Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 105

سورة الأنعام

وَ کَذٰلِکَ نُصَرِّفُ الۡاٰیٰتِ وَ لِیَقُوۡلُوۡا دَرَسۡتَ وَ لِنُبَیِّنَہٗ لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾

And thus do We diversify the verses so the disbelievers will say, "You have studied," and so We may make the Qur'an clear for a people who know.

اور ہم اس طور پر دلائل کو مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں تاکہ یہ یوں کہیں کہ آپ نے کسی سے پڑھ لیا ہے اور تاکہ ہم اس کو دانشمندوں کے لئے خوب ظاہر کر دیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نُصَرِّفُ
ہم پھیر پھیر کر لاتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات کو
وَلِیَقُوۡلُوۡا
اور تاکہ وہ کہیں
دَرَسۡتَ
پڑھ لیا ہے تو نے
وَلِنُبَیِّنَہٗ
اور تاکہ ہم بیان کریں اسے
لِقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لئے
یَّعۡلَمُوۡنَ
جو علم رکھتےہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نُصَرِّفُ
ہم پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات
وَلِیَقُوۡلُوۡا
اورتاکہ وہ کہیں
دَرَسۡتَ
تم نے پڑھ رکھا ہے
وَلِنُبَیِّنَہٗ
اور تاکہ ہم واضح کریں اس کو
لِقَوۡمٍ
لوگوں کے لیے
یَّعۡلَمُوۡنَ
۔(جو) علم رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And thus do We diversify the verses so the disbelievers will say, "You have studied," and so We may make the Qur'an clear for a people who know.

اور ہم اس طور پر دلائل کو مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں تاکہ یہ یوں کہیں کہ آپ نے کسی سے پڑھ لیا ہے اور تاکہ ہم اس کو دانشمندوں کے لئے خوب ظاہر کر دیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح ہم (اپنی) آیات کو مختلف پیرایوں میں بیان کرتے ہیں اور اس لیے کرتے ہیں کہ منکرین حق یہ نہ کہنے لگیں کہ تو نے تو کسی سے پڑھ لیا ہے اور اس لیے بھی کہ جو اہل علم ہیں ان پر ان آیات کو واضح کردیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم اپنی آیات کوپھیرپھیرکربیان کرتے ہیں اور تاکہ وہ کہیں کہ تم نے پڑھ رکھاہے اورتاکہ ہم اسے ان لوگوں کے لیے واضح کردیں جو علم رکھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And this is how We bring a variety of verses so that they say, |"you have been tutored|" and so that We may explain it to the people who have knowledge.

اور یوں طرح طرح سے سمجھاتے ہیں ہم آیتیں اور تاکہ وہ کہیں کہ تو نے کسی سے پڑھا ہے اور تاکہ واضح کردیں ہم اس کو واسطے سمجھ والوں کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم اپنی آیات کو گردش دلاتے ہیں تاکہ یہ پکار اٹھیں کہ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ نے سمجھا دیا اور تاکہ ہم واضح کردیں اس کو ہر طرح سے ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں ( یا جو علم حاصل کرنا چاہتے ہیں) ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus do We make Our signs clear in diverse ways that they might say: 'You have learned this (from somebody)'; and 'We do this in order that We make the Truth clear to the people of knowledge.'

اس طرح ہم اپنی آیات کو بار بار مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں اور اس لیے کرتے ہیں کہ یہ لوگ کہیں تم کسی سے پڑھ آئے ہو ، اور جو لوگ علم رکھتے ہیں ان پر ہم حقیقت کو روشن کردیں ۔ 70

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اسی طرح ہم آیتیں مختلف طریقوں سے بار بار واضح کرتے ہیں ( تاکہ تم انہیں لوگوں تک پہنچا دو ) اور بالآخر یہ لوگ تو یوں کہیں کہ : تم نے کسی سے سیکھا ہے ( ٤٣ ) اور جو لوگ علم سے کام لیتے ہیں ان کے لیے ہم حق کو آشکار کردیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم اسی طرح آیتوں پھیر پھیر کر لاتے ہیں 5 اور اس لیے کہ وہ کہیں (تو ان پڑھ نہیں ہے بلکہ) تو پڑھا ہوا ہے 6 اور اس لیے کہ جو لوگ علم والے ہیں ان کو صاف سمجھا دیں 7 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم اس طرح مختلف اندازے سے (دلائل) بیان فرماتے ہیں اور تاکہ یہ لوگ یوں نہ کہیں کہ آپ نے کسی (علمائے یہود) سے سیکھ لیے ہیں اور تاکہ ہم دانشمندوں کے لئے خوب بیان کردیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم اسی طرح دلائل کو مختلف پہلوئوں سے بیان کرتے ہیں۔ تاکہ جاہل و نادان لوگ کہنے لگیں کہ آپ نے یہ باتیں کس سے پڑھی ہیں ؟ اور دانش مند اس سے روشنی حاصل کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم اسی طرح اپنی آیتیں پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں تاکہ کافر یہ نہ کہیں کہ تم (یہ باتیں اہل کتاب سے) سیکھے ہوئے ہو اور تاکہ سمجھنے والے لوگوں کے لئے تشریح کردیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Thus We variously propound the revelation, and this is in order that they may say: thou hast studied, and that We may expound it to a people who know.

اور اسی طرح ہم دلائل کو (خوب) پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں جس سے یہ (کافر) یوں کہیں گے کہ آپ نے پڑھ لیا ہے ۔ اور تاکہ ہم اس (قرآن) کو خوب کھول دیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم اپنی دلیلیں مختلف اسلوبوں سے پیش کرتے ہیں ( تاکہ ان پر حجت قائم ہو ) اور تاکہ وہ بول اٹھیں کہ تم نے اچھی طرح پڑھ کر سنا دیا اور تاکہ ہم اس کو اچھی طرح واضح کردیں ان لوگوں کیلئے ، جو جاننا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورا سی طرح دلائل کو ہم مختلف پہلوئوں سے بیان کرتے ہیں اور تاکہ یہ لوگ یوں کہیں کہ آپ نے ( کسی سے ) پڑھ لیا ہے اور تاکہ ہم ان لوگوں کیلئے جو علم والے ہیں ، اس کو واضح کردیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم اسی طرح اپنی آیتیں پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں تاکہ کافر یہ نہ کہیں کہ تم نے یہ باتیں (اہل ِ کتاب) سے سیکھ رکھی ہیں اور اس لیے کہ سمجھدار لوگوں کے لیے واضح کردیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح مختلف طریقوں سے کھول کر بیان کرتے ہیں ہم اپنی آیتوں کو (تاکہ معاندین پر حجت قائم ہو) اور تاکہ وہ کہیں کہ تم نے پڑھ لیا ہے اور تاکہ ہم اسے واضح کردیں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اسی طرح ہم آیات کو مختلف پیرایوں میں بیان کرتے ہیں تاکہ کافرنہ کہیں کہ:’’تونے کسی سے پڑھ لیا ہے‘‘ اور تاکہ اہل علم پر ان کو واضح کر دیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم اسی طرح آیتیں طرح طرح سے بیان کرتے ( ف۲۱٦ ) اور اس لیے کہ کافر بول اٹھیں کہ تم تو پڑھے ہو اور اس لیے کہ اسے علم والوں پر واضح کردیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم اسی طرح ( اپنی ) آیتوں کو بار بار ( انداز بدل کر ) بیان کرتے ہیں اور یہ اس لئے کہ وہ ( کافر ) بول اٹھیں کہ آپ نے ( تو کہیں سے ) پڑھ لیا ہے تاکہ ہم اس کو جاننے والے لوگوں کے لئے خوب واضح کردیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم اپنی آیتیں یونہی الٹ پھیر کر بیان کرتے ہیں اور اس لئے کرتے ہیں کہ یہ لوگ کہیں کہ آپ نے ( کسی سے ) پڑھا ہے اور تاکہ ہم اسے علم رکھنے والوں کے لئے واضح کر دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus do we explain the signs by various (symbols): that they may say, "Thou hast taught (us) diligently," and that We may make the matter clear to those who know.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus do We explain Our revelations to them. Let them say,"You have learned (those statements) from other people." We want to explain Our revelations only to those who have knowledge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Thus We explain variously the verses so that they (the disbelievers) may say: "You have Darasta (studied)" and that We may make the matter clear for the people who have knowledge.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus do We repeat the communications and that they may say: You have read; and that We may make it clear to a people who know.

Translated by

William Pickthall

Thus do We display Our revelations that they may say (unto thee, Muhammad): "Thou hast studied," and that We may make (it) clear for people who have knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इस तरह हम अपनी दलीलें मुख़्तलिफ़ तरीक़ों से बयान करते हैं और ताकि वे कहें कि तुमने पढ़ दिया और ताकि हम वाज़ेह कर दें उन लोगों के लिए जो जानना चाहें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم اس طور پر دلائل کو مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں تاکہ آپ سب کو پہنچاویں اور تاکہ یہ یوں کہیں کہ آپ نے کسی سے پڑھ لیا ہے اور تاکہ ہم اسکو دانشمندوں کے لیے خوب ظاہر کردیں۔ (105)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم اسی طرح آیات کو پھیرپھیر کر بیان کرتے ہیں اور تاکہ وہ کہیں تو نے پڑھا ہے اور تاکہ ہم اسے ان لوگوں کے لیے واضح کردیں جو جانتے ہیں۔ (١٠٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طرح ہم اپنی آیات کو بار بار مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں اور اس لئے کرتے ہیں کہ یہ لوگ کہیں تم کسی سے پڑھ کر آئے ہو اور جو لوگ علم رکھتے ہیں ان پر ہم حقیقت کو روشن کردیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم اسی طرح دلائل کو مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں اور تاکہ یہ لوگ یوں کہیں کہ آپ نے پڑھ لیا ہے اور تاکہ ہم اسے ان لوگوں کے لیے بیان کریں جو جانتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یوں طرح طرح سے سمجھاتے ہیں ہم آیتیں اور تاکہ وہ کہیں کہ تو نے کسی سے پڑھا ہے اور تاکہ واضح کردیں ہم اس کو واسطے سمجھ والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی طرح ہم مختلف پہلوئوں سے دلائل کو بیان کرتے ہیں تاکہ منکرین پر حجت قائم ہوجائے اور یہ از راہ تعصب یوں کہیں کہ تو نے یہ کالم کسی سے سیکھ لیا ہے اور تاکہ ہم جاننے والوں کے لئے اس قرآن کے مضامین کو خوب واضح کردیں