Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 112

سورة الأنعام

وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا شَیٰطِیۡنَ الۡاِنۡسِ وَ الۡجِنِّ یُوۡحِیۡ بَعۡضُہُمۡ اِلٰی بَعۡضٍ زُخۡرُفَ الۡقَوۡلِ غُرُوۡرًا ؕ وَ لَوۡ شَآءَ رَبُّکَ مَا فَعَلُوۡہُ فَذَرۡہُمۡ وَ مَا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۱۱۲﴾

And thus We have made for every prophet an enemy - devils from mankind and jinn, inspiring to one another decorative speech in delusion. But if your Lord had willed, they would not have done it, so leave them and that which they invent.

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بہت سے شیطان پیدا کئے تھے کچھ آدمی اور کچھ جن جن میں سے بعض بعضوں کو چکنی چپڑی باتوں کا وسوسہ ڈالتے رہتے تھے تاکہ ان کو دھوکہ میں ڈال دیں اور اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو یہ ایسے کام نہ کر سکتے سو ان لوگوں کو اور جو کچھ یہ افترا پردازی کر رہے ہیں اس کو آپ رہنے دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
جَعَلۡنَا
بنائے ہم نے
لِکُلِّ نَبِیٍّ
ہر نبی کے لئے
عَدُوًّا
دشمن
شَیٰطِیۡنَ
شیطان
الۡاِنۡسِ
انسانوں
وَالۡجِنِّ
اور جنوں (میں سے)
یُوۡحِیۡ
ڈالتا ہے
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کا
اِلٰی بَعۡضٍ
طرف بعض کی
زُخۡرُفَ
ملمع کی ہوئی
الۡقَوۡلِ
بات
غُرُوۡرًا
دھوکہ دینے کےلے
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
رَبُّکَ
رب آپ کا
مَا
نہ
فَعَلُوۡہُ
وہ کرتے اسے
فَذَرۡہُمۡ
پس چھوڑ دیجیےانہیں
وَمَا
اور جو
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ جو جھوٹ گھڑتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
جَعَلۡنَا
بنا دیا ہے ہم نے
لِکُلِّ نَبِیٍّ
ہر نبی کے لئے
عَدُوًّا
دشمن
شَیٰطِیۡنَ
شیطانوں کو
الۡاِنۡسِ
انسانوں سے
وَالۡجِنِّ
اور جنوں سے
یُوۡحِیۡ
دل میں ڈالتے ہیں
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان میں سے
اِلٰی بَعۡضٍ
طرف بعض کے
زُخۡرُفَ
ملمع کی ہوئی
الۡقَوۡلِ
بات
غُرُوۡرًا
دھوکہ دینے کے لیے
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
رَبُّکَ
رب آپ کا
مَا فَعَلُوۡہُ
نہ وہ کر سکتے ایسا
فَذَرۡہُمۡ
چنانچہ آپ چھوڑ دیں انہیں
وَمَا
اور جو
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ جھوٹ باندھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And thus We have made for every prophet an enemy - devils from mankind and jinn, inspiring to one another decorative speech in delusion. But if your Lord had willed, they would not have done it, so leave them and that which they invent.

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بہت سے شیطان پیدا کئے تھے کچھ آدمی اور کچھ جن جن میں سے بعض بعضوں کو چکنی چپڑی باتوں کا وسوسہ ڈالتے رہتے تھے تاکہ ان کو دھوکہ میں ڈال دیں اور اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو یہ ایسے کام نہ کر سکتے سو ان لوگوں کو اور جو کچھ یہ افترا پردازی کر رہے ہیں اس کو آپ رہنے دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح ہم نے شیطان سیرت انسانوں اور جنوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا۔ جو دھوکہ دینے کی غرض سے کچھ خوش آئند باتیں ایک دوسرے کے کانوں میں پھونکتے رہتے ہیں۔ اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو وہ ایسا نہ کرسکتے۔ سو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے اور ان باتوں کو بھی جو وہ افترا کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم نے ہرنبی کاانسان شیطانوں اورجن شیطانوں کودشمن بنادیاہے جودھوکہ دینے کے لیے ملمع کی ہوئی باتیں ایک دوسرے کے دل میں ڈالتے ہیں اوراگرآپ کارب چاہتاتووہ ایسانہ کرسکتے۔چنانچہ آپ انہیں چھوڑ دیں اور جو وہ جھوٹ باندھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And similarly, We have made enemies for every proph¬et, the satans of mankind and jinn. They reveal to one another ornamented words in order to deceive. And had Allah willed, they would have not done so. So, leave them with what they forge

اور اسی طرح کردیا ہم نے ہر نبی کے لئے دشمن شریر آدمیوں کو اور جنوں کو جو کہ سکھلاتے ہیں ایک دوسرے کو ملمع کی ہوئی باتیں فریب دینے کے لئے اور اگر تیرا رب چاہتا تو وہ لوگ یہ کام نہ کرتے سو تو چھوڑ دے وہ جانیں اور ان کا جھوٹ اور اس لئے کہ مائل ہوں ان ملمع کی باتوں کی طرف

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بنا دیے انسانوں اور جنوں میں سے شیاطین وہ ایک دوسرے کو اشاروں کنایوں میں پرفریب باتیں پہنچاتے رہتے ہیں گمراہ کرنے کے لیے اور اگر آپ کا رب چاہتا تو وہ یہ نہ کرسکتے تو چھوڑیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو اور ان کی افترا پردازیوں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And so it is that against every Prophet We have set up the evil ones from among men and jinn, some of them inspire others with specious speech only by way of. delusion. Had it been your Lord's will, they would not have done it. Leave them alone to fabricate what they will.

اور ہم نے تو اسی طرح ہمیشہ شیطان انسانون اور شیطان جِنوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے جو ایک دوسرے پر خوش آیند باتیں دھوکے اور فریب کے طور پر القا کرتے رہے ہیں ۔ 79 اگر تمہارے رب کی مشیَّت یہ ہوتی کہ وہ ایسا نہ کریں تو وہ کبھی نہ کرتے ۔ 80

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( جس طرح یہ لوگ ہمارے نبی سے دشمنی کر رہے ہیں ) اسی طرح ہم نے ہر ( پچھلے ) نبی کے لیے کوئی نہ کوئی دشمن پیدا کیا تھا ، یعنی انسانوں اور جنات میں سے شیطان قسم کے لوگ ، جو دھوکا دینے کی خاطر ایک دوسرے کو بڑی چکنی چپڑی باتیں سکھاتے رہتے تھے ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرسکتے ۔ ( ٥١ ) لہذا ان کو اپنی افترا پردازیوں میں پڑا رہنے دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیمبر جس طرح مکہ کے کافر تیرے دشمن ہیں ہم نے اسی طرح شریر آدمیوں اور جنوں کو ہر پیغمبر کا دشمن بنایا 3 (اس لیے کہ) ایک دوسرے کو ملمع دار باتیں فریب کے لیے سکھائیں 4 اور اگر تیرا مالک چاہتا تو وہ کافر یا یہ یشطان ایسے کام نہ کرتے 5 تو انکو اور ان کے بہتانوں چھور دے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے شیطان (سیرت) انسانوں اور جنوں کو دشمن بنادیا تھا دھوکہ دینے کے لئے ایک دوسرے کو چکنی چپڑی باتوں کا وسوسہ ڈالتے رہتے ہیں اور اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو یہ ایسا نہ کرتے تو آپ ان کو اور جو یہ افترا پردازی کرتے ہیں اسے چھوڑ دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح ہم نے شرارت پسند انسانوں اور سرکش جنوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے جو وہ فریب دینے کے لئے ایک دوسرے کو بنائوٹی باتیں سکھاتے ہیں۔ اور اگر ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کا پروردگار چاہتا تو یہ لوگ ایسا کام نہ کرتے۔ اس لئے آپ ان کو اور ان کی افتراء پر دازیوں کو کو ان کے حال پر چھوڑ دیجئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم نے شیطان (سیرت) انسانوں اور جنوں کو ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا تھا وہ دھوکا دینے کے لیے ایک دوسرے کے دل میں ملمع کی باتیں ڈالتے رہتے تھے اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو ان کو اور جو کچھ یہ افتراء کرتے ہیں اسے چھوڑ دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And in this wises have we appointed unto every prophet an enemy-- Satans of men and of genii inspiring to each other gilded speech as a delusion. And had thy Lord willed, they could not have done so; wherefore let thou alone if them and that which they fabricate.

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن (بہت سے) شیطان انسان اور جنات (دونوں) میں سے پیدا کردیئے تھے ایک دوسرے کو چکنی چپڑی باتوں کا وسوسہ ڈالتے رہتے ہیں دھوکے کے لئے ۔ اور اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو یہ ایسا نہ کرسکتے سو آپ انہیں اور جو کچھ یہ افتراء کررہے ہیں اس کو چھوڑے رکھیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم نے انسانوں اور جنّوں کے اشرار کو ہر نبی کا دشمن بنایا ۔ وہ ایک دوسرے کو پُر فریب باتیں القاء کرتے ہیں ، دھوکا دینے کیلئے اور اگر تیرا رب چاہتا تو وہ یہ نہ کر پاتے ۔ تو تم ان کو ان کی انہیں افترا پردازیوں میں پڑے رہنے دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کیلئے انسانوں اور جنات میں سے شیاطین دشمن مقرر کر دیئے تھے ان میں سے بعض دوسروں کو دھوکہ دینے کیلئے ایسی باتوں کا وسوسہ ڈالتے ہیں جو بظاہر اچھی لگتی ہیں اور اگر آپ کا رب چاہے تو وہ لوگ یہ کام نہ کرسکیں پس آپ انکو اور ان کی جھوٹی باتوں کو چھوڑ دیجئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح ہم نے شیطان سیرت انسانوں اور جنوں کو ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا تھا، وہ دھوکہ دینے کے لئے ایک دوسرے کے دل میں ملمع کی باتیں ڈالتے رہتے تھے اور اگر تمہارا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو ان کو اور جو کچھ افترا کرتے ہیں اسے چھوڑ دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح ہم نے بنا دیئے ہر نبی کے بہت سے (اور مختلف قسم کے) دشمن، شیاطین صفت انسان بھی اور جن بھی، جو چپکے سے (اور خفیہ طور پر) سکھلاتے ہیں، ایک دوسرے کو ملمع کی ہوئی باتیں، دھوکہ دینے (اور گمراہ کرنے) کے لئے، اور اگر تمہارا رب (ان کو جبرا راہ راست پر لانا) چاہتا تو یہ ایسا کبھی نہ کرسکتے، پس تم چھوڑ دو ان کو اور ان کی ان افتراء پردازیوں کو جو یہ لوگ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اسی طرح ہم نے شیطان سیرت انسانوں اور جنوں کو ہرنبی کادشمن بنایاجو دھوکہ دینے کی غرض سے کچھ خوش آئندباتیں ایک دوسرے کو سجھاتے رہتے ہیں اور اگرتمہارا رب چاہتا تووہ ایسا نہ کرسکتے سوانہیں اور ان کی افتراء پر دازیوں کو چھوڑدیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن کیے ہیں آدمیوں اور جنوں میں کے شیطان کہ ان میں ایک دوسرے پر خفیہ ڈالتا ہے بناوٹ کی بات ( ف۲۲۷ ) دھوکے کو ، اور تمہارا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے ( ف۲۲۸ ) تو انہیں ان کی بناوٹوں پر چھوڑ دو ( ف۲۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے انسانوں اور جِنّوں میں سے شیطانوں کو دشمن بنا دیا جو ایک دوسرے کے دل میں ملمع کی ہوئی ( چکنی چپڑی ) باتیں ( وسوسہ کے طور پر ) دھوکہ دینے کے لئے ڈالتے رہتے ہیں ، اور اگر آپ کا ربّ ( انہیں جبراً روکنا ) چاہتا ( تو ) وہ ایسا نہ کر پاتے ، سو آپ انہیں ( بھی ) چھوڑ دیں اور جو کچھ وہ بہتان باندھ رہے ہیں ( اسے بھی )

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے انسانوں اور جنوں میں سے شیطانوں کو دشمن قرار دیا ہے جو ایک دوسرے کو دھوکہ و فریب دینے کے لیے بناوٹی باتوں کی سرگوشی کرتے ہیں اور اگر آپ کا پروردگار ( زبردستی ) چاہتا ، تو یہ ایسا نہ کرتے پس آپ انہیں اور جو کچھ وہ افترا کر رہے ہیں اسے چھوڑ دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Likewise did We make for every Messenger an enemy,- evil ones among men and jinns, inspiring each other with flowery discourses by way of deception. If thy Lord had so planned, they would not have done it: so leave them and their inventions alone.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have made devilish enemies for every Prophet from among people and jinn. They whisper attractive but and deceitful words to each other. Had your Lord wanted, the devils would not have seduced people. Keep away from them and the falsehood which they invent.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And so We have appointed for every Prophet enemies -- Shayatin among mankind and Jinn, inspiring one another with adorned speech as a delusion. If your Lord had so willed, they would not have done it; so leave them alone with their fabrications.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus did We make for every prophet an enemy, the Shaitans from among men and jinn, some of them suggesting to others varnished falsehood to deceive (them), and had your Lord pleased they would not have done it, therefore leave them and that which they forge.

Translated by

William Pickthall

Thus have We appointed unto every prophet an adversary - devils of humankind and jinn who inspire in one another plausible discourse through guile. If thy Lord willed, they would not do so; so leave them alone with their devising;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इसी तरह हमने शरीर इंसानों और शरीर जिन्नात को हर नबी का दुश्मन बना दिया, वे एक-दूसरे को पुर-फ़रेब बातें सिखाते हैं धोका देने के लिए, और अगर आपका रब चाहता तो वे ऐसा न कर सकते, पस आप उन्हें छोड़ दें कि वे झूठ बाँधते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بہت سے شیطان پیدا کیے کچھ آدمی اور کچھ جن جن میں سے بعضے دوسرے بعضوں کو چکنی چپڑی باتوں کا وسوسہ ڈالتے رہتے تھے تاکہ ان کو دھوکہ میں ڈالدیں اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو یہ ایسے کام نہ کرسکتے سو ان لوگوں کو اور جو کچھ یہ افتر پردازی کررہے ہیں اس کو آپ رہنے دیجئیے۔ (112)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے انسانوں اور جنوں میں سے شیطانوں کو دشمن بنادیا ان کا بعض بعض کی طرف ملمع کی ہوئی بات دھوکا دینے کے لیے دل میں ڈالتا ہے اور اگر آپ کا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے، پس انہیں ان کے جھوٹ کے لیے چھوڑ دیجیے۔ (١١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے تو اسی طرح ہمیشہ شیطان انسانوں اور شیطان جنوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے جو ایک دوسرے پر خوش آئند باتیں دھوکے اور فریب کے طور پر القا کرتے رہے ہیں ۔ اگر تمہارے رب کی مشیت یہ ہوتی کہ وہ ایسا نہ کریں تو وہ کبھی نہ کرتے ۔ پس تم انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کہ اپنی افترا پردازیاں کرتے رہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن مقرر کردیئے ہیں جو شیاطین ہیں انسانوں میں سے اور جنات میں سے ان میں بعض بعض کو ایسی باتوں کا وسوسہ ڈالتے ہیں جو بظاہر اچھی لگتی ہیں وہ یہ کام دھوکہ دینے کے لیے کرتے ہیں۔ اور اگر تیرا رب چاہے تو یہ لوگ یہ کام نہ کریں، تو چھوڑ دیجیے ان کو اور ان باتوں کو جو وہ جھوٹ بناتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح کردیا ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن شریر آدمیوں کو اور جنوں کو جو کہ سکھلاتے ہیں ایک دوسرے کو ملمع کی ہوئی باتیں فریب دینے کیلئے اور اگر تیرا رب چاہتا تو وہ لوگ یہ کام نہ کرتے سو تو چھوڑ دے وہ جانیں اور ان کا جھوٹ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس طرح یہ آپ کے دشمن ہیں اسی طرح ہم نے بہت سے شرارت پسند انسانوں اور سرکش جنوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا تھا وہ فریب دہی کی غضر سے ایک دوسرے کے دل میں طمع کی ہوئی خوش نما باتیں ڈالا کرتے تھے اور اگر آپ کا رب چاہتا تو وہ اس قسم کی حرکتیں نہ کرتے پس آپ ان کو اور ان کی افترا پردازیوں کو ان کے حال پر چھوڑیئے