Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 108

سورة الأنعام

وَ لَا تَسُبُّوا الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ فَیَسُبُّوا اللّٰہَ عَدۡوًۢا بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ؕ کَذٰلِکَ زَیَّنَّا لِکُلِّ اُمَّۃٍ عَمَلَہُمۡ ۪ ثُمَّ اِلٰی رَبِّہِمۡ مَّرۡجِعُہُمۡ فَیُنَبِّئُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۰۸﴾

And do not insult those they invoke other than Allah , lest they insult Allah in enmity without knowledge. Thus We have made pleasing to every community their deeds. Then to their Lord is their return, and He will inform them about what they used to do.

اور گالی مت دو ان کو جن کی یہ لوگ اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہیں کیونکہ پھر وہ براہ جہل حد سے گزر کر اللہ تعالٰی کی شان میں گستاخی کریں گے ہم نے اسی طرح ہر طریقہ والوں کو ان کا عمل مرغوب بنا رکھا ہے پھر اپنے رب ہی کے پاس ان کو جانا ہے سو وہ ان کو بتلا دے گا جو کچھ بھی وہ کیا کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَسُبُّوا
تم گالی دو
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ جو پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
فَیَسُبُّوا
تو وہ گالی دیں گے
اللّٰہَ
اللہ کو
عَدۡوًۢا
زیادتی کرکے
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
زَیَّنَّا
مزین کردیئےہم نے
لِکُلِّ
واسطے ہر
اُمَّۃٍ
امت کے
عَمَلَہُمۡ
ان کے اعمال
ثُمَّ
پھر
اِلٰی رَبِّہِمۡ
طرف اپنے رب کے
مَّرۡجِعُہُمۡ
لوٹنا ہے ان کا
فَیُنَبِّئُہُمۡ
پھر وہ بتا دے گا ان کو
بِمَا
وہ جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَسُبُّوا
تم بُرا بھلا کہو
الَّذِیۡنَ
جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
فَیَسُبُّوا
پس وہ برا بھلا کہیں گے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
عَدۡوًۢا
حد سے گزر کر
بِغَیۡرِ عِلۡمٍ
بغیر علم کے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
زَیَّنَّا
خوشنما بنا دیا ہم نے
لِکُلِّ اُمَّۃٍ
ہر گروہ کے لیے
عَمَلَہُمۡ
عمل ان کا
ثُمَّ
پھر
اِلٰی رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی طرف
مَّرۡجِعُہُمۡ
پلٹنا ہے ان کا
فَیُنَبِّئُہُمۡ
تو وہ بتا دے گا انہیں
بِمَا
ساتھ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And do not insult those they invoke other than Allah , lest they insult Allah in enmity without knowledge. Thus We have made pleasing to every community their deeds. Then to their Lord is their return, and He will inform them about what they used to do.

اور گالی مت دو ان کو جن کی یہ لوگ اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہیں کیونکہ پھر وہ براہ جہل حد سے گزر کر اللہ تعالٰی کی شان میں گستاخی کریں گے ہم نے اسی طرح ہر طریقہ والوں کو ان کا عمل مرغوب بنا رکھا ہے پھر اپنے رب ہی کے پاس ان کو جانا ہے سو وہ ان کو بتلا دے گا جو کچھ بھی وہ کیا کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے مسلمانو ! ) یہ لوگ اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں انہیں گالی نہ دو ۔ ورنہ یہ لوگ جہالت کی وجہ سے چڑ کر اللہ کو گالی دیں گے۔ اسی طرح ہم نے ہر گروہ کے عمل کو خوشنما بنادیا ہے۔ پھر انہیں اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانا ہے تو جو کچھ یہ کرتے رہے اس کی انہیں وہ خبر دے دے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہ اﷲ تعالیٰ کے سواجن کو پکارتے ہیں اُنہیں برابھلانہ کہوکہ وہ بھی بغیرعلم کے حدسے گزرکراﷲ تعالیٰ کو بُرا بھلا کہیں گے اسی طرح ہم نے ہرگروہ کے لئے اس کا عمل خوش نمابنادیاہے،پھر انہیں اپنے رب کی طرف ہی پلٹناہے تو وہ اُنہیں بتادے گاجووہ عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not abuse ( Insult using foul language.) those whom they invoke other than Allah, lest they should abuse* Allah trangressingly without knowledge. This is how We have made the deeds of every community attractive in their sight. Then, to their Lord is their return whereafter He shall tell them what they have been doing.

اور تم لوگ برا نہ کہو ان کو جن کی یہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا پس وہ برا کہنے لگیں گے اللہ کو بےادبی سے بدون سمجھے اسی طرح ہم نے مزین کردیا ہر ایک فرقہ کی نظر میں ان کے اعمال کو، پھر ان سب کو اپنے رب کے پاس پہنچنا ہے تب وہ جتلا دے گا ان کو جو کچھ وہ کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مت گالیاں دو ( یا مت برا بھلا کہو) ان کو جنہیں یہ پکارتے ہیں اللہ کے سوا تو وہ اللہ کو گالیاں دینے لگیں گے زیادتی کرتے ہوئے بغیر سوچے سمجھے اسی طرح ہم نے ہر قوم کے لیے اس کے عمل کو مزین کردیا ہے پھر اپنے رب ہی کی طرف ان سب کو لوٹنا ہے تو وہ ان کو جتلا دے گا جو کچھ وہ کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not revile those whom they invoke other than Allah, because they will revile Allah in ignorance out of spite. For We have indeed made the deeds of every people seem fair to them. Tlen, their return is to their Lord and He will inform them of what they have done.

اور ﴿اے ایمان لانے والو !﴾ یہ لوگ اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں انہیں گالیاں نہ دو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ شرک سے آگے بڑھ کر جہالت کی بنا پر اللہ کو گالیاں دینے لگیں ۔ * 72* ہم نے تو اسی طرح ہر گروہ کے لیے اس کے عمل کو خوشنما بنادیا ہے ، 73 پھر انہیں اپنے رب ہی کی طرف پلٹ کر آنا ہے ، اس وقت وہ انہیں بتادے گا کہ وہ کیا کرتے رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) جن ( جھوٹے معبودوں ) کو یہ لوگ اللہ کے بجائے پکارتے ہیں تم ان کو برا نہ کہو ، جس کے نتیجے میں یہ لوگ جہالت کے عالم میں حد سے آگے بڑھ کر اللہ کو برا کہنے لگیں ۔ ( ٤٦ ) ( اس دنیا میں تو ) ہم نے اسی طرح ہر گروہ کے عمل کو اس کی نظر میں خوشنما بنا رکھا ہے ۔ ( ٤٧ ) پھر ان سب کو اپنے پروردگار ہی کے پاس لوٹنا ہے ۔ اس وقت وہ انہیں بتائے گا کہ وہ کیا کچھ کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے مسلمانو) یہ مشرک اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں ان کو (یعنی بتوں کو) برا مت کہو نہیں تو وہ اللہ کو نادانی سے اور گدھے پن سے برا کہنے لگیں گے 10 (جیسے ہم نے ان مشرکوں کو انکی دانست میں ان کے عمل اچھے کردئیے ہیں و سمجھتے ہیں کہ ہم اچھے کام کر رہے ہیں 11 ایسے ہم ہم نے ہر فقرے کے کاموں کو ان کے نزدیک بھلا کردیا ہے پھر ان سب کو اپنے مالک کے پاس لوٹ کر جانا ہے وہ ان کو جتا دے گا جو کرتے تھے برا یا بھلا ویسا ہی بدلہ دے کر

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن کو یہ لوگ (مشرک) اللہ کے سوا پکارتے ہیں ان کو برا نہ کہو (گالی نہ دو ) پھر کہیں یہ حد سے گزر کر جہالت سے اللہ کی شان میں گستاخی (نہ) کریں ہم نے اس طرح ہر طریقہ والوں کے لئے ان کا عمل مرغوب بنارکھا ہے پھر ان کو اپنے رب کی طرف ہی جانا ہے تو وہ ان کو بتلائیں گے جو کچھ وہ کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ( اے ایمان والو ! ) ان کو گالی نہ دو جنہیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ مارے جہالت کے یہ لوگ جو اباً اللہ کی شان میں حد سے گذر کر بےادبی کرنے لگ جائیں۔ دیکھو اسی طرح ہم نے ہر فرقے کے اعمال کو ان کی نگاہوں میں خوش نما بنا دیا ہے۔ پھر ان سب کو اپنے رب کے پاس ہی واپس پہنچنا ہے۔ تب وہ ان کو بتادے گا جو کچھ وہ کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں کو یہ مشرک خدا کے سوا پکارتے ہیں ان کو برا نہ کہنا کہ یہ بھی کہیں خدا کو بےادبی سے بے سمجھے برا (نہ) کہہ بیٹھیں۔ اس طرح ہم نے ہر ایک فرقے کے اعمال (ان کی نظروں میں) اچھے کر دکھائے ہیں۔ پھر ان کو اپنے پروردگار ک طرف لوٹ کر جانا ہے تب وہ ان کو بتائے گا کہ وہ کیا کیا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Revile not those whom they invoke besides Allah, lest they may spitefully revile Allah without knowledge. Thus fair-seeming unto every community We have made their work. Then unto their Lord is their return, and then He will declare unto them that which they were wont to work.

اور انہیں دشنام نہ دو جن کو یہ (لوگ) اللہ کے سوا پکارتے رہتے ہیں ورنہ یہ لوگ اللہ کو حد سے گزر کر براہ جہل دشنام دیں گے ۔ اسی طرح ہم نے ہر طریق کے لوگوں کی نظر میں ان کا عمل خوشنما بنارکھا ہے پھر ان سب کو اپنے پروردگار کے پاس جانا ہے سو وہ انہیں جتلا دے گا جو کچھ بھی وہ کرتے رہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کے سوا یہ جن کو پکارتے ہیں ، ان کو گالی نہ دیجیو کہ وہ تجاوز کرکے بے خبرانہ ، اللہ کو گالیاں دینے لگیں ۔ اسی طرح ہم نے ہر گروہ کی نگاہوں میں اس کا عمل کھبا رکھا ہے ۔ پھر ان کے رب ہی کی طرف ان سب کا پلٹنا جہے تو وہ انہیں اس سے آگاہ کرے گا جو وہ کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جنہیں یہ لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ پکارتے ہیں انہیں برا نہ کہو پس وہ اﷲ ( تعالیٰ کی شان میں حد سے گزر کر جہالت کی وجہ سے گستاخی کرنے لگیں گے ۔ ہم نے اسی طرح ہر امت کیلئے ان کے عمل کو مزین کر دیا ہے پھر انہیں اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے سو وہ انہیں بتا دے گا ان کاموں کو جنہیں وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں کو یہ (مشرک) اللہ کے سوا پکارتے ہیں، ان کو برا نہ کہنا کہ یہ بھی کہیں اللہ کو بےادبی سے بےسمجھے برا نہ کہہ بیٹھیں۔ اس طرح ہم نے ہر ایک فرقے کے اعمال (ان کی نظروں میں) اچھے کر دکھائے ہیں۔ پھر ان کو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے تب وہ ان کو بتائے گا کہ وہ کیا کیا کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم گالی مت دینا (اے مسلمانو ! ) ان کو جن کو (پوجتے) پکارتے ہیں یہ (مشرک) لوگ، کہ کہیں اس کے جواب میں یہ گالیاں نہ بکنے لگیں اللہ (پاک) کو (ظلم و) زیادتی کی بنا، پر بغیر کسی علم کے اسی طرح خوشنما بنادیا ہے ہم نے ہر گروہ کے لئے اس کے لئے اس کے عمل کو، اخر کار ان سب کو لوٹ کر بہر حال اپنے رب ہی کے حضور پہنچنا ہے تب وہ بتا دیگا ان کو وہ سب کچھ جو یہ لوگ کرتے رہے تھے (زندگی بھر)

Translated by

Noor ul Amin

( اے مسلمانو ) یہ اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں انہیں گالی نہ دوورنہ یہ لوگ جہالت کی وجہ سے چڑکراللہ کو گالی دینگے ، اس طرح ہم نے ہرگروہ کے لئے اس کے عمل کو خوشنما بنادیا ہے پھرانہیں رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے توجوکچھ یہ کرتے رہے اس کی انہیں وہ خبردے دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہیں گالی نہ دو وہ جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں کہ وہ اللہ کی شان میں بے ادبی کریں گے زیادتی اور جہالت سے ( ف۲۱۸ ) یونہی ہم نے ہر امت کی نگاہ میں اس کے عمل بھلے کردیے ہیں پھر انہیں اپنے رب کی طرف پھرنا ہے اور وہ انہیں بتادے گا جو کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے مسلمانو! ) تم ان ( جھوٹے معبودوں ) کو گالی مت دو جنہیں یہ ( مشرک لوگ ) اللہ کے سوا پوجتے ہیں پھر وہ لوگ ( بھی جواباً ) جہالت کے باعث ظلم کرتے ہوئے اللہ کی شان میں دشنام طرازی کرنے لگیں گے ۔ اسی طرح ہم نے ہر فرقہ ( و جماعت ) کے لئے ان کا عمل ( ان کی آنکھوں میں ) مرغوب کر رکھا ہے ( اور وہ اسی کو حق سمجھتے رہتے ہیں ) ، پھر سب کو اپنے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے اور وہ انہیں ان اعمال کے نتائج سے آگاہ فرما دے گا جو وہ انجام دیتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( خبردار ) تم ان کو گالیاں نہ دو جن کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ورنہ یہ لوگ اپنی جہالت و ناسمجھی کی بنا پر حد سے گزر کر اللہ کو گالیاں دیں گے ۔ اسی طرح ہم نے ہر گروہ کے عمل کو ( اس کی نظروں میں ) آراستہ کیا ہے ۔ پھر ان کی بازگشت ان کے پروردگار کی طرف ہے پھر وہ انہیں بتائے گا جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Revile not ye those whom they call upon besides Allah, lest they out of spite revile Allah in their ignorance. Thus have We made alluring to each people its own doings. In the end will they return to their Lord, and We shall then tell them the truth of all that they did.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not say bad words against the idols lest they (pagans) in their hostility and ignorance say such words against God. We have made every nation's deeds seem attractive to them. One day they will all return to their Lord who will inform them of all that they have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And insult not those whom they worship besides Allah, lest they insult Allah wrongfully without knowledge. Thus We have made fair seeming to each people its own doings; then to their Lord is their return and He shall inform them of all that they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not abuse those whom they call upon besides Allah, lest exceeding the limits they should abuse Allah out of ignorance. Thus have We made fair seeming to every people their deeds; then to their Lord shall be their return, so He will inform them of what they did.

Translated by

William Pickthall

Revile not those unto whom they pray beside Allah lest they wrongfully revile Allah through ignorance. Thus unto every nation have We made their deed seem fair. Then unto their Lord is their return, and He will tell them what they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह के सिवा जिनको ये लोग पुकारते हैं उनको गाली न दो वर्ना ये लोग हद से गुज़र कर जिहालत की वजह से अल्लाह को गालियाँ देने लगेंगे, इसी तरह हमने हर गिरोह की नज़र में उसके अमल को ख़ुशनुमा बना दिया है, फिर उन सबको अपने रब की तरफ़ लौटना है, उस वक़्त अल्लाह उन्हें बता देगा जो वे करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور دشنام مت دو ان کو جن کی یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہیں پھر وہ براہ جہل حد سے گزر کر اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کرینگے۔ ہم نے اسی طرح ہر طریقہ والوں کو ان کا عمل مرغوب بنا رکھا ہے (2) پھر اپنے رب ہی کے پاس ان کو جانا ہے سو وہ ان کو جتلادیگا جو کچھ بھی وہ کیا کرتے تھے۔ (3) (108)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انہیں گالی نہ دو جنہیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں، پس وہ زیادتی کرتے ہوئے کچھ جانے بغیر اللہ کو گالی دیں گے۔ اسی طرح ہم نے ہر امت کے لیے ان کا عمل مزین کردیا ہے، پھر ان کے رب کی طرف ہی ان کا لوٹنا ہے وہ انہیں بتائے گا جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔ “ (١٠٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (اے مسلمانو ! ) یہ لوگ اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں انہیں گالیاں نہ دو ‘ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ شرک سے آگے بڑھ کر جہالت کی بنا پر اللہ کو گالیاں دینے لگیں ۔ ہم نے تو اسی طرح ہر گروہ کے لئے اس کے عمل کو خوشنما بنا دیا ہے ‘ پھر انہیں اپنے رب ہی کی طرف پلٹ کر آنا ہے ‘ اس وقت وہ انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کرتے رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کو برا مت کہو جنہیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں سو وہ اللہ کو برا کہیں گے براہ جہالت حد سے گزر کر، ہم نے ایسے ہی مزین کر دیاہر امت کے لیے ان کے عمل کو۔ پھر اپنے رب کی طرف ان کو لوٹنا ہے۔ سو وہ انہیں ان کاموں کو جتلا دے گا جو وہ کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم لوگ برا نہ کہو ان کو جن کی یہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا پس وہ برا کہنے لگیں گے اللہ کو بےادبی سے بدوں سمجھے   اسی طرح ہم نے مزین کردیا ہر ایک فرقہ کی نظر میں ان کے اعمال کو پھر ان کو اپنے رب کے پاس پہنچنا ہے تب وہ جتلا دے گا ان کو جو کچھ وہ کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مسلمانو ! تم ان کو برا نہ کہو جن کی یہ سڑک خدا کے سوا عبادت کرتے ہیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ مشرک اپنی جہالت کے باعث حد سے تجاوز کر کے خدا کی شان ہیں گستاخی کرنے لگیں ہم نے اسی طرح ہر فرقے کے اعمال اس کی نگاہ میں خوش نما کردیئے ہیں پھر ان سب کو اپنے رب کی طرف واپس جانا ہے اس وقت خدا ان کو ان اعمال کی حقیقت سے آگاہ کر دے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔