Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 109

سورة الأنعام

وَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰہِ جَہۡدَ اَیۡمَانِہِمۡ لَئِنۡ جَآءَتۡہُمۡ اٰیَۃٌ لَّیُؤۡمِنُنَّ بِہَا ؕ قُلۡ اِنَّمَا الۡاٰیٰتُ عِنۡدَ اللّٰہِ وَ مَا یُشۡعِرُکُمۡ ۙ اَنَّہَاۤ اِذَا جَآءَتۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۰۹﴾

And they swear by Allah their strongest oaths that if a sign came to them, they would surely believe in it. Say, "The signs are only with Allah ." And what will make you perceive that even if a sign came, they would not believe.

اور ان لوگوں نے قسموں میں بڑا زور لگا کر اللہ تعالٰی کی قسم کھائی کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آجائے تو وہ ضرور ہی اس پر ایمان لے آئیں گے ، آپ کہہ دیجئے کہ نشانیاں سب اللہ کے قبضہ میں ہیں اور تم کو اس کی کیا خبر کہ وہ نشانیاں جس وقت آجائیں گی یہ لوگ تب بھی ایمان نہ لائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَقۡسَمُوۡا
اور انہوں نے قسمیں کھائیں
بِاللّٰہِ
اللہ کی
جَہۡدَ
پکی
اَیۡمَانِہِمۡ
قسمیں اپنی
لَئِنۡ
البتہ اگر
جَآءَتۡہُمۡ
آئی ان کے پاس
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
لَّیُؤۡمِنُنَّ
البتہ وہ ضرور ایمان لائیں گے
بِہَا
اس پر
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَا
بےشک
الۡاٰیٰتُ
نشانیاں
عِنۡدَ اللّٰہِ
پاس ہیں اللہ کے
وَمَا
اور کیا چیز
یُشۡعِرُکُمۡ
آگاہ کرے تمہیں
اَنَّہَاۤ
کہ بےشک وہ
اِذَا
جب
جَآءَتۡ
وہ آجائے گی
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَقۡسَمُوۡا
اور انہوں نے قسمیں کھائیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس
جَہۡدَ
پختہ
اَیۡمَانِہِمۡ
قسمیں اپنی
لَئِنۡ
البتہ اگر
جَآءَتۡہُمۡ
آئے گی اُن کے پاس
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
لَّیُؤۡمِنُنَّ
تو وہ ضرور بہ ضرور ایمان لائیں گے
بِہَا
اس پر
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَا
یقیناً
الۡاٰیٰتُ
نشانیاں
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں
وَمَا
اور کیا
یُشۡعِرُکُمۡ
خبر ہے تمھیں
اَنَّہَاۤ
بےشک وہ
اِذَا
جب
جَآءَتۡ
آجائیں گی
لَا
نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لائیں گے
Translated by

Juna Garhi

And they swear by Allah their strongest oaths that if a sign came to them, they would surely believe in it. Say, "The signs are only with Allah ." And what will make you perceive that even if a sign came, they would not believe.

اور ان لوگوں نے قسموں میں بڑا زور لگا کر اللہ تعالٰی کی قسم کھائی کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آجائے تو وہ ضرور ہی اس پر ایمان لے آئیں گے ، آپ کہہ دیجئے کہ نشانیاں سب اللہ کے قبضہ میں ہیں اور تم کو اس کی کیا خبر کہ وہ نشانیاں جس وقت آجائیں گی یہ لوگ تب بھی ایمان نہ لائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ اللہ کی پختہ قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس معجزہ آجائے تو وہ اس پر ضرور ایمان لے آئیں گے۔ آپ انہیں کہئے کہ معجزے تو اللہ کے پاس ہیں اور تمہیں کیسے سمجھایا جائے کہ اگر کوئی معجزہ آ بھی جائے تب بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے نام کی پختہ قسمیں کھائیں کہ اگران کے پاس کوئی نشانی آئے گی تو وہ ضروربہ ضروراس پرایمان لائیں گے آپ کہہ دیں یقینانشانیاں تو اﷲ تعالیٰ کے پاس ہیں اورتمہیں کیاخبرکہ جب نشانیاں آجائیں گی تب بھی وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they swore by Allah on eloquent oaths that if a sign comes to them, they shall surely believe in it. Say, |"Signs are, definitely, with Allah.|" And what will make you realize that even when they (the signs) come, they will not believe -

اور وہ قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی تاکید سے کہ اگر آوے ان کے پاس کوئی نشانی تو ضرور اس پر ایمان لا دیں گے، تو کہہ دے کہ نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور تم کو اے مسلمانو ! کیا خبر ہے کہ جب وہ نشانیاں آویں گی تو یہ لوگ ایمان لے ہی آویں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ اللہ کی قسمیں کھا رہے ہیں شدو مد کے ساتھ کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آجائے تو وہ لازماً ایمان لے آئیں گے کہہ دیجیے کہ نشانیاں تو سب اللہ کے اختیار میں ہیں اور (اے مسلمانو ! ) تمہیں کیا معلوم کہ جب وہ نشانی آجائے گی تب بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They swear by Allah with their most solemn oaths that if a sign comes to them, they will certainly believe in it. Say: 'Signs are in Allah's power alone. What will make you realize that even if those signs were to come, they would still not believe?

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کھاکر کہتے ہیں کہ اگر کوئی نشانی 74ہمارے سامنے آجائے تو ہم اس پر ایمان لے آئیں گے ۔ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہو کہ ”نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں“ ۔ 75 اور تمہیں کیسے سمجھایا جائے کہ اگر نشانیاں آبھی جائیں تو یہ ایمان لانے والے نہیں ۔ 76

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں نے بڑی زور دار قسمیں کھائی ہیں کہ اگر ان کے پاس واقعی کوئی نشانی ( یعنی ان کا مطلوب معجزہ ) آگئی تو یہ یقینا ضرور اس پر ایمان لے آئیں گے ( ان سے ) کہو کہ : ساری نشانیاں اللہ کے قبضے میں ہیں ۔ ( ٤٨ ) اور ( مسلمانو ) تمہیں کیا پتہ کہ اگر وہ ( معجزے ) آبھی گئے تب بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ مکہ کے کافر سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تو ان کے پاس ایک نشانی لے کر آئے 12 تو ہو ضرور اس پر ایمان لائیں گے اے پیمبر کہہ دے نشانیاں تو اللہ ہی کے پاس ہیں اسی کے اختیار میں ہیں اور اے مسلمانو تم کیا جانو شاید جب یہ نشانیاں آئیں تو یہ ایمان لائیں یا نہ لائیں 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ اللہ کی بڑی سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آجائے تو وہ ضرور اس پر ایمان لے آئیں گے آپ فرما دیجئے کہ نشانیاں اللہ کے پاس ہیں اور تمہیں کیا معلوم ہے کہ وہ (نشان) جب آجائیں یہ جب بھی (ان پر) ایمان نہ لائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ اللہ کی بڑی بڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ اگر کوئی اور معجزہ ہمیں دکھایا جائے تو ہم ضرور ایمان لے آئیں گے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجئے کہ نشانی اور معجزات تو اللہ کے پاس ہیں۔ اور ( اے ایمان والو ! ) تمہیں کیا خبر ہے کہ جب وہ نشانی آجائے گی تب بھی یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئے تو وہ اس پر ضروری ایمان لے آئیں۔ کہہ دو کہ نشانیاں تو سب خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور (مومنو!) تمہیں کیا معلوم ہے (یہ تو ایسے بدبخت ہیں کہ ان کے پاس) نشانیاں آ بھی جائیں تب بھی ایمان نہ لائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they swear by God with thee their solemn oaths that if there came unto them a sign they would surely believe therein. Say thou: signs are but with Allah; and what will make ye perceive that even if it came they will not believe?

اور انہوں نے اللہ کی قسم بڑے زور سے کھا کر کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی نشان آجائے تو وہ ضرور ہی اس پر ایمان لے آئیں آپ کہہ دیجئے نشانیاں تو (سب) اللہ ہی کے پاس ہیں اور تم خبر نہیں رکھتے کہ جب وہ نشان آجائے گا (جب بھی) یہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ اللہ کی پکی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئی تو وہ ضرور اس پر ایمان لائیں گے ۔ لہہ دو کہ نشانیاں تو اللہ ہی کے پاس ہیں اور تمہیں کیا پتا کہ جب وہ آجائیں گی تو وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے خوب تاکید کے ساتھ اﷲ ( تعالیٰ ) کی قسم کھائی اگر ان کے پاس کوئی نشانی آجائے تو وہ ضرور بالضرور اس پر ایمان لے آئیں گے اور ( اے مسلمانو! ) تمہیں اس کی کیا خبر کہ نشانی آبھی جائے تو یہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ اللہ کی پختہ قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئے تو وہ اس پر ضرور ایمان لے آئیں۔ کہہ دو کہ نشانیاں تو سب اللہ ہی کے پاس ہیں اور تمہیں کیا معلوم ہے یہ تو ایسے بدبخت ہیں کہ ان کے پاس نشانیاں آ بھی جائیں تب بھی ایمان نہ لائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ اللہ کے نام کی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ اگر آجائے ان کے پاس کوئی نشانی (ان کی طلب و فرمائش کے مطابق) تو یہ ضرور بالضرور ایمان لے آئیں گے اس پر تو کہو کہ نشانیاں تو سب اللہ ہی کے اختیار میں ہیں اور تمہیں کیا پتہ (اے مسلمانو ! کہ اگر وہ نشانی آ بھی جائے تو بھی انہوں نے ایمان نہیں لانا

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ اللہ کی پختہ قسمیں کھاتے ہیں کہ اگران کے پاس معجزہ آجائے تووہ اس پر ضرورایمان لے آئینگے آپ انہیں کہہ دیجئے کہ معجزے تو اللہ ہی کے پاس ہیں وہ تمہیں کیسے سمجھایاجائے کہ اگر کوئی معجزہ آبھی جائے تب بھی یہ ایمان نہیں لائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہوں نے اللہ کی قسم کھائی اپنے حلف میں پوری کوشش سے کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئی تو ضرور اس پر ایمان لائیں گے ، تم فرما دو کہ نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں ( ف۲۱۹ ) اور تمہیں ( ف۲۲۰ ) کیا خبر کہ جب وہ آئیں تو یہ ایمان نہ لائینگے

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بڑے تاکیدی حلف کے ساتھ اللہ کی قَسم کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ( کھلی ) نشانی آجائے تو وہ اس پر ضرور ایمان لے آئیں گے ۔ ( ان سے ) کہہ دو کہ نشانیاں توصرف اﷲ ہی کے پاس ہیں ، اور ( اے مسلمانو! ) تمہیں کیا خبر کہ جب وہ نشانی آجائے گی ( تو ) وہ ( پھر بھی ) ایمان نہیں لائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور انہوں نے اللہ کے نام کی بڑی سخت قسمیں کھائی ہیں کہ اگر ان کی مرضی کے مطابق کوئی معجزہ ان کے پاس آجائے تو وہ ضرور ایمان لائیں گے ۔ کہہ دیجیے کہ معجزہ تو بس اللہ ہی کے پاس ہے جب کوئی ایسا معجزہ آبھی جائے گا تو یہ جب بھی ایمان نہیں لائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They swear their strongest oaths by Allah, that if a (special) sign came to them, by it they would believe. Say: "Certainly (all) signs are in the power of Allah: but what will make you (Muslims) realise that (even) if (special) signs came, they will not believe."?

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers solemnly swear by God that if they were to be shown some miracle, they would certainly believe. (Muhammad), tell them, "Only with God are all the miracles." Even if a miracle was to take place, they still would not believe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they swear their strongest oaths by Allah, that if there came to them a sign, they would surely believe therein. Say: "Signs are but with Allah and what will make you perceive that (even) if it came, they will not believe"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they swear by Allah with the strongest of their oaths, that if a sign came to them they would most certainly believe in it. Say: Signs are only with Allah; and what should make you know that when it comes they will not believe?

Translated by

William Pickthall

And they swear a solemn oath by Allah that if there come unto them a portent they will believe therein. Say; Portents are with Allah and (so is) that which telleth you that if such came unto them they would not believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ये लोग अल्लाह की क़सम बड़े ज़ोर-शोर से खाकर कहते हैं कि अगर उनके पास कोई निशानी आ जाए तो वे ज़रूर उस पर ईमान ले आएंगे, आप कह दीजिए कि निशानियाँ तो अल्लाह के पास बहुत हैं, और तुम्हें क्या ख़बर कि अगर निशानियाँ आ भी जाएं तब भी ये ईमान नहीं लाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان (منکر) لوگوں نے قسموں میں بڑا زور لگا کر اللہ کی قسم کھائی کہ اگر ان کے (یعنی ہمارے) پاس کوئی نشانی آجاوے تو وہ (یعنی ہم) ضرور ہی اس پر ایمان لے آوینگے آپ جواب میں کہہ دیجئیے کہ سب نشانیاں خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں اور تم کو اس کی کیا خبر (بلکہ ہم کو خبر ہے) کہ وہ نشانیاں جس وقت۔ آجاوینگی یہ لوگ جب بھی ایمان نہ لاوینگے (109)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انہوں نے پختہ قسمیں کھاتے ہوئے اللہ کی قسم کھائی کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئی تو اس پر ضرور ایمان لے آئیں گے۔ آپ فرما دیں کہ نشانیاں تو صرف اللہ کے پاس ہیں اور تمہیں کیا معلوم کہ بیشک جب وہ آئیں گی تو یہ ایمان نہ لائیں گے۔ (١٠٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ اگر کوئی نشانی (یعنی معجزہ) ہمارے سامنے آجائے تو ہم اس پر ایمان لے آئیں گے ۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو کہ نشانیاں تو اللہ کے اختیار میں ہیں ۔ اور تمہیں کیسے سمجھایا جائے کہ اگر نشانیاں آ بھی جائیں تو یہ ایمان لانے والے نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے اپنی قسموں میں خوب زور لگا کر اللہ کی قسم کھائی کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آجائے گی تو وہ ضرور اس پر ایمان لے آئیں گے۔ آپ فرما دیجیے کہ نشانیاں اللہ ہی کی طرف سے ہیں اور تمہیں اس کی کیا خبر کہ جب وہ نشانی آجائے گی تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی تاکید سے کہ اگر آوے ان کے پاس کوئی نشانی تو ضرور اس پر ایمان لاویں گے تو کہہ دے کہ نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور تم کو اے مسلمانو کیا خبر ہے کہ جب وہ نشانیاں آویں گی تو یہ لوگ ایمان لے آویں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور منکر بڑی تاکید سے اس بات پر اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کی فرمائش کے موافق کوئی معجزہ ان کو پہونچ جائے تو یہ ضرور اس پر ایمان لے آئیں گے آپ فرما دیجیے کہ تمام نشانیاں اللہ کے قبضے میں ہیں اور مسلمانو ! تم کو اس کی کیا خبر ہے کہ یہ لوگ فرمائشی نشانیاں آجانے کے بعد بھی ایمان نہیں لائیں گے