہیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور وہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے اور وہ بھید جاننے والا خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Sights comprehend Him not, and He comprehendeth all sights. And He is the Subtle, the Aware.

اسے نگاہیں نہیں گھیر سکتیں اور وہ نگاہوں کو گھیرے ہوئے ہے اور وہ بڑا باریک بین ہے بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس کو نگاہیں نہیں پاتی لیکن وہ نگاہوں کو پالیتا ہے ۔ اور وہ بڑا باریک بین اور بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

نگاہیں اسے نہیں گھیر سکتیں اور وہ نگاہوں کو گھیرے ہوئے ہے اور وہ بڑا باریک بین اور پورا باخبر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ ایسا ہے کہ آنکھیں اس کو دیکھ نہیں سکتیں جبکہ وہ نگاہوں کو پاسکتا ہے، وہ ہر بھید جاننے والا اور پوری خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نگاہیں اس کا احاطہ نہیں کرسکتیں اور وہ سب نگاہوں پر احاطہ کئے ہوئے ہے، اور وہی ہے نہایت باریک بیں، پورا باخبر،

Translated by

Noor ul Amin

نظریں اسے پا نہیں سکتی جبکہ وہ نظروں کو پالیتا ہے ، وہ بڑا باریک بین اور باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آنکھیں اسے احاطہ نہیں کرتیں ( ف۲۱۵ ) اور سب آنکھیں اس کے احاطہ میں ہیں اور وہی ہے پورا باطن پورا خبردار ،

Translated by

Tahir ul Qadri

نگاہیں اس کا احاطہ نہیں کر سکتیں اور وہ سب نگاہوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے ، اور وہ بڑا باریک بین بڑا باخبر ہے

Translated by

Hussain Najfi

نگاہیں اسے نہیں پا سکتیں اور وہ نگاہوں کو پا لیتا ہے اور وہ لطیف ( جسم و جسمانیات سے مبرا ہے ) اور خبیر ( بڑا باخبر ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

No vision can grasp Him, but His grasp is over all vision: He is above all comprehension, yet is acquainted with all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

No mortal eyes can see Him, but He can see all eyes. He is All-kind and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No vision can grasp Him, but His grasp is over all vision. He is the Most Subtle, Well-Acquainted (with all things).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Vision comprehends Him not, and He comprehends (all) vision; and He is the Knower of subtleties, the Aware.

Translated by

William Pickthall

Vision comprehendeth Him not, but He comprehendeth (all) vision. He is the Subtile, the Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसको निगाहें नहीं पातीं मगर वह निगाहों को पा लेता है और वह बड़ा बारीक-बीं, बड़ा बाख़बर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس کو تو کسی کی نگاہ محیط نہیں ہوسکتی اور وہ سب نگاہوں کو محیط ہوجاتا ہے اور وہی بڑا باریک بیں باخبر ہے۔ (103)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ کو نگاہیں نہیں پاسکتیں اور وہ سب نگاہوں کو پاتا ہے اور وہی نہایت باریک دیکھنے والا، سب خبر رکھنے والا ہے۔ (١٠٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نگاہیں اس کو نہیں پاسکتیں اور وہ نگاہوں کو پا لیتا ہے وہ نہایت باریک بین اور باخبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نگاہیں اسے محیط نہیں ہوسکتیں اور وہ سب نگاہوں کو محیط ہے اور وہ بڑا باریک بین خبر دار ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہیں پا سکتیں اس کو آنکھیں اور وہ پاسکتا ہے آنکھوں کو اور وہ نہایت لطیف اور خبردار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کو نگاہیں نہیں پا سکتیں اور وہ سب کی نگاہوں کو پاسکتا ہے وہ بڑا باریک ہیں اور بڑا باخبر ہے۔