Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 105

سورة الأنعام

وَ کَذٰلِکَ نُصَرِّفُ الۡاٰیٰتِ وَ لِیَقُوۡلُوۡا دَرَسۡتَ وَ لِنُبَیِّنَہٗ لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾

And thus do We diversify the verses so the disbelievers will say, "You have studied," and so We may make the Qur'an clear for a people who know.

اور ہم اس طور پر دلائل کو مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں تاکہ یہ یوں کہیں کہ آپ نے کسی سے پڑھ لیا ہے اور تاکہ ہم اس کو دانشمندوں کے لئے خوب ظاہر کر دیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَكَذَلِكَ نُصَرِّفُ الايَاتِ ... Thus We explain variously the verses..., meaning, just as We explained the Ayat in this Surah, such as explaining Tawhid and that there is no deity worthy of worship except Allah. This is how We explain the Ayat and make them plain and clear in all circumstances, to suffice the ignorance of the ignorant; and so that the idolators and disbelievers who deny you say, `O Muhammad! You have Darasta with those who were before you from among the People of the Book and learned with them'. ... وَلِيَقُولُواْ دَرَسْتَ ... ...so that they (the disbelievers) may say: "You have Darasta (studied)," Ibn Abbas, Mujahid, Sa`id bin Jubayr and Ad-Dahhak said similarly. At-Tabarani narrated that `Amr bin Kaysan said that he heard Ibn Abbas saying, "Darasta, means, `recited, argued and debated."' This is similar to Allah's statement about the denial and rebellion of the disbelievers, وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُواْ إِنْ هَـذَا إِلاَّ إِفْكٌ افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ ءَاخَرُونَ فَقَدْ جَأءُوا ظُلْماً وَزُوراً وَقَالُواْ أَسَـطِيرُ الاٌّوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِىَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلً Those who disbelieve say, "This (the Qur'an) is nothing but a lie that he has invented, and others have helped him at it, so that they have produced an unjust wrong (thing) and a lie." And they say, "Tales of the ancients, which he has written down, and they are dictated to him morning and afternoon." (25:4-5) Allah described the chief liar of the disbelievers (Al-Walid bin Al-Mughirah Al-Makhzumi), إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ ثُمَّ نَظَرَ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ فَقَالَ إِنْ هَـذَا إِلاَّ سِحْرٌ يُوْثَرُ إِنْ هَـذَا إِلاَّ قَوْلُ الْبَشَرِ Verily, he thought and plotted. So let him be cursed! How he plotted! And once more let him be cursed, how he plotted! Then he thought. Then he frowned and he looked in a bad tempered way. Then he turned back and was proud. Then he said, "This is nothing but magic from that of old. This is nothing but the word of a human being!" (74:18-25) Allah said next, ... وَلِنُبَيِّنَهُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ And that We may make the matter clear for the people who have knowledge. The Ayah means, so that We explain the matter to a people who know truth, and thus follow it, and know falsehood, and thus avoid it. Allah's wisdom is perfect, He allows the disbelievers to stray, and He guides the people who have knowledge. Allah said in other Ayat, يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا By it He misleads many, and many He guides thereby. (2:26) and; لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِى الشَّيْطَـنُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ That He (Allah) may make what is thrown in by Shaytan a trial for those in whose hearts is a disease and whose hearts are hardened. (22:53) and, وَإِنَّ اللَّهَ لَهَادِ الَّذِينَ ءَامَنُواْ إِلَى صِرَطٍ مُّسْتَقِيمٍ And verily, Allah is the Guide of those who believe, to the straight path. (22:54) وَمَا جَعَلْنَأ أَصْحَـبَ النَّارِ إِلاَّ مَلَـيِكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلاَّ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَـبَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ ءَامَنُواْ إِيمَـناً وَلاَ يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَـبَ وَالْمُوْمِنُونَ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْكَـفِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَـذَا مَثَلً كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَن يَشَأءُ وَيَهْدِى مَن يَشَأءُ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلاَّ هُوَ And We have set none but angels as guardians of the Fire, and We have fixed their number only as a trial for the disbelievers, in order that the People of the Scripture may arrive at a certainty and the believers may increase in faith, and that no doubts may be left for the People of the Scripture and the believers, and that those in whose hearts is a disease (of hypocrisy) and the disbelievers may say, "What does Allah intend by this example!" Thus Allah leads astray whom He wills and guides whom He wills. And none can know the hosts of your Lord but He. (74:31) and; وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَأءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُوْمِنِينَ وَلاَ يَزِيدُ الظَّـلِمِينَ إَلاَّ خَسَارًا And We send down in the Qur'an that which is a healing and a mercy to the believers, and it increases the wrongdoers in nothing but loss. (17:82) and, قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ هُدًى وَشِفَأءٌ وَالَّذِينَ لاَ يُوْمِنُونَ فِى ءَاذَانِهِمْ وَقْرٌ وَهُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى أُوْلَـيِكَ يُنَادَوْنَ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ Say, "It is for those who believe, a guide and a healing. And as for those who disbelieve, there is heaviness in their ears, and it is blindness for them. They are those who are called from a place far away." (41:44) There are similar Ayat that testify that Allah sent down the Qur'an as guidance to those who fear Him and that He guides or misguides whom He wills by the Qur'an.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

105۔ 1 یعنی ہم توحید اور اس کے دلائل کو اس طرح کھول کھول کر اور مختلف انداز سے بیان کرتے ہیں کہ مشرکین یہ کہنے لگتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیں سے پڑھ کر اور سیکھ کر آیا ہے۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا۔ (وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ ھٰذَآ اِلَّآ اِفْكُۨ افْتَرٰىهُ وَاَعَانَهٗ عَلَيْهِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَ ڔ فَقَدْ جَاۗءُوْ ظُلْمًا وَّزُوْرًا ۝ڔ وَقَالُوْٓا اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلٰى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَّاَصِيْلًا ۝) 25 ۔ الفرقان :5-4) کافروں نے کہا، یہ قرآن تو اس کا اپنا گھڑا ہوا ہے، جس پر دوسروں نے بھی اس کی مدد کی ہے۔ یہ لوگ ایسا دعوٰی کر کے ظلم اور جھوٹ پر اتر آئے ہیں۔ نیز انہوں نے کہا کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں، جس کو اس نے لکھ کر رکھا ہے ' حالانکہ بات یہ نہیں ہے، جس طرح یہ سمجھتے یا دعوٰی کرتے ہیں بلکہ مقصد اس تفصیل سے سمجھ دار لوگوں کے لئے بیان و تشریح ہے تاکہ ان پر حجت بھی ہوجائے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٠٧] قرآن میں ایسی آیات الٰہی بہت سے مقامات پر مذکور ہیں جو مختلف اوقات میں، مختلف ماحول میں اور مختلف انداز بیان سے نازل ہوتی رہیں۔ اگرچہ ان میں حقائق وہی ہیں جو پہلے بھی بیان ہوچکے ہیں۔ اس طرح نئے نئے پیرایہ میں دلائل بیان کرنے کے دو بڑے فائدے ہیں ایک یہ کہ آیات الٰہی میں غور و فکر کرنے والوں کو کسی وقت بھی ہدایت نصیب ہوسکتی ہے اور دوسرے یہ کہ متعصب اور معاند لوگوں کی کج فہمی کھل کر سامنے آجائے جو یہ بات تو کسی صورت ماننے کو تیار نہیں کہ یہ کلام اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے بلکہ اس کے علاوہ ہر غیر معقول صورت بتانے پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔ اور ایسی کڑیاں ملانے کی کوشش کرتے ہیں جن سے یہ ثابت کرسکیں کہ اس امی نے ایسا کلام یقینا کسی عالم سے پڑھا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَكَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ : یہاں تک اللہ تعالیٰ کے معبود برحق ہونے کا اثبات تھا، اب نبوت کو ثابت کرنے کا بیان شروع ہوتا ہے۔ اس آیت میں فرمایا کہ ہم ایسے ہی مختلف طریقوں کے ساتھ بار بار دھراتے ہیں، کبھی مومنوں کو خوش خبری، کبھی کافروں کو تنبیہ، کبھی گزشتہ قوموں کے واقعات کے ذریعے سے نصیحت اور کبھی کوئی کام کرنے یا نہ کرنے کے احکام، تاکہ جو لوگ عقل و فہم رکھتے ہیں، وہ ان کے ذریعے سے راہ ہدایت پائیں اور مخالفین پر حجت ہو۔ وَلِيَقُوْلُوْا دَرَسْتَ : یعنی ہم آیات کو پھیر پھیر کر اس لیے بیان فرماتے ہیں کہ اگر ایک طرف ان آیات کے ذریعے سے عقل و فہم والے راہ ہدایت پائیں گے تو دوسری طرف ضدی اور آباء و اجداد کے رسم و رواج سے چمٹے رہنے والے کافر و مشرک آپ سے یہ کہہ کر گمراہ ہوں گے کہ یہ قرآن جسے تم ہمارے سامنے پڑھ رہے ہو، تم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل نہیں ہوا، بلکہ تم نے کسی سے پڑھا اور سیکھا ہے۔ مشرکین کے اسی قسم کے اقوال کئی دوسری آیات میں مذکور ہیں، مثلاً سورة فرقان (٤، ٥) اور سورة مدثر (١٨ تا ٢٥) ( رازی، قرطبی) ” وَلِيَقُوْلُوْا دَرَسْتَ “ کی واؤ سے دیگر حکمتوں کی طرف اشارہ ہے جنھیں قصداً حذف کردیا گیا ہے، کیونکہ ان سب کا بیان بہت طویل تھا۔ واؤ کے بعد ایک حکمت بیان فرما دی گئی۔ وَلِنُبَيِّنَهٗ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ : آیات کو پھیر پھیر کر بیان کرنے کی پہلی حکمت یہ بیان فرمائی کہ کفار اور عناد رکھنے والے یہ کہیں کہ تم نے یہ قرآن کسی سے پڑھ لکھ کر سیکھ لیا ہے، تاکہ اس طرح زیادہ گمراہ ہوں، یہاں دوسری حکمت بیان کی ہے ” تاکہ اہل علم کے لیے بیان اور فہم حاصل ہو۔ “ (رازی)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It will be recalled that many clear arguments in favour of Tauhid (Oneness of Allah) and Risalah (The Veracity of Prophethood) had ap¬peared in previous verses. It is to these that reference has been made in the third verse (105) here where it has been said: كَذَٰلِكَ نُصَرِّ‌فُ الْآيَاتِ (And this is how We bring forth a variety of verses [ where arguments are presented from different angles ]). After that, it was said: لِيَقُولُوا دَرَ‌سْتَ وَلِنُبَيِّنَهُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (so that they may say, |"you have been tutored|" and so that We may explain it to the people who have knowledge). From here it can be inferred that all aids to guidance in the form of miracles, signs, proofs, and the matchless Qur&an itself were all solid means to help see truth. Then, there was the spectacle of a total Ummiyy expressing with inimitable eloquence volumes of knowledge and reality through his blessed speech which has left the wise of the world wondering. And how could one bypass the eloquence and truth of the Word of Allah which could not be imi¬tated even to the scale of one small Surah, despite the challenge to all Jinn and human beings valid upto the end of time? As we said, these were means to help people know and see the truth as it was. Such was the class and substance of this treasure trove of truth that even the most diehard denier should have fallen on the blessed feet of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! But, people who were chronically crooked in their ways started saying: “ دَرَستَ ” (darasta), that is, ` you have been tutored.& Then, said along with it was: وَلِنُبَيِّنَهُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (and so that We may explain it to the people who have knowledge). Its essential meaning is that the statement made proved to be beneficial for those who were understanding, sensible and wise. As for the sources of guidance, those were surely placed before everyone, but the crooked took no ad-vantage of the opportunity offered while the wise ones owned them heartily and became the leaders of their world.

توحید و رسالت پر جو واضح دلائل پچھلی آیت میں بیان ہوچکے ہیں، تیسری آیت میں ان کی طرف اشارہ کرکے فرمایا گیا : (آیت) وَكَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ یعنی ہم اسی طرح دلائل کو مختلف پہلووں سے بیان کرتے ہیں۔ اس کے بعد فرمایا گیا : (آیت) وَلِيَقُوْلُوْا دَرَسْتَ جس کا حاصل یہ ہے کہ سارا ہدایت کا سامان معجزات اور دلائل بےمثل کتاب قرآن اور ایک اُمّی محض کی زبان مبارک سے ایسے علوم و حقائق کا اظہار جن سے ساری دنیا کے فلاسفر اور حکماء عاجز ہیں، ایسا بلیغ کلام جس میں قیامت تک آنے والے جن و بشر کو چیلنج کیا گیا کہ اس کی ایک چھوٹی سی سورت جیسا کلام کوئی بنا سکے تو لائے اور ساری دنیا اس سے عاجز رہی، یہ سب حق بینی کا سامان ایسا تھا کہ ہر ہٹ دھرم منکر کو بھی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قدموں پر گر جانا چاہئے تھا، لیکن جن لوگوں کی طبیعت میں زیغ اور کجی تھی، وہ یہ کہنے لگے کہ درست یعنی یہ علوم تو آپ نے کسی سے پڑھ لئے ہیں۔ ساتھ یہ بھی فرما دیا (آیت) وَلِنُبَيِّنَهٗ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ جس کا حاصل یہ ہے کہ دانشمند جن کی سمجھ درست اور فہم سلیم ہے ان کے لئے یہ بیان نافع و مفید ثابت ہوا، خلاصہ یہ ہے کہ سامان ہدایت تو سب کے سامنے رکھا گیا مگر کج فہموں نے اس سے فائدہ نہ اٹھایا، سلیم الفہم لوگ اس کے ذریعہ دنیا کے رہبر بن گئے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَكَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ وَلِيَقُوْلُوْا دَرَسْتَ وَلِنُبَيِّنَہٗ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ۝ ١٠٥ تَّصْرِيفُ والتَّصْرِيفُ کالصّرف إلّا في التّكثير، وأكثر ما يقال في صرف الشیء من حالة إلى حالة، ومن أمر إلى أمر . وتَصْرِيفُ الرّياح هو صرفها من حال إلى حال . قال تعالی: وَصَرَّفْنَا الْآياتِ [ الأحقاف/ 27] ، وَصَرَّفْنا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ [ طه/ 113] التصریف بمعنی صرف ہے لیکن اس میں تکثیر کے معنی پائے جاتے ہیں اور عام طور پر یہ کسی چیز کو ایک حالت سے دوسری حالت کی کی طرف پھیرنے یا ایک امر سے دوسرے امر کی طرف تبدیل کرنے کے لئے آتا ہے اور ( تصریف الریاح ) کے معنی ہیں ہواؤں کے رخ کو ایک طرف سے دوسری طرف پھیر دینا ۔ قرآن میں ہے : وَصَرَّفْنَا الْآياتِ [ الأحقاف/ 27] اور آیات کو لوٹا لوٹا کر بیان کردیا ۔ وَصَرَّفْنا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ [ طه/ 113] اور اس میں طرح طرح کے وعید بیان کردیئے ہیں ۔ درس دَرَسَ الدّار معناه : بقي أثرها، وبقاء الأثر يقتضي انمحاء ه في نفسه، فلذلک فسّر الدُّرُوس بالانمحاء، وکذا دَرَسَ الکتابُ ، ودَرَسْتُ العلم : تناولت أثره بالحفظ، ولمّا کان تناول ذلک بمداومة القراءة عبّر عن إدامة القراءة بالدّرس، قال تعالی: وَدَرَسُوا ما فِيهِ [ الأعراف/ 169] ، وقال : بِما كُنْتُمْ تُعَلِّمُونَ الْكِتابَ وَبِما كُنْتُمْ تَدْرُسُونَ [ آل عمران/ 79] ، وَما آتَيْناهُمْ مِنْ كُتُبٍ يَدْرُسُونَها [ سبأ/ 44] ، وقوله تعالی: وَلِيَقُولُوا دَرَسْتَ [ الأنعام/ 105] ، وقرئ : دَارَسْتَ أي : جاریت أهل الکتاب، وقیل : وَدَرَسُوا ما فِيهِ [ الأعراف/ 169] ، ترکوا العمل به، من قولهم : دَرَسَ القومُ المکان، أي : أبلوا أثره، ودَرَسَتِ المرأةُ : كناية عن حاضت، ودَرَسَ البعیرُ : صار فيه أثر جرب . ( د ر س ) درس الدار ۔ گھر کے نشان باقی رہ گئے اور نشان کا باقی رہنا چونکہ شے کے فی ذاتہ مٹنے کو چاہتا ہے اس لئے دروس کے معنی انمحاء یعنی مٹ جانا کرلئے جاتے ہیں اسی طرح کے اصل معنی کتاب یا علم حفظ کرکے اس کا اثر لے لینے کے ہیں اور اثر کا حاصل ہونا مسلسل قراءت کے بغیر ممکن نہیں اس لئے درست الکتاب کے معیر مسلسل پڑھنا کے آتے ہیں ۔ قرآن میں ہے :۔ وَدَرَسُوا ما فِيهِ [ الأعراف/ 169] اور جو کچھ اس ( کتاب ) میں لکھا ہ اس کو انہوں نے پڑھ بھی لیا ہے ۔ بِما كُنْتُمْ تُعَلِّمُونَ الْكِتابَ وَبِما كُنْتُمْ تَدْرُسُونَ [ آل عمران/ 79] کیونکہ تم کتاب ( خدا کی ) تعلیم دینے اور اسے پڑھتے پڑھاتے رہتے ہو ۔ وَما آتَيْناهُمْ مِنْ كُتُبٍ يَدْرُسُونَها [ سبأ/ 44] اور ہم نے نہ تو ان کو کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور یہ آیت کریمہ : ۔ وَلِيَقُولُوا دَرَسْتَ [ الأنعام/ 105] میں ایک قراءت وارسلت بھی ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ کافر یہ نہ کہیں کہ تم نے کتاب کو دوسروں سے پڑھ لیا ۔ بعض نے کہا ہے وَدَرَسُوا ما فِيهِ [ الأعراف/ 169] کے معنی یہ ہیں کہ انہوں نے اس پر عمل ترک کردیا اور یہ کے محاورہ سے ماخوذ ہے ۔ یعنی انہوں نے مکان کے نشانات مٹادیئے درست المرءۃ ( کنایہ ) عورت کا حائضہ ہونا ۔ درس البعیر ۔ اونٹ کے جسم پر خارش کے اثرات ظاہر ہونا ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٠٥) ہم ان لوگوں کے لیے توحید کے دلائل طریقہ سے بیان کرتے ہیں تاکہ منکرین یہ نہ کہہ سکیں کہ آپ نے کسی سے پڑھ لیا ہے یا منکرین یہ نہ کہہ سکیں کہ ان باتوں کو آپ نے خود بنا لیا ہے یا ابی فکیھتہ مولی قریش سے پڑھ لیا ہے کہ یہ منکریہ نہ کہہ سکیں کہ جبر ویسار مولی قریش سے انہوں نے سیکھ لیا ہے اور اگر درست تاء کے سکون کے ساتھ پڑھا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ یہ دلائل مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں تاکہ ہم ان دلائل کو ان حضرات کے لیے جو منجانب اللہ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں خوب ظاہر کردیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٠٥ (وَکَذٰلِکَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ وَلِیَقُوْلُوْا دَرَسْتَ ) ہم اپنی آیات بار بار مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں ‘ اپنی دلیلیں مختلف اسالیب سے پیش کرتے ہیں تاکہ ان پر حجت قائم ہو اور یہ تسلیم کریں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سمجھانے کا حق ادا کردیا ہے۔ دَرَسَ ‘ یَدْرُسُ کے معنی ہیں لکھنا اور لکھنے کے بعد مٹانا ‘ پھر لکھنا ‘ پھر مٹانا۔ جیسے بچے شروع میں جب لکھنا سیکھتے ہیں تو مشق کے لیے بار بار لکھتے ہیں۔ (اس مقصد کے لیے ہمارے ہاں تختی استعمال ہوتی تھی جو اب متروک ہوگئی ہے۔ ) یہاں تدریجاً بار بار پڑھانے کے معنی میں یہ لفظ (دَرَسْتَ ) استعمال ہوا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

70. The same has been said earlier, viz. that genuine seekers after the Truth arrive at it even when it is couched in parables about such apparently trivial things as flies and gnats see (surah al-Baqarah 2:24). As for those who have been seized by a biased negativism, they are prone to ask, sarcastically: What have these trivial things to do with the Book of God? The same idea is expressed here in a slightly different form. The import of the statement is that the Book of God has become a touchstone, which helps mark off the true from the false. These include the sort of people who, once they have ceme to know the teachings of the Book of Ged, try in earnest to reflect on its substance and seek to benefit from the wisdom and admonition it contains. Another group reacts quite differently. When they hear or read the Book, their minds are not attracted by the substance of its message. Rather, their curiosity is aroused and they begin probing as to where this Prophet, who had no formal education, derived the teachings which the Book contains. And since a negative prejudice has already seized their hearts, they find it reasonable to conceive of any possibility except the possibility that the Qur'An is a revelation from God. Such people proclaim their opinion with such strong conviction that one might feel inclined to believe that they had indeed discovered the real 'source' of the Book by means of scientific investigation.

سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :70 یہ وہی بات ہے جو سورہ بقرہ رکوع ۳ میں فرما دی گئی ہے کہ مچھر اور مکڑی وغیرہ چیزوں کی تمثیلیں سن کر حق کے طالب تو اس صداقت کو پالیتے ہیں جو ان تمثیلوں کے پیرایہ میں بیان ہوئی ہے ، مگر جن پر انکار کا تعصب مسلط ہے وہ طنز سے کہتے ہیں کہ بھلا اللہ کے کلام میں ان حقیر چیزوں کے ذکر کا کیا کام ہو سکتا ہے ۔ اسی مضمون کو یہاں ایک دوسرے پیرایہ میں بیان کیا گیا ہے ۔ کہنے کا مدعا یہ ہے کہ یہ کلام لوگوں کے لیے آزمائش بن گیا ہے جس سے کھوٹے اور کھرے انسان ممیز ہو جاتے ہیں ۔ ایک طرح کے انسان وہ ہیں جو اس کلام کو سن کر یا پڑھ کر اس کے مقصد و مدعا پر غور کرتے ہیں اور جو حکمت و نصیحت کی باتیں اس میں فرمائی گئی ہیں ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ بخلاف اس کے دوسری طرح کے انسانوں کا حال یہ ہے کہ اسے سننے اور پڑھنے کے بعد ان کا ذہن مغز کلام کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے اس ٹٹول میں لگ جاتا ہے کہ آخر یہ امی انسان یہ مضامین لایا کہاں سے ہے ، اور چونکہ مخالفانہ تعصب پہلے سے ان کے دل پر قبضہ کیے ہوئے ہوتا ہے اس لیے ایک خدا کی طرف سے نازل شدہ ہونے کے امکان کو چھوڑ کر باقی تمام ممکن التصور صورتیں وہ اپنے ذہن سے تجویز کر تے ہیں اور انہیں اس طرح بیان کرتے ہیں کہ گویا انھوں نے اس کتاب کے ماخذ کی تحقیق کرلی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

43: ہٹ دھرم قسم کے کافروں کو بھی یہ کہتے ہوئے شرم آتی تھی کہ یہ کلام خو آنحضرتﷺ نے گھڑلیا ہے کیونکہ وہ آپ کے اسلوب سے اچھی طرح واقف تھے اور یہ بھی جانتے تھے کہ آپ امی ہیں، اور کسی کتاب سے خود ٖپڑھ کر یہ کلام نہیں بناسکتے، لہذا وہ قرآن کریم کے بارے میں یہ کہا کرتے تھے کہ آنحضرتﷺ نے یہ کلام کسی سے سیکھا ہے اور اسے اللہ کا کلام قرار دے کر لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں ؛ لیکن کس سے سیکھا ہے وہ بھی نہیں بتاسکتے تھے، کبھی کبھی وہ ایک لوہار کا نام لیتے تھے جس کی تردیدسورۂ نحل میں آنے والی ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(6:105) نصرف الایات۔ ہم پھیر پھیر کر۔ طرح طرح سے آیات (توحید) کو بیان کرتے ہیں ۔ درست۔ درس اور دراسۃ سے ماضی کا صیغہ واحد مذکر حاضر۔ تو نے پڑھا۔ تو نے پڑھ سنایا۔ درس۔ القراء ۃ علی الغیر۔ دوسرے کو پڑھ کر سنانا۔ نبینہ۔ مضارع صیغہ جمع متکلم۔ تبیین (تفعیل) مصدر ۔ ہم ظاہر کردیں۔ ہم کھول دیں۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 5 یہاں تک الوہیت میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت پر شبہات کو بیان کیا ہے کبھی مومنوں کو خوش خبری کبھی کافروں کو تنبیہ کبھی گزشتہ قوموں کے وقعات کے ذریعے نصیحت اور کبھی اوامر ونواہی کا بیان تاکہ جو لگ عقل و فہم رکھتے ہیں وہ ان کے ذریعے راہ ہدایت پائیں اور مخالفین پر حجت قائم ہو6 یعنی ہم تصرف آیات یعنی پھیر پھیر کر اس لیے بیان فرماتے ہیں کہ اگر ایک طرف آیات کے ذریعہ عقل وفہم والے راہ ہدایت پائیں گے تو دوسری طرف ضدی اور آباو اجداد کے رسم وراج سے چمٹے رہنے والے کا فرو مشرک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ کہہ کر کمر ہوں گے کہ یہ قرآن جسے تم ہمارے سامنے بڑھ رہے ہو تم پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل نہیں ہوا بلکہ تم نے اسے کسی سے سیکھ لیا، ہے مشرکین اس قسم کے کئی اقوال دوسری آیات میں مذکور ہیں۔ (رازی قرطبی) 7 آیتوں کے بھیربھیر کر بیان کرنے کی پہلی حکمت یہ بیان کی ہے کفار اور معاند یہ کہیں کہ تم نے کسی سے یہ ْقرآن بذریعہ مذاکرہ اور مدارسہ سیکھ کر جمع کرلیا ہے تاکہ اس طرح زیادہ گمراہوں، اب یہاں دوسری حکمت بیان کی تاکہ اہل علم کے لیے بیان اور فہم حاصل ہو۔ (رازی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 105 تا 107 : درست ( تو نے کسی سے) پڑھا ہے۔ تشریح : آیت نمبر 105 تا 107 : توحید و رسالت پر واضح دلائل پچھلی آیات میں پیش کئے گئے۔ ان میں بصارت اور بصیرت دونوں کو جھنجوڑا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کی دو واضح قسمیں سامنے آئیں۔ ایک وہ جو دین اسلام سے متاثر ہوئے اور کفر و شرک چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوگئے۔ لیکن وہ ضدی ہٹ دھرم بر خود غلط طبقہ جسے نہ ماننا تھا نہ مانا اور نہ ماننے کا جو بہانہ ڈھونڈا وہ بھی بھونڈا یعنی اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ قرآن جو آپ پیش کررہے ہیں۔ یہ وحی الٰہی نہیں ہے۔ یہ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی سے سن کر اور سیکھ کر لائے ہیں ‘ اور ہم لوگوں پر رعب ڈال رہے ہیں۔ (نعوذ باللہ) مگر وہ یہ بتانے سے معذور رہے کہ وہ کون سنانے والا اور سکھانے والا ہے۔ اگر کوئی ایسا ہے تو پھر کس نے دوسرے لوگوں کو روکا ہے کہ وہ بھی جا کر سنیں اور سیکھیں۔ سنانے اور سکھانے کا شبہ ایک یا دو یہودیوں پر کیا گیا مگر وہ جلدہی مرگئے۔ پھر بھی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان مبارک پر وحی کا سلسلہ قائم رہا اور اسی آن بان شان سے۔ اس کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ تشریف لے گئے اور وہاں بھی وحی کا سلسلہ قائم رہا اور اسی اہتمام سے۔ اس طرح اس شبہ کی بنیاد ہی نہ رہی۔ مگر جنہیں ضد پر اٹل رہنا تھا وہ پھر بھی سیدھے نہ ہوئے۔ ان آنکھ والوں اور عقل والوں نے دیکھا نہ سمجھا کہ یہ وہ ہدایت کا سامان ہے ‘ یہ وہ غیب اور مشاہدہ کی باتیں ہیں جنہیں آج تک کوئی فلاسفر سقراط بقراط پیش نہ کرسکا۔ اور ایک امی محض کی زبان سے۔ وہ جس نے دعویٰ نبوت سے پہلے کبھی اس قسم کا کلام پیش نہ کیا تھا۔ ایسا فصیح وبلیغ کلام جس میں قیامت تک آنے والے جن و بشر کو بار بار چیلنج کیا گیا کہ قرآن کی چھوٹی سے چھوٹی سورت جیسا کلام لے آئیں۔ اور اس دوبارہ چیلنج کے ساتھ کہ تم ایسا ہرگز نہ کرسکو گے۔ اور واقعی وہ ایسا نہ کرسکے۔ مگر جو بد نصیب تھا وہ بد نصیب ازل رہا۔ قرآن کا خطاب اب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف پلٹتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ماننے والے اپنے طور پر وحی الٰہی کی پیروی کرتے رہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) توحید کا پیغام سناتے ہیں۔ یہاں تکہ مومن ہونے والے مومن ہوجائیں گے اور کافر و مشرک رہنے والے کافر و مشرک ہی رہیں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو محض ایک پیغامبر ہیں۔ آپ داروغہ بنا کر مسلط نہیں کردیئے گئے ہیں کہ زبردستی سب کو مومن بناتے پھریں۔ ان اعمال کا حساب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہیں لیا جائے گا۔ ان آیات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر اللہ چاہتا تو تکوینی طور پر سب کو مومن بنا دیتا۔ نہ رسول کی ضرورت ہوتی نہ قرآن کی۔ نہ قیامت کی نہ پل صراط کی۔ نہ جنت کی نہ جہنم کی۔ ایک مشینی میکا نیکی عمل ہوتا جس طرح جانوروں کے ساتھ ہوتا ہے۔ پھر قلب و ذہن کا امتحان کس طرح ہوتا اور ابلیس کی ضرورت کیا پڑتی۔ پھر کون رسالت پر ایمان لاتا یا نہ لاتا۔ پھر کون توحید کو پکڑتا اور کون گمراہی کو۔ اگر سب کو کن فیکون کے تحت پیدائشی مستحکم مومن بنادیا جاتا تو پھر اس سارے تکلیف و اہتمام کی تکلیف کیوں مول لی جاتی۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : پہلے خطاب کا تتمّہ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے منکرین رسالت کا ایک بہانہ بیان کیا ہے اس کی تمہید یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ایک آیت کرکے قرآن نازل کرتا اور ایک مضمون کو مختلف اسالیب سے بیان فرماتا ہے تاکہ اہل علم پر اللہ تعالیٰ کی مراد منکشف ہوجائے اور ان کے ذہنوں میں صحیح مفہوم مستقر ہوجائے جو اللہ تعالیٰ کے فرمان کا منشا ہے۔ لیکن کفار کو اس سے یہ شبہ ہوا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہود و نصاریٰ کے علماء سے مذاکرہ اور مباحثہ کرتے ہیں۔ جو اس بحث و تمحیص سے حاصل ہوتا ہے۔ اسے مختلف فقروں اور جملوں میں ڈھال کر ہمارے سامنے پڑھتے ہوئے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ آپ پر وحی نازل ہوئی ہے۔ حالانکہ یہ سب کچھ لوگوں سے پڑھا اور حاصل کیا ہوا ہوتا ہے ورنہ یہ اللہ کا نازل کیا ہوا کلام ہوتا تو اس کا ایک ہی انداز ہوتا اور یک بارگی پوری کتاب نازل ہوجاتی۔ ان کے اس شبہ کا قرآن مجید نے متعدد بار جواب دیا ہے کہ اگر تمہارے زعم میں یہ اللہ تعالیٰ کا کلام نہیں ہے کسی انسان کا بنایا اور سکھایا ہوا ہے۔ تو تم اس جیسی کوئی چھوٹی سورة بناکر لے آؤ۔ اس کے جواب میں وہ لوگ نہ ایسا کرسکے اور نہ قیامت تک کوئی شخص یا ادارہ کرسکتا ہے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کی وحی کردہ کتاب ہے۔ یہ جواب دینے کے بعد رسول محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سمجھایا گیا ہے کہ آپ اپنے رب کی نازل کی ہوئی وحی کی پیروی کرتے رہیں تاکہ ان کی طعن آمیز باتوں سے آپ کی دعوت و تبلیغ متاثر نہ ہو۔ اس فرمان سے یہ بھی مقصود ہے کہ ان کے اس شک و شبہ اور طعن وتشنیع سے جو آپ کو حزن و ملال ہوتا ہے وہ زائل ہوجائے اور آپ کے دل کو ڈھارس حاصل ہو۔ پھر فرمایا اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں۔ اس فرمان میں اس پر متنبہ کیا گیا ہے کہ آپ صرف اپنے رب کی اطاعت کریں۔ اور جاہلوں کی جہالت کی وجہ سے اپنے مشن کو متاثر نہ ہونے دیں۔ مشرکین سے بےجا تکرار اور ایک حد سے زیادہ اصرار کرنے کے بجائے اعراض کیجیے۔ اس کا معنیٰ یہ نہیں ہے کہ ان کو تبلیغ نہ کریں بلکہ اس کا معنی یہ ہے کہ دل آزار باتوں سے اعراض کریں اور ان پر غم اور افسوس نہ کریں تاکہ آپ کی دعوت و تبلیغ کے مشن کو نقصان نہ پہنچے۔ مسائل ١۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وحی کے پابند تھے۔ ٢۔ مشرکین سے اعراض کرنا چاہیے۔ ٣۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی پر نگران نہیں تھے۔ تفسیر بالقرآن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وحی کے پابند تھے : ١۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہیں ڈراؤں۔ (الانعام : ١٩) ٢۔ آپ مضبوطی سے پکڑ لیں جو آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے یہی صراط مستقیم ہے۔ (الزخرف : ٣ ٤) ٣۔ وحی الٰہی کے بغیر نبی اپنی مرضی سے کلام نہیں کرتا۔۔ (النجم : ٤) ٤۔ اے نبی جو آپ پر وحی کی گئی ہے آپ اس کی پیروی کریں۔ (الاحزاب : ٢) ٥۔ میں پیروی نہیں کرتا مگر اس کی جو میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ (الاحقاف : ٩) ٦۔ آپ فرما دیں میں وحی کے ذریعہ تمہیں ڈرانے والا ہوں۔ (الانبیاء : ٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” نمبر ١٠٥ تا ١٠٧۔ اللہ اپنی آیات اس انداز میں بیان کرتے ہیں کہ عربوں کے اندر نہ یہ اسلوب تھا اور نہ وہ اس پر قادر تھے کیونکہ یہ ان کے معاشرے سے ماخوذ نہ تھا ۔ یہ پیغام اور یہ کلام پوری انسانیت کے پاس بھی اس وقت نہ تھا ‘ اس لئے اس کلام کے دو نتائج برآمد ہوئے ۔ ” جو لوگ ہدایت چاہتے ہی نہ تھے ‘ جن کو اس پیغام اور علم سے دلچسپی ہی نہ تھی وہ حقیقت تک پہنچنے کی سعی ہی نہ کرتے تھے ۔ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس بلند مقام سے ان سے ہمکلام ہوتے تھے اسے وہ اس انکار اور عدم دلچسپی کا جواز بنا کر پیش کرتے تھے اس لئے کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہ خوب جانتے تھے ‘ یہ بات ان کے بھی سامنے تھی کہ محمد جو اونچا کلام پیش کرتے تھے وہ ان کا ذاتی نہ تھا ۔ وہ جو کچھ کہہ رہے تھے اس کے بارے میں سمجھتے تھے کہ یہ بہانہ بناوٹی ہے کیونکہ وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خوب واقف تھے ۔ رسالت سے قبل بھی اور بعد میں بھی ۔ اسی لئے انہوں نے یہ کہا کہ اے محمد تو نے یہ کلام اہل کتاب سے سیکھا ہے ۔ حالانکہ خود اہل کتاب کے ہاں نہ یہ پیغام تھا اور نہ ایسا اسلوب کلام تھا ۔ اہل کتب کی کتابیں تو وہ پڑھتے تھے اور ان کے پاس موجود تھیں اور اب بھی وہ کتابیں ہمارے پاس موجود ہیں ۔ ان کتابوں کے پیغام اور کلام میں اور قرآن کے پیغام و کلام میں کوسوں اور میلوں فاصلے ہیں ۔ ان کے ہاں جو کلام ہے وہ تو تاریخ انبیاء کی بےترتیب تاریخی روایات ہیں۔ سابقہ بادشاہوں کی تاریخ اور قصے کہانیاں ہیں اور ان کو نامعلوم افراد نے تصنیف کیا ہے ۔ یہ تو عہد قدیم کی بات ہے ۔ رہیں عہد جدید کی کتب یعنی اناجیل تو ان میں حضرت مسیح (علیہ السلام) کے شاگردوں کی روایات کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ پھر یہ بھی آپ کے جانے کے کئی سال بعد جمع کی گئی کتابیں ہیں ۔ بعد میں عیسائیوں کی مختلف کانفرنسوں نے ان میں کئی تبدیلیاں کیں اور سالہا سال تک یہ تبدیلیاں ہوتی رہیں ۔ یہاں تک کہ اخلاق تعلیمات اور روحانی ہدایات بھی اس تحریف اور تعدیل سے نہ بچ سکیں ۔ یہ چیزیں تھیں اس وقات اہل کتاب کے پاس ۔ ان کا قرآن کریم کے ساتھ تقابلی مطالعہ بھی کیا گیا ہے لیکن جاہلیت کے دور میں مشرکین کے پاس اس کے سوا اور کوئی بہانہ تھا کہاں ؟ تعجب کی بات یہ ہے کہ ہمارے دور کے متشرقین اور نام نہاد مسلمان بھی ایسی باتیں کرتے ہیں ۔ وہ اسے علمی تحقیقات کا نام دیتے ہیں کہ یہ حق ہے اور ان کے بارے میں اللہ فرماتے ہیں ۔ (آیت) ” وَلِنُبَیِّنَہُ لِقَوْمٍ یَعْلَمُونَ (105) ” اور جو لوگ علم رکھتے ہیں ان پر ہم حقیقت کھول دیں “۔ اس کے بعد یہ حکم آتا ہے کہ وہ جو چشم بینا رکھتے ہیں اور جانتے ہیں اور وہ جو اندھے ہیں اور کورے ہیں ان کے درمیان مکمل جدائی ہونا چاہئے ۔ اللہ کی جانب سے حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا جاتا ہے کہ اب جبکہ اللہ نے اپنی آیات کو ایک اعلی اسلوب میں کھول کر بیان کردیا ہے ۔ اور لوگ اس کے نتیجے میں دو گروہوں میں بٹ گئے ہیں تو آپ کو حکم دیا تھا جاتا ہے کہ آپ آنے والی وحی کی پیروی کریں اور مشرکین کو ایک طرف چھوڑ دیں ۔ آپ اب ان سے ہم کلام ہی نہ ہوں اور وہ جو گھٹیا گفتگو کرتے ہیں اس کی طرف توجہ ہی نہ کریں ۔ وہ جو کج بحثی کرتے ہیں ‘ آپ کی تکذیب کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ بغض رکھتے ہیں ‘ اس کی کوئی پرواہ نہ کریں ۔ آپ کے لئے اب راہ صرف ایک ہے کہ آپ اللہ کے راستے پر چل پڑیں ۔ اپنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھالیں ‘ اپنے ساتھیوں کی زندگیوں کو اس کے مطابق درست کریں۔ آپ مشرکین کے ذمہ دار نہیں ہیں اور جب آپ اپنے رب کی وحی کی اطاعت کریں گے تو بندوں کی ذمہ داری آپ پر نہ ہوگی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

112 یہ نہ مانے کی تیسری وجہ ہے یعنی ہم آیات کو کھول کر بیان کرتے ہیں اور یہ مشرکین ان سے اعراض کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ پیغمبر کسی سے سیکھ کر آیا ہے وَ لِیَقُوْلُوْا سے پہلے معطوف علیہ محذوف ہے ای لیسعد بھا قوم و یشقی بہا اخرون و لیقولون الخ و معنی (درست) قرات و تعلمت (روح) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

105 اور اے پیغمبر ! جس طرح ہم نے یہ بات بیان کی اسی طرح ہم اپنے دلائل کو مختلف طریقوں اور مختلف پہلوئوں سے بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ عبرت حاصل کریں اور ان پر حجت قائم ہوجانے اور انجام کار یہ عناد اور تعصب سے یوں کہیں کہ اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو نے یہ کلام کسی سے سیکھ لیا ہے کیونکہ ایک امی اور ان پڑھ ایسا مدلل اور فصیح وبلیغ کلام پیش نہیں کرسکتا اور تاکہ ہم صاحبان علم کے لئے اس قرآن کے مضامین کو خوب واضح اور ظاہر کردیں یعنی مختلف پہلوئوں سے دلائل کا بیان کرنا اس لئے کہ لوگ عبرت پکڑیں اور ایمان لے آئیں نیز منکروں پر حجت قائم ہوجائے اور یہ منکر آخر کار عاجز ہو کر یہ کہہ دیں کہ تو دوسروں سے سیکھ سیکھ کر ہم کو سناتا اور پڑھاتا ہے خواہ اہل کتاب سے سیکھا ہو یا پرانی کتابوں سے یہ باتیں حاصل کی ہوں۔