Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 12

سورة الأنعام

قُلۡ لِّمَنۡ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ قُلۡ لِّلّٰہِ ؕ کَتَبَ عَلٰی نَفۡسِہِ الرَّحۡمَۃَ ؕ لَیَجۡمَعَنَّکُمۡ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ لَا رَیۡبَ فِیۡہِ ؕ اَلَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ فَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۲﴾

Say, "To whom belongs whatever is in the heavens and earth?" Say, "To Allah ." He has decreed upon Himself mercy. He will surely assemble you for the Day of Resurrection, about which there is no doubt. Those who will lose themselves [that Day] do not believe.

آپ کہئے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں موجود ہے یہ سب کس کی ملکیت ہے ، آپ کہہ دیجئے کہ سب اللہ ہی کی ملکیت ہے ، اللہ نے مہربانی فرمانا اپنے اوپر لازم فرما لیا ہے تم کو اللہ قیامت کے روز جمع کرے گا ، اس میں کوئی شک نہیں ، جن لوگوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لِّمَنۡ
کس کے لیے ہے
مَّا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
قُلۡ
کہہ دیجیے
لِّلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
کَتَبَ
اس نے لکھ دی
عَلٰی نَفۡسِہِ
اپنی نفس پر
الرَّحۡمَۃَ
رحمت
لَیَجۡمَعَنَّکُمۡ
البتہ وہ ضرور جمع کرے گا تمہیں
اِلٰی یَوۡمِ
طرف دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
لَارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہِ
اس میں
اَلَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
خَسِرُوۡۤا
نقصان میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
فَہُمۡ
پس وہ
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان لائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ پوچھیں
لِّمَنۡ
کس کے لیے ہے
مَّا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
لِّلّٰہِ
اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے
کَتَبَ
اس نے لکھ دیا ہے
عَلٰی نَفۡسِہِ
اپنے اوپر
الرَّحۡمَۃَ
رحمت کرنا
لَیَجۡمَعَنَّکُمۡ
وہ ضرور بہ ضرور جمع کرے گا تمہیں
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن کی طرف
لَا
نہیں
رَیۡبَ
کوئی شک
فِیۡہِ
اس میں
اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ
خَسِرُوۡۤا
جنہوں نے خسارے میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں کو
فَہُمۡ
تو وہی
لَا
نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لاتے
Translated by

Juna Garhi

Say, "To whom belongs whatever is in the heavens and earth?" Say, "To Allah ." He has decreed upon Himself mercy. He will surely assemble you for the Day of Resurrection, about which there is no doubt. Those who will lose themselves [that Day] do not believe.

آپ کہئے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں موجود ہے یہ سب کس کی ملکیت ہے ، آپ کہہ دیجئے کہ سب اللہ ہی کی ملکیت ہے ، اللہ نے مہربانی فرمانا اپنے اوپر لازم فرما لیا ہے تم کو اللہ قیامت کے روز جمع کرے گا ، اس میں کوئی شک نہیں ، جن لوگوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ کس کا ہے ؟ آپ کہہ دیجئے کہ سب کچھ اللہ ہی کا ہے، اس نے اپنے آپ پر رحمت کو لازم کرلیا ہے۔ وہ یقینا تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے واقع ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔ مگر جو لوگ خود ہی خسارہ میں رہنا چاہیں، وہ ایمان نہیں لائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ پوچھیں کس کے لیے ہے جوآسمانوں میں ہے اورجوزمین میں ہے؟آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے،اس نے رحمت کرنااپنے اوپرلکھ دیاہے،وہ قیامت کے دن ضروربہ ضرورتمہیں جمع کرے گاجس میں کوئی شک نہیں جن لوگوں نے اپنے آپ کوخسارے میں ڈالاہے وہی اس پرایمان نہیں لاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"To whom belongs all that there is in the heavens and the earth?|" Say, |"To Allah.|" He has prescribed for Himself to be merciful. He will surely gather you to-wards a day of doom in which there is no doubt. Those who have brought loss to themselves are not going to believe.

پوچھ کہ کس کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں اور زمین میں کہہ دے اللہ کا ہے، اس نے لکھی ہے اپنے ذمہ مہربانی البتہ تم کو اکٹھا کر دے گا قیامت کے دن تک کہ اس میں کچھ شک نہیں جو لوگ نقصان میں ڈال چکے اپنی جانوں کو وہی ایمان نہیں لاتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان سے پوچھئے کس کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں ؟ کہہ دیجیے اللہ ہی کا ہے ! وہ تمہیں لازماً جمع کرکے لے جائے گا قیامت کے دن کی طرف جس میں کوئی شک نہیں ہے جو لوگ اپنے آپ کو خسارے میں ڈالنے کا فیصلہ کرچکے ہیں وہی ہیں جو ایمان نہیں لائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Ask thern: 'To whom belongs all that is in the heavens and on the earth?' Say: 'Everything belongs to Allah.' He has bound Himself to the exercise of mercy (and thus does not chastise you for your disobedience and excesses instantly). Surely He will gather you all together on the Day of Resurrection - the coming of which is beyond doubt; but those who have courted their own ruin are not going to believe.

ان سے پوچھو ، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ کہو سب کچھ اللہ ہی کا ہے ، 9 اس نے رحم و کرم کا شیوہ اپنے اوپر لازم کر لیا ہے ﴿اسی لیے وہ نافرمانیوں اور سرکشیوں پر تمہیں جلدی سے نہیں پکڑ لیتا﴾ قیامت کے روز وہ تم سب کو ضرور جمع کرے گا ، یہ بالکل ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے ، مگر جن لوگوں نے اپنے آپ کو خود تباہی کے خطرے میں مبتلا کر لیا ہے وہ اسے نہیں مانتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان سے ) پوچھو کہ : آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کی ملکیت ہے؟ ( پھر اگر وہ جواب نہ دیں تو خود ہی ) کہہ دو کہ : اللہ ہی کی ملکیت ہے ۔ اس نے رحمت کو اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے ۔ ( اس لیے توبہ کرلو تو پچھلے سارے گناہ معاف کردے گا ، ورنہ ) وہ تم سب کو ضرور بالضرور قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے ، ( لیکن ) جن لوگوں نے اپنی جانوں کے لیے گھاٹے کا سودا کر رکھا ہے وہ ( اس حقیقت پر ) ایمان نہیں لاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

۔ (اے پیغبر) کہہ دے (یعنی ان سے پوچھ) آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے (وہ سب) کس کا ہے کہہ دے اللہ کا ہے 11 اس نے آپ ہی (بندوں پر) مہربانی اپنے اوپر لازم کرلی ہے 12 وہ تم کو قیامت کے دن جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں ضرور اکٹھا کرے گا جن لوگوں نے اپنی جانوں کو نقصان پہنچایا (عقل اور فطرت سے کام لینا چھوڑ دیا) وہ ایمان نہ لائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہہ دیجئے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے کس کی ملک ہے فرما دیجئے اللہ کی ملک ہے اس نے مہربانی کو اپنے اوپر لازم فرما لیا ہے ہم ضرور تم کو قیامت کے دن اکٹھا کریں گے کہ جس میں کوئی شک نہیں جن لوگوں نے خود کو ضائع کردیا پس وہ ایمان نہیں لاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کہہ دیجئے کہ جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے وہ کس کی ملکیت ہے ؟ ۔ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی کی ملکیت ہے۔ اسی نے اپنے اوپر رحم و کرم لازم کرلیا ہے۔ البتہ وہ تمہیں قیامت کے اس دن اکٹھا کرے گا جس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ ہاں جنہوں نے خود ہی اپنے آپ کو نقصان میں ڈال کر رکھا ہے وہ ایمان نہ لائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ان سے) پوچھو کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے کہہ دو خدا کا اس نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کر لیا ہے وہ تم سب کو قیامت کے دن جس میں کچھ بھی شک نہیں ضرور جمع کرے گا جن لوگوں نے اپنے تیئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: whose is whatsoever is in the heavens and the earth? Say thou: Allah's. He hath prescribed mercy for Himself. Surely He shall gather you together on the Day of Judgement whereof there is no doubt. Those who have lost themselves shall not believe.

آپ کہیے کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے یہ (سب) کس کی ملک ہے ؟ کہہ دیجئے کہ اللہ (ہی) کی ہے ۔ اس نے اپنے اوپر رحمت لازم کرلی ہے ۔ یقیناً تمہیں اکٹھا کرے گا قیامت کے دن اس کے باب میں کوئی شک نہیں جن لوگوں نے اپنے کو گھاٹے میں کر رکھا ہے وہ ایمان نہیں لانے کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پوچھو: آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، وہ کس کا ہے؟ کہہ دو: اللہ ہی کا ہے! اس نے اپنے اوپر رحمت واجب کر رکھی ہے ۔ وہ تم کو جمع کرکے ضرور لے جائے گا قیامت کے دن کی طرف ، جس میں ذرا شبہ نہیں ۔ جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ، وہی ہیں جو اس پر ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ کس کا ہے؟ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کا ہے ۔ اس نے رحمت کو اپنے اوپر لازم کر لیا ہے یقینا وہ تم سب کو قیامت کے دن جمع فرمائیں گے جس میں کوئی شک نہیں ۔ جن لوگوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا پس وہ ایمان لانے والے نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ ان سے پوچھئے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ کس کا ہے ؟ آپ کہہ دیجئے کہ سب کچھ اللہ ہی کا ہے، اس نے اپنے آپ پر رحمت کو لازم کرلیا ہے (اسی لیے وہ تمہیں جلدی سے سزا نہیں دیتا) ۔ وہ یقینا تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے واقع ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔ مگر جو لوگ خود ہی خسارہ میں رہنا چاہیں، وہ ایمان نہیں لائیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) پوچھو کہ کس کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں اور زمین (کی عظیم الشان کائنات) میں ہے ؟ کہو یہ سب کچھ اللہ ہی کا ہے، اس نے لازم فرما دیا اپنے اوپر رحمت کو (اپنے کرم بےپایاں سے) وہ یقیناً جمع کر لائے گا تم سب کو قیامت کے اس دن میں جس میں کوئی شک نہیں (مگر) جن لوگوں نے خود خسارے میں ڈال دیا اپنے آپ کو، وہ پھر بھی ایمان نہیں لائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

ان سے پوچھئے’’جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے کس کا ہے؟‘‘کہہ دیجئے اللہ ہی کا ہے اس نے اپنے آپ پر رحمت کو لازم کرلیا ہے وہ یقینًاتمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے واقع ہونے میں کوئی شبہ نہیں مگرجوخودہی خسارہ میں رہناچاہیں ، وہ ایمان نہیں لائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کس کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ( ف۲۹ ) تم فرماؤ اللہ کا ہے ( ف۳۰ ) اس نے اپنے کرم کے ذمہ پر رحمت لکھ لی ہے ( ف ۳۱ ) بیشک ضرور تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا ( ف۳۲ ) اس میں کچھ شک نہیں ، وہ جنہوں نے اپنی جان نقصان میں ڈالی ( ف۳۳ ) ایمان نہیں لاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ( ان سے سوال ) فرمائیں کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے؟ ( پھر یہ بھی ) فرما دیں کہ اﷲ ہی کا ہے ، اس نے اپنی ذات پر رحمت لازم فرمالی ہے ، وہ تمہیں روزِ قیامت جس میں کوئی شک نہیں ضرور جمع فرمائے گا ، جنہوں نے اپنی جانوں کو ( دائمی ) خسارے میں ڈال دیا ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان سے کہیے ( پوچھئے ) کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ کس کا ہے؟ کہو سب کچھ اللہ ہی کا ہے اس نے مخلوق پر رحمت کرنا اپنے اوپر لازم کر لی ہے ( اس لئے جلدی سزا نہیں دیتا ) وہ قیامت تک جس میں کوئی شک نہیں ہے تم سب کو اکٹھا کرتا رہے گا ( پھر یکجا کرکے لائے گا ) جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے اور نقصان میں ڈال دیا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "To whom belongeth all that is in the heavens and on earth?" Say: "To Allah. He hath inscribed for Himself (the rule of) Mercy. That He will gather you together for the Day of Judgment, there is no doubt whatever. It is they who have lost their own souls, that will not believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

Ask them, "Who is the owner of the heavens and the earth besides God, the All-merciful, who will gather you all together on the Day of Judgment? That day will certainly come. Those who have lost their souls will not believe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "To whom belongs all that is in the heavens and the earth" Say: "To Allah." He has prescribed mercy for Himself. Indeed He will gather you together on the Day of Resurrection, about which there is no doubt. Those who destroy themselves will not believe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: To whom belongs what is in the heavens and the earth? Say: To Allah; He has ordained mercy on Himself; most certainly He will gather you on the resurrection day-- there is no doubt about it. (As for) those who have lost their souls, they will not believe.

Translated by

William Pickthall

Say: Unto whom belongeth whatsoever is in the heavens and the earth? Say: Unto Allah. He hath prescribed for Himself mercy, that He may bring you all together to the Day of Resurrection whereof there is no doubt. Those who ruin their souls will not believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(उनसे) पूछिए कि किसका है जो कुछ आसमानों और ज़मीन में है, आप कह दीजिए कि सब कुछ अल्लाह का है, उसने अपने ऊपर रहमत लिख ली है, वह ज़रूर तुमको जमा करेगा क़यामत के दिन जिसमें कोई शक नहीं, जिन लोगों ने अपने आपको घाटे में डाला वही हैं जो उस पर ईमान नहीं लाते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئیے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں موجود ہے یہ سب کس کی ملک ہے آپ کہہ دیجئے کہ سب اللہ ہی کی ملک ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مہربانی فرمانا اپنے اوپر لازم فرمالیا ہے تم کو خدا تعالیٰ قیامت کے روز جمع کرینگے اس میں کوئی شک نہیں جن لوگوں نے اپنے کو ضائع کردیا سو وہ ایمان نہ لاویں گے۔ (12)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیجیے کس کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ؟ فرما دیجیے اللہ کا ہے اس نے اپنے اوپر رحم کرنا لکھ دیا ہے وہ تمہیں قیامت کے دن کی طرف لے جا کر ضرور جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں۔ جن لوگوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالا سو وہی ایمان نہیں لاتے۔ “ (١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پوچھو ‘ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے کہو سب کچھ اللہ کا ہے ‘ اس نے رحم وکرم کا شیوہ اپنے اوپر لازم کرلیا ہے ۔ (اسی لئے وہ نافرمانیوں اور سرکشیوں پر تمہیں جلدی سے نہیں پکڑ لیتا) قیامت کے روز وہ تم سب کو ضرور جمع کرے گا ‘ یہ بالکل ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے ۔ مگر جن لوگوں نے اپنے آپ کو خود تباہی کے خطرے میں مبتلا کرلیا ہے وہ اسے نہیں مانتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے ! کس کی ملکیت ہے جو آسمانوں میں ہے اور زمینوں میں ہے۔ فرما دیجئے یہ سب اللہ ہی کے لئے ہے اس نے اپنے اوپر رحمت کرنا لازم فرما لیا ہے اور وہ ضرور تم کو قیامت کے دن جمع فرمائے گا جس میں کوئی شک نہیں جن لوگوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا وہ ایمان نہیں لائیں گے ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پوچھ کہ کس کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں اور زمین میں کہہ دے اللہ کا ہے اس نے لکھی ہے اپنے ذمہ مہربانی البتہ تم کو اکھٹا کر دے گا قیامت کے دن تک کہ اس میں کچھ شک نہیں جو لوگ نقصان میں ڈال چکے اپنی جانوں کو وہی ایمان نہیں لاتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے پوچھئے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے یہ کس کی ملک ہے آپ ہی فرما دیجیے کہ یہ سب کچھ اللہ ہی کی ملک ہے ۔ اس نے رحم و کرم کا برتائو اپنے ذمہ لازم کرلیا ہے تم سب کو قیامت کے دن وہ ضرور جمع کرے گا اس میں ذرا بھی شک نہیں ہاں جن لوگوں نے اپنے آپ کو خود ہی نقصان میں ڈال لیا ہے سو وہ ماننے والے نہیں۔