Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 110

سورة الأنعام

وَ نُقَلِّبُ اَفۡئِدَتَہُمۡ وَ اَبۡصَارَہُمۡ کَمَا لَمۡ یُؤۡمِنُوۡا بِہٖۤ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّ نَذَرُہُمۡ فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ﴿۱۱۰﴾٪  19

And We will turn away their hearts and their eyes just as they refused to believe in it the first time. And We will leave them in their transgression, wandering blindly.

اور ہم بھی ان کے دلوں کو اور ان کی نگاہوں کو پھیر دیں گے جیسا کہ یہ لوگ اس پر پہلی دفعہ ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو ان کی سرکشی میں حیران رہنے دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنُقَلِّبُ
اور ہم پھیر دیں گے
اَفۡئِدَتَہُمۡ
ان کے دلوں کو
وَاَبۡصَارَہُمۡ
اور ان کی نگاہوں کو
کَمَا
جیسا کہ
لَمۡ
نہیں
یُؤۡمِنُوۡا
وہ ایمان لائے
بِہٖۤ
اس پر
اَوَّلَ
پہلی
مَرَّۃٍ
بار
وَّ نَذَرُہُمۡ
اور ہم چھوڑ دیں گے انہیں
فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ
ان کی سرکشی میں
یَعۡمَہُوۡنَ
وہ بھٹکتے پھریں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنُقَلِّبُ
اور ہم پھیر دیں گے
اَفۡئِدَتَہُمۡ
ان کے دلوں کو
وَاَبۡصَارَہُمۡ
اور ان کی آنکھوں کو
کَمَا
جیسے
لَمۡ
نہیں
یُؤۡمِنُوۡا
وہ ایمان لائے تھے
بِہٖۤ
اس پر
اَوَّلَ
پہلی
مَرَّۃٍ
بار
وَّ نَذَرُہُمۡ
اور ہم چھوڑ دیں گے انہیں
فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ
اپنی سر کشی میں
یَعۡمَہُوۡنَ
بھٹکتے رہیں گے
Translated by

Juna Garhi

And We will turn away their hearts and their eyes just as they refused to believe in it the first time. And We will leave them in their transgression, wandering blindly.

اور ہم بھی ان کے دلوں کو اور ان کی نگاہوں کو پھیر دیں گے جیسا کہ یہ لوگ اس پر پہلی دفعہ ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو ان کی سرکشی میں حیران رہنے دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم ان کے دلوں کو اور ان کی آنکھوں کو ایسے ہی پھیر دیں گے جیسے وہ پہلی بار بھی اس (قرآن) پر ایمان نہیں لائے اور انہیں ان کی سرکشی میں ہی بھٹکتے چھوڑ دینگے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم ان کے دلوں کواوران کی نگاہوں کو پھیردیں گے جیسے پہلی باروہ اس پرایمان نہیں لائے تھے اورہم انہیں چھوڑ دیں گے وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and We upset their hearts and sights - as they did not believe in them the first time. And We leave them wandering blindly in their rebel-lion.

اور ہم الٹ دیں گے ان کے دل اور ان کی آنکھیں جیسے کہ ایمان نہیں لائے نشانیوں پر پہلی بار اور ہم چھوڑے رکھیں گے ان کو ان کی سرکشی میں بہکتے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم ان کے دلوں اور ان کی نگاہوں کو الٹ دیں گے جس طرح وہ ایمان نہیں لائے تھے پہلی مرتبہ اور ہم ان کو چھوڑ دیں گے کہ اپنی سر کشی کے اندر بھٹکتے رہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We are turning their hearts and eyes away from the Truth even as they did not believe in the first instance - and We leave them in their insurgence to stumble blindly.

ہم اسی طرح ان کے دلوں اور نگاہوں کو پھیر رہے ہیں جس طرح یہ پہلی مرتبہ اس پر ایمان نہیں لائے تھے ۔ 77 ہم انہیں ان کی سرکشی ہی میں بھٹکنے کے لیے چھوڑے دیتے ہیں ۔ ؏١۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس طرح یہ لوگ پہلی بار ( قرآن جیسے معجزے پر ) ایمان نہیں لائے ، ہم بھی ( ان کی ضد کی پاداش میں ) ان کے دلوں اور نگاہوں کا رخ پھیر دیتے ہیں ، اور ان کو اس حالت میں چھوڑ دیتے ہیں کہ یہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے پھریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم ان کے دل اور آنکھیں الٹ دیں گے جیسے پہلی بار نشانی پر ایمان نہیں لائے 14 اور ہم ان کو ان کی شرارت میں بہکتا چھوڑ دیں گے 15

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم ان کے دلوں اور ان کی نگاہوں کو پھیر دیں گے جس طرح یہ پہلی دفعہ ان (نشانیوں) پر ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو ان کی سرکشی میں حیران رہنے دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم اسی طرح ان کے دلوں اور نگاہوں کو پھیردیں گے جس طرح پہلی مرتبہ نشانیوں کے باوجود وہ ایمان نہیں لائے تھے۔ او ہم ان کو ان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑے رکھیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم ان کے دلوں اور آنکھوں کو الٹ دیں گے (تو) جیسے یہ اس (قرآن) پر پہلی دفعہ ایمان نہیں لائے (ویسے پھر نہ لائیں گے) اور ان کو چھوڑ دیں گے کہ اپنی سرکشی میں بہکتے رہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We shall turn aside their hearts and their eyesights, even as they believed not therein for the first time and We shall let them wander in their exorbitance perplexed.

اور ہم بھی ان کے دلوں کو اور ان کی نظروں کو پھیردیں گے جیسا کہ یہ لوگ اس کے اوپر پہلی بار ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو ان کی سرکشی میں بھٹکتا ہوا چھوڑے رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم ان کے دلوں اور ان کی نگاہوں کو الٹ دیں گے ، جس طرح وہ پہلی بار ایمان نہیں لائے اور ان کو ان کی سرکشی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم ان کے دلوں کو اور ان کی نگاہوں کو پلٹ دیں گے جیسا کہ وہ اس پر پہلی بار ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو اس حال میں چھوڑے رکھیں گے کہ وہ اپنی سرکشی میں اندھے بنے رہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم ان کے دلوں اور آنکھوں کو الٹ دیں گے تو جیسے یہ اس قرآن پر پہلی دفعہ ایمان نہیں لائے ویسے پھر بھی نہ لائیں گے اور ان کو چھوڑ دیں گے کہ اپنی سرکشی میں بہکتے رہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم پھیر دیں گے ان کے دلوں کو اور ان کی نگاہوں کو (حق کے سمجھنے اور دیکھنے سے) جس طرح کہ یہ ایمان نہیں لائے اس (قرآن عظیم) پر پہلی مرتبہ اور انھیں چھوڑ دیں گے کہ یہ اپنی سرکشی میں پڑے بھٹکتے رہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم ان کے دلوں کو ان کی آنکھوں کو ایسے ہی پھیردینگے جیسے وہ پہلی باربھی اس ( قرآن ) پرایمان نہیں لائے اور انہیں ان کی سرکشی میں ہی بھٹکتے چھوڑدینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم پھیردیتے ہیں ان کے دلوں اور آنکھوں کو ( ف۲۲۱ ) جیسا وہ پہلی بار ایمان نہ لائے تھے ( ف۲۲۲ ) اور انہیں چھوڑ دیتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکا کریں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم ان کے دلوں کو اور ان کی آنکھوں کو ( ان کی اپنی بدنیتی کے باعث قبولِ حق ) سے ( اسی طرح ) پھیر دیں گے جس طرح وہ اس ( نبی ) پر پہلی بار ایمان نہیں لائے ( سو وہ نشانی دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائیں گے ) اور ہم انہیں ان کی سرکشی میں ( ہی ) چھوڑ دیں گے کہ وہ بھٹکتے پھریں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( تمہیں کیا خبر کہ ) ہم ان کے دلوں اور آنکھوں کو پھیر دیں گے ( تہہ و بالا کر دیں گے ) لہٰذا جس طرح وہ اس قرآن پر پہلی مرتبہ ایمان نہیں لائے تھے اب بھی نہیں لائیں گے اور ہم انہیں چھوڑ دیں گے تاکہ یہ اپنی سرکشی میں اندھے بنے پھرتے رہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We (too) shall turn to (confusion) their hearts and their eyes, even as they refused to believe in this in the first instance: We shall leave them in their trespasses, to wander in distraction.

Translated by

Muhammad Sarwar

We will turn their hearts and vision away (from a miracle); they did not have faith (in miracles) at the first time, and We will leave them blind in their rebellion.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We shall turn their hearts and their eyes away, as they refused to believe therein for the first time, and We shall leave them in their trespass to wander blindly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We will turn their hearts and their sights, even as they did not believe in it the first time, and We will leave them in their inordinacy, blindly wandering on.

Translated by

William Pickthall

We confound their hearts and their eyes. As they believed not therein at the first, We let them wander blindly on in their contumacy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम उनके दिलों और उनकी निगाहों को फेर देंगे जैसा कि ये लोग उसके ऊपर पहली बार ईमान नहीं लाए, और हम उनको उनकी सरकशी में भटकता हुआ छोड़ देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم بھی ان کے دلوں کو اور ان کی نگاہوں کو پھیر دینگے (4) جیسا یہ لوگ اس پر پہلی دفعہ ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو انکی سرکشی میں حیران رہنے دینگے۔ (110)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم ان کے دلوں اور ان کی آنکھوں کو پھیر دیں گے، جیسے وہ اس پر پہلی بار ایمان نہیں لائے اور انہیں چھوڑ دیں گے کہ اپنی سرکشی میں سرگرداں پھرتے رہیں۔ “ (١١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم اسی طرح ان کے دلوں اور نگاہوں کو پھیر رہے ہیں جس طرح یہ پہلی مرتبہ اس (کتاب) پر ایمان نہیں لائے تھے ۔ ہم انہیں ان کی سرکشی ہی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑے دیتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم ان کے دلوں کو اور ان کی آنکھوں کو پلٹ دینگے جیسا کہ وہ اس پر پہلی بار ایمان نہ لائے اور ہم ان کو اس حال میں چھوڑ رہیں گے کہ وہ اپنی سر کشی میں اندھے بنے رہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم الٹ دیں گے ان کے دل اور ان کی آنکھیں جیسے کہ ایمان نہیں لائے نشانیوں پر پہلی بار اور ہم چھوڑے رکھیں گے ان کو ان کی سرکشی میں بہکتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ان کے قلوب کو اور ا ن کی آنکھوں کو پلٹ دیں گے سو یہ ایمان نہ لائیں گے جیسے یہ لوگ پہلی مرتبہ سابقہ نشان پر ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو ان کی سرکشی ہی میں بھٹکتا چھوڑ دیں گے۔